Shoaib Sarwar

Shoaib Sarwar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shoaib Sarwar, Media/News Company, Punjab, Liaquatpur.

لیاقت پور  حادثہ ۔ایک عورت فوت شوہر زخمی
19/06/2024

لیاقت پور حادثہ ۔ایک عورت فوت شوہر زخمی

19/06/2024

لیاقت پور
فیروزہ گھو ڑا موڑ کے قریب رات گئے کار کو حادثہ۔

حادثے میں گاڑی بے قابو ہو کر سیم نالہ میں گر گئی

حادثہ میں عمیر نامی نوجوان زخمی جبکہ عمیر کی اہلیہ موقع پر جانبحق ہوگی۔

ریسکیو 1122 نے زخمی عمیر عاشق کو شیخ زاید ہسپتال رحیم یارخان جبکہ ڈیڈ باڈی اور لاکھوں روپے مالیتی 5 تولہ سے ذائد طلائی زیورات کو ورثاء کے حوالے کر دیا ،حادثے میں جان بحق ہونے والا عمیر عاشق چک نمبر 47پی رحیم یار خان کا رہائشی تھا اور دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی زرائع

19/06/2024

*ریسکیو 1122 تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان کے جوانوں نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔ریسکیو 1122 لیاقت پور کی ٹیم کو ایک کار روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کی اطلاع کی کال موصول ہوئی۔ جس پر ریسکیو ٹیم کے اہلکار محمد فاروق سجاد ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن،غلام مرتضی ریسکیو ڈرائیور نے فوری ریسپانس کیا۔*

*مریض میاں بیوی (جو بالکل اکیلے تھے) روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کی حالت میں پاے ایک مریض کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور شفٹ کیا اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئ تھی ۔ہسپتال شفٹ کے دوران مریض سے قیمتی کاغذات اور نقد کیش رقم اور گولڈ تقریباً 05 تولا سونا موصول ہوا۔*

*ریسکیو اہلکار لیاقت پور نے ایمانداری کی اعلٰی مثال قائم کرتے ہوئے مریض کے قیمتی کاغذات اور رقم اور تقریباً 05 تولا سونا مریض کے لواحقین کو ریسکیو آفس لیاقت پور میں ان کے حوالے کر دی۔*

*اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عمران ساجد ریسکیو 1122 لیاقت پور نے محمد فاروق سجاد اور دیگر سٹاف کی کارکردگی کو خوب سراہا اور شاباش دی۔ محمد عمران ساجد ریسکیو 1122 لیاقت پور کا کہنا تھا کہ ایسے سٹاف جیسے فرض شناس نوجوان ہمارے ادارے کا فخر اور ہمارے ادارے کے سر کا جھومر ہیں جو انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ ان کے مال و ذر کی حفاظت کرتے ہیں۔*

01/12/2023

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان،وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289روپے 71 پیسے، 201 روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے ہوگا۔

30/11/2023

*رحیم یار خان صادق آباد/دورہ وزیر اعلیٰ پنجاب*

*نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی آج دن 1 بجے رحیم یارخان پہنچ رہے ہیں* '

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت صوبائی وزراء بھی انکے ہمراہ ہونگے* '

*نگران وزیراعلی پنجاب ماچھکہ پولیس مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کی آج پولیس لائن میں ہونیوالی نماز جنازہ میں شرکت کرینگے* '

*بعدازاں ہسپتال میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کرینگے* '

*بعدازاں نگران وزیراعلی' آئی جی پنجاب و دیگر صوبائی وزراء کچہ کا دورہ کرینگے جہاں پر پولیس افسران کی جانب سےانہیں کچہ آپریشن بارے بریفنگ دینگے*

*

29/11/2023

صادق آباد کچہ ماچھکہ آپریشن

صادق آباد پولیس اور ڈاکووں کے مابین دوطرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری

شدیر فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد، ترجمان پنجاب پولیس

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید، 04 پولیس اہلکار زخمی، ترجمان پنجاب پولیس

زخمی اہلکاروں کو علاج معالجہ کے لئیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس

ہلاک ڈاکوؤں میں عمر شر، کرمو کوش، سمیت تین ڈاکو شامل ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

زخمی ہونے والے پولیس ملازمان میں کنسٹیبلان محمد آصف، نوید، عبد الرزاق اور محمد سرور شامل، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے، دہشتگردوں ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی رحیم یارخان پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رکھنے کا حکم

ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب

کچہ کریمینلز کے خاتمہ کے لئیے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

29/11/2023

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی۔

فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں من و عن اضافے کی صورت میں جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

29/11/2023
29/11/2023

صادق آباد :ماچھکہ فائرنگ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

صادق آباد: :ماچھکہ کچے میں گنے کی لیبر پر ڈاکووں کی فائرنگ کاواقعہ

صادق آباد:ماچھکہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ جاری

صادق آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قاسم شہید، 2اہلکار زخمی

صادق آباد:فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی، جاں بحق افراد کی تعداد9ہوگئی ،پولیس

صادق آباد:جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار،ایک خاتون،4مرد اور 3 ڈاکو شامل ہیں ،پولیس

صادق آباد؛:جانبحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈیزکو ہسپتال منتقل کیا رہاہے، پولیس

صادق آباد: ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے راکٹ لانچر اور بھاری اسلحہ برامد ہوا ہے ،پولیس

صادق آباد :علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ جاری ہے،پولیس

صادق آباد: پولیس سے تعاون کے لیے گھوٹکی پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا ہے،ڈی پی او

*

16/07/2023

لیاقت پور ۔ کاشف نامی شخص کی غیر قانونی حراست

لیاقت پور ایس ایچ او سٹی محمد تنویر جونڈا معطل ۔ لائن حاضر
پولیس ذرائع

16/07/2023

لیاقت پور پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ

لیاقت پور واقعہ رات کو تھانہ شیدانی شریف کی حدود میں پیش ایا

لیاقت پور فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی ۔ باقی فرار

لیاقت پور گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شکیل لاشاری سےہوئی ہے

لیاقت پور ڈاکو پندرہ سے زائد سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا

لیاقت پور ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برامد

لیاقت پور زخمی ڈاکو ہسپتال منتقل ۔ کاروائی شروع پولیس

02/07/2023

لیاقت پور خان پور روڈ پر دو موٹر سائیکلیوں میں تصادم

لیاقت پور ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی

لیاقت پور زخمیوں میں سراج۔ کوثر بی بی۔ حنیف۔ اور پرویز شامل

لیاقت پور حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش ایا

لیاقت پور تمام زخمی تحصیل ہسپتال منتقل ۔

01/07/2023

لیاقت پور ۔ مٹی کا تودہ گر نے سے ایک شخص جاں بحق

لیاقت پور 35 سالہ صادق ٹیوب ویل کے اندر کام کر رہا تھا

لیاقت پور مٹی کا تودا گرنے سے نیچے دب گیا

لیاقت پور واقع نواحی بستی گوٹھ امین میں پیش ایا

لیاقت پور ڈیڈ باڈی نکال کر ورثاء کے سپرد کر دی گئی ریسکیو

24/06/2023
24/06/2023

لیاقت پور/ خودکشی

لیاقت پور:گھریلو تنازع نے ایک اور گھر اجاڑ دیا

لیاقت پور:30 سالہ نوجوان نے گھریلو تنازع پر گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی،پولیس

لیاقت پور: واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئ

لیاقت پور:واقعہ تھانہ سٹی کی حدود اللہ آباد میں پیش آیا،پولیس

لیاقت پور:مرنے والے نوجوان کی شناخت مبشر عرف وجی کے نام سے ہوئی ۔پولیس

لیاقت پور:ورثاء کے کے حوالے کردی،پولیس

19/06/2023

لیاقت پور : ،زرعی ادویات ڈیلرز اور ایمپلائز ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کر دی

لیاقت پور :شہر اور ملحقہ علاقوں میں شٹر ڈاون

لیاقت پور :ہڑتال پنجاب حکومت اور محکمہ زراعت کی بے بنیاد کاروائیوں کے خلاف کی گئی ہے۔

لیاقت پور :غیر قانونی کریک ڈاون کے خلاف ہڑتال جاری رہے گئی زرعی ادویات ڈیلرز

*محمد شعیب سرور ٹی وی ٹو ڈے لیاقت پور

Address

Punjab
Liaquatpur
64000

Telephone

+923427070005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shoaib Sarwar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shoaib Sarwar:

Share