【رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی دعا】
اَسْتَغْفِرُ اللہَ رَبِّی مِنْ کُلِّ زَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
ترجمہ: میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
#ramadankareem #ramadan2023
پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" کے آنے والے پروگرام کے مہمان اور خیبر پختونخوا کا ابھرتا ستارہ ریحان اظہر ہیں، جنہوں نے باکسنگ کی دنیا میں پاکستان اور اپنے صوبے کا نام روشن کیا۔
تو دیکھنا نہ بھولیے پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" ہر ہفتے کی شام 7 بجے، صرف #KP360 پر
#AisaHayKhyberPakhtunkhwa
دیکھئے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات
#KP360Updates #KPinfo #KhyberPakhtunkhwa
ضلعی انتظامیہ پشاور کا گرانفروشوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن،
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور بھر میں 862 کاروباری مراکز اور دکانوں بازاروں کا معائنہ کیا گیا
جس کے نتیجے میں 196 دکانداروں کو گرفتار جبکہ95 کو وارننگ جاری کردی گئی۔
مزید تفصیلات ویڈیو رپورٹ میں
#KP360Updates #FreeAataKP #RamzanPackageKP #KPbuzz #aisahaikhyberpakhtunkhwa #AisaHayKhyberPakhtunkhwa #KhyberPakhtunkhwa
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیرصدارت رمضان المبارک میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔
چیف سکریٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج کے دن 180,000 سے زائد خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کیا گیا ہے اور تقسیم کا عمل ابھی جاری ہے۔
مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو آٹا دیا جا چکا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں کل 57 لاکھ خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
چیف سیکرٹری ند یم اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آٹے کی کمی نہیں ہے سکیم کیلئے اہل تمام خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔
#FreeAataKP #RamzanPackageKP #KP360Updates
دیکھیے پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" اور جانییے عائشہ کی کہانی، عائشہ کی زبانی کہ کیسے انہوں نے 15 سال کی کم عمر میں کامیابی حاصل کرکے اپنے صوبے کا نام روشن کیا۔
#aisahaikhyberpakhtunkhwa
خیبرپختونخوا حکومت مستحق خاندانوں کو ماہِ صیام میں مفت آٹا فراہم کررہی ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ آٹا مراکز پر رش نہ بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
#FreeAataKP
خېبرپښتونخوا حکومت د روجي په مياشت کښۍ مستحقو کورنیو ته مفت اوړه ورکوي۔
د اوړو اخستلو په وخت د انتظامیه سره مرسته اوکړی، د رش جوړولو نه ډډه وکړئی او د ذمہ دار شهري ثبوت ورکړئی
#FreeAataKP
چیف سیکرٹری کا پشاور میں نئے قائم مفت آٹا تقسیم مراکز کا دورہ۔ چیف سیکرٹری نے پی ڈی اے ہزار خوانی پارک اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے بزرگ شہری کو آٹا دے کر مرکز سے آٹے کی تقسیم شروع کردی۔
چیف سیکرٹری نے شہریوں سے آٹے کے حصول میں حائل مشکلات بارے دریافت کیا۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران آٹے کے تقسیم کی نگرانی کریں، چیف سیکرٹری
#FreeAataKP
صوبائی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خاندانوں کو فی خاندان دس کلو کے تین آٹے کے تھیلے مفت فراہم کررہی ہے۔ درج ذیل طریقہ اپنا کر اہلیت معلوم کریں۔
#FreeAataKP
خیبرپختونخوا سمیت ضلع مردان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن(ر) عبدالرحمان کا مردان کی تمام تحصیلوں میں قائم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو مفت آٹا تقسیم کرنے والے میگا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران اور محکمہ خوراک کے اہلکار بھی موجود تھے۔ انہوں نے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور انتظامی و محکمہ خوراک افسران کو مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری و آسانی لانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر مردان نے اس حوالے سے موبائل سافٹ وئیر ایپ کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر موجود مستحقین سے ملاقات کی اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔
دیکھیے پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" اور جانییے عائشہ کی کہانی، عائشہ کی زبانی کہ کیسے انہوں نے 15 سال کی کم عمر میں کامیابی حاصل کرکے اپنے صوبے کا نام روشن کیا۔
#aisahaikhyberpakhtunkhwa
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا مفت آٹا فراہم کرنے والے سیلز پوائنٹس کا دورہ۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے موبائل سافٹ وئیر ایپ کا جائزہ بھی لیا۔ چیف سیکرٹری کے مطابق عوام کی سہولت کیلئے صوبہ بھر کئی فلور ملز میں مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے
#KP360Updates
#KP360Updates #RamzanPackageKP #aisahaikhyberpakhtunkhwa #KhyberPakhtunkhwa #KPInfo #AisaHayKhyberPakhtunkhwa #23March
خیبر پختونخوا میں مفت آٹے کی تقسیم کا سلسلہ جاری
نگران وزیر اعلی اعظم خان کی خصوصی ہدایات پر تقسیم کے عمل کی نگرانی کیلئے انتظامی سیکرٹریوں کو خصوصی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے
#KP360Updates #RamzanPackageKP
پروگرام "ایسا ہے خیبر پختونخوا" کے آنے والے پروگرام کی مہمان اور خیبر پختونخوا کا ابھرتا ستارہ عائشہ ہیں، جنہوں نے محض 15 سال کی عمر میں واٹر کراس جیپ ریلی میں کامیابی حاصل کرکے اپنے صوبے کا نام روشن کیا۔
تو دیکھنا نہ بھولیے پروگرام ایسا ہے خیبر پختونخوا ہر ہفتے کی شام 7 بجے، کے پی ٣۶٠ پر
#aisahaikhyberpakhtunkhwa #KP360Updates
دیکھئے نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی گزشتہ ہفتے کی مصروفیات
#KP360Updates #KPinfo #KhyberPakhtunkhwa
نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کا نشترآباد میں نابینا بچوں کے سکول کا دورہ!!!
#KP360Updates
#aisahaykhyberpakhtunkhwa #KP360Updates #RamzanPackageKP
مارشل آرٹ کے شعبے میں 63 مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے رہائشی عرفان محسود کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 🇵🇰💪
#AisaHayKhyberPakhtunkhwa
23 مارچ 1940 ایک تاریخی دن ہے قرارداد پاکستان،جسے قرارداد لاہور بھی کہا جاتا ہے،23 مارچ کو مولوی فضل الحق نے قرارداد پاکستان پیش کی۔جس میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا تھا آخرکار مسلم رہنماؤں کی مسلسل کوششوں سے پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا
#23March
امید ابھی باقی ہے سحر ہونے کی
ذرا حوصلہ رکھو منزل مل ہی جائے گی"
یوم قراردادِ پاکستان، ایک قوم ایک ملک، ایک عہد
#23rdMarch #PakistanDay #23March #KP360Updates