آفتاب مچھلی فروش گل بادشاہ چوک لکی مروت بازار
03139010950
لکی مروت: میلہ شہاب خیل کے نوجوانوں کا اپنی مدد آپ کے تحت انوکھے فٹبال ٹورنمنٹ کا انعقاد، اس ٹورنمنٹ میں ہر ٹیم نو نو کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اور ٹورنمنٹ کیلئے گراونڈ ریت کے میدان میں بنایا گیا تھا، گراونڈ میں لگے کھجور کے بڑے بڑے تنے گول پولز کا کام سرانجام دے رہے تھے، حکومتی سرپرستی اور وسائل کی کمی کے باوجود یہ نوجوان پرعزم تھے اور نہ صرف اہل علاقہ کو مثبت تفریح مہیا کر رہے تھے بلکہ دنیا کو امن کا پیغام بھی دے رہے تھے، مزید تفصیل میری اس رپورٹ میں ۔۔۔ لیاقت صیام
بلوچستان: تربت میں زائرین کی بس کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق 32 زخمی۔ سیکورٹی ذرائع
لکی مروت سے تعلق بزرگ سید بادشاہ المعروف ارزان چاچا کو اسلامیہ کالج سے بے دخل کرنے کا فیصلہ ، اسلامیہ کالج پشاور میں انکی اسٹیشنری کی دکان ہے۔
دکان کی لیز کی معیاد 31 دسمبر کو ختم ہوئی ہے ۔ اسلامیہ کالج انتظامیہ
دکان کو 30 دنوں کے اندر خالی کرنے کا نوٹس جاری
میں نے زندگی کے 42 سال اس کالج کی خدمت میں گزارے۔ ارزان چاچا
مجھے اب اس عمر میں دکان خالی کروانے کا نوٹس ملا ہے ۔ ارزان چاچا
واضح رہے ارزان چاچا غریب طلبہ کو مفت اسٹیشنری اور نصف قیمت پہ نوٹ بک اور کتابیں دینے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
لکی مروت کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، لکی مروت کی تحصیل نورنگ کی صورتحال اور عوام کے مسائل پر انور زیب مروت کی رپورٹ
کارواں بدر حج و عمرہ سروس لکی روت
عمرہ گروپ کی روانگی، لائیو مناظر
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ۔ فنڈز اور اختیارات کیلئے بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج جاری ہے۔
آفتاب مچھلی فروش گل بادشاہ چوک مین بازار لکی مروت
03139010950
لکی مروت میں پولیس بھرتی میں مبینہ دھاندلی پر ایم این اے شیر افضل مروت کا موقف سامنے آ گیا
لکی مروت میں
سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے نیٹ ورک فار بجٹ اکاؤنٹیبلٹی کے تعاون سے بجٹ میں شفافیت اور توزن لانے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا، سیمینار میں وکلاء، صحافیوں، کاروباری شخصیات، عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمایندوں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام افیسر عنایت اللہ خان نے بجٹ میں مختلف شعبوں کو درپیش بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں اور علاقائی تفاوتوں پر روشنی ڈالی، سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بجٹ میں بتدریج اضافہ ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی رہا ہے، اور صحت و تعلیم دونوں شعبوں میں صوبوں کے درمیان واضح فرق موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی بجٹ میں ہر سال بتدریج اضافہ تو ہورہا ہے لیکن یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، اسی طرح بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں صرف تجربات ہورہے جوکہ قوم اور ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں موجود ان اہم خلاؤں کو دور کر کے، پاکستان صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم تک مساوی رسائی حاصل کرنے، جامع سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور اپنے شہریوں کے لیے مجموعی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے قریب جا سکتا ہے
بنوں: تھانہ کینٹ کی حدود سروانگی اڈا میں پولیس موبائل پر بم دھماکہ ،جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی، چھ پولیس اہلکار زخمی۔