Be the first to know and let us send you an email when Justaju TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کیا کرو اور براٸی اور گناہ کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون مت کیا کرو (القران)
تعارف
جستجو ڈیجیٹل چینل کے نام سے ایک تحقیقاتی ویب چینل شروع ہورہا ہے جس میں ہمارے معاشرے میں پھیلی سماجی برائیوں جیسے کہ، قبضہ گروپ، رشوت خوری، سرکاری اداروں میں کرپشن، ملاوٹ مافیا، اورتمام معاشرتی مسائل کومنظم انداز میں اجاگر کیا جائے گا اوراعلی حکام سے ان غیر قانونی وغیر اخلاقی اعمال میں ملوث افراد کے خلاف ہرممکن کاروائی کروائی جائے گی.
جستجو ڈیجیٹل چینل کی ٹیم کے اغراض و مقاصد
ٹیم جستجو کو بنانے کا مقصد معاشرے میں موجود منفیت کو کم کرنا اور زندگی کے مسائل کو مثبت انداز سے لے کر چلنا اور انکے حل کے لیے طے شدہ سمت میں کوشش کرنا ہے
کسی بھی معاشرے کی سوچ ہی اس کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے . یہاں با صلاحیت اور ذہین لوگوں کی کمی نہیں ہے البتہ کچھ رویوں کی زیادتی ضرور ہے جس کو کم کرنے کی کوشش کرنے کہ لیے اس ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
زندگی با مقصد ہو یا بے مقصد ہو ، گزر تو جانی ہے
با مقصد ہوگی تو ہم زندگی کو گزاریں گے اور بے مقصد ہو گی تو زندگی ہمیں گزار دے گی
تو کیوں نہ کچھ ایسے اصول طے کر لیے جائیں کہ خدا نخواستہ منزل نہ بھی ملے تب بھی سفر تو خوشگوار رہے
اس کے لیے دو ہی اصول کافی ہیں
1: آپ کی کہیں بھی موجودگی کسی کے لیے نقصان دہ نہ ہو
2: آپ کسی کے لیے فائدہ مند بن جائیں گے تو آپ کی زندگی ایک اچھی یاداشت بن جائے گی.
ٹیم جستجو میں شامل ہونے کی شرائط واصول
نظریہ پاکستان یا پاک آرمی کے مخالف شخص کے لیےجستجو ٹیم یا جستجو ویب چینل میں کوئی جگہ نہیں ہے
ٹیم جستجو میں صرف پاکستانی افراد شامل ہو سکتے ہیں، چاہے وہ کسی بھی ملک میں رہائش پزیر ہوں لیکن پاکستانی ہونا شرط ہے
ٹیم کا ممبر بننے کی درخواست وصول ہونے پر ہر شخص کا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کریمنل ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے کلئیر ہونے پر ہی ٹیم میں شامل کیا جائے گا
جستجو ویب چینل انتظامیہ نیک نیتی اور فلاح کے جذبے سے سرشار افراد کو ایک مخصوص پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ، ٹیم جستجو میں شامل ہونے کے بعد اگر کوئی شخص غیر قانونی یا غیر اخلاقی عمل میں ملوث پایا جائے گا تو فوری اس کی ممبر شپ کینسل کر دی جائے گی اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا
ٹیم میں شامل ہونے کے خواہش مند کا کسی بھی روزگار سے وابستہ ہونا ضروری ہے
ٹیم جستجو کے کسی بھی ممبر کو کسی بھی مد میں کوئی رقم ادا نہیں کی جاتی ہے