Super world

Super world Full of information

24/07/2024
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27  منٹ پر خلا...
03/05/2024

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکونے تیار کیا ہے، پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی، یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، یہ مشن 53 دن پر مشتمل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے، یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

جنرل منیجر آئی ایس ٹی سید ثمر عباس کا کہنا تھاکہ یہ تاریخ ساز مناظر ہیں، پاکستان کا پرچم چاند کے مدار میں پہنچنے والا ہے۔

2022 میں چینی نیشنل اسپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک اسپیس کارپوریشن آرگنائزیشن (ایپسکو) کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا۔

ایپسکو کی پیش کش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، دو سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کو مکمل کیا جاسکا۔

Close your eyes 70% and see magicToday's my graduation❤️
28/04/2024

Close your eyes 70% and see magic
Today's my graduation❤️

Bilkul Sach 💯🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .
28/04/2024

Bilkul Sach 💯

🥀🍃💕🤍💕🌿✨️. . . .




*زندگی سوچ سمجھ کر گزاریں جو آپ مٹی کے اوپر کریں گے اس کا حساب مٹی کے نیچے جا کے دینا پڑے گا....!!!!!!*❤️
25/04/2024

*زندگی سوچ سمجھ کر گزاریں جو آپ مٹی کے اوپر کریں گے اس کا حساب مٹی کے نیچے جا کے دینا پڑے گا....!!!!!!*❤️

18/04/2024

دبئی مندر

18/04/2024

دبئی طوفانی بارش

11/04/2024

کیسے کسی کو کہوں۔کہ عید مبارک ۔ اس بچی نے میرا دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ۔کس منہ سے کہوں کہ عید مبارک 😭😭😭😭

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کالا ریچھ پایا جاتا مادہ ریچھ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہے جب تک بچے آنکھیں نہ کھولے ماد...
10/04/2024

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں کالا ریچھ پایا جاتا مادہ ریچھ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتی ہے جب تک بچے آنکھیں نہ کھولے مادہ ریچھ اپنے بچوں کے اوپر رہتی ہے مقامی لوگ چند پیسے لیکر ریچھ کے ٹھکانوں سے شکاریوں کو آگاہ کردیتے ہیں مادہ ریچھ اپنے بچوں کو الگ نہیں کرتی اس لیے شکاری مادہ ریچھ کو گولی مارکر اس کے بچے اٹھالیتے ہے پھر ان بچوں کو گرم توے پر بٹھا کہ چھڑی سے مارکر ڈانس کرنا سکھایا جاتا ہے پھر ریچھ کے بچے کو یہ اذیت یاد رہتی ہے پھر جب چھڑی سے اشارہ کیا جاتا ہے تو گرم توے پر کھڑا ہونے والا اذیت ناک عمل اسے یاد آجاتا ہے اور وہ چھڑی کے اشارے سے ناچنا شروع کردیتا ہے اور اس کے ناخن اور دانت کھینچ دیے جاتے ہیں ناک میں سوراخ کرکے نکیل ڈال دی جاتی ہے تاکہ اپنے مالک پر حملہ نہ کرسکے اور یوں وہ ساری زندگی کیلے دودھ روٹی کھاکر زندہ رہتا ہے قدرتی غذا سے بھی محروم رہتا ہے اور یہ برفانی علاقوں کا جانور ہے یہاں سردیوں میں بھی گرمی محسوس کرتا ہے اور گرمیوں میں ہر وقت ہانپتا رہتا ہے اب تقریباً پاکستان کے جنگلات سے کالا ریچھ ان ظلم وستم کی وجہ سے تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے اس کی نسل بہت تیزی سے ختم ہورہی ہے خدارا اس معصوم جانور پر ظلم نہ کرے اسے جینے کا حق دے ریچھ کو بھیک کا ذریعہ بنانے والوں کو بھیک نہ دے اک تو یہ معصوم بے گناہ جانور پر ظلم کرتے ہیں اور پھر لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں یہ مظلوم جانور کس کے پاس فریاد کرے

08/04/2024

سورج گرہن ۔۔

08/04/2024

‏درد کو الٹا لکھو یا سیدھا درد، درد ہی رہتا ہے_ درد کا پہلا 'د' نکال دیں تو 'رد'بنتا ہے۔ اور دوسرا 'د' نکال دیں تو'در' بنتا ہے اور بس جان لیں کسی کے'در'سے جب انسان 'رد' کردیا جاتا ہے تو درد ملتا ہے اور یہی 'درد' انسان کو اس 'در' سے جوڑ دیتا ہے جہاں سے کوئی بھی 'رد' نہیں ہوتا۔

08/04/2024

اپنے گھر کے شیر کو مت مارو، ورنہ دشمن کے کتے نوچ کھائیں گے!! ایک سبق اموز وڈیو🗣️

حالات کیسے بھی ہوں "شُکر" ہمیشہ "شِکوے" سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یقین جانیئے میری اور آپکی زندگی  لاکھوں لوگوں  سے بہتر ہے
08/04/2024

حالات کیسے بھی ہوں "شُکر" ہمیشہ "شِکوے" سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یقین جانیئے میری اور آپکی زندگی لاکھوں لوگوں سے بہتر ہے

اللہ تعالیٰ فلسطینی کی مدد عطا فرمائے ۔۔🤲
08/04/2024

اللہ تعالیٰ فلسطینی کی مدد عطا فرمائے ۔۔🤲

پاپا جلدی آؤ تمہارا فون امی کے پاس ہے 😂پاپا دیکھنے کے لئے پہلا کمینٹ دیکھیں🏃 😂
06/04/2024

پاپا جلدی آؤ تمہارا فون امی کے پاس ہے 😂

پاپا دیکھنے کے لئے پہلا کمینٹ دیکھیں🏃 😂

06/04/2024

*" المعلی" و " البقیع " مکہ و مدینہ کے تاریخی قبرستان بارے کچھ معلومات*
تحریر : شاہد مشتاق
مکہ میں حرم شریف سے مروہ کی جانب سے باہر نکلیں تو بائیں جانب ایک سڑک جاتی ہے جس پر تھوڑا آگے جاکر اسی سڑک کے بائیں جانب تاریخی قبرستان المعلی آتا ہے ۔ اس قبرستان کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں ایک ایک قبر میں درجنوں مردے دفن ہیں جبکہ حقیقت شائد سینکڑوں سے بھی ذیادہ ہو ۔
پہلے یہ قبرستان ایک ہی چہاردیواری میں تھا مگر پھر شدید ضرورت کے تحت قبرستان کے درمیان میں سے سڑک نکالنے کی وجہ سے اب یہ قبرستان دو حصوں میں تقسیم ہے یہاں ام المومنین سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ، اور آپ کے بیٹوں سمیت کئی کبار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مبارک قبریں ہیں جو آج بھی اپنی اصلی سادہ حالت میں موجود ہیں ۔
تاہم اسی قبرستان کے عام حصے کے بارے میں میں آج آپ کو کچھ اہم معلومات دوں گا جو الحمدللہ مکہ المکرمہ میں طویل عرصہ قیام کرنے کے دوران اکٹھی کیں ۔
عام طور پہ تصور کیا جاتا ہے کہ مکہ یا کم از کم حرم شریف میں فوت ہونے والا ہر شخص
" المعلی" میں دفن کیا جاتا ہے ۔
ایسا کہنا چند عشروں پہلے تک تو درست تھا مگر اب ایسا نہیں ہے ۔
یہاں قبریں ایک ترتیب سے بنی ہوئی ہیں ہر قبر میں قریباً ساڑھے تین سال بعد ایک نئی میت دفن ہونے کی سعادت پاتی ہے ۔
اگر یہاں جانے کا اتفاق ہو تو آپ دیکھیں گے ایک پوری قطار کی قبروں سے مٹی ہٹی ہوئی ہے ، پھر ایک دوسری قطار میں ہلکی سی صلیبیں ہٹائی ہوئی ہوتی ہیں اور ایک اور قطار میں قبروں کی صفائی چل رہی ہوتی ہے ۔
عام لوگوں کے قبرستان والے حصے میں جب ایک قبر مخصوص مدت یعنی قریباً ساڑھے تین سال پرانی ہوجاتی ہے تو پہلے اس کے اوپر سے مٹی ہٹائی جاتی ہے اور چند دن اسی حالت میں چھوڑ دیا جاتا ہے کہ قبر پر صرف سمینٹ کی صلیب ہوتی ہے اس کے بعد صلیب تھوڑی سی ہٹا دی جاتی ہے اور پھر چند دن بعد قبر کو مکمل کھول دیا جاتا ہے اب قبر میں میت کی باقیات اگر کچھ ہوں تو انہیں سمیٹ کر اسی قبر میں ایک گڑھا کھود کر دبا دیا جاتا ہے قبریں کافی گہری ان کی دیواریں پکی اور مضبوط بنی ہوئی ہیں جبکہ نیچے سے زمین کچی ہوتی ہے ۔
گویا ساڑھے تین سال میں ایک مکمل انسانی جسم مکمل طور پہ مٹی میں مٹی یعنی خاک ہوچکا ہوتا ہے صرف ایک دو ہڈیاں باقی بچی ہوتی ہیں عام طور پہ قبرستان جتنا پرانا ہوگا اس کی مٹی میں اتنی ہی ذیادہ تیزابیت ہوگی اور لاشیں گلنے سڑنے کا عمل بھی اتنی ہی تیزی سے ظہور پزیر ہوگا ۔
اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کے یہاں کون لوگ دفن ہوتے ہیں، حرم مکی میں ہر نماز کے فوری بعد کئی کئی میتوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے تو کیا وہ سب اس قبرستان میں دفن ہوتے ہیں ؟
کچھ عشرے پہلے تک یہاں ہر شخص اپنی میت کو دفن کرنے کے لئے لاسکتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے اب رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مکہ کے اندر وفات پانے والے خوش نصیبوں کو ہی یہاں دفن ہونے کی سعادت ملتی ہے اس کے علاوہ علماء کرام یا اہم شخصیات کے الئے البتہ پورا سال گنجائش نکال لی جاتی ہے ۔
مدینہ المنورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملحقہ مقدس قبرستان " البقیع " میں بھی قبروں کی صفائی اور دوبارہ تدفین کا قریباً یہی شیڈول ہے البتہ ذیادہ جگہ ہونے کی وجہ سے یہاں سارا سال میتوں کی تدفین کا عمل جاری رہتا ہے لیکن اس میں کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن پر پورا اترنے کے بعد ہی یہاں تدفین کی اجازت ملتی ہے ۔
یہ دونوں قبرستان بڑے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں جہاں اسلام کی بڑی بڑی عظیم اور مقدس شخصیات آرام فرما رہی ہیں اللہ کریم ان پر اپنی بے حساب رحمتیں نازل فرمائے اور اپنے اس بندہ خاکسار کو بھی رمضان الکریم کے مبارک دنوں میں ان دونوں میں سے کسی ایک قبرستان کے کسی ایک کونے میں تھوڑی سی جگہ عنائت کردے تو یہ اس کی شان اور قدرت کے لئے کچھ بڑا نہیں ہے ۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Super world posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Super world:

Videos

Share

Nearby media companies