Swiss Homeo Center

Swiss Homeo Center Online homeo and herbal medicine

03/03/2023

السلام علیکم

امید سب ٹھیک ہونگے

35 سال کی عمر سے تجاوز کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات

ویسے تو ہر عمر میں روحانی وجسمانی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے لیکن زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لینے کے بعد اب زیادہ سنجیدگی سے جسمانی وروحانی صحت پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اللہ کا نظام فطرت ہے کہ ہر عروج کے بعد زوال کا سفر شروع ہوتا ہے 35سے40 سال کے دوران انسانی جسم کی کمزوری کا سفر شروع ہوجاتا ہے لہزا زندگی کے اس موڑ پر اپنا زیادہ خیال رکھنے اور درجہ ذیل ہدایات پہ عمل کرنے کی ضرورت ہے

رجوع الی اللہ کا اہتمام اور گناہوں سے بچیں حقوق اللہ حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف پورے دھیان سے توجہ دیں

مستقبل ورزش کرنے کی عادت ڈالیں اور اپنے جسم کو کسی نہ کسی طریقے سے حرکت میں رکھیں پیدل چلیں تیراکی کریں یا کوئی موثر ورزش

حد سے زیادہ کھانے پینے کے شوق اب ختم کردیں صرف معیاری کھانابقدر ضرورت بس اتنا کھائیں کہ چاق وجوبند رہیں اور کمزوری محسوس نہ ہو

گاڑی اور بائیک وغیرہ پہ کم سے کم سفر کریں کوشش کریں کہ قریب کے کام پیدل سر انجام دیں جیسے مسجد جانا بازار وغیرہ جانا

بے جاغصہ اور فضول بعث ومباحثہ سے اجتناب کریں ازخود اپنے آپکو تنگی اور پریشانی میں نہ ڈالیں کیونکہ اس سے دل کاسکوناور صحت برباد ہوجاتی ہے

مال جمع کرنے ہوس کی بجائے اپنی ذات اور اہل وعیال اور نیک کاموں میں مال خرچ کریں کیونکہ مال کمانے کا مقصد اپنے آپ کو اور ارد گرد لوگوں سکھ پنچانا ہے

گہرے صدمے سے بچیں کسی بھی ایسی چیز پر شدید افسوس نہ کریں جو آہ کے بس میں نہ ہو بلکہ اسےبھول کر آگے بڑھیں

بالوں کی سفیدی سے ہر گز نہ ڈریں یہ آپ کی عمر کے ختم ہونے کا سبب نہیں ہیں بلکہ اس بات کی نشانی ہے کہ اب آپ کے زندگی کے بہترین دن شروع ہوچکے ہیں اس لئے اللہ تعالی سے اچھا گمان رکھتے ہوئے روز مرہ کے مشاغل اور حلال کمانے کا سفر جاری رکھیں

نیکی کے کام بالخصوص باجماعت نماز بالکل نہ چھوڑیں اس لئے کہ نیکیوں کا یہ سرمایہ اس دن کام آئے گا جب نہ مال فائدہ پہنچائے گا اور نہ اولاد

چھوٹے بچوں سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں بڑوں کا احترام کریں جزاکِ اللہ

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swiss Homeo Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share