National Press Club Kot Momin

National Press Club Kot Momin National Press Club Kot Momin is the voice of every victim.

24/04/2024

نئی گندم
مارکیٹ کریش کر گی
قیمتوں میں حیران کن کمی۔پنجاب سے تازہ ترین

24/04/2024

اعلان
فیس بک کا نیا اصول شروع ہونے والا ھے۔۔ جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے وہ آج سے عوامی ہو جائے گا - حتیٰ کہ وہ پیغامات بھی جو حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک سادہ کاپی اور پیسٹ کے لیے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، بہتر ہے کہ آپ محفوظ رہیں۔
---
میں Facebook یا Facebook سے وابستہ کسی بھی ادارے کو اپنی تصاویر، معلومات، پیغامات یا پوسٹس، ماضی یا مستقبل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔ اس بیان کے ساتھ، میں فیس بک کو مطلع کرتا ہوں کہ اس پروفائل اور/یا اس کے مواد کی بنیاد پر میرے خلاف انکشاف، کاپی، تقسیم یا کوئی اور کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ رازداری کی خلاف ورزی پر قانون کے ذریعے سزا دی جا سکتی ہے۔
نوٹ: فیس بک اب ایک عوامی ادارہ ہے۔ تمام ممبرز ایسی وضاحت ضرور پوسٹ کریں۔
اگر آپ چاہیں تو اس ورژن کو کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک بار بیان شائع نہیں کرتے ہیں، تو پروفائل اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں آپ کی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
شیئر نہ کریں۔ صرف متن کو کاپی کریں اور پیسٹ کریں۔
ان کا نیا الگورتھم انہی چند لوگوں کو منتخب کرتا ہے - تقریباً 25 - جو پوسٹس پڑھیں گے۔
یہ نظام کو نظرانداز کرے گا۔
میں فیس بک کو اپنے بارے میں کچھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔!

Facebook Community Meta

22/04/2024

کوٹ مومن کے نواحی علاقہ بدر رانجھا میں مردے چوری کا مبینہ واقعہ.. اس سے قبل تھانہ لکسیاں کی حدود میں مردے چوری کا واقعہ پیش آیا.. تاحال مردے چور کا کوئی سراغ نہ مل سکا..

22/04/2024

ڈی پی او فیصل کامران کا تبادلہ کر دیا گیا
رپورٹ روہی نیوز پر

21/04/2024

پنجاب میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا سلسلہ متوقع!
23اپریل سے 29 اپریل تک پنجاب بھر میں تیز بارشوں اور آندھی کا امکان!
اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم فرمائے آمین

کوٹ مومن تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود بھرت میانہ میں فائرنگ کا واقعہکوٹ مومن4 سے 5 دوست شراب پی رہے تھے نشہ میں دھت ایک دوست...
21/04/2024

کوٹ مومن
تھانہ مڈھ رانجھا کی حدود بھرت میانہ میں فائرنگ کا واقعہ

کوٹ مومن
4 سے 5 دوست شراب پی رہے تھے نشہ میں دھت ایک دوست نے پسٹل سے فائرنگ کر دی
فائرنگ کی زد میں ایک نوجوان ایک گائے جاں بحق ہو گئے،، ملزم سمیت باقی دوست فرار ہو گئے, پولیس ذرائع

کوٹ مومن
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 35 سالہ محسن ولد خضر حیات قوم مٹمل سکنہ بھرت میانہ کے نام سے ہوئی، پولیس ذرائع

کوٹ مومن
تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر مڈھ رانجھا منتقل کر دی اور فرار ملزمان کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا، پولیس ذرائع

سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن Never Again مہم کے تحت سرگودھا پولیس کی بروقت کاروائیاں جاریڈی پی او سرگودھا محمد فیصل ...
21/04/2024

سرگودھا:وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن Never Again مہم کے تحت سرگودھا پولیس کی بروقت کاروائیاں جاری

ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ پھلروان پولیس کی بروقت کاروائی

12 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

لڑکی کے والد نے تھانہ پھلروان پولیس کو بتایا کو ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے

ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان پولیس کو فوری ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے

ایس ایچ او پھلروان عبدالمعبود اور انکی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 1 گھنٹے میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

سرگودھا پولیس کی خواتین اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی، حراسگی، تشدد اور بلیک میلنگ کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری ہیں ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران

21/04/2024
تمام عاشقان رسول سے تعاون کی درخواست ہے۔۔
21/04/2024

تمام عاشقان رسول سے تعاون کی درخواست ہے۔۔

21/04/2024

مورخہ 20 اپریل 2024
معظم آباد روڈ پر رات 10 بجکر 15 منٹ سے لیکر 11 بجکر پچاس منٹ کے درمیان تین ڈاکو ایک ہمراہ پستول دو ہمراہ ڈنڈے نہتے شہریوں کو لوٹتے رہے۔ پولیس کو اطلاع پہنچی تو پولیس گشت کیلئے وہاں پہنچ گئی پولیس کی گشت کے دوران بھی انہوں نے متعدد گاڑیوں مزدوں کو روکنے کی کوششیں کیں۔
واردات کا ایریا 9 چک ڈاکٹر خدادا کے ڈیرے کو جانے والے بائی پاس سے لیکر رانا پٹرولیم تک تھا۔
اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک وارداتیں ہوتیں ہیں۔
ڈاکوؤں کا ٹارگٹ صرف نقدی ہوتا ہے۔
اور متاثر ہونے والے شہریوں سے معلومات اور میں خود بھی تین بار واردات کا شکار ہو چکا ہوں۔
اور آج رات چھوٹے بھائی صفی الرحمٰن گوندل ہمراہ شیخ انس اعوان کے ساتھ بھی ڈیرے پر وآپس جاتے ہوئے واردات ہوئی۔
تین لوگوں کا گینگ ہے جو روزانہ واردات کرتا ہے۔
اور معلوم ہوتا ہے کہ یہ کہیں اسی علاقے سے آس پاس کے رہائشی ہیں۔
پولیس سے درخواست ہے کہ اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
شہری

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمیہرا...
20/04/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی

ہرا_بھرا_پنجاب

*وزیراعلی پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر 5 جون سے پلاسٹک بیگز  کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی..
20/04/2024

*وزیراعلی پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی..

😏😏😟😟☹️☹️😒😒
20/04/2024

😏😏😟😟☹️☹️😒😒

19/04/2024

بھلوال فیسکو کا غیر قانونی بجلی کے میٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔

کوٹ مومن کے تھانہ میلہ کی حدود رحیم پور رانجھا میں 16 سالہ حسنین نواز کے قتل کی لرزا خیز واردات3 ملزمان مبشر، شمریز اور ...
19/04/2024

کوٹ مومن کے تھانہ میلہ کی حدود رحیم پور رانجھا میں 16 سالہ حسنین نواز کے قتل کی لرزا خیز واردات

3 ملزمان مبشر، شمریز اور آصف عرف کالا کے خلاف مقدمہ درج

19/04/2024

*سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد فیصل کامران کا فوری ایکشن*

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ پر نوٹس

الزامات کی زد میں آنے والے آر آئی اور لیڈی محرر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لیڈی پولیس فورس کے تحفظات جاننے کیلئے آج ہی پولیس اجلاس طلب

اجلاس میں لیڈی پولیس فورس کو مدعو کیا گیا ہے

معاملہ کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے

کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران

18/04/2024

کوٹ مومن کے نواحی علاقہ حلال پور میں سالانہ عرس مبارک پیر سید علی حیدر شاہ صاحب رحمتہ اللہ منعقد ھوا

18/04/2024

تھانہ لکسیاں کی حدود احمد والا قبرستان سے مردے چوری
تھانہ لکسیاں پولیس مردہ چور گروہ کو پکڑنے میں ناکام
مقدمہ درج

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ اہتمام 'سستی روٹی کیمپیگن' کا آغاز۔ روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کی تنظیم اور ان پر عمل ...
18/04/2024

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ اہتمام 'سستی روٹی کیمپیگن' کا آغاز۔ روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کی تنظیم اور ان پر عمل کی تفصیلات
ضلع سرگودھا سے روٹی نان کی قیمت کے حوالے سے شکایت کریں

18/04/2024

بریکنگ نیوز

*حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ*

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی

*جس میں بی آئی ایس پی صارفین کو چینی،آٹا، گھی،دالوں اور چاول پر سبسڈی ملے گی۔*

یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کیلئے
*چینی 109روپے فی کلو* ہوگی اور

*آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے* میں دستیاب ہوگا

جب کہ *گھی 393 روپے کلو پر دستیاب ہوگا*
اس کے علاوہ
*دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جائے گی*

یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم پیکج جون2024 تک جاری رکھنےکاپلان ہے اور پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3 ارب روپےسبسڈی دی جائےگی جب کہ آئندہ مالی سال کیلئے پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی

*N.P.C.K*

ایک گاؤں کے عشر کا حسابفرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔کل گندم 40 ہزار ...
18/04/2024

ایک گاؤں کے عشر کا حساب
فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔
کل گندم 40 ہزار من ہوگی
ہر بیسواں من عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں اگر وہ نہیں نکالتے تو
وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔
ہمارے گھروں میں بے برکتی و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔
ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔
علماء کرام توجہ دلاتے ہیں
مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا
کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے
3900 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔ تو 2 ہزار من کی قیمت 78لاکھ روپے بنتی ہے۔
جس سے گاؤں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔
بد قسمتی سے اس 2ہزار من میں سے میرے خیال میں
2سو من بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتا ہوگا۔
جو چند گھر نکالتے ہیں
آئیں !تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں
ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔

18/04/2024

*موسم*
*الرٹ*⚠️
*بارشوں کا سلسلہ قطر عمان متحدہ عرب امارات دبئی ایران میں تباہی مچانے کے بعد پاکستان افغانستان اور بھارت کو ہٹ کرنے کےلئے تیار*
*شدید گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں اور شدید ژالہ باری متوقع*
*بجلی گرنے کے واقعات رونما ہونے کا خدشہ*
*ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ*
*جنوبی بلوچستان میں شدید طوفانی بارشیں متوقع*

*دریائے کابل میں انتہائ اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ*⚠️
*18 سے 21 اپریل کے دوران بارشوں کا سلسلہ جم کر برسے گا*
*غیر ضروری سفر سے گریز کریں*
*بارش کے دوران گھروں سے باہر نہ نکلیں*
*جانوروں کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت*

*متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری-

20000 ہزار ایڈوانسباقی رقم کی دو سالہ اقساط پر۔۔۔۔۔۔۔🛑صرف سرکاری/نجی اداروں میں زیر تعلیم طلباء ہی اہل ہوں گے۔۔۔۔۔🛑عمر ک...
18/04/2024

20000 ہزار ایڈوانس
باقی رقم کی دو سالہ اقساط پر۔۔۔۔۔۔۔

🛑صرف سرکاری/نجی اداروں میں زیر تعلیم طلباء ہی اہل ہوں گے۔۔۔۔۔
🛑عمر کی حد 18 سال سے زیادہ ہو۔
🛑ضروری ڈاکومنٹس میں ( اپنا کارڈ ،ڈومیسائل ، ایک عدد تصویر پاسپورٹ سائز)
🛑فیملی میں سے ایک شخص گرنٹر ( ڈاکومنٹس میں گارنٹر کا شناختی کارڈ ، گھر کا بجلی بل ، بینک اکاونٹ ڈیٹیلز)
🛑جس کالج میں زیر تعلیم اسکی معلومات
🛑دو گواہ ( علاقے کی معزز شخصیات)

اپلائی کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024

16/04/2024

سسٹم بری طرح ناکام
نہ ڈاکو کنٹرول ہورہے
اور نہ اشیاء ضروریہ چیزوں کے ریٹ۔۔
دیکھتے ہیں کہ عوام کہاں تک بے حس رہے گی اور کب قوت برداشت جواب دے جائے گی

مختلف سوشل میڈیا گروپس میں پنجاب انفارمیشن کمیشن کا وائرل حکم نامہ فیک نہیں ہے. پنجاب انفارمیشن کمیشن کے 28 مارچ 2024 کے...
16/04/2024

مختلف سوشل میڈیا گروپس میں پنجاب انفارمیشن کمیشن کا وائرل حکم نامہ فیک نہیں ہے.

پنجاب انفارمیشن کمیشن کے 28 مارچ 2024 کے مطابق درخواست گزار ڈاکٹر روبینہ راجپوت نے 17اپریل 2023 کو اسوقت کے چیئرمین کے نام درخواست لکھی گئی تھی کہ ایم ڈی پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی بھرتی اور تمام تعلیمی اسناد کے متعلق اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی 2009 کی آڈٹ رپورٹ تمام منسلک کاغذات کے ساتھ فراہم کی جائے. درخواست کا متن

البتہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے پبلک انفامیشن آفیسر نے 17 اپریل 2023 کی درخواست کو 14 ورکنگ دنوں میں پنجاب ٹرانسپرینسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 اور آئین پاکستان کے آرٹیکلز 19-اے کے مطابق معلومات فراہم کرنا تک گوارہ نا کیا اور ایکٹ کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے انحراف کیا جبکہ پبلک انفارمیشن آفیسر سیکشن (7)10کے عین مطابق مطلوبہ معلومات / کاغذات دینے کا پابند تھا. اگر معلومات کسی قانونی وجہ سے فراہم نہیں کرسکتا تھا تو سیکشن (1)13 کے تحت تفصیلی وضاحت کے ساتھ شہری کو جواب دینے کا پابند تھا. حیرانگی کا بات ہے نا تو معلومات اور کاغذات فراہم کیے گئے اور نا شہری کو کوئی جواب فراہم کیا گیا جو کہ قانون کے مطابق لازمی عمل تھا. چیف انفارمیشن کمیشن

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مقرر کردہ پبلک انفارمیشن آفیسر کو سیکشن 15 کے تحت شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا جاتا ہے کہ کونکہ نا آپ پر جرمانہ عائد کردیا جائے,, پنجاب انفارمیشن کمیشن

چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے کہ پی وی ٹی سی کی طرف سے نامزد کیے گئے پبلک انفارمیشن آفیسر کی کمیشن کے سامنے آج 16 اپریل 2024 کو صبح 10 بجے حاضری یقینی بنائی جائے اور وضاحت کیساتھ دو عدد مصدقہ درکا معلومات کے سیٹ جمع کروائیں جائیں. مزید کروائی 16 اپریل 2024 تک ملتوی کی جاتی ہے,, پنجاب انفارمیشن کمیشن

حکم کی تعمیل کے لئے آرڈر کی ایک عدد کاپی چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو بھی ارسال کی جائے , پنجاب انفارمیشن کمیشن

سوال یہ ہے کہ درج ذیل سیکشن 15 کیا کہتا ہے.

"جہاں کسی پبلک انفارمیشن آفیسر نے بغیر کسی معقول وجہ کے، درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا ہو، وقت کی حدود میں معلومات فراہم نہیں کی ہوں، یا غلط طریقے سے درخواست سے انکار کیا ہو یا جان بوجھ کر غلط، نامکمل یا گمراہ کن معلومات دی ہوں، کمیشن پبلک انفارمیشن آفیسر کو دفاع کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد, پبلک انفارمیشن آفیسر کو ہر دن تاخیر کے بدلے دو دن کی تنخواہ سے زیادہ جرمانہ ادا کرنے یا پچاس ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کریں۔"
ترجمان
ڈاکٹر روبینہ راجپوت نیشنل پریس کلب کوٹمومن

16/04/2024

>>>>>BREAKING NEW

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب میں روٹی کی قیم...
14/04/2024

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم

14/04/2024

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوٹ مومن میں ڈیوائسز پہ کٹوتیوں کا انکشاف سامنے آیا..*

*30000 اور 25000 کی کٹوتیاں کی گئیں،، جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ بھی ملوث ہونے کی اطلاع ہے..*

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران انصاری نے اپنے سہولت کار ایک بلیک میلرز تعینات کیے ہوئے ہیں..*

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران انصاری کے ساتھ خرم نامی نائب قاصد بھی شامل..*

*اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران انصاری بھی اپنے من پسند شخصیات کو نوازنے لگا..*

Address

Moazamabad Road Kot Momin
Kot-Moman
40450

Telephone

+923330260026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Press Club Kot Momin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to National Press Club Kot Momin:

Videos

Share

Category