22/11/2024
📶📊📍سرگودھا کوٹ مومن کے فرشتہ صفت شخص
کی انسان دوست و رحمدلی کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل۔
تقریباً ایک ھفتہ قبل اسلام آباد سے بہاولپور کا سفر کرتے ہوئے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ شام چھ بجے فیض آباد سے روانگی ہوئی، اور بس موٹروے پر اپنی منزل کی طرف بڑھ رھی تھی۔ سب کچھ معمول کے مطابق تھا کہ رات نو بجے شدید دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی، اور بس کوٹ مومن کے قریب ایک انجان جگہ پر رُک گئی۔
ڈرائیور نے رات وہیں گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جہاں بس رُکی، وہاں ایک شادی ہال نظر آیا۔ شادی ہال کے مالک کو جب مسافروں کے حالات کا عِلم ھُوا تو انہوں نے فوراً اپنے ملازمین کو الرٹ کیا اور کہا، "ھمارے پاس اللّٰہ تعالیٰ کے مہمان آئے ہیں، ان کے لیئے بہترین کھانے کا انتظام کریں۔"
📊 یہ فرشتہ صفت انسان چوہدری مہتاب حسین ڈھب تھے، جو گلوریا پیلس کوٹ مومن کے مالک ہیں۔ انہوں نے تمام مسافروں کے لیئے مٹن کڑاھی، پلاؤ، رشین سیلڈ، اور میٹھے میں کھیر پیش کی۔ کھانے کے بعد مَردوں کے لیئے ہال میں اور خواتین و بچوں کے لیے علیحدہ جگہ پر سونے کا انتظام کیا۔
رات گزرنے کا پتہ ھی نہ چلا کیونکہ یہ نیک دل انسان پوری رات جاگتے رھے تاکہ مسافر سکون سے آرام کر سکیں۔ صبح مسافروں کے لیئے ناشتہ پہلے سے تیار تھا۔ دن کے دس بجے جب موٹروے کُھل گئی، تو مہتاب بھائی نے مسافروں کو دُعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔
📊چوہدری مہتاب حسین ڈھب: ایک قابل فخر مثال📊
چوہدری مہتاب حسین ڈھب کی سخاوت اور نیکی نہ صرف اس بس کے 52 مسافروں بلکہ پورے پاکستان میں ھںزاروں دلوں کو جیت چُکی ھے۔ ان کی دریا دلی نے کوٹ مومن اور سرگودھا کے نام کو مثبت انداز میں نمایاں کر دیا ھے اور انکا قدم ھمارے مذھب اور خطے کی تہذیب کی عکاس ھے ھر علاقہ کے اکثر لوگ پردیسیوں کی ایسے ھی مدد اور مہمان نوازی کرتے اکثر علاقوں میں نظر آتے ہیں۔
⭕ نفسا نفسی اور مایوسی کے دَور میں ایسے ھر چھوٹے بڑے مثبت رویئے مثبت قدم کو سراھنا اور پھیلانا مثبت سوچ کو زندہ رکھنے و پھیلانے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ھے____________________________________‼