09/05/2024
جوہری ادارہ برائے خوراک و زراعت (NIFA) پشاور کے زیر انتظام مشروم کی کاشت اور ترویج کے حوالے سے دو روزہ ورکشاب و ایکسپو
جوہری ادرہ برائے خوراک و زراعت پشاور نے مشروم کی کاشت، استعمال اور مارکیٹنگ کے حوالے سے 14 اور 15 مئی 2024 کو ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔ ورکشاپ میں مشروم کےکاشتکاران، تاجران، درآمد و برآمد کنندگان،طلبہ نیز ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات بغیر کسی رجسٹریشن یا رجسٹریشن فارم کے شرکت کر سکتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں پورے ملک بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے مشروم کی کاشت و کاروبار سے منسلک حضرات سٹالز لگائیں گے اور مشروم کی پیداوار، غذائی و تجارتی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے کال سنٹر نمبر 03481117070 یا موبائل نمبر 03349180642پر رابطہ کریں