Mhs Kohat

Mhs Kohat Kohat First Multitasking And Broadcasting Channel.
(8)

02/02/2025

سماجی و مذہبی رہنماء پیرسیدشاہ نواز کا تمام مسلمانوں سے رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں خصوصی رمضان پیکج تقسیم کرنے کی استدعا ضرور سماعت فرمائیں

02/02/2025

گاڑی کا ریمورٹ باقی زئی چوک سے کوہاٹ یونیورسٹی کے درمیان گم گیا ہے۔جا کو ملے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
0334-8181961

کوھاٹ یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اج بروز منگل فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی ٹیم کی امد ٠وائس چانسلر کسٹ پروفیسر ڈ...
28/01/2025

کوھاٹ یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اج بروز منگل فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی ٹیم کی امد ٠وائس چانسلر کسٹ پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین )رجسٹرارکسٹ( مسٹر روف خان )ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر اسد حبیب ایونٹ افیسر ڈاکٹر روبیل نظیر نے فرنٹیر فاؤنڈیشن کوہاٹ کی ٹیم کا استقبال کیا اور رجسٹرارکسٹ سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوھاٹ سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر کی میٹنگ ہوئی جس میں عنقریب بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے پر بات چیت ہوئی ،اس موقع پر موجود فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوھاٹ سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر اسماعیل صاحبزادہ سماجی رہنما شکیل بنگش صاحب سماجی رہنما شاکر بنگش صاحب یوتھ رہنما حنان شاہ بھی موجود تھے کوہاٹ یونیورسٹی اف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ باقاعدہ طور پر ایم او یو سائن کرنے کا بھی ارادہ کیا گیا

بریکنگ نیوز🚨‏چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا ‏بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر...
28/01/2025

بریکنگ نیوز🚨

‏چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا

‏بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور کیاجاتاہے،نوٹیفکیشن

‏بیرسٹرگوہر علی خان نے علی امین کے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

26/01/2025
کوہاٹ پریس کلب کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس میں نور محمد اور ان کی پوری کابینہ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔ اس موق...
26/01/2025

کوہاٹ پریس کلب کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، جس میں نور محمد اور ان کی پوری کابینہ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔ عوام کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، اور ہر طبقۂ فکر نے نومنتخب کابینہ سے بڑی امیدیں وابستہ کی ہیں۔

عوام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اور اپوزیشن مل کر علاقے کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ میڈیا کی رپورٹنگ کو علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت دی گئی ہے۔

اس موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس کے صدر، رشید پراچہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میں کرپشن، جرائم، تجارت اور دیگر اہم موضوعات کو ترجیحی بنیادوں پر ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کرپشن جیسی لعنت کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور عوامی آگاہی کے ذریعے معاشرتی اصلاح ممکن ہے۔

شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرشوکت شجاع  چیف پراکٹر مقرر آفس آرڈر جاری        افس آف دی پریس اینڈ پبلیکیشنز کوہاٹ یونیورس...
25/01/2025

شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرشوکت شجاع چیف پراکٹر مقرر

آفس آرڈر جاری



افس آف دی پریس اینڈ پبلیکیشنز کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

انڈسٹری کا فروغ علاقائی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: پیر شاہنواز معروف سماجی شخصیت پیر شاہنواز نے کوہاٹ چیمبر...
19/01/2025

انڈسٹری کا فروغ علاقائی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: پیر شاہنواز

معروف سماجی شخصیت پیر شاہنواز نے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی علاقائی خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول عوامی نمائندگان، سماجی و سیاسی شخصیات اور ادارے متحد ہو کر اس اہم مقصد کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ ڈویژن قدرتی وسائل اور نعمتوں سے مالا مال ہے، اور اگر ان وسائل کو مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو زراعت، لائیو اسٹاک، معدنیات اور دیگر شعبوں میں ترقی کی رفتار تیز کی جا سکتی ہے۔ پیر شاہنواز نے اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

اس موقع پر صدر کوہاٹ چیمبر آف کامرس رشید پراچہ نے پیر شاہنواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو درپیش مسائل کے باوجود صنعتی ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ چیمبر کے وسائل محدود ہونے کے باوجود بہتر نتائج کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگر حکومت، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے تعاون کریں، تو علاقے میں خوشحالی۔ ترقی۔ کاروبار میں اضافہ کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

رشید پراچہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور انویسٹرز کی حوصلہ افزائی کریں۔
اس موقع پر سید فیضان بنوری، تنویر شاہ، اور واجد خان بھی موجود تھے۔

سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، فیاض علی شاہ اور انچارج کوہاٹ آفس رحمان الدین سے کوہاٹ چیمبر آف کامرس ای...
16/01/2025

سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، فیاض علی شاہ اور انچارج کوہاٹ آفس رحمان الدین سے کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رشید پراچہ، ایڈوائزر فنانس منسٹر وقاص پراچہ،جبکہ کوہاٹ میں پیر کامران شاہ، کرنل (ر) جواد پراچہ کے ہمراہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں کوہاٹ میں مختلف اداروں کی طرف سے نئی چھوٹی صنعتوں کو درپیش بھاری ٹیکسز اور متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پشاور سول سیکریٹریٹ آفس میں سابق کمشنر کوہاٹ ڈویژن عبدالجبار شاہ بھی موجود تھے وفد نے نشاندہی کی کہ کوہاٹ جیسے علاقے، جو دہشتگردی اور دیگر کرم ڈسٹرکٹ جیسےسنگین حالات سے متاثر ہیں، کے لیے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے نرم اور قابل عمل ٹیکس پالیسی اپنانا ضروری ہے۔ وفد نے کہا کہ عوام ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ادارے ان سے ہر ممکن تعاون کریں اور ایسی سفارشات مرتب کی جائیں جو علاقائی حالات کے مطابق ہوں۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا وسیع تر علاقائی و ملکی مفاد میں چھوٹے نئے صنعت کار سے تعاون بڑھایا جائے پریشانیوں کا ازالہ کیا جائے تاکہ کارخانے بحال رہ سکیں اور ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہو جو اپنے علاقے میں ایسے حالات میں بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔ صنعتوں کو فروغ دینے سے نہ صرف علاقہ ترقی کرے گا بلکہ روزگار کے مواقع بڑھیں گے، جرائم اور منشیات کے استعمال میں بھی کمی آئے گی، اور معاشی استحکام ممکن ہوگا۔ جس پر سیکریٹری اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کوہاٹ نے ہر ممکنہ قانونی تعاون کا یقین دلایا جس پر شرکاء انکا شکریہ ادا کیا کوہاٹ میٹنگ میں جاوید سلطان۔ طارق آفریدی۔ ایثار علی بنگش ودیگر افراد بھی موجود تھے

❣️ عوامی پولیس آفیسر کوہاٹ ٹریفک پولیس کے انچارج  نور محمد۔  کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کے سنٹر فرنٹیر فاؤنڈیشن کوہاٹ کا دو...
16/01/2025

❣️ عوامی پولیس آفیسر کوہاٹ ٹریفک پولیس کے انچارج نور محمد۔ کا تھیلیسیمیا کے مریضوں کے سنٹر فرنٹیر فاؤنڈیشن کوہاٹ کا دورہ اس موقع پر فرنٹیر فاؤنڈیشن کے انچارج صاحبزادہ محمد اسماعیل صاحب نے انکا شکریہ ادا کیا ❣️

سیکریٹری انڈسٹری، کامرس،اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن عامر آفاق کی زیر صدارت پشاور سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس میں...
15/01/2025

سیکریٹری انڈسٹری، کامرس،اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن عامر آفاق کی زیر صدارت پشاور سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضم شدہ اضلاع کے لیے ٹیکس نظام پر غور و خوض اور بہتر حکمت عملی کی تشکیل تھا۔
اجلاس میں ڈی جی انڈسٹریز افتخار عالم، ایڈیشنل سیکریٹری جنید خٹک، سی ای او کے پی ازمک عادل صلاح الدین،ایس ائی ڈی بی کے نمائندگان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف چیمبرز کے صدور نے ٹیکس چھوٹ کے مسائل اور اس کے غلط استعمال پر روشنی ڈالی اور مؤثر پالیسیز کی ضرورت پر زور دیا۔

کوہاٹ چیمبر کے صدر رشید پراچہ نے تجویز دی کہ ٹیکس چھوٹ کا فائدہ صرف مقامی افراد تک محدود ہونا چاہیے اور سخت پالیسیز کے ذریعے اس کے غلط استعمال کو روکا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمال انڈسٹریز کو مکمل ٹیکس چھوٹ دی جائے تاکہ ضم شدہ اضلاع میں ترقی کی رفتار تیز ہو۔ علاوہ ازیں کوہاٹ میں صنعت و تجارت کے فروغ کے سلسلہ میں مسائل اور انکے حل کے سلسلہ میں تفصیلی آگاہ کیا

دیگر شرکاء، جن میں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم، باجوڑ چیمبر کے صدر حاجی لعلی شاہ، خیبر چیمبر کے گروپ لیڈر سید جواد کاظمی، اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے، نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے زور دیا کہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور منصفانہ پالیسیز کو یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، اور رہنمائی کے لئیے رابطہ کریں! نیز داخلہ، اسائمنٹ ، ورکشاپ،...
15/01/2025

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، اور رہنمائی کے لئیے رابطہ کریں!
نیز داخلہ، اسائمنٹ ، ورکشاپ، کوئز، پرچہ جات اور دیگر ویریفیکیشن وغیرہ جیسے معاملات مناسب چارجز پہ سروس دستیاب ہے !
پتہ : نزد ملتزم پمپ پنڈی روڈ کوہاٹ
03349355117

محمد نعیم منگل کو بھی لاہور قلندر نے پیک کر لیا اللہ کریں بس یہ جنگیں آخری ہو اللہ کریں کہ ہم اپنے پورے کرم کے لوگوں کو ...
14/01/2025

محمد نعیم منگل کو بھی لاہور قلندر نے پیک کر لیا
اللہ کریں بس یہ جنگیں آخری ہو اللہ کریں کہ ہم اپنے پورے کرم کے لوگوں کو اچھی خبریں دیدے۔۔
ضلع اپر کرم کے گاؤں لینڈی وان کسکے سے تعلق رکھنے والا نوجوان اوپننگ بیٹسمین محمد نعیم منگل کو PSL یعنی پاکستان سپرلیگ
کے فرنچائز لاہور قلندر نے پیک کرلیا
لاہور قلندر کی اوپننگ بیٹس مین ہوں گے
پورے کرم کو مبارک ہو۔۔
اپ نے اپنی ابتدائی تعلیم کوہاٹ سے حاصل کی اور رہائش بھی کوہاٹ کے ڈی اے میں تھی بچپن سے ہی کرکٹ کےو پسند کرتے تھے اپکے پسندیدہ کرکٹر شین واٹسن تھے۔

13/01/2025

پاراچنارضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ نے قبائل کے مورچے اور بنکر مسمار کرنا شروع کردئیے ہیں اور لوئر کرم کے علاقے بالش خیل اور خار کلے میں اب تک قبائل کے دو مورچے دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر تباہ کر دئیے گئے۔۔

صفاء سٹیشنری پنڈی روڈ کے اوننر معزر خان عرف ببلو کی دعوت ولیمہ کے موقع پر کوہاٹ کے سماجی،سرکاری، سیاسی، ٹیچرز، اور تاجر ...
12/01/2025

صفاء سٹیشنری پنڈی روڈ کے اوننر معزر خان عرف ببلو کی دعوت ولیمہ کے موقع پر کوہاٹ کے سماجی،سرکاری، سیاسی، ٹیچرز، اور تاجر برادری نے شرکت کی

زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

انسپکٹر نور محمد خان انچارج ٹریفک پولیس کوھاٹ تعینات -
09/01/2025

انسپکٹر نور محمد خان انچارج ٹریفک پولیس کوھاٹ تعینات -

ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اُن کے آفس میں ملاقات ،ملاقات میں...
09/01/2025

ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اُن کے آفس میں ملاقات ،

ملاقات میں شفیع جان نے کوہاٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت

Share Now
08/01/2025

Share Now

Address

Kohat
<<NOT-APPLICABLE>>

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mhs Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mhs Kohat:

Videos

Share

MHS KOHAT

LIKE SHARE OUR PAGE IF YOU LIKE