Voice of Kohat

Voice of Kohat یہ فیس بک پیج ان تمام دوستوں کے لئے ہے جو کوہاٹ کے مسائل اور ان کی بہتری کے لئے اپنی آواز اعلی ایوانوں تک پنچائے
(2)

24/04/2024

صفائی نصف ایمان ہے۔ لیکن پاکستان میں تقریبا ہر گلی نالی میں ہر جگہ اپ کو پلاسٹک اور گندگی کے ڈھیر ملے گے کیونکہ اپنے گھر کا گند باہر گلی میں پھینکنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔

21/04/2024

کوہاٹ میں ہونے والے آج کے ضمنی الیکشن میں کون الیکشن جیت رہا ہے؟

19/04/2024

اپ کے علاقے میں کتنی بارش ہویی؟

24/03/2024

رمضان المبارک کا مہینہ ہمیشہ ہمیں صبر جمیل اور برداشت کا سبق دیتا ہے اور اج کل کوہاٹ میں قتل کے واقعات سننے کو مل رہے ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کو معاف کرنے اور صبر اور برداشت کا حوصلہ دے، اس مغفرت کے عشرے میں اللہ تعالی ہم سب کی مغفرت فرمائے۔

18/03/2024

قُلِ اللّٰہُ یُحۡیِیۡکُمۡ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یَجۡمَعُکُمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ لَا رَیۡبَ فِیۡہِ وَ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۶﴾٪
آپ کہہ دیجئے! اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر تمہیں مار ڈالتا ہے پھر تمہیں قیامت کے دن جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔

کوہاٹ سے ٹرانسفارمرز چوری کرنیوالا منظم بین الصوبائی گروہ بے نقاب کرلیا گیا ہے. پولیس نے ٹرانسفارمرز چوری کی انوکھی وارد...
14/03/2024

کوہاٹ سے ٹرانسفارمرز چوری کرنیوالا منظم بین الصوبائی گروہ بے نقاب کرلیا گیا ہے. پولیس نے ٹرانسفارمرز چوری کی انوکھی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے. پکڑے گئے چورگروہ کے سرغنہ کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی سرقہ شدہ کوائلز اور واردات میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کرلئے گئے ہیں. زیر حراست ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر کار گاڑی بھی برآمد کرلی گئی. تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقوں میں ایک عرصے سے رات کے اوقات میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز سے ٹرانسفارمرز کی پے در پےچوری کی وارداتیں رونما ہوئی تھی. ان وارداتوں کا نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد عمر خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے خصوصی سراغ رساں ٹیمیں تشکیل دیں. اس سلسلے میں صدر سرکل پولیس کی سراغ رساں ٹیم نے اے ایس پی صدر محمد طلحہ کی سربراہی میں شبانہ روز محنت، پیشہ ورانہ حکمت عملی اور تفتیش کے جدید طرز عمل کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی ان وارداتوں میں ملوث گروہ کا کھوج لگا لیا اور گزشتہ روز سول حساس ادارے ڈی ایس بی کی انفارمیشن پر ایس ایچ او جرما سدا خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کی ایک کامیاب کارروائی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر FDR_6715 سے سرقہ شدہ ٹرانسفارمرز کے قیمتی کوائلز برآمد کر کے منظم چور گروہ کے سرغنہ محمد عبداللہ ولد حیدر حسین سکنہ میر بانڈہ جرما کوہاٹ کو گرفتارکرلیا. پولیس نے مسروقہ سامان سمیت پکڑے گئے ملزم کو فوری طور پر تھانہ جرما منتقل کردیا جہاں ابتدائی تفتیش میں زیر حراست ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے. پولیس ذرائع کے مطابق منظم بین الصوبائی گروہ رات کی تاریکی میں مضافاتی علاقوں سے بجلی کے ٹرانسمیشن لائنز میں نصب ٹرانسفارمرز سے کوائلز چوری کرکے پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کرتے تھے. کامیاب کارروائی کے نتیجے میں پکڑا جانیوالا ملزم انتہائی تربیت یافتہ ہے جو جلتی بجلی کے ٹرانسمیشن لائنز کے کھمبوں سے ٹرانسفارمر اتار کر قیمتی پرزے چوری کرکے روپوش ہوجاتا تھا. پولیس کے مطابق پکڑے گئے چور گروہ کے سرغنہ اور اسکے شریک جرم ساتھیوں کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مسروقہ سامان سمیت گرفتار ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں.

14/03/2024

رمضان کے مہینے میں اس دفعہ موسم کافی بہتر ہے اپ لوگوں کے کیا مصروفیات ہے۔

اھم خبرمسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کے سلسلے میں  29 شعبان بمطابق 11مارچ بروز پیر کو کمیٹی کا اجلاس ہوگا.
11/03/2024

اھم خبر
مسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کے سلسلے میں 29 شعبان بمطابق 11مارچ بروز پیر کو
کمیٹی کا اجلاس ہوگا.

11/03/2024

رمضان کی آمد آمد

02/03/2024

سخت ترین موسمی، سیاسی اور معاشی حالات میں اپنے ارد گرد مستحق افراد کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں۔

01/03/2024

باران رحمت کہاں کہاں ہو رہی ہے

18/02/2024

ملک کے بیشتر شہروں میں کہی تیز اور کہی ہلکی بارش

16/02/2024

#پیشن گوئی: بالائی #پنجاب اور #کشمیر کے وسیع و عریض علاقے میں ، آندھی / #طوفان- #بارش متوقع ! خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے پہاڑوں پر شدید #برفباری کا امکان۔سرد #درجہ حرارت کی دوبارہ واپسی۔

🌧️انتباہ ! آزاد کشمیر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں 19 سے 21 فروری تک طغیانی(سیلاب) کا خطرہ ۔

💨 19 فروری 2024 سے راولپنڈی/اسلام آباد، ہزارہ، کوٹلی، برنالہ، جہلم، چکوال، میرپور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملحقہ اضلاع میں شدید ہواوں کے چلنے کا خدشہ ہے۔90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی جھکڑ نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں۔
❄️ شدید برفباری کے باعث ناران اور بابوسر ٹاپ، وادیِ کالام، وادی سوات کے پہاڑوں کا سفر ناممکن ہو جائے گا۔ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے سفر پر جانے والوں کے لیے بھی سفر میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

⏱️دورانیہ: 17 فروری رات 9بجے سے 23 فروری 2024

📍 علاقے: 90% کشمیر، بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب کے علاوہ #بلوچستان اور #سندھ کے انتہائی شمالی حصے۔
❓ ممکنات: یکے بعد دیگرے مغربی ہواوں کے 2 سلسلے ہوا کے کم دباو کے ساتھ مل کران علاقوں میں اثر انداز ہونگے۔

#تفصیلات:
🌩️ 🌧️ #پنجاب میں: شدید #آندھی/ گرج چمک ۔ #اولے پڑنے اور شدید #ژالہ باری کے ساتھ، تیز سے انتہائی تیز موسلادھار بارش اور شدید #ہواؤں کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ #راولپنڈی/ #اسلام آباد کے علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان آندھی چلنے کی توقع ہے اور 19 فروری کو کچھ علاقوں میں 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی شدید آندھی بھی آ سکتی ہے۔ مختلف مقامات پر 40 سے 60 ملی میٹر #بارش کا جبکہ بعض علاقوں میں مجموعی طور پر 75 سے 100 ملی میٹر بھی بارش ہو سکتی ہے . اسی طرح سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور ملحقہ اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس کے ساتھ 40 سے 80 ملی میٹر بارش ممکن ہے اور مختلف مقامات پر کل بارش کی مقدار 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔لاہور، #سرگودھا، #فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی جو بڑھ کر کسی وقت (90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔ان علاقوں 25 ملی میٹر سے زیادہ بارش ممکن ہے۔ ہواوں کے ساتھ گرج چمک کے 2 سے 3 دور ممکن ہیں۔ جس کی وجہ سے دن کے وقت درجہ حرارت میں تقریباً 8 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔
اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں سمیت جنوبی پنجاب خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مگر درجہ حرارت میں 3 سے 5 سینٹی گریڈ کی کمی واقع ہو جائے گی۔

🌧🌩 خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان: ہزارہ ( # ایبٹ آباد)، سوات، صوابی، مالاکنڈ اور مردان کے علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ اولے پڑنے اور بعض مقامات پر شدید ژالہ باری کی توقع ہے اور موسلادھار سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ دیر، پاراچنار، مہمند، خیبر، چترال اور ملحقہ علاقوں سمیت بعض علاقوں خصوصاً مغربی خیبر پختونخواہ میں 3500 فٹ تک کے بلندی والے علاقوں میں برفباری ممکن ہے۔مشرقی خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں 4,000 سے 5,500 فٹ تک کے درمیان بلند پہاڑی مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاتی ہے: 18 فروری سے 21 فروری کے درمیان وادی کاغان میں 3 روز تک انتہائی شدید برف باری ہونے کی توقع ہے ۔جو ممکنہ طور پر 3 سے 6 فٹ تک جمع ہو سکتی ہے۔ مالم جبہ میں کم از کم 3 سے 4 فٹ برف پڑ سکتی ہے ، کالام میں 2 سے 3 فٹ تک برفباری ممکن ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو جائے گی۔ بنوں، #پشاور، کوہاٹ، لکی مروت اور میران شاہ میں بھی اس دوران اچھی بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں ، گلگت کے مقام پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ سکردو میں معتدل اور استور میں تیز برفباری ہو سکتی ہے۔

🌧🌩 آزاد #کشمیر: شدید سے انتہائی شدید موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی آ سکتی ہے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر مجموعی طور پر 75 سے 150 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ کوٹلی، باغ، #مظفرآباد، پونچھ کے علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔ 18 اور 21 فروری کے درمیان 6000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر #برفباری متوقع ہے اور 5000 فٹ تک کے کم بلندی والے علاقوں میں بھی برف باری ہونا خارج از امکان نہیں۔ کشمیر میں میر پور اور دیگر نچلے علاقوں میں انتہائی تیز آندھی چلنے کا امکان ہے ،جو کسی وقت خاص طور پر 19 تاریخ کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔مجموعی طور پر کل ملا کر 100 سے 150 ملی میٹر بارش اور بعض مقامات پر کل 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی(سیلابی صورتحال) کا خطرہ ہے ۔احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

💨☀️ بلوچستان میں: #کوئٹہ، پشین، مسلم باغ اور ژوب کے علاقوں سمیت صوبے کے انتہائی شمالی علاقوں میں 18 سے 19 فروری کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز مغربی ہواوں کے سبب زیادہ تر موسم ابر آلود سے جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ صوبے کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں 9 سے 14 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ خضدار، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت جنوبی بلوچستان میں دھوپ کے ساتھ صوبے بھر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں گی ۔

☀️💨 سندھ میں: صاف آسمان کے ساتھ دھوپ چھائی رہے گی اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم اس دوران درجہ حرارت میں 4 سے 6 سینٹی گریڈ کی کمی متوقع ہے۔ 18 اور 19 فروری کے درمیان #کراچی، #حیدرآباد اور میرپور خاص کے علاقوں شام کے اوقات میں تیز جنوب مغربی ساحلی ہوائیں چلیں گی جو کسی وقت 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک بھی جا سکتی ہیں۔

16/02/2024

‏دنیا کےکسی ملک میں عدالتی فیصلے کےاحترام کی اس سےبڑی مثال کیاہوگی کہ سب سےبڑی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان انصاف کی بھینٹ چڑھ گیا مگر عوام نے اس پر احتجاج کرنے کےبجائے اس کے درجنوں نشانات میں سے اپنے اپنے نشانات ڈھونڈ کر ان پر ووٹ کا ٹھپہ لگایا ہے۔گویاعوام اپنافیصلہ سناچکے ہیں۔

15/02/2024

PK 90 کوہاٹ
آفتاب عالم نے 25 پولنگ اسٹیشن پر اج کے الیکشن میں جیت لی

11/02/2024

اگر فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی ہوئی تو ن لیگ کے پاس 15 اور MQM کے پاس صرف 1 سیٹ بچے گی ،
سنئیر تجزیہ کار حامد میر

11/02/2024

تحریک انصاف کی KPK میں حکومت آنے کے بعد سب سے پہلے صحت کارڈ بحال کرے

09/02/2024

‏فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 179 نشستوں پر آگے ہے، دو تہائی اکثریت

اہم ترینتحریک انصاف کے امیدواروں کے پاس فارم-45 ہے جس پر رزلٹ لکھا ہوا ہے ۔ اور اس رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف دو تہائی اک...
09/02/2024

اہم ترین
تحریک انصاف کے امیدواروں کے پاس فارم-45 ہے جس پر رزلٹ لکھا ہوا ہے ۔ اور اس رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف دو تہائی اکثریت کی پوزیشن میں ہے ۔ لیکن الیکشن کمیشن دھاندلی کے ذریعے اپنے پسندی امیدواروں کو جتا رہا ہے ۔ تحریک انصاف

09/02/2024

، تحریک انصاف کا بیان۔ فارم 45 کے ڈیٹا کے مطابق 170 سے زائد سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔ پوری ٹیم اس وقت یہ فارم ۴۵ کے ثبوت کمپائل کر رہی ہے۔ یہ ن لیگ جو فارم47 کا دھاندلا کر رہی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ یہ فارم ۴۵ کے نمبرز کو میچ ہی نہیں کر رہے۔ فارم ۴۷ میں جو کائونٹ ہونا چاہیے وہ سارے فارم ۴۵ کو add کر کے جو نمبر آتا ہے وہ ہوتا ہے۔ انتہائی کمزور دھاندلی کی ہے، پوری قوم اور کورٹس کے سامنے جب ہمارے کینڈیڈیٹس کا ڈیٹا آئے گا، سب کلئیر ہو جائے گا۔

ن لیگ کے اپنے لوگ ان سے گزارش کر رہے ہیں کہ grace دکھانی چاہیے نواز شریف کو مگر ان سے کمظرفی تو expect کی جا سکتی ہے ، grace نہیں۔ کر لینے دیں شوق پورا جھوٹی جیت کا، کوئی بھی نہیں مانے گا اس ‎ کو

‎ انشاءاللہ - آپ سب نے عمران خان کو 2/3 majority سے نوازہ ہے؛ تاریخ رقم کر دی ہے۔ جب تک یہ صحیح ریزلٹ نہیں جاری کرتے ، اپنا احتجاج جاری رکھیں، انشاءاللہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

شیرافضل مروت بھاری مارجن سے جیت گئے شیرافضل خان مروت نے 117,393 ووٹ لئے
09/02/2024

شیرافضل مروت بھاری مارجن سے جیت گئے شیرافضل خان مروت نے 117,393 ووٹ لئے

09/02/2024

نتائج کو دل سے تسلیم کرتےہوئے کوہاٹ سے منتخب تمام نمائندوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔کوہاٹ کے عوام نے جن امیدواروں کا چناؤ کیا ہے۔امید ہےکہ منتخب نمائندےعوام کی توقعات کا لحاظ رکھتےہوئے کوہاٹ کےبنیادی مسائل کو حل کرنےمیں بنیادی کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ تمام سپورٹرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نےمختلف مقامات اور مختلف مواقع پر میرےحالیہ سیاسی سفر اور انتخابی مہم میں میرا بھرپور ساتھ دیا اور مکمل سپورٹ دیا
پاکستان زندہ
عباس آفریدی مسلم لیگ ن

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 ImAm Ali KhAn, Nasir King, Zaman Orakzai...
09/02/2024

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 ImAm Ali KhAn, Nasir King, Zaman Orakzai, Shehryar Khan Bangash, Abdi Prince, Huzaifa Khan, Aurang Zaib, Saleh Afridi, Shad Afridi, Saif Rehman

09/02/2024

* لاہور میں عون چوہدری پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سلمان اکرم راجہ سے جیت گئے
* لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کی فتح
* این اے 129 میں حماد اظہر کے والد میاں اظہر نے مسلم لیگ ن کے محمد نعمان کو شکست دے دی

09/02/2024

حلقہ این اے 27 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اقبال خان کامیاب

09/02/2024

بدترین دھاندلہ کر کے PK 79 کے نتائج تبدیل کئے گئے جبکہ ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں جن پر واضح اکثریت ہے

تیمور جھگڑا

09/02/2024

این اے175مظفرگڑھ سےانڈیپنڈنٹ امیدوارجمشیددستی 113000ووٹ لیکرکامیاب
ن لیگ کے حماد نواز47350ووٹ لیکردوسرےنمبرپررہے،غیر حتمی نتیجہ

بنوں NA 39 میں مولانا نسیم نے زاہد اکرام درانی کو 30 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی ہے
09/02/2024

بنوں NA 39 میں مولانا نسیم نے زاہد اکرام درانی کو 30 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی ہے

این اے 35   فارم 47کوہاٹ NA 35 سے عمران خان کا وفادار سپاہی شہریار آفریدی ایک بڑی لیڈ کے ساتھ کامیاب
09/02/2024

این اے 35 فارم 47
کوہاٹ NA 35 سے عمران خان کا وفادار سپاہی شہریار آفریدی ایک بڑی لیڈ کے ساتھ کامیاب

ریٹرننگ آفیسر چترال نے  قومی اسمبلی (این اے 1) کے نتائج  جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبد...
09/02/2024

ریٹرننگ آفیسر چترال نے قومی اسمبلی (این اے 1) کے نتائج جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبداللطیف 61834 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار۔

Address

Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Kohat

Show All