Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ Page is about the News, Health, Politics, Culture, Education, Technology, Fashion, General Knowledge.

18/02/2024

Machine Hard Work

27/01/2024

Ye kya he Yaaar

27/01/2024

Himmat he bhai ki

27/01/2024

Hahahahaha

27/01/2024

Qudrat ki shan

05/09/2023

*آج رات کو تارا طلوع ہو جائے گا۔
22 بدرہ (بھادوں) کو تارا طلوع ہوتا ہے اور پیور دیسی موسمی فورکاسٹ کے مطابق ہم سردیوں میں داخل ہو جاتے ہیں کیونکہ 22 بدرہ کے بعد مکھی مچھر کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور مویشی رکھنے والے دوست پھر مال مویشی کے لئے دھواں نہیں لگاتے۔
22 بدرہ کے ٹھیک ایک ہفتہ کے بعد اسوج (اَسُوں) شروع ہو جاتا ہے اور اَسُوں میں صبح کے وقت شمال کی طرف سے ہوائیں چلتی ہیں جو کہ نارمل سے ٹھنڈی ہوتی ہیں اور درجہ حرارت گرانے میں کافی مدد دیتی ہیں۔

خوش آمدید سرما 🌬️
゚ ゚viral

اورنگی ٹاؤن گلشنِ ضیاء  کراچی کی ایک مسجد میں آج جمعہ کی نماز میں امام مسجد کو یہ پرچی ملی ہے۔اے اللہ ہمارے حال پر رحم ف...
25/08/2023

اورنگی ٹاؤن گلشنِ ضیاء کراچی کی ایک مسجد میں آج جمعہ کی نماز میں امام مسجد کو یہ پرچی ملی ہے۔
اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما دے۔“ آمین

゚viral ゚

24/08/2023

*✨کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کوسُنا یا پڑھا ہے؟*

*آپ اسکو سُن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔*
*اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔*

*وَالضُّحٰى(1)*

*دن کی روشنی کی قسم ہے۔*

*وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى(2)*

*اور رات کی جب وہ چھا جائے۔*

*اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔*
*زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے۔کبھی روشن کبھی تاریک۔*
*تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔*
*جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔*
*بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔*
*کیا یقین ہونا چاہیے؟*
*کہ کچھ بھی ہو۔*

*مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى(3)*

*آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہےاور نہ بیزار ہوا ہے۔*

*ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔*
*ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا*
*جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہوں۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔*
*ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍*
*کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔*
*جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہرتعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہاہوتا ہے۔ہرچیز دورجارہی ہوتی ہے۔دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے -*

*وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)*

*اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔*

*اصل چیز تو آخرت ہے۔*
*دنیا میں نہ ہو کامیابی،لیکن آخرت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے*
*آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں؟*
*آپ کیوں ایسےاعمال نہیں کرتےجن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،*
*آپ اللہ کے لیےکوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔*

*وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى(5)*

*اور آپ کا رب آپ کو(اتنا) دےگاکہ آپ خوش ہوجائیں گے۔*

*کیاہواجو ساری محنت ضائع ہوگئی؟کیاہوا سب نے چھوڑدیا؟کیاہوا سب کےآگے برے بن گے؟کیا ہوا مسلسل ناکامی ہے؟کیا ہوا مسلسل تنگی ہے؟کیا ہوا کوئی راہ نظر نہیں آتی۔*
*یاد رکھئے!اللہ آپکے ساتھ ہیں وہ آپکو بھولے گا نہیں۔*
*تو پھرکیاغم؟پھر کیا پریشانی؟*
*تو مسکرائیےاورہردکھ'درد تکلیف کو سپرداللہ کردیں پھرایک سکون نازل ہو گا جو ہرچیز سےبےنیاز کر دے گا۔*
*ان شاءاللہ*

24/08/2023

*‏بریکنگ نیوز*

*صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 12 نومبر 2023 کو پاکستان میں جنرل الیکشن کی تاریخ دے دی۔*

کن کن بھاہیوں کا ارادہ ہے رائیونڈ اجتماع میں شرکت کرنے کا ۔۔۔ اللہ پاک ہمیں بھی شرکت نصیب فرماے۔ آمین
24/08/2023

کن کن بھاہیوں کا ارادہ ہے رائیونڈ اجتماع میں شرکت کرنے کا ۔۔۔ اللہ پاک ہمیں بھی شرکت نصیب فرماے۔ آمین

  تنگئ رزقزمین پر عزت و شہرتدنیا میں مقام و مرتبہان چیزوں کی کمی سے مت گھبرائیےیقین رکھئے!"اللہ جو رحمت لوگوں پر کرتا ہے...
21/08/2023



تنگئ رزق
زمین پر عزت و شہرت
دنیا میں مقام و مرتبہ
ان چیزوں کی کمی سے مت گھبرائیے

یقین رکھئے!
"اللہ جو رحمت لوگوں پر کرتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جسے روک لیتا ہے اسے کوئی جاری نہیں کر سکتا"

درست سمت میں محنت کیجئے
اللہ کی قربت میں چلے جائیے
دل کا سکون مانگئے
صحت کیلئے تردد کیجئے
دوسروں پر مہربانی کیجئے

آپکے کام یہی ہیں۔۔۔

اپنے کام کیجئے اور 'اس' کے کام 'اس' پر چھوڑ دیجئے
زندگی آسان اور خوبصورت ہو جائے گی

اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو

صبح بخیر!

Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

Pic of the Day
10/08/2023

Pic of the Day

’ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضي اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھا تھا کہ ع...
05/07/2023

’ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضي اﷲ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھا تھا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے۔ جب وہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوئے تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے عثمان! تمہیں شہید کیا جائے گا درانحالیکہ تو سورۂ بقرہ کی تلاوت کر رہے ہو گے اور تمہارا خون اس آیت (فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيم ) پر گرے گا اور قیامت کے روز تم ہر ستائے ہوئے پر حاکم بنا کر اٹھائے جاؤ گے اور تمہارے اس مقام و مرتبہ پر مشرق و مغرب والے رشک کریں گے اور تم ربیعہ اور مضر کے لوگوں کے برابر لوگوں کی شفاعت کرو گے۔ اس حدیث کو حاکم نے روایت کیا ہے۔‘‘
أخرجه الحاکم في المستدرک، 3 / 110، الحديث رقم : 4555.
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

Beshak ....
05/07/2023

Beshak ....

28/06/2023
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ
28/06/2023

Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

عورتوں کے لیئے حج بہت ہی عمدہ جہاد ہےDastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ
25/06/2023

عورتوں کے لیئے حج بہت ہی عمدہ جہاد ہے
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

کرنسی ریٹ اپڈیٹ 23/6/2023Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ
23/06/2023

کرنسی ریٹ اپڈیٹ 23/6/2023
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

پانچوں آبدوذی سیاح کا سفر بھی تمام ہوا یونان کشتی حادثہ ہو یا لاپتہ آبدوز کا قصہ ۔۔ تقدیر کے سامنے سب برابر ہیں ۔۔ کیا ا...
23/06/2023

پانچوں آبدوذی سیاح کا سفر بھی تمام ہوا

یونان کشتی حادثہ ہو یا لاپتہ آبدوز کا قصہ ۔۔
تقدیر کے سامنے سب برابر ہیں ۔۔
کیا امیر کیا غریب ۔۔
بہت سا پیسہ لگا کر خواہش کی خاطر زیر آب جانے والے ۔۔
اور بہت سے پیسے کمانے کے خواب میں یونان جانے والے ۔۔
تقدیر کے فیصلوں کے سامنے بے بس ہیں۔۔
سدا بادشاہی بس رب کی ہے۔۔

Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

22/06/2023

اسلام علیکم ناظرین
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان اس وقت معاشی طور پہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور خطیر رقم درآمدات کی مد میں ادا کرتا ہے ویسے ہی فرنس آئل بھی درآمد کرنے پہ کافی رقم خرچ ہوتی ہے پاکستان کو اللہ پاک نے 4 موسم سے نوازا ہے اور آجکل گرمی کی شدت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بھی کافی زیادہ ہے تو آپ سب سے دستک نیوز کے توسط سے ایک مودبانہ گزارش ہے کہ بجلی کے آلات کے استعمال کو بوقت ضرورت لگائیں اور کوشش کریں کہ فضول اور بے جا بجلی کا استعمال نا کریں اور زیادہ سے زیادہ بجلی بچا کر اپنے ملک پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔۔ آئیں مل کر عزم کریں اپنے ملک کو دوبارہ سے اوپر لیکر جائیں ۔۔۔ اللہ پاک اس پاک سر زمین کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے اور اس ہلالی سبز اور سفید پرچم کو ہمیشہ فضاووں میں بلند رکھے آمین۔
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ Kohat, Pakistan Son Of Kohat Quetta News Quetta, Pakistan Kaghan Naran valley travel Darra Adam Khel Gulona Peshawar,KPK Swat Valley KPK Tank Mardan kpk Pakistan

اور  اللہ کا زکر خوب کثرت سے کیا کرو ۔Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ
22/06/2023

اور اللہ کا زکر خوب کثرت سے کیا کرو ۔
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

جب پیٹ بھر جاےDastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ
22/06/2023

جب پیٹ بھر جاے
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

Astaghfar ki fazilat استغفار کی فضیلتISLAM Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ Kohat, Pakistan Son Of Kohat Quetta, Pakist...
21/06/2023

Astaghfar ki fazilat استغفار کی فضیلت

ISLAM Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ Kohat, Pakistan Son Of Kohat Quetta, Pakistan Darra Adam Khel Gulona Quetta News Mardan kpk Pakistan Kaghan Naran valley travel Shehryar Khan Afridi

Turkish Proverb Turkiya zuban ki mashoor kahawatDastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ
21/06/2023

Turkish Proverb
Turkiya zuban ki mashoor kahawat
Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ

حضرت حبیب بن زید کا تڑپا دینے والا واقعہ خدا کی قسم جسے پڑھ کر آنکھوں میں آنسوں جاری ہوگئے آپ بھی ایک دفعہ لازمی پڑھیں ۔...
21/06/2023

حضرت حبیب بن زید کا تڑپا دینے والا واقعہ خدا کی قسم جسے پڑھ کر آنکھوں میں آنسوں جاری ہوگئے آپ بھی ایک دفعہ لازمی پڑھیں ۔۔۔۔۔

مسیلمہ کزاب نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا:-
" میرے ساتھ ایک معاہدہ کر لیں ، جب تک آپ حیات ظاہری میں ہیں ، آپ نبی ہیں - جب اپکا وصال ہوجاٸے تو میں نبی"
یا یہ معاہدہ کر لیں کہ آدھے عرب کے آپ نبی - - - آدھے عرب کا میں نبی" - - - معاذاللہ

اسکے خط پر نبی ﷺ نے جواب میں لکھا :-
"میں تو اللہ کا رسول ہوں جب کہ تو کذاب ہے - - جھوٹا ہے"-

جب نبی پاک نے خط میں کذاب لکھا تو فرمانے لگے :-
" کون لے کے جاٸے گا یہ خط اس کزاب کے دربار میں" ۔۔

اب اسکے دربار میں جانا ہے حالات بڑے خطرناک ہیں - - - اس کے آگے بھی بندے اور پیچھے بھی بندے ہیں جان کا خطرہ بھی ہے - - ایک صحابی تھے چابڑی فروش، سر پر ٹوکرا رکھ کے مدینے کی گلیوں میں کجھوریں بیچتے تھے - - - گیارہ بارہ بچوں کے باپ تھے جسمانی طور پر بھی کمزور تھے، کجھور کھا رہے تھے فٹافٹ اٹھے ہاتھ کھڑا کر کے کہا :-

" حضور کسی اور کی ڈیوٹی نا لگائیے گا میں جاونگا" - -
جب یہ الفاظ جلد بازی میں کہے تو ان کے منہ سے کجھور کے ٹکڑے مجلس میں بیٹھے صحابہ کے چہروں پر گرے ، ایک صحابی کہنے لگے:-
" اللہ کے بندے پہلے کھجور تو کھا لے" - - - بڑی جلدی ہے تجھے بولنے کی " - - -

مسکرا کے کہنے لگے :-
"اگر کھاتے کھاتے ڈیوٹی کسی اور کی لگ گٸی تو کیا کرونگا مجھے جلدی ہے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اللہ اکبر)

حضورﷺ نے اپنا نیزہ دیا, گھوڑا دیا ,اور فرمایا:-
" ذرا ڈٹ کے جانا اس کذاب کے گھر" - -
وہ صحابی عقیدت سے نظریں جھکا کرکہنے لگے:-
" محبوب خدا ! آپ فکر ہی نا کریں" - - -

صحابہ کہتے ہے وہ اس طرح نکلا جیسے کوٸی جرنیل نکلتا ہے,اسکا انداز ہی بدل گیا اس کے طور طریقے بدل گٸے وہ یوں نکلے جیسے کوٸی بڑا دلیر آدمی جاتا ہے - - وہ صحابی مسیلمہ کذاب کے دربار میں گٸے، وہاں ایک شحض جو بعد میں مسلمان ہوا وہ بتلاتا ہے:-
" وہ صحابی جن کا نام" حضرت حبیب بن زید " تھا جب وہاں دربار میں پہنچے تو اپنا نیزہ زور سے دربار میں گاڑ دیا

مسلمہ ٹھٹک کے کہتا ہے:-
" کون ہو "؟ - - -
آپ نے غراتے ہوئے فرمانے لگے:_
" تجھے چہرہ دیکھ کے پتہ نہیں چلا کہ میں رسول اللہﷺ کا نوکر ہو، ہمارے تو چہرے بتاتے ہے کہ نبیﷺ والے ہے ، تجھے پتہ نہیں چلا میں کون ہوں" ۔

مسلمہ کہنے لگا:-
" کیسے آٸے ہو" ؟ - - -
بے نیازی سے فرمایا :-
" یہ تیرے خط کا جواب لے کے آیا ہوں" ۔

بادشاہوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ خط خود نہیں پڑھتے تھے، ساتھ ایک بندہ کھڑا ہوتا تھا وہ خط پڑھتا تھا تو مسیلمہ نے خط اس کو دیا کہ - -" پڑھو " - - جب اس نے خط پڑھا تو اسمیں یہ بھی لکھا تھا :- " تو کذاب ہے" - - -

یہ جملہ وہاں موجود سب نے سن لیا اکیلے میں ہوتا تو بات اور تھی - - وہ آگ بگولہ ہوگیا انکھیں سرخ ہوگٸیں سامنے حضرت حبیبؓ بن زید تنے کھڑے تھے، غصے سے تلوار لے کے اٹھا اور کہنے لگا:-
" تیرے نبی نےمجھے" کذاب " کہا ہے تیرا کیا خیال ہے" ۔؟؟
حبیب بن زید مسکرا کے فرمانے لگے:-
" خیال والی بات ہی کوٸی نہیں، جسے میرا نبی کذاب کہے وہ ہوتا ہی کذاب ہے - - - تو سات سمندروں کا پانی بھی بہا دے تو بھی تیرا جھوٹ نہیں دھل سکتا" - - -

مسلمہ غصے کی شدت سے کانپتے ہوئے کہنے لگا :-
" تو پیچھے پلٹ کے دیکھ ، سارے میرے سپاہی میرےپہرےدار، تلواریں , نیزے , خنجر , تیر سب تیرے پیچھے کھڑے میرے ماننے والے ہیں" ۔۔

حضرت حبیب بن زید رض فرمانے لگے:-
" میرے بارہ بچے ہیں ان میں سے کچھ ایسے ہے جو دودھ پیتے ہیں کچھ ایسے ہیں جنہوں نے ابھی چلنا نہیں سیکھا - - - میں جب رسول اللہﷺ کا پیغام لے کے نکلا تھا تو میں نے پلٹ کے بچے نہیں دیکھے تو تیرے پہرہ دار کیسے دیکھ لوں ,جو جی میں آتا ہے کر غلام محمدﷺ جان دینے سے نہیں ڈرتے " - -

مسیلمہ نے زور سے تلوار ماری بازو کٹ کے گر گیا کہنے لگا :-
" اب بول اب تیرا کیا خیال ہے"؟؟؟
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا بیوقوف ہے ہمیں آزماتا ہے، ہمیں تو بدر سے لے کر احد تک سب آزما چکے ہیں ، تو ابھی بھی خیال پوچھتا ہے، میرا خیال وہی ہے جو میرے نبی نے فرمایا" - - -

مسلمہ نےپھر تلوار ماری دوسرا ہاتھ کٹ گیاکہنے لگا:-
" میں تجھے قتل کر دونگا باز آجا
آپ فرمانے لگے:-
" تو بڑا نادان ہے ، ان کو ڈراتا ہےجو فجر کی نماز پڑھ کے پہلی دعا ہی شہادت کی مانگتے ہیں ، جو کرنا ہے کر لے" - -

مسلمہ کزاب نے تلوار گردن پر رکھی کہنے لگا:-
" میں تیری گردن کاٹ دونگا " - -
حبیب بن زید فرمانے لگے:-
" کاٹتا کیوں نہیں" - - -

روایت کرنے والا فرماتا ہے مسیلمہ کے ہاتھ کانپے تھے - تلوار چلاٸی گردن کٹ گٸی ، ادھر مدینے میں حضورﷺ کی انکھوں میں آنسو آٸے ، صحابہ کرام رض نے پوچھا :-
" یا رسول اللہ کیا ہوا " - - -
فرمایا :-
"میرا حبیب شہید ہو گیا ہے - - - اور رب کریم نے اس کے لٸے جنت کے سارے دروازے کھول دٸے ہیں" - - -

(أسد الغابہ ابن الاثیر)
سبحان اللّہ کیا جرات اور ہمت تھی میرے جان سے پیارے رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے اصحاب علیہم الرضوان کی۔ ❣️

Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ ISLAM Kohat, Pakistan

‏یہ قوم عاد کی ایک سیڑھی کی تصویر ہے.جو عمان کے مشہور صحراء الربع الخالي میں موجود ہے.آپ اُس دور اور اِس دور کے انسانی ق...
20/06/2023

‏یہ قوم عاد کی ایک سیڑھی کی تصویر ہے.
جو عمان کے مشہور صحراء الربع الخالي میں موجود ہے.
آپ اُس دور اور اِس دور کے انسانی قد و قامت کا اندازہ لگائیے.
جہاں کهڑے لوگوں کے سر سے بهی اوپر سیڑھی کا سٹیپ ہے۔۔
قوم عاد حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کو کہتے ہیں، جن کی طاقت اور قد و قامت کا تذکرہ قرآن مجید میں بهی موجود ہے.
{ فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ } (حم سجدہ، 15)
ترجمہ‏: "جو عاد تهے وہ ناحق ملک میں غرور کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم سے بڑھ کر قوت میں کون ہے؟ کیا انہوں نے نہیں دیکها کہ خدا جس نے ان کو پیدا کیا وہ ان سے قوت میں بہت بڑھ کر ہے۔ اور وہ ہماری آیتوں سے انکار کرتے رہے۔"

کیا انسان اور کیا اس کا غرور۔۔؟‏

اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
゚viral Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ Kohat, Pakistan Son Of Kohat ISLAM

کوئٹہ سے ایک سو تیرہ کلو میٹر دور ایک پہاڑی سلسلہ ہے جسے خواجہ عمران کا پہاڑی سلسلہ کہا جاتا ہے اس پہاڑی سلسلے میں شانزل...
20/06/2023

کوئٹہ سے ایک سو تیرہ کلو میٹر دور ایک پہاڑی سلسلہ ہے جسے خواجہ عمران کا پہاڑی سلسلہ کہا جاتا ہے اس پہاڑی سلسلے میں شانزلہ اور شیلا باغ کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی ریلوے ٹنل ہے جسے خوجک ٹنل کہتے ہیں، یہ وہی ٹنل ہے جس کی تصویر پانچ روپے کے متروک نوٹ پر ہوا کرتی تھی۔

یہ ٹنل 14 اپریل 1888ء کو تعمیر ہونا شروع ہوئی، یہ 5 کلومیٹر لمبی ہے اور اس کی تعمیر میں لگ بھگ آٹھ سو مزدور ہلاک ہوئے اور ان میں سے اکثر وہیں آس پاس دفن ہو گئے اس ٹنل میں ایک کروڑ ستانوے لاکھ چوبیس ہزار چار سو چھبیس اینٹیں لگی ہیں مزدوروں کی اول صف کھدائی کرتی جاتی جبکہ پچھلی اینٹیں لگاتی اور ان سے پیچھلی صف پٹڑی بچھاتی جاتی، بھاری مشینری کا وجود نہ ہونے کی وجہ سے کھدائی کا سارا کام انسانی ہاتھوں سے ہوتا۔

اس ٹنل کی تعمیر کے لیے 80 ٹن پانی روزانہ کی بنیاد پہ صرف ہوتا، دن رات کام کرنے کے لیے چھ ہزار پانچ سو چورانوے چراغ جلتے جو پوری ٹنل کو اندر سے روشن رکھتے، مزدوروں کی ریفریشمنٹ کے لیے آج کے انڈیا کے علاقے سے مشہور زمانہ رقاصہ شیلا منگوائی گئی جو رات کو رقص کرتی اور دن کے تھکے ماندے مزدوروں کی تفریح کا کچھ سامان پیدا کیا جاتا۔

اب آئیے اس دلچسپ و عجیب ٹنل کے سب سے مزیدار پہلو کی طرف، اس ٹنل کے انجنئیر جس نے اس کا سروے کیا تھا، اس کے مطابق اگر پہاڑ کے دونوں طرف سے اس ٹنل کی کھدائی کی جائے تو 3 سال 4 ماہ اور 21 روز بعد دونوں طرف سے کھدائی کرنے والے مزدور ایک دوسرے سے آن ملیں گے۔

5 ستمبر 1891ء کو انجنیئر کے لگائے اور بتائے گئے تخمینے کے مطابق اس ٹنل نے مکمل ہوناتھا، مقررہ تاریخ نزدیک سے نزدیک آتی جا رہی تھی اور سرا نہیں مل رہا تھا، چند لوگوں نے افواہیں اڑانا شروع کر دیں کہ مزدور راستہ بھول کر راستے سے ہٹ گئے ہیں، انجنئیر نے غلط سروے کیا، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کروڑوں ڈوب جائیں گے، مگر انجنئیر پر امید تھا۔

مقررہ تاریخ کو دونوں طرف آنے والی اور بچھائی جانے والی پٹڑی کے آخری بولٹ لگنے تھے، دن بارہ بجے تک ٹنل کے اندر سے کوئی خبر نہ آئی، ساری رات بے چینی سے ٹہلتا انجنیئر اب بھی ٹہل رہا تھا، اسے لگا کہ آج اس کا علم اسے دھوکا دے گیا، آج اس کا سب سے بڑا خواب پورا ہونے کی بجائے ریزہ ریزہ ہو رہا تھا، انجنیئر چپکے سے اٹھا اور پہاڑی کے اوپر اس مقام پر جا پہنچا جہاں پر رات کو شیلا رقص کرتی تھی،وہاں پہنچ کے رکا چند لمحے ٹنل کے دھانے پر نظر ڈالی اور پہاڑی کی چوٹی سے گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی، اور تقریبا‘‘ عین اسی وقت دونوں طرف سے کھدائی کرتے ایک دوسرے کی طرف بڑھتے مزوروں کے درمیان ریت کی آخری دیوار بھی گر گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی خوجک ٹنل مکمل ہو گئی، دونوں طرف کے مزدوروں نے ایک دوسرے سے گلے ملنے کے بعد اپنی اپنی مخالف سمت میں دوڑ لگا دی اور نعرے لگاتے چیختے چلاتے اڑھائی اڑھائی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ٹنل سے باہر نکلے دونوں طرف جشن کا سماں برپا ہو گیا، معاً کسی کو انجنیئر کا خیال آیا اور جب تلاش کی گئی تو انجینئر غائب، کافی دیر بعد کسی نے کھائی میں کسی انسانی نعش کی نشاندہی کی اور جب دیکھا گیا تو وہ وہی انجنیئر تھا جس نے دنیا کی سب سے بڑی ٹنل کا سروے کیا اور اس کی فزیبلٹی تیار کی اور مقررہ مدت تک اپنی کمٹمنٹ پوری نہ ہونے کی صورت میں ندامت سے بچنے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر سے چھلانگ لگا دی۔

تاریخ میں اس جیسے کئی واقعات ملیں گے مگر تمام کے تمام "کافروں" کے ہاں، اگر آج کے ذمہ داران ہوتے تو یقیناً درمیان میں ہی چھوڑ کر کس نئی طرف سے شروع کرا دیتے اور اگر پھر بھی کامیاب نہ ہوتے تو پہاڑ سے چھلانگ لگانا تو دور کی بات آنکھیں تک نیچی نہ کرتے، اپنے ملک میں بڑی سے بڑی آفت، مصیبت یا حادثے پے ذمہ داران یوں بغلیں جھاڑ دیتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں؟

Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ Kohat, Pakistan Son Of Kohat Quetta, Pakistan Quetta News Darra Adam Khel Gulona

Address

Kohat City
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dastak News Kohat دستک نیوز کوہاٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Kohat media companies

Show All