Kohat News Cuttings

Kohat News Cuttings Kohat news

انتخابی شیڈول جاری۔۔!الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہو گی۔الیک...
16/12/2023

انتخابی شیڈول جاری۔۔!
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہو گی۔

الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 19 دسمبر سے حاصل کیے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

16/12/2023
کوہاٹ پی ٹی ائی ورکر کنونشن باقاعدہ جلسے میں تبدیل۔سابقہ  ایم این اے اور پی ٹی ائی کے سئنیر رہنما شہریار خان آفریدی  کہی...
10/12/2023

کوہاٹ پی ٹی ائی ورکر کنونشن باقاعدہ جلسے میں تبدیل۔
سابقہ ایم این اے اور پی ٹی ائی کے سئنیر رہنما شہریار خان آفریدی کہی نظر نا ائے ۔
کنونشن کو شفع جان،داود آفریدی اور افتاب عالم سمیت دیگر پی ٹی ائی کوہاٹ کے سئنیر ممبران نے لیڈ کیا جبکہ مہمان شیر افضل مروت جلسہ ہ گاہ میں عین وقت موٹر سائکل پر نمودار ہوئے اور پھر سٹیج پر ساتھی ممبران کے ساتھ شریک ہوئے

Instructions/Guidelines regarding EMA visits, issued by DEO Kohat
28/11/2023

Instructions/Guidelines regarding EMA visits, issued by DEO Kohat

نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئےان کی نماز جنازہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے ان کے آبائی گاؤں پڑانگ، ض...
11/11/2023

نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان انتقال کرگئے
ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے ان کے آبائی گاؤں پڑانگ، ضلع چارسدہ میں ادا کی جائے گی.

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے ...
06/11/2023

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا
کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی

کوہاٹ: گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی
کوہاٹ: دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے ،پولیس ذرائع

کوہاٹ: دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ بارہ سال ہے ، پولیس ذرائع

کوہاٹ: لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں

کوہاٹ خوشحال گڑھ پل پر موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم۔تصادم کے نتیجے میں ایک شخص خوشحال گڑھ پل سے نیچے گر کر دریاس...
19/10/2023

کوہاٹ خوشحال گڑھ پل پر موٹر سائیکل اور پک اپ کے مابین تصادم۔
تصادم کے نتیجے میں ایک شخص خوشحال گڑھ پل سے نیچے گر کر دریاسندھ میں ڈوب گیا۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور ڈوبے ہوئے شخص کی لاش کو مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پانی سے نکال لیا اور آر ایچ سی ہسپتال گمبٹ شفٹ کیا گیا۔

فوت ہونے والے شخص کی شناخت رحیم گل ولد عجب گل عمر 20 سال سکنہ خوشحال گڑھ کے نام سے ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ/ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر گاڑیوں کے کرائیوں میں...
19/10/2023

ضلعی انتظامیہ/ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر گاڑیوں کے کرائیوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ/ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوھاٹ کے درج ذیل نمبرات پر شکایات درج کریں۔
0922926032
0922514774
منجانب: ضلعی انتظامیہ کوھاٹ

09/10/2023

اےجنگ بدرمیں 313 مجاہدین کوبےسروسامان کی حالت میں فتح دینےوالےپروردگارفلسطین کی کمزور مجاہدین کوفتح نصیب فرما
اوران کی غیبی مددفرما
🤲آمین🤲

کوہاٹ :  انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں دو خواتین  سمیت 4 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ،حادثہ کی شکار موٹر کار میں سوار ...
05/10/2023

کوہاٹ : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ،حادثہ کی شکار موٹر کار میں سوار شخص دلباز خان سکنہ بنوں بحرین جانے کیلئے پشاور ائیرپورٹ جا رہا تھا

01/10/2023

عراق : اِس شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے دلہن کے چار بھائیوں سمیت تمام خاندان، دولہے کی ماں ، کل ملا کر 98 افراد لقمہ اجل بن گئے

شادیاں سادگی سے کیوں نہیں ہو سکتی ؟

29/09/2023

ہنگو/ دھماکہ

ہنگو: تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں دھماکہ۔ ایس ایچ او شابراز خان

ہنگو: متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع۔ ایس ایچ او شابراز

ہنگو: جمعہ کے آخری خطبہ کے دوران دھماکہ ہوا ۔ ایس ایچ او

ہنگو: مسجد کے اندر 30 سے 40 تک کے نمازی موجود تھے۔ ایس ایچ او

29/09/2023

دوبہ دھماکہ اپڈیٹس

پشاور: دھماکے میں 2 شہید ہوگئے ہیں، ریسکیو1122

پشاور: اب تک 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو1122

تمام خیبر پختونخواہ والوں کو مبارک ہو۔۔انگریزی۔اردو کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی مادری زبان کے افکار سے بھی واقفیت حاصل کرنی چ...
28/09/2023

تمام خیبر پختونخواہ والوں کو مبارک ہو۔۔انگریزی۔اردو کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی مادری زبان کے افکار سے بھی واقفیت حاصل کرنی چاہیے۔۔

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کے اعتراضات اور کمیٹی پر عدم اعتماد کے بع...
27/09/2023

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہوگا

کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کے اعتراضات اور کمیٹی پر عدم اعتماد کے بعد نئی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے لیکن کہتے ہیں "خڑے د برگی ورور دے" موجودہ کمیٹی بھی انہی عناصر پر مشتمل ہے جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان ایک رکن ایسا بھی ہے جس کے بارے معطل ایسوسی ایٹ پروفیسر نے کہا تھا کہ بیرون ملک میں ان کے ساتھ اچھی خاصی "دوستی" رہی ہے باقی اراکین بھی وائس چانسلر کے زیر اثر ہیں جب متاثرہ طالبہ غیر جانبدار کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر چکی ہے اس کے باوجود وہی من پسند لوگوں کو ذمہ داری دینا اور ان سے امید رکھنا کہ وہ غیر جانبدار انکوائری کریں گے۔۔۔! محض مذاق ہی ہے کیونکہ یہ چار رکنی کمیٹی بھی محض خانہ پری ہے صرف "یاری دوستیاں" ہی نبھائے گی باقی ان سے حوا کی بیٹی کو انصاف ملنا ٹھیک اسی طرح ناممکن دیکھائی دیتا ہے جسطرح اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی سے ۔۔!!

انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے بغیر بینظیر وظائف کی ادائیگی کا طریقہ کار۔
22/09/2023

انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے بغیر بینظیر وظائف کی ادائیگی کا طریقہ کار۔

کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس کا نواحی علاقہ ڈھوڈہ،خرماتو اور ملحقہ علاقوں میں میں کارروائیایس ایچ او بلی ٹنگ رومان خان کی قیادت م...
22/09/2023

کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس کا نواحی علاقہ ڈھوڈہ،خرماتو اور ملحقہ علاقوں میں میں کارروائی

ایس ایچ او بلی ٹنگ رومان خان کی قیادت میں پولیس کی تازہ کارروائی میں 2 منشیات فروش اور 4 سہولت کار گرفتار

پکڑے گئے منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 230 گرام آئس برآمد

پکڑے گئے ملزمان کو تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا گیا ہے

کوہاٹ یونیورسٹی میں طالبات کیساتھ ہراسانی واقعات ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ڈپٹی کمشنر عظمت اللہ وزیر نے واقعہ نوٹس...
21/09/2023

کوہاٹ یونیورسٹی میں طالبات کیساتھ ہراسانی واقعات
ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ڈپٹی کمشنر عظمت اللہ وزیر نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے ہراسانی میں ملوث عناصر اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا

21/09/2023

کوہاٹ یونیورسٹی میں پروفیسرزطلبہ کو ہراساں کرنے لگے

میڈیا پریس کور کیپٹل سٹی پولیس پشاورپشاور ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے مشہور تکہ فروشی (چرسی)کے مالک کی سوشل میڈیا پ...
21/09/2023

میڈیا پریس کور کیپٹل سٹی پولیس پشاور

پشاور ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے پشاور کے مشہور تکہ فروشی (چرسی)کے مالک کی سوشل میڈیا پر ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس

پشاور ۔ تھانہ شاہ قبول پولیس کی فوری کاروائی مشہور چرسی تکہ کے مالک نثار خان گرفتار

پشاور ۔ ویڈیوز میں ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

پشاور ۔ قانون سب کیلئے برابر ہے ، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی
*ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی

18/09/2023

کوہاٹ ۔۔۔ پشاور چوک روڈ سے بنوں گیٹ چوکی تک نئی گیس پائپ لائن کی کھدائی کی وجہ سے کروڈوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا منصوبہ تباہ حالی کا شکار
محکمہ مواصلات و تعمیرات کوہاٹ کے افسران خواب خرگوش سو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور دیگر اعلی حکام ایکشن لیں،
کئی عرصے بعد کوہاٹ شہر کے لیے خوبصورت روڈ بنائے گئے تھے لیکن محکمہ گیس نے سب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے
گیس پریشر کے لیے جو کھدائی کی گئی اور روڈ توڑا جا رہاہے
اس ادارے کے خلاف کون ایکشن لے گا کون۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

16/09/2023

بائی پاس روڈ
اقراء سکول کے سامنے سکول کے بچوں پر درخت گر گیا ہے جس میں ایک بچہ جانبحق
اور ایک لڑکی زخمی حالت میں پشاور ریفر کر دیا گیا ۔

پختونخوہ وطن کے ذخائر1) کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔2) سوات میں بہترین زمرود کے 70...
11/09/2023

پختونخوہ وطن کے ذخائر

1) کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔
2) سوات میں بہترین زمرود کے 70 ملین قیراط ہیں اور مارکیٹ میں 220 قیراط کی قیمت 4000 سے 6000 ڈالر تک ہے۔
3) اس سال خیبر سے 40 ٹن فلورائٹ برآمد کیا گیارہ۔
4) 11 ماہ میں کرک سے 65000 ملین ایم سی ایف گیس برآمد کی گئی ہے۔
5) مہمند میں اس سال 1935 ٹن نیفرائٹ نکالا گیا۔
6) مالاکنڈ میں 200 ملین ٹن، صوابی بلاک میں 100 ملین ٹن ماربل ہے۔
7) مہمند میں 1,360,000 ٹن ماربل برآمد کیا جاتا ہے۔
😎 چترال، جنوبی وزیرستان اور جنوبی پختونخوا میں سالانہ 640,000 کلو چھلغوزہ پیدا ہوتا ہے جس کی قیمت چین میں 18,000 روپے فی کلو ہے۔
9) کوہاٹ ٹنل سے روزانہ 30,000 سے 35,000 گاڑیاں گزرتی ہیں اور ہر گاڑی کا کرایہ 80 سے 450 روپے ہے اور اس کا کنٹرول فوجی کمپنی NLC کے پاس ہے۔
10) جنوبی پختونخوا کے ڈھاکہ ضلع سے روزانہ 5000 ٹن کوئلہ برآمد کیا جاتا ہے۔
11) درہ آدم خیل سے ہر سال 350,000 ٹن کوئلہ نکلتا ہے۔
اس وقت پختونحوہ بیلٹ میں 33,000 بارودی سرنگیں ہیں۔
12) بونیر اور مردان میں 2 ارب ٹن ماربل موجود ہے۔
13) چترال میں ایک ارب ٹن ماربل موجود ہے۔
14) صرف کورما میں 20 لاکھ ٹن کوئلہ موجود ہے، اس کے ساتھ لوہے کی گیس اور اچھا ماربل بھی ہے۔
15) بالائی وزیرستان کے پیر گھر میں تانبے اور سونا کی بڑی مقدار موجود ہے۔
16) گومل کے پہاڑوں میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
17) باجوڑ میں ہر سال 85000 ٹن ماربل، اور 1550 ٹن کرومائیٹ برآمد کیا جاتا ہے۔
18) پختونحوہ اور بلوچستان میں 700 کروڑ کے جواہرات ہیں جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔
19) عرب ممالک میں تیل کا ہر دس میں سے ایک کنواں کامیاب ہوتا ہے اور وزیرستان میں ہر تیسرا کنواں کامیاب ہوتا ہے۔میران شاہ میں اتنا تیل ہے جو پاکستان کی 40 سال کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔
20) شمالی وزیرستان میں 36000 ملین ٹن تانبا موجود ہے ایک ٹن تانبے کی قیمت 7000 ڈالر ہے۔
21) تربیلا ڈیم سے 4000 سے 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، اسے 250 بڑی فیکٹریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور تربیلا ڈیم سے پختونحوہ اربوں ڈالر کما سکتے ہیں۔
22) لکی مروت بٹنی کی ویلی آئل فیلڈ سے 1,000 سے 3,000 بیرل تیل اور 1 سے 5 ملین مکعب فٹ گیس برآمد کی جاتی ہے۔
23) ملاکنڈ کے دریاؤں سے 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی قیمت 1 سے 2 روپے فی یونٹ ہے۔
24) وزیرستان میں شیوی سے ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی گیس نکالی جاتی ہے جس کا کنٹرول فوجی کمپنی کے پاس ہے۔
سیاحت کے جنگلات اور بہت سی دوسری چیزیں اپنی جگہ
اور بدقسمتی سے سب کچھ ہونے کے باوجود مظلوم بھی پختونخوہ اور بلوچستان ہیں تو یہ ناانصافی کہاں تک جائے گی؟

کوہاٹ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہیرہ پیری، سیریل نمبر 9 پر کنڈیڈیٹ G*T General ٹیسٹ میں 48 نمبر پر فیل ہے جبکہ بعد میں...
10/09/2023

کوہاٹ یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہیرہ پیری، سیریل نمبر 9 پر کنڈیڈیٹ G*T General ٹیسٹ میں 48 نمبر پر فیل ہے جبکہ بعد میں دوسری نوٹیفیکیشن میں 50 نمبر پر پاس ہے.

کوہاٹ انڈس ہائی وئے عامر سی این جی کے قریب موٹرکار اور فلائینگ کوچ کے مابین تصادم۔  تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی۔ ایم...
31/08/2023

کوہاٹ انڈس ہائی وئے عامر سی این جی کے قریب موٹرکار اور فلائینگ کوچ کے مابین تصادم۔
تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پٹواریوں کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کر دیا
29/08/2023

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پٹواریوں کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن کر دیا

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat News Cuttings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Kohat

Show All