DARA ADAM KHEL NEWs

  • Home
  • DARA ADAM KHEL NEWs

DARA ADAM KHEL NEWs Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DARA ADAM KHEL NEWs, News & Media Website, .

درہ آدم خیل کے سینیئرز ورکرز آج کل خرگوش کے نیند سوئے ہوئے ہے کوئی یاری دوستی نبھاتا ہے اور کوئی کسی دوست کے ٹرانسفر کی ...
05/01/2025

درہ آدم خیل کے سینیئرز ورکرز آج کل خرگوش کے نیند سوئے ہوئے ہے کوئی یاری دوستی نبھاتا ہے اور کوئی کسی دوست کے ٹرانسفر کی وجہ سے خاموش ہے اور کوئی پالشی بنے ہوئے ہیں جس کا بے حد افسوس ہے جو اپنا حق نہیں لے سکتے !!

جب قیصر جمال او حاجی عابدالرحمن سیٹ پر تھے تو سب کے سب پارٹی ورکرز کتوں کی طرح ایک دوسرے سے چین کر اپنا حق مانگتے تھے مگر آج جب سیٹ درہ آدم خیل سے باہر ہوا تو سب کے سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں !! نہ بجلی نہ پانی نہ گیس نہ ہسپتال نہ علاج آئے شرمیدلو شیم پی ٹی آئی ورکرز

ڈی پی او صاحب عوام جواب چاہتی ہےگزشتہ روز درہ آدم خیل زوڑکلی کے انتہائی غریب عثمان ولد پہلوان گل کے بیٹے عثمان کے قتل می...
15/12/2024

ڈی پی او صاحب عوام جواب چاہتی ہے

گزشتہ روز درہ آدم خیل زوڑکلی کے انتہائی غریب عثمان ولد پہلوان گل کے بیٹے عثمان کے قتل میں کوہاٹ پولیس اور kda ہسپتال کے کردار نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے،
کندی سنی خیل سوشل ورکر شاہد خان نے آج عثمان مرحوم کی حجرے پر تعزیت کی اور اس بارے میں اسکے خاندان والوں سے یہ گفتگو کی.
تفصیل.زوڑ کلے سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ عثمان 13 دسمبر بروز جمعہ کوہاٹ کے ڈی اے میں معلوم لوگوں نے گولی مار قتل کرکے اس فانی دنیا سے چلا گیا.
کسی کو کچھ خاص فرق نہیں پڑا مگر اس کی ماں باپ اور بہنوں کی پوری دنیا تھی جو اجڑ گئی.
آج ان کے فیملی کے لوگوں نے کچھ اپنا درد اور فریاد میرے ساتھ شئر کیا تو میں درد دل رکھنے والوں کیساتھ شئر کر رہا ہوں.... لیکن چند باتیں کھل کر نہیں لکھ سکتا.. یہ ان کی مشران کی ذمہ داری ہے کہ اپنی زبان سے کہے.

( 1) بچے کو 12 بجے کے اس پاس گولی لگی مگر ہمیں نہیں بتایا گیا.
سماجی کارکن قمر زمان بابوزی کلے نے کوئی 4 بجے کے قریب پوسٹ کر کے بتایا کہ کسی بچے کو کوہاٹ میں گولی ماری گئی ہے اور لاوارث پڑا ہے.
( 2) کے ڈی اے ہسپتال میں اگر وہ بروقت اس کا آپریشن کرتے تو شاید بچ جاتا اور اگر وہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں تھی تو ایمبولینس میں پشاور شفٹ کرتے. مگر ایسا کچھ نہیں کیا گیا.
( 3) جب ہم پہنچے تو پولیس بچے کو ہمارے حوالے نہیں کر رہے تھے. پولیس کا کہنا تھا کہ پہلے تم لوگ ان کاغذات پر دستخط کرو پھر زخمی بچے کو لے جاسکتے ہو... کاغذات میں کونسے دفعات لکھے تھے اور اس کا کیا مطلب ہوتا ہے ہمیں کچھ پتہ نہیں مگر ہم مجبور تھے کیونکہ ہمارا بچہ مر رہا تھا تو ہم نے دستخط کر دیئے مگر بہت دیر ہوچکی تھی
( 4) ہسپتال سے نکلے مگر راستے میں ہی بچہ مرگیا...
( 5) پولیس کی انتہائی ظلم کے ایک زخمی، سہمے ہوئے، ڈرے ہوئے اکیلے بچے کی ویڈیو بنائی تھی جو مر رہا تھا اور یہ لکھا تھا کہ بچہ ہوش وحواس میں بیان دے رہا ہے جن کے پاس نہ باپ تھا اور نہ ہی کوئی اپنا.
پولیس کی اس حرکت سے شدید تکلیف ہوئی.. باقی تو وکلاء حضرات جانتے ہونگے کہ ایسے بیان کی قانونی حیثیت کیاہوتی ہے
( 6) کوہاٹ میں جس بیٹھک کے اندر اس بچے کو گولی مار دی گئی یا غلطی سے لگی وہ بیٹھک کس کا ہے،
پستول کس کا تھا، کیا وہ پستول لائسینس یافتہ تھا اگر کے ڈی اے کے اندرےتھا یا یہاں سے لے جایا گیا..
( 7) پولیس بیٹھک کے مالک سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کرتا بلکہ الٹا ہم سے دستخط لے لیے کہ بچے کو غلطی سے گولی لگی ہے اور ہمارے پاس بچے کی ویڈیو ہے...
یہ ان کے فیملی کی باتیں تھی جب میں نے پوچھا کہ بچے کو اپنے عمر سے ذیادہ بڑے لوگوں کیساتھ کیوں گھومنے پھرنے دیا تو جواب ملا کہ غربت ہے اور بچہ ان کا ملازم تھا. انہوں نے بچے کو فون کیا اگرچہ اس کی چھٹی تھی مگر وہ چلا گیا.
درہ آدم خیل کے جو سوشل ایکٹیوسٹ ہیں چند کے نام ذکر کرتا ہوں جیسے آویس آفریدی، امتیاز آدم خیل، احمد نواز آفریدی، ملک لعل سعید آفریدی ،حاجی صابر خان وغیرہ کے ڈی اے ہسپتال اور پولیس انتظامیہ کیساتھ کھل کر بات کریں کہ اس غفلت کی جواب درکار ہے.
باقی وہ مختلف حیلے بہانے کریں گے مگر آئندہ کسی اور بچے کیساتھ ایسا نہ ہو اس پر ان کو تنبیہ کرنا لازمی ہے.
کہ کسی بھی بچے یا مریض کو موت کی منہ میں نہ دھکیلا جائے....
نوٹ : اپنے بچوں پر رحم کرے. اور معاشرے میں کس طرح رہنا ہے اپنے بچوں کیساتھ کھل کر بات چیت کر لیا کرے. دوسروں کی بچوں کو بھی اپنا بچہ سمجھے. 🙏 🙏

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں. تاکہ کوہاٹ پولیس اور ہسپتال کی حقیقت اعلی حکام کو واضح ہو جائے..
اور درہ آدم خیل کے تمام سوشل میڈیا اور مشران کو چاہیئے کہ اس بچے کے ساتھ ظلم پر خاموش نہ رہے کیونکہ یہ اتنا غریب خاندان ھے کہ دو وقت کی روٹی بمشکل پیدا کرتا ہے پھر اسطرح غریب اسطرح ظالموں کو کیفرکردار تک کیسے پہچایئنگے؟
ڈی سی کوہاٹ،ڈی پی او کوہاٹ،ایم ایس کے ڈی اے ہسپتال عوام جواب کی منتظر ہے،
عوام کو جواب چاہئے،

07/09/2024
فاٹا ایکسپریس/ کوہاٹ گلشن آباد چیک پوسٹ سے پولیس نے ملک سعید آفریدی کو گرفتار کر لیا۔ زرائع
23/08/2024

فاٹا ایکسپریس/ کوہاٹ گلشن آباد چیک پوسٹ سے پولیس نے ملک سعید آفریدی کو گرفتار کر لیا۔ زرائع

17/08/2024

درہ آدم خیل میں ملاخیل ایک ایسا گاوں ہے جو پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے۔
2018 میں منظور ہونے والا پل ابھی تک تعمیر نہیں ہوسکا،
جب بارش ہوتی ہے تو سیلاب آنے کے بعد کوئی گاڑی وغیرہ اس گاوں میں آ جا نہیں سکتی۔
مستورات کا مدرسہ بھی ہے جسمیں 600 بچیاں علم حاصل کر رہی ہیں،
گاوں والے اور مدرسے میں پڑھنی والی بچیوں کو کن تکلیفات کا سامنا کرنا پڑتا تفصیل کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے
اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ




04/08/2024

درہ آدم خیل کے خوبصورت نظارے

کل بازی خیل سانحے میں خدمت کرنے والے وہ ہیرو ہے جنہوں  نے کم وسائل میں تمام آپریشن میں اختتام تک پرجوش انداز میں حصہ لیا...
31/07/2024

کل بازی خیل سانحے میں خدمت کرنے والے وہ ہیرو ہے جنہوں نے کم وسائل میں تمام آپریشن میں اختتام تک پرجوش انداز میں حصہ لیا،
ان جوانوں کا جذبہ اور کاوشیں قابل ستائش ہیں،
اللہ تعالٰی آپ لوگوں کو انسانیت کی خدمت کی مزید ہمت و استطاعت عطا فرمائے،آمین
ترجمان کوہاٹ ریسکیو 1122 ڈاکٹر جواد آفریدی۔ڈاکٹر سیف اللہ آفریدی،درہ آدم خیل سٹیشن انچارج ڈاکٹر عبداللہ آفریدی

درہ آدم خیل کے تمام 1122ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

افراد کو قتل کیاجاسکتا ہے، نظریات کو نہیں۔ اللہ تعالٰی اسماعیل ہنیہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔امتہ مسلّمہ...
31/07/2024

افراد کو قتل کیاجاسکتا ہے، نظریات کو نہیں۔ اللہ تعالٰی اسماعیل ہنیہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔
امتہ مسلّمہ آج ایک عظیم مجاہد سے محروم ہو گیا 😭💔

30/07/2024

درہ آدم خیل میں دردناک واقع
کوہاٹ قبائلی علاقہ درہ آدم خیل اولڈ بازی خیل میں امجد نامی شخص گھر جو پہاڑ کے دامن میں واقع ہے کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔

تہہ خانہ میں پانی جمع ہونے سے گھر کے اندر تمام افراد پھنس گئے۔

اور تہہ خانے میں پھنسے 2 مرد 3 خواتین اور 6 بچوں سمیت ٹوٹل 11 افراد شہید ہوئیں،

ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم نے بروقت رسپانس کیا،
اس موقع پر اہل علاقہ نے بھی امدادی سرگرمیوں میں خصہ لیا،
اور تمام افراد کے جسد خاکی کو پانی سے نکال لیا،
پورا خاندان دنیا فانی سے کوچ کرنے پر علاقے میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہیں
تمام شہداء کا جنازہ آج بروز منگل 4،00pm بجے بازی خیل قبرستان میں ادا کی جائے گی،

فاٹا ایکسپریس/ چلو چلو عباس چوک درہ آدم خیل چلو!
07/07/2024

فاٹا ایکسپریس/ چلو چلو عباس چوک درہ آدم خیل چلو!

‏عرب دنیا میں ایک پاکستانی کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ وائرل ہے "یا اللہ یہ پاکستانی کھاتے کیا ہیں؟ياخي وش يأكلون الباكستا...
07/07/2024

‏عرب دنیا میں ایک پاکستانی کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ وائرل ہے "یا اللہ یہ پاکستانی کھاتے کیا ہیں؟
ياخي وش يأكلون الباكستانيين

یہ شخص اے سی اٹھا کر سیڑھیاں اتر رہا ہے ساتھ فون بھی سن رہا ہے. جب کندھوں پر پورے خاندان کا بوجھ ہو تو یہ اے سی بہت ہلکی شے لگتی ہے. ہر مرد کو اس محنت سے گزرنا پڑتا ہے لیکن پردیسیوں کے لیے اپنے گھر والوں سے دوری دہری آزمائش ہوتی ہے.

ہر محنت کش کو میرا سلام، تمام پردیسیوں کو میرا سلام

شہریار آفریدی کی اسمبلی میں آخری تقریر.۔۔۔اللہ خیر.کیا شہریار آفریدی نے استفعی  متوقع یا دے دیا؟؟؟؟کوہاٹ سمیت پاکستان می...
22/06/2024

شہریار آفریدی کی اسمبلی میں آخری تقریر.۔۔۔اللہ خیر.
کیا شہریار آفریدی نے استفعی متوقع یا دے دیا؟؟؟؟
کوہاٹ سمیت پاکستان میں کھلبلی مچ گئی.

درہ آدم خیل کا موجودہ حالات دیکھ کر تقریباً یہاں خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے جسکی بڑی وجہ یہاں کا نااہل ملکانہ سسٹم فیصلے ھ...
18/06/2024

درہ آدم خیل کا موجودہ حالات دیکھ کر تقریباً یہاں خانہ جنگی شروع ہو چکی ہے جسکی بڑی وجہ یہاں کا نااہل ملکانہ سسٹم فیصلے ھے پہلے زمانے میں اگر ھمارے قبائل میں مضبوط فیصلوں سے آمن آتے تھے. تو اس وقت میں جو قومی ملکانان تھے وہ کئی قومی اور زاتی دشمنیوں میں لڑتے لڑتے تجربہ کار بنتے تھے پھر وہ 70 اور 80 سال کے عمر میں بڑے بڑے کولہ لونگی پہن کر دوسروں کے فیصلوں میں اپنا وہ پرانا تجربہ اور صحیح قومی رسم رواج استعمال کر کے 100 فیصد آمن لانے میں کامیاب ہوتے تھے.
آج کے موجودہ دور کا ملکانان اگر دیکھا جائے تو کوئی سوزوکی ڈرایئور کوئی ٹرک ڈرائیور کوئی تھوک پرچون کا دکاندار کوئی بندوق بنانے والے کوئی بیرون ملک سے ریٹائرڈ کوئی گائے بیل کا بیوپاری بغیر تجربے صرف کمائی کے خاطر ھمارے ملکانان بن کر قومی اور قبائلی رسم رواج کا غلط فیصلے کر کے درہ آدم خیل کا آمن تباہ و برباد کردیا ہے.
اسطرح غلط فیصلوں پر درہ آدم خیل کے ملکانان پر ایک بار زوال اچکا تھا لیکن یہ لوگ اس سے عبرت حاصل نہیں کرتے .
پہلی بار 1992 میں سابقہ قومی تحریک درہ آدم خیل کے صدر سیدوزیر نے تمام ملکانان پر بزور بازو کوہاٹ پولٹیکل انتظامیہ کو جانے کا سخت پابندی لگایا گیا تھا جس میں باقاعدہ بھاری جرمانے کی سزا بھی تھا کیونکہ وہاں سے یہ لوگ قوم پر غلط فیصلے مسلط کرنے میں اھم کردار ادا کرتے تھے. مجھے یاد ھے کہ اس وقت کسی پولٹیکل ملک میں یہ دم نہیں تھا کہ وہ لشکروں کے بادشاہ صدر سید وزیر کے حکم کا خلاف ورزی کرتے . اس وقت کئی مہینے کوہاٹ پولٹیکل ملکانان سے بلکل سنسان پڑا تھا.
آج پھر ملکانان اس سے زیادہ غلط فیصلے کر کے پھر درہ آدم خیل کے آمن کو غیر رواجی فیصلوں سے تباہ کر رہا ہے جس میں سب سے زیادہ ملک پرنسپل ملک نور زمان پر زمہ داری آتا ہے وہ اپنے آپ کی طرح اس غلط فیصلوں کے خلاف کھل کر میدان میں آئے اور انکے اس غلط فیصلوں کا مخالفت کر کے قومی تورجھنڈی تحریک کا مدد حاصل کر کے اپنا قوم درہ آدم خیل کو بچایئں ورنہ یہ قتل و غارت روکھنے والا نہیں ھے. یا عنقریب یہ قوم فاٹا انضمام کا مجبوری سے ہمایتی بن کر ھماری قومی اور قبائلی آزادی ھمیشہ کے لئے ختم کرنے پر مجبور ہونگے...
خدارہ قوم درہ آدم خیل کو بچایئں خواہ وہ بزور بازو ہو یا سوشل میڈیا کے طاقت پر ہو ہر کوئی اپنا قومی فریضہ ادا کریں.......
منجانب مظلوم قبائلی عوام قوم درہ آدم خیل

اس پوسٹ کو قوم کے خاطر زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

Dara Adam Khel News

11/05/2024

افسوسناک خبر
درہ آدم خیل گاوں بازی خیل فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جانبعق جبکہ ایک شدید زخمی۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور زخمی اور فوت ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کیا۔

حادثے میں فوت ہونے والوں کے نام
بلال ولد نصیر خان
شاہ محمود ولد غازی خان
عرفان خان ولد تاج محمد
افنان ولد نا معلوم زخمی عمر 6 سال

وجہ کوئلے کے حوالے سے بتایا جارہا ہے لیکن ابھی تک کنفرم نہیں ہے

14/04/2024

پہلا قدم اُٹھانا مشکل تھا جو ایران نے اُٹھا لیا ہے۔ مسلم اُمہ کو ایران کیساتھ فوراً کھڑا ہونا چاہئے اسلامی ملکوں پر مشتمل مضبوط اتحاد بنانے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئیے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DARA ADAM KHEL NEWs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share