کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے
آخر کار کوہاٹ ٹنل روڈ عوام کے لیئے کھول دیا گیا ہے
کوہاٹ کے عوام سے التماس ہے فل حال صفر سے گریز کریں روڈ پر رش بہت زیادہ ہے مزید معلومات کے لیئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں شکریہ
چیف جسٹس قاضی فائز 25 اکتوبر کو ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس ہوگا، سرکاری خرچ پر عشائیہ سے معذرت
چارباغ جنگل خیل کوہاٹ کے رہائشیوں کا گیس ایشو کے حوالے سے ویڈیو بیان
کوہاٹ ٹنل کے حوالے سے تازہ صورتحال
عوام سے التماس ہے غیر ضروری
سفر سے اجتناب کریں مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں شکریہ (مورخہ 12/10/2024)
خیبر پشتون قومی عدالت کے گراؤنڈ میں جمعے کی نماز کاایک خوبصورت منظر ماشااللہ -
پشتون تحفظ مومنٹ کے پرامن لوگوں پر گولیاں چلانا انتہائی افسوسناک بات ہے۔پشتون قوم ایک محب وطن قوم ہےجنہوں نے ہمیشہ اس ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا ہے۔پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔مگر نہتے لوگوں پر اختلافات کی آڑ میں گولیاں چلانا کہاں کی دانشمندی ہے۔پولیس کو اختیارات صوبائی حکومت دیتی ہے۔اور گزشتہ روز ہونےوالی شہادتوں کا ذمہ دار بھی صوبائی حکومت ہی ہے۔صوبائی حکومت کو پشتون قوم نےبھاری مینڈیٹ دیا تھا۔مگر آج وہی منتخب حکومت نہتےعوام پر سرعام گولیاں چلارہی ہے۔اور دفعہ 144 صوبائی حکومت کی ایماء پر ہی لگایاگیا ہے۔موجودہ صوبائی حکومت ایک جانب پشتونوں کے حقوق کی باتیں کررہی ہیں۔جبکہ دوسری طرف اسی صوبے کے عوام کو احتجاج سے روک رہی ہے۔منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہوتےہیں۔منتخب نمائندوں کو چاہئےکہ ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کے اس پرامن عوامی جرگہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانےمیں ان کا ساتھ دے۔جرگے کے مطالبات کو سنا دیا پھر اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے کہ یہ مطالبات ملک کی مفاد میں بہتر ہوسکتےہیں یا نہیں؟
عباس آفریدی
درہ آدم خیل میں کوہاٹ ٹنل اور کرم میں کوتل پاس بند۔
مسافروں کو مشکلات کا سامنا درپیش۔
کوہاٹ: کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ ٹیکس میں اضافے کیخلاف دوسری بیٹھک ،کوہاٹ کے مقامی رہائشیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے اور ٹول پلازہ کی کوہاٹ سے باہر منتقلی کیلئے سینیئر وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور آخر کار سابق ایم پی ضیاء اللہ خان بنگش کے حق میں اسمبلی میں تقریر کے دوران بول پڑے اور کیا کہا۔۔۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
کوہاٹ میں تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے زیر اہتمام اسرائیل کے ناروا ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کی اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔سٹی مئیر قاری شیرزمان،جماعت اسلامی کے حاجی عابد خان، وکلاء کے ماجد فلوک اور اہل تشیع کے علماء شامل تھے۔چوک شہداء میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں سب کر رہا ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ تمام امت مسلمہ کو اسرائیل کے خلاف ایک ہونا وقت کا تقاضا ہے فلسطین کو اکیلا چھوڑنا دوسرے مسلم ممالک کے لیے خطرناک ثابت ہو گا اگر آج پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب نا دیا تو مستقبل میں مزید ملکوں پر اسرائیل اپنا ظلم کرے گا۔مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاکہ مالی طور پر اسرائیل فائدہ نا اٹھا سکے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اقدام اٹھانا چاہیے۔
کوہاٹ ۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مقامی لوگوں سے ظالمانہ ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف معززین شہر کا خٹک کالونی حجرہ میں گرینڈ احتجاجی جرگہ ۔۔۔۔
کوہاٹ ۔ جرگہ میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے صدور ۔ تاجر برادری ۔ اقلیتی برادری ۔ وکلاء و سماجی تنظیموں کے رہنماوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔۔
کوہاٹ ۔ ملک میں کہیں بھی ٹول پلازوں پر مقامی لوگوں ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا ۔۔ مقررین کا جرگہ سے خطاب
کوہاٹ ۔۔ کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مقامی لوگوں سے ٹیکس لینا بند کیا جائے۔ مولانا عبید اللہ حیدری صوبائی صدر پاکستان راہ حق پارٹی
کوہاٹ ۔۔ کوہاٹ کے مقامی مسافروں سے اگر ٹیکس کی وصولی بند نہ کی گئی تو مجبوراً کوہاٹ ٹنل بند کر دیں گے۔ مقررین کا جرگہ سے خطاب ۔۔
پاکستان اشرافیہ کیلئے جنت، عام آدمی کیلئے جہنم بن چکا، کونسا دور اچھا تھا؟ پاکستان کی تباہی و بربادی کی فصل کب اور کس طرح بوئی گئی تھی؟ ظالم کون، حکومت یا آئی ایم ایف؟ زبردست کالم
فیاض آفریدی ریڑھی والوں کے حقوق کیلئے ڈٹ گئے