Kohat History

Kohat History All about Kohat

کوہاٹ میں پبلک لائبریری کی آذاد حیثیت برقرار
11/10/2023

کوہاٹ میں پبلک لائبریری کی آذاد حیثیت برقرار

27/09/2023

کوہاٹ ضلع انتظامیہ نے دریائے سندھ سے سونا کی تلاش کے کام پر پابندی لگا دی ۔ سونا کتنا نکلتا ہے ۔۔۔؟ کون کون مالا مال ہو گیا ؟۔۔۔۔انگریزوں نے گزٹ ائیر میں سونے نکلنے کی کیا مقدار بتائی تھی ؟ ۔۔۔۔ حکومت کیوں سونا نکالنے کی مہم جوئی کے خلاف ہے۔۔۔؟ اس حوالے سے کچھ تفصیل اس ویڈیو میں۔ / ذوالفقار شاہ ۔ کوہاٹ ٹی وی

کوہاٹ خوشحال گڑھ پل کی تعمیر میں انگریزوں کی دلچسپی آخر اتنی زیادہ کیوں تھی؟
19/09/2023

کوہاٹ خوشحال گڑھ پل کی تعمیر میں انگریزوں کی دلچسپی آخر اتنی زیادہ کیوں تھی؟

سعید رہبر کا شعری مجموعہ د زخمونو لالہ زار
11/09/2023

سعید رہبر کا شعری مجموعہ د زخمونو لالہ زار

اعلان وفات کوہاٹ ٹی وی/ پشتو زبان  شاعر اباسین ادبی ٹولنہ کوھاٹ اور نڑی وال پشتو ادبی کاروان کے سرپرست اعلی حضرت الرحمان...
05/09/2023

اعلان وفات
کوہاٹ ٹی وی/ پشتو زبان شاعر اباسین ادبی ٹولنہ کوھاٹ اور نڑی وال پشتو ادبی کاروان کے سرپرست اعلی حضرت الرحمان حضرت بقضائے الہی وفات پا گئے ہین.نماز جنازہ کل بروز بدھ 2023-09-06 صبح آٹھ بجے قائد انٹر کالج محمد نگر چوک راولپنڈی روڈ کوھاٹ شہر میں ادا کی جائے گی.

علی حیدر بنگش کا تعلق شاہو خیل گاوں سے تھا یہ ضلع کوہاٹ کا چھوٹا گاوں ہے بعد میں یہ گاوں ہنگو ضلع کا حصہ بنا ۔ انگریز فو...
22/08/2023

علی حیدر بنگش کا تعلق شاہو خیل گاوں سے تھا یہ ضلع کوہاٹ کا چھوٹا گاوں ہے بعد میں یہ گاوں ہنگو ضلع کا حصہ بنا ۔ انگریز فوج کے ساتھ سروس کے دوران اس فوجی کو اٹلی میں دریائے سینو کے کنارے زخمی ہونے کے باوجود تن تنہاء دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے بہادری دیکھانے پر وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا جو کہ برٹش سرکار کی جانب سے سب سے بڑا فوجی اعزاز تھا۔ 13 فرنٹئیر فورس رائفل کے سپاہی علی حیدر کو یہ اعزاز 30 اکتوبر 1945 ء کو بکنگھم پیلس میں کنگ جارج VI نے دیا ۔ اس حوالہ سے مزید تفصیل اور تصاویر تاریخ کوہاٹ ڈویژن کی کتاب میں موجود ہیں ۔

29/07/2023

کوہاٹ مین بازار کشادہ ہے مگر پھر بھی عام دنوں میں خوبصورت کیوں نہیں ؟ ایک مختصر ویڈیو /ذوالفقار شاہ

کوہاٹ کے معروف شاعر تاج انور اعجاز خٹک انتقال کر گئے
18/07/2023

کوہاٹ کے معروف شاعر تاج انور اعجاز خٹک انتقال کر گئے

10/07/2023

کوہاٹ کے صحافی۔ شاعر ادیب محبت خان بنگش کے انتقال کے بعد علاقہ سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار صاحب کا اظہار خیال 04FEB2021
(بعد ازاں ذوالفقار صاحب بھی انتقال کر گئے تھے)

10/07/2023

کوہاٹ تاندہ ڈیم کے حوالے سے مختصر معلومات
تاندہ ڈیم کی قدیم تصاویر کیلئے میری کتاب ۔ تاریخ کوہاٹ ڈویژن دیکھیئے 30-11-2020

10/07/2023

ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوہاٹ کے صحافی ذوالفقار شاہ کیلئے باکمال فرزندان کوہاٹ کا ایوارڈ.اس حوالہ سے کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید عبدالجبار شاہ کا اظہار خیال ۔ واضح ہو کہ ذوالفقار شاہ نے کوہاٹ کی تاریخ پر جو تحقیق کی ہے ان 20 سالوں میں اس کا تیسرا ایڈیشن بھی آچکا ہے۔ 07-10-2020

10/07/2023

‏کوہاٹ کی تاریخ پر تحقیق کرنے پر کوہاٹ کے صحافی ذوالفقار شاہ کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر محمد شعیب نے ایوارڈ سے نوازا.اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر محمد شعیب کا اظہار خیال/ 8 ستمبر 2020ء

09/07/2023

کوہاٹ ٹرین خوشحال گڑھ پل کراس کرتے ہوئے۔
ویڈیو کریڈٹ ۔ امجد شنواری

یہ کوہاٹ کے ایک سرکاری سکول کا پرچہ ہے۔ قیام پاکستان سے دو سال قبل یعنی 1945 میں جماعت پنجم کا ایک پرچہ ملاحظہ فرمائیں ج...
28/06/2023

یہ کوہاٹ کے ایک سرکاری سکول کا پرچہ ہے۔
قیام پاکستان سے دو سال قبل یعنی 1945 میں جماعت پنجم کا ایک پرچہ ملاحظہ فرمائیں جس میں کوہاٹ کا تذکرہ موجود ہےاس وقت جماعت پنجم کے لئے جو سوال پوچھے گئے تھے یقینی طور اساتذہ اپنے بچوں سے اچھے جوابات کی توقع وابستہ کیے ہوئے تھے ۔
ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ انگریزوں کا امتحانی پرچہ ہے:
یہ انگریزوں کے دور کے سائنس کا پرچہ ہے جو کہ انگریزی میں نہیں بلکہ اردو میں ہے اس میں پانچویں کلاس کے طلباء سے ایسے سوالات پوچھے گئے ہیں جو کہ ہائر ارڈر تھنکنگ سے تعلق رکھتے ہیں اور محض رٹے کے بنیاد پر اس پرچے کو حل کرنا ناممکن ہے ظاہر ہے کہ ان کے کلاس رومز میں بھی اسی قسم کے پڑھائی ہوتی تھی۔ قائد اعظم ، علامہ اقبال ، سرسید ، نہرو ، گاندھی ، ابوکلام ، ڈاکٹر قدیر ، ڈاکٹر عبدالسلام وغیرہ ان ہی پرچوں کے پیداوار ہے۔
آذادی کے بعد ہندوستان نے اس تسلسل کو جاری رکھا اور ہم نے اس کو چھوڑ دیا ہم نے بچوں کے ذہنی صلاحیتوں کو کند بنانے کے لئے پست معیار کے پرچے بنانے لگے تاکہ بچوں کے نمبرز زیادہ آئیں اسی طرح ہندوستان سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے نئی نئی مراکز اور یونیورسٹیز کھولنے لگا اور ہم۔۔۔۔۔۔۔۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ہندوستان دنیا میں ایک بڑا طاقت ابھرا اور اب چاند پر پانی کے تلاش میں نکلا ہے جبکہ پاکستان میں چاند دیکھنے پر جھگڑے ہیں اور پاکستان ڈیفالٹ اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگ رہا ہے ۔
ہمارے سوچنے والے ، نظام بنانے والے ، پڑھانے والے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں جب تک ہم اپنے گناہوں کا اعتراف نہیں کرتے اس وقت تک اس نظام کا اصلاح ناممکن ہے۔ منقول / تاریخ کوہاٹ ڈویژن ۔

کوہاٹ کا گیریژن سینماء مسماری سے ایک روز قبل کی تصویر ۔ جدید دور میں نیٹ فلکس ۔ یوٹیوب ۔ اور کیبل ٹی وی کے بعد سینماء کی...
24/06/2023

کوہاٹ کا گیریژن سینماء
مسماری سے ایک روز قبل کی تصویر ۔ جدید دور میں نیٹ فلکس ۔ یوٹیوب ۔ اور کیبل ٹی وی کے بعد سینماء کی جانب لوگوں کا رجحان سال 2015ء تک قریب قریب ختم ہوگیا تھا ۔ کوہاٹ میں بڑھتی دہشت گردی کے واقعات ویڈیو سنٹرز میں دھماکوں اور دین مخالف کاروبار قرار دیے جانے کے بعد پبلک کا رخ سینما کی جانب کم ہو کر ختم ہوگیا جس کے بعد ۔کیپٹل سینماء ۔ گیریژن سنیما ۔ پی اے ایف سینماء آہستہ آہستہ ختم کردئے گئے ان کی جگہ شادی ہالز۔ کاروباری مراکز یا پارکنگ ایریا بنادئے گئے۔ ( واضح ہو کہ ان میں صرف فلکس سنیما کسی اور وجہ سے بند کیا گیا تھا)

Kohat History book readers
24/06/2023

Kohat History book readers

کوہاٹ کوتل سرنگ جب زیر تعمیر تھی تب اس ایریا کا وزٹ کیا تھا زیر تعمیر سرنگ کے کام کے حوالے سے وہاں تعینات ایک انجنئیر تف...
24/06/2023

کوہاٹ کوتل سرنگ جب زیر تعمیر تھی تب اس ایریا کا وزٹ کیا تھا زیر تعمیر سرنگ کے کام کے حوالے سے وہاں تعینات ایک انجنئیر تفصیلات بیان کر رہے ہیں میں اس وقت ہفت روزہ تحقیق اخبار کا ایڈیٹر تھا / ذوالفقار شاہ

تصویر میں نظر آنے والی یہ گول ٹائپ چیز CD ہرگز نہیں بلکہ یہ سی ڈی کی اولین شکل "گراموفون ریکارڈ ڈسک" ہے اور اس ریکارڈ پر...
23/06/2023

تصویر میں نظر آنے والی یہ گول ٹائپ چیز CD ہرگز نہیں بلکہ یہ سی ڈی کی اولین شکل "گراموفون ریکارڈ ڈسک" ہے اور اس ریکارڈ پر جو نام کندہ ہے یہ اپنے دور کی معروف گلوکارہ "بیگم جان" تھیں۔ ایسا دور جب یوٹیوب اور موبائل ریکارڈر نہ تھا گانے مخصوص سٹوڈیو میں ریکارڈ کرکے مارکیٹ میں سرکولیٹ کیے جاتے تھے۔ بیگم جان کے نام سے آج کےگلوکار بھی ناواقف ہیں اس کی ہسٹری پر پردہ ہے ان کے کچھ گانے "ریکارڈ " سے کاپی کرکے یوٹیوب پر اپ لوڈ کئے گئے ہیں ۔ بیگم جان آف کوہاٹ کے گانوں کے کاپی رائیٹس پشاور کے ادارے نے اپنے نام کررکھے تھے جس کی تفصیل تصویر میں دئے گئے ریکارڈ پر کندہ ہیں۔ اگلی پوسٹ میں ایک ایسے گلوکار کا بھی ذکر کرونگا جو پشتو میوزک انڈسٹری کا پہلا پاپ سنگر تھا۔ اور کوہاٹ سے لندن شفٹ ہوا اور پوری زندگی وہی رہا کبھی لوٹ کر نہیں آیا۔

23/06/2023

کوہاٹ میں پانی کے قدرتی چشموں کا بڑا ذخیرہ ۔ جنگل خیل چشمہ جات

کوہاٹ جنگل خیل  : پانی کے قدرتی چشموں کو وسیع ذخیرہ
23/06/2023

کوہاٹ جنگل خیل : پانی کے قدرتی چشموں کو وسیع ذخیرہ

کوہاٹ شہر کی 1930 میں لی گئی ایک تصویر (فوٹو کریڈٹ نامعلوم )
23/06/2023

کوہاٹ شہر کی 1930 میں لی گئی ایک تصویر (فوٹو کریڈٹ نامعلوم )

Kohat History Book
23/06/2023

Kohat History Book

18/05/2023

کوہاٹ توغ میں گیس کا تیسرا کنواں کامیاب ۔ گاوں سے بنائی گئی ایک موبائل ویڈیو

کوہاٹ میں "اڑیال" کے ہاں دو بچوں کی پیدائش
16/05/2023

کوہاٹ میں "اڑیال" کے ہاں دو بچوں کی پیدائش

درہ واقعہ میں 16 افراد کی جان چلی گئی ۔ جنوبی اضلاع کے مسافروں کے لئے روڈ بند کرکے احتجاج
16/05/2023

درہ واقعہ میں 16 افراد کی جان چلی گئی ۔ جنوبی اضلاع کے مسافروں کے لئے روڈ بند کرکے احتجاج

درہ میں قتل ہونے والے سبھی افراد سپردخاک ۔ کوئلہ اپنی جگہ برقرار ہے ۔ زمین بھی وہی ہے مگر اس کے لئے پریشان افراد نے جلد ...
16/05/2023

درہ میں قتل ہونے والے سبھی افراد سپردخاک ۔ کوئلہ اپنی جگہ برقرار ہے ۔ زمین بھی وہی ہے مگر اس کے لئے پریشان افراد نے جلد بازی کر لی ۔ اللہ رحم فرمائے / کوہاٹ ٹی وی

درہ آدم خیل میں مین ہائی وے روڈ بند ہےمسافر متبادل راستہ اختیار کریں کوہاٹ درہ آدم خیل میں کندی سنی خیل کی طرف سے مین ہا...
16/05/2023

درہ آدم خیل میں مین ہائی وے روڈ بند ہے
مسافر متبادل راستہ اختیار کریں
کوہاٹ درہ آدم خیل میں کندی سنی خیل کی طرف سے مین ہائی وے روڈ پر احتجاج جاری ہے
گزشتہ روز درہ آدم خیل کندی سنی خیل اور قوم آخوروال کے افسوناک واقعے میں کندی سنی خیل کے 12 افراد قتل اور متعدد افراد زخمی جبکہ قوم اخوروال کے 4 افراد قتل اور متعدد زخمی ہو گئے تھے
آج 16 مئی 2023ء کو صبح 9 بجے سے کندی سنی خیل کا احتجاج جاری ہے / کوہاٹ ٹی وی

مسافر حضرات سے درخواست ہے متبادل راستہ اختیار کریں ۔۔

درہ واقعہ کے بعد روڈ بندش سے جنوبی اضلاع کے مسافر زیادہ متاثر ہو رہے ہیں
16/05/2023

درہ واقعہ کے بعد روڈ بندش سے جنوبی اضلاع کے مسافر زیادہ متاثر ہو رہے ہیں

16/05/2023

افسوس ہے کسی نے منع نہیں کیا کہ کوہاٹ کے تعلیمی اداروں کو اس احتجاج سے دور رکھا جاتا ۔ اب والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کا ازالہ کریں

کوہاٹ سے کروڑوں کمانے والی موبائل کمپنیاں صارفین کو اچھی انٹرنیٹ سروس دینے میں ناکام ہیں
16/05/2023

کوہاٹ سے کروڑوں کمانے والی موبائل کمپنیاں صارفین کو اچھی انٹرنیٹ سروس دینے میں ناکام ہیں

درہ آدم خیل میں خونی جھڑپ 14 افراد جاں بحق ۔ درہ آدم خیل میں قیام امن کیلئے انتظامیہ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔کوہاٹ کی قب...
15/05/2023

درہ آدم خیل میں خونی جھڑپ 14 افراد جاں بحق ۔ درہ آدم خیل میں قیام امن کیلئے انتظامیہ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔
کوہاٹ کی قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے دو اقوام اخوروال اور کندی سنی خیل کے مابین حدبراری کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں 16افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں.زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس و سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر متحارب فریقین کے مابین فائرنگ رکوادی ہے اور واقعے کا مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل میں درج کرلیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے دو اقوام اخوروال اور کندی سنی خیل کے مابین بلندر کی پہاڑی کی حد براری کے دیرینہ تنازعے پر سوموار کی عصر کو متنازعہ پہاڑی سلسلے میں فریقین کے متحارب افراد کے مابین سامنا ہونے پر اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جسکے نتیجے میں اخور وال قوم کے 4 افراد جبکہ قوم سنی خیل کے 12 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے اس دلخراش واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت شہنواز، خالد، آصف، شاہد ساکنان اخوروال، جان محمد، نادرخان، ابراهيم، ماجد، مؤمن، حامد، صفی اللہ، عاصم، سید نواز، عمر، محمد اسرار، اور کاشف علی ساکنان کندی سنی خیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سجاد سکنہ سنی خیل، تیمور اور بختیار ساکنان اخوروال شامل ہیں جنہیں مقامی اور پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ادھر واقعے کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ فرحان خان ، ڈی ایس پی درہ آدم خیل عابد آفریدی ، ایس ایچ او تھانہ درہ آدم خیل طارق محمود اور عسکری و سول انتظامیہ کے حکام بھی علاقے میں پہنچ گئے ہیں اور فوری طور پر دونوں اقوام کے مابین تصادم روکنے اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لئے درہ آدم خیل کے مختلف اقوام کے ملکان اور مشران کا جرگہ طلب کر لیا ہے. پولیس تھانہ درہ آدم خیل میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جسمیں متحارب فریقین کے افراد کو نامزد کر دیا گیا ہے. خیال رہے کہ کندی سنی خیل اور اخور وال اقوام کے مابین بلندر کی پہاڑی کی حد برداری پر تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا اور دونوں اقوام کے مابین جرگے بھی ہو رہے تھے تاہم دونوں فریقین کے مقامی افراد اپنی ضد پر قائم تھے جسکی وجہ سے افسوس ناک واقعہ رونما ہوا اور دونوں اقوام کو کافی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے.

آل کوہاٹ تاجر اتحاد تحصیل بازار صدر  آور کوہاٹ قومی تحریک سٹی صدر  باز محمد خٹک کے بھائی  محمد عمیر کی دعوت ولیمہ میں می...
14/05/2023

آل کوہاٹ تاجر اتحاد تحصیل بازار صدر آور کوہاٹ قومی تحریک سٹی صدر باز محمد خٹک کے بھائی محمد عمیر کی دعوت ولیمہ میں میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت . عمیر خان کی شادی خانہ آبادی کے موقع پر گروپ فوٹو میں باز محمد خٹک ۔ ایس ایچ او اقبال مروت ۔ اے این پی کے رہنماء مطیع اللہ کامریڈ ایڈووکیٹ۔ ذوالفقار شاہ۔ ہندخو شاعر اعظم چاچا نمایاں ہیں

کوہاٹ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ  کا منظر جہاں دو روز قبل احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے مابین دنگل ہوا تھا۔
13/05/2023

کوہاٹ یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کا منظر جہاں دو روز قبل احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے مابین دنگل ہوا تھا۔

12/05/2023

کوہاٹ میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے

کوہاٹ احتجاج کے دوران ہائی وئے پر فائرنگ میں جاں بحق دو افراد سپرد خاکKohat PTI protest firing
11/05/2023

کوہاٹ احتجاج کے دوران ہائی وئے پر فائرنگ میں جاں بحق دو افراد سپرد خاک
Kohat PTI protest firing

Address

Sadullah Shah Market Kacheri Chowk
Kohat
26000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat History posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat History:

Share