Kohat Today

Kohat Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohat Today, Social Media Agency, Kohat.

إنشاءاللّٰه 15 تاریخ سے راولپنڈی کے لیے شروع کریں گے صبح پہلا ٹائم مالگین  درتپی سے راولپنڈی صبح 7 بجے راولپنڈی سے 1 بجے...
10/10/2023

إنشاءاللّٰه
15 تاریخ سے راولپنڈی کے لیے شروع کریں گے صبح پہلا ٹائم
مالگین درتپی سے راولپنڈی صبح 7 بجے
راولپنڈی سے 1 بجے واپسی ہوگی

لاچی۔محسن خیلوہی ہوا جس کا ڈر تھا اجے ملنگ گاڑی کے ٹکر سے دارفانی سے کوچ کرگئے ۔ من موجی قسم کے انسان تھے۔ روڈ پر گاڑیوں...
10/10/2023

لاچی۔
محسن خیل
وہی ہوا جس کا ڈر تھا اجے ملنگ گاڑی کے ٹکر سے دارفانی سے کوچ کرگئے ۔ من موجی قسم کے انسان تھے۔ روڈ پر گاڑیوں کے ساتھ اٹھکیلیاں اس کا شیوہ تھا۔

پرویز عرف اجے کی نماز جنازہ اج 2 بجے محسن خیل میں ادا ہوگی ۔
دعا ہے اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
اجے ملنگ کے ناگہانی موت پہ بہت دکھ ہوا

کوہاٹ ۔ محمد عابد خان نے بطور کمشنر کوہاٹ ڈویژن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
10/10/2023

کوہاٹ ۔
محمد عابد خان نے بطور کمشنر کوہاٹ ڈویژن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

‏آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نہ پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ  01: ی...
10/10/2023

‏آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نہ پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ

ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ

01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔

02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔

03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔

04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔

05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔

06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔

07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔

08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔

09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔

10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔

11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔

12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔

13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔

14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔

15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔

16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔

17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔

18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔

19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔

20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔

21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔

22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔

23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔

24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔

25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔

27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔

🩵🤍

10/10/2023

ان بندوں کی معلومات چاہئیے ؟
نام ؟
علاقہ ؟
موبائل نمبر ؟

کل میاں خیل بازار میں الیکشن کا بڑا ٹاکرا!ان 4 میں سے میاں خیل بازار کے دوکاندران کس کو صدر بننا پسند کرینگے۔
03/10/2023

کل میاں خیل بازار میں الیکشن کا بڑا ٹاکرا!
ان 4 میں سے میاں خیل بازار کے دوکاندران کس کو صدر بننا پسند کرینگے۔

01/10/2023

مظفرآباد کے شہریوں نے اپنے بجلی کے بلات کشتیاں اور جہاز بنا کر دریا میں بہا دیۓ۔۔ یاد رہے یہ وہی دریا نیلم ہے جس کو ڈائیورٹ کر کہ 969 میگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے۔

مقدمہ نمبر 388 مورخہ  21-12-2016جرم 9C CNSA تھانہ جرما 74 کلو گرام  چرس جو کہ فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں میں ڈرائیور  نقیب...
30/09/2023

مقدمہ نمبر 388 مورخہ 21-12-2016جرم 9C CNSA تھانہ جرما 74 کلو گرام چرس جو کہ فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں میں ڈرائیور نقیب الرحمان سے برامد ہونے کا الزام تھا۔ ملزم مذکور کو آج مورخہ 28-09-2023عدالت جناب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبIV کوہاٹ جناب فضل گل نے با عرت بری کر دیا۔ جو کے استغاثہ کے گواہان کی شہادت میں تضاد کا فائدہ ملزم کو دے کر بری کیا گیا۔ ملزم مذکور کے وکیل ساجد رحمان خٹک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ گولڈ میڈلسٹ 🥇نے مقدمہ کی پیروی کی اور ریکارڈ قائم کیا۔

یونین کونسل درملک میں دو دن سے خراب بجلی ہر دلعزیز چیئرمین جناب عبد الوہاب صاحب کی کوششوں سے بحال کردی گئی ہے ۔۔۔۔ شکریہ...
30/09/2023

یونین کونسل درملک میں دو دن سے خراب بجلی ہر دلعزیز چیئرمین جناب عبد الوہاب صاحب کی کوششوں سے بحال کردی گئی ہے ۔۔۔۔
شکریہ چئیرمن صاحب جوندے اوسے ❤️

30/09/2023

تمام تر انتظامی وسائل کے استعمال کے بعد، اور مختلف پارٹیوں کے کارکنان کو ہر طریقے سے جلسے میں شرکت پر مجبور کرنے کے بعد بھی جلسہ گاہ خالی۔
کوہاٹ کے غیور عوام نے لوٹا پارٹی کو مسترد کردیا۔
ایڈوکیٹ خرم زیشان

30/09/2023

آج کوہاٹ میں لوٹا پارٹPTIP کا جلسہ بری طرح فلاپ

تمام تر سرکاری وسائل (پٹواری اور تعلیمی اداروں) کے استعمال، پی ڈیم پارٹیوں کی شرکت اور افغان مہاجرین کو معاوضہ دیکر لانے کے باوجود ، کوہاٹ کی عوام نے لوٹوں کو انکی اوقات دیکھا دی۔

کوہاٹ غیرت مند اور باوقار عوام نے ثابت کردیا کہ جو اپنے محسن(عمران خان) کے ساتھ مخلص نہیں وہ عوام کے ساتھ کیا مخلص ہو نگے۔

کوہاٹ کی عوام نے ثابت کردیا کہ کوہاٹ صرف عمران خان کا ہے۔

علاقائی امن و استحکام کیلئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ضروری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. (ڈی پی او کوہاٹ فر...
27/09/2023

علاقائی امن و استحکام کیلئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع ضروری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.
(ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان )

کوہاٹ سمیت خیبر پختونخوا پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا

کامیاب کاروائی ڈی ایس پی لاچی شوکت حیات کی قیادت میں سب انسپکٹر جہاد علی خان اور پولیس انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

گرفتار اشتہاری ملزم تھانہ لاچی ،تھانہ ایم آر ایس اور ملاکنڈ پولیس کو مطلوب تھا

اشتہاری مجرم اول زادین ولد انور زادین سکنہ لاچی کو شدید مذاحمت کے بعد حراست میں لیا گیا

انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی لاچی کے علاقے میں عمل میں لائی گئی

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لاچی منتقل کردیا گیا ہے

زیبو خٹک کا بھائی اورنگزیب خٹک عرف رنگو نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل جنازہ 5.30 عصر کے وقت ۔۔۔اللہ تعالی بخشش فرمائے آمین...
23/09/2023

زیبو خٹک کا بھائی اورنگزیب خٹک عرف رنگو نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل جنازہ 5.30 عصر کے وقت ۔۔۔

اللہ تعالی بخشش فرمائے آمین 😢

کوہاٹ کینٹ پولیس کی کارروائی کوہاٹ کینٹ پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا زیر حراست ملزم کے قب...
23/09/2023

کوہاٹ کینٹ پولیس کی کارروائی

کوہاٹ کینٹ پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

زیر حراست ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد

اے ایس آئی آفتاب احمد نے بنوں پھاٹک پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار کو بغرض چیکنگ روکا ،دوران چیکنگ موٹر سائیکل سورا کاغذات پیش نہ کرسکا، ویریفیکشن کے بعد موٹر سائیکل سرقہ شدہ نکلا

گرفتار ملزم دانش سکنہ شاہ پور کو تھانہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ہے

مبینہ ملزم سرقہ شدہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑا گیا جسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

پشاور نثار چرسی تکہ کے مالک نثار خان گرفتار۔ایس ایس پی آپریشنز کا پشاور کے مشہور تکہ فروشی (چرسی) کے مالک کی سوشل میڈیا ...
21/09/2023

پشاور نثار چرسی تکہ کے مالک نثار خان گرفتار۔

ایس ایس پی آپریشنز کا پشاور کے مشہور تکہ فروشی (چرسی) کے مالک کی سوشل میڈیا پر ملکی سمیت غیر ملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز اور عوامی شکایات کا سخت نوٹس۔

تھانہ شاہ قبول پولیس کی فوری کاروائی مشہور کے مالک نثار خان گرفتار۔

ویڈیوز میں ملکی سمیت سیاحوں کیساتھ بھی غیر اخلاقی حرکات کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

قانون سب کیلئے برابر ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، چرسی تکہ کے مالک نثار خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز

20/09/2023

کوہاٹ یونیورسٹی میں ہراسانی کا شکار طالبات کی بارہا شکایات کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور کوہاٹ کے نام نہاد عمائدین کی بے حسی کا سیدھا سیدھا مطلب یہی لیا جاسکتا ہے کہ سب ہی "دلالی" میں ملوث ہیں



لیاقت میموریل ہسپتال میں گزشتہ 45 دنوں سے شروع first aid training جس کو یوتھ اف کوہاٹ NGOS نے سپورٹ کیا جو اج احتتام پذی...
19/09/2023

لیاقت میموریل ہسپتال میں گزشتہ 45 دنوں سے شروع first aid training جس کو یوتھ اف کوہاٹ NGOS نے سپورٹ کیا جو اج احتتام پذیر ہوا اور اس میں حصہ لینے والے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

16/09/2023

لاچی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےحاجی محمد المعروف اج محمد نامی شخص شخص جاں بحق جبکہ سعود زخمی ۔ملزمان فرار
ابتدائ اطلاعات
لاچی پولیس اور 1122 ایمبولینس پہنچ گئی

14/09/2023

دارالعلوم کیطرف سے تازہ ترین خبر ، ساتھی ہوشیار رہیں اور خبر کو آگے دوسروں تک پہنچائیں شکریہ

12/09/2023

درملک کھلی کچہری
مسائل کیا حل ہونگے

12/09/2023

سٹیٹ مئیر قاری شیر زمان اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں

کھودا پہاڑ نکلا چوہاگیس کی بحالی کا کیا ہوا۔لوڈ شیڈنگ کتنی ہوگی۔۔پریشر کتنا بڑھے گا۔کب تک بڑھے گا۔لیکن مایوس نہ ہوں کیون...
12/09/2023

کھودا پہاڑ نکلا چوہا
گیس کی بحالی کا کیا ہوا۔
لوڈ شیڈنگ کتنی ہوگی۔۔
پریشر کتنا بڑھے گا۔
کب تک بڑھے گا۔
لیکن مایوس نہ ہوں کیونکہ 5000 کیکر آپ کے علاقے میں لگ جائیں گے۔
ڈاکٹر نہیں لیکن پیناڈول کی گولی مل جائے گی۔
لیکن اگر روڈ بند کیا تو پرچہ کٹے گا۔

پیپلز پارٹی کے بڑھتے قدم عوامی خدمت کا جذبہ لیے صوبیدار  عامران خان نے گاؤں خدر خیل مہندی گلشہ خیل اور درویزی بانڈہ سے ب...
12/09/2023

پیپلز پارٹی کے بڑھتے قدم
عوامی خدمت کا جذبہ لیے صوبیدار عامران خان نے گاؤں خدر خیل مہندی گلشہ خیل اور درویزی بانڈہ سے باقاعدہ الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا آغاز کر دیا۔
صحت تعلیم اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محروم عوام میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔
جہاں پہلے کوئی پیپلز پارٹی کا نام ونشان نہیں تھا۔ وہاں اب کارنر میٹنگ ہو رہے ہیں
عوام میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سابقہ ایم ہی اے امجد آفریدی کا کی طرف بڑھتا رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ اب منافقت کی سیاست کو سمجھ چکے ہیں اور وہ مزید دھوکے میں نہیں رہیں گے۔

کوہاٹ تاجر برادری کا انتظامیہ کے خلاف مسجد میں ہنگامی اجلاس ۔۔۔ ۔واللہ سمجھ نہیں آرہیتاجر گرینڈ الائنس کا اجلاس اج  12 س...
12/09/2023

کوہاٹ تاجر برادری کا انتظامیہ کے خلاف مسجد میں ہنگامی اجلاس ۔۔۔
۔
واللہ سمجھ نہیں آرہی

تاجر گرینڈ الائنس کا اجلاس اج 12 ستمبر 2023 جامع مسجد امیر معاویہ رضی اللہ عنہ غلہ منڈی کوہاٹ منعقد ہوا ۔اجلاس میں غلہ منڈی اور ضلع کوہاٹ کے غلہ تاجران کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔اجلاس سے امیر خان افریدی۔ محمد عابد خان۔ اسرار شنواری ۔حاجی سیف اللہ باز محمد خٹک منصور پراچہ ایم مقصود عبدالماجد حافظ محمد اشتیاق خطاب کیے۔جس میں درجہ ذیل مشاورتی فیصلے سنائے گئے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بلاجواز گوداموں اور دکانوں پر چھاپوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تاجر برادری نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ کوہاٹ کے بازاروں میں تاجر برادری نے ہمیشہ حلال جائز شرعی کاروبار کرتی ہیں۔ کسی قسم کی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہیں ہیں ۔تو کیا وجہ ہے کہ تاجروں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ہم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور یہ نامناسب رویہ ختم کیا جائے تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے اور اصل صورتحال سے اگاہ کیا جائے ۔فیصلہ کیا گیا کہ ان چھاپوں کی برزور مذمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کرتے ہیں کہ موجودہ کمزور معیشت کے مدنظر تاجروں کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے

12/09/2023

درملک میں کھلی کچہری سے تحصیل مئیر قاری شیر زمان اور ڈی سی کوہاٹ مسائل اور ان کے ممکنہ حل پربات چیت کر رہے ہیں۔

یوسی درملک کھلی کچہری29 مختلف اداروں کے افسران تشریف لا رہے ہیں ۔۔۔ اپنے مسائل مضبوط دلائل کے ساتھ تحریر کرکے قومی تڑون ...
12/09/2023

یوسی درملک کھلی کچہری
29 مختلف اداروں کے افسران تشریف لا رہے ہیں ۔۔۔ اپنے مسائل مضبوط دلائل کے ساتھ تحریر کرکے قومی تڑون کے مشران کے حوالے کریں ۔۔۔۔

قومی تڑون مشران کو موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے انکی توجہ ایک اھم مسئلے کیطرف کرانا چاہتا ہوں۔۔۔علی کچ BHU ( ہسپتال ) میں...
12/09/2023

قومی تڑون مشران کو موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے انکی توجہ ایک اھم مسئلے کیطرف کرانا چاہتا ہوں۔۔۔
علی کچ BHU ( ہسپتال ) میں ایک سیٹ MBBS ڈاکٹر اور LHV کے لیے مختص ہے۔ لیکن ابھی تک یہ دونوں سیٹ خالی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب ڈاکٹر عظمت صاحب کے سامنے اس مسئلے کو بھی اٹھانا چاہئیے۔ اس سے اہلیان یونین کونسل درملک کے عوام مستفید ہوسکتے ہیں۔

12/09/2023

ضروری اطلاع
تمام لوگوں سے گزارش کی جاتی ھے کہ کل مورحہ 12 ستمبر 2023 کو
کھلی کچہری کے انعقاد کے لیے دوپہر 2 بجے بمقام گورنمنٹ ہائی سکول درملک میں منعقد ہوگی تمام اہلیان علاقہ سےگزارش کی جاتی ہےکہ کثیرتعداد میں اپنی شرکت کویقینی بناٸےکیونکہ ڈپٹی کمشنر صاحب ضلع کوھاٹ تمام ڈپارٹمنٹ کےسربراہان کے ہمراہ خودتشریف لارہےہیں

کل کھلی کچہری میں خدمت کے سلسلے میں جتنے اخراجات ہونگے ان تمام کی زمہ داری ہمارے ہر دلعزیز چیئرمین عبد الوہاب صاحب نے اد...
12/09/2023

کل کھلی کچہری میں خدمت کے سلسلے میں جتنے اخراجات ہونگے ان تمام کی زمہ داری ہمارے ہر دلعزیز چیئرمین عبد الوہاب صاحب نے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔

جیتے رہو شہزادے یونین کونسل درملک آپ کا مقروض ہے

کیا اب جمیعت علماء اسلام کے پاس دین کے نام پر سیاست کا کوئی جواز باقی رہ جاتا ہے۔جنگ اسلام کی نہیں اسلام آباد کی تھی۔قاد...
08/09/2023

کیا اب جمیعت علماء اسلام کے پاس دین کے نام پر سیاست کا کوئی جواز باقی رہ جاتا ہے۔
جنگ اسلام کی نہیں اسلام آباد کی تھی۔
قادیانی اور یہودی ایجنٹ کے فتوے لگائے گئے۔
لیکن آج مولانا کہہ رہے ہیں کہ وہ عدم اعتماد کے کو میں نہیں تھے۔
پھر کیا آپ کو استعمال کیا گیا۔یا لیڈر سے خریدا گیا۔

06/09/2023

سولر پینل درآمد کرنے کی آڑ میں 73 ارب روپے کی منی لانڈرنگ
اہم انکشافات سامنے آگئے !!

  جنوبی وزیرستان، تحصیل لدھا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او فرحان محسود گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہیں۔  ایس ایچ او فرحان محسود ک...
06/09/2023


جنوبی وزیرستان، تحصیل لدھا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او فرحان محسود گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہیں۔

ایس ایچ او فرحان محسود کو گزشتہ روز سکاوٹس فورس حکام کی جانب سے سکاوٹس کیمپ وانا میں میٹنگ کی کال موصول ہوئی تھی، جس میں شرکت کیلئے ایس ایچ او فرحان محسود گزشتہ روز وانا سکاوٹس کیمپ گئے تھے لیکن دو روز گزرنے کے باوجود ایس ایچ او فرحان محسود واپس پولیس آسٹیشن لدھا نہیں پہنچے،

کوہاٹ پولیس نے 10 گھنٹوں کے اندر اندر قتل اور اقدام قتل میں کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا کامیاب کاروائی ڈی ...
06/09/2023

کوہاٹ پولیس نے 10 گھنٹوں کے اندر اندر قتل اور اقدام قتل میں کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کامیاب کاروائی ڈی ایس پی صدر یوسف جان اور ایس ایچ او جرما عابد وسیم خان کی قیادت میں کی گئی

زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئ ہے

گرفتار ملزمان اختر نواز اور آمان ساکنان چمبئی کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران دھر لیا گیا

پکڑے گئے ملزمان کو تھانہ جرما منتقل کر دیا گیا ہے

لاچی۔ سوشل ویلفیئر کمیٹی درملک مشران شادمنیر اور ارشد خٹک نے تحصیل لاچی بار صدر سید عمر ایڈوکیٹ،ملک نثار ایڈوکیٹ عدنان ب...
06/09/2023

لاچی۔ سوشل ویلفیئر کمیٹی درملک مشران شادمنیر اور ارشد خٹک نے تحصیل لاچی بار صدر سید عمر ایڈوکیٹ،ملک نثار ایڈوکیٹ عدنان بخاری نبیل احمد ایڈوکیٹ احمد علی شاہ ایڈوکیٹ اشتیاق الرحمن ایڈوکیٹ حسن کشور ایڈوکیٹ، فخرالوہاب ایڈوکیٹ، مہران بخاری ایڈوکیٹ عارف مصطفی ایڈوکیٹ
کے ساتھ درملک یونین کونسل تڑون کمیٹی مشران پر درج ایف آئی آر پر تفصیلی بات ہوئ بار وکلاء نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس سلسلے میں سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑے جائیں گے۔۔

🛑 چھ ستمبر،  بہادروں کا دنیوم دفاع ( چھ ستمبر) بہادروں اور جانبازوں کا دن ہے۔ چھ ستمبر 1965 کو پاک فوج نے دنیا کو باور ک...
06/09/2023

🛑 چھ ستمبر، بہادروں کا دن

یوم دفاع ( چھ ستمبر) بہادروں اور جانبازوں کا دن ہے۔ چھ ستمبر 1965 کو پاک فوج نے دنیا کو باور کرا دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہم اپنی دھرتی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں.
اس مقصد کے لیے بے دریغ جان و مال کے نذرانے پیش کرنے سے بھی نہیں گھبراتے ہیں، 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کے لیے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
افواج پاکستان غیور قوم کی فوج ہے، پاک فوج کے جوان اس لئے بھی نڈر ہیں کیونکہ ہماری ماؤں کے حوصلے بہت بلند ہیں، وطن عزیز میں بہت سی ایسی مائیں بستی ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی سلامتی کی خاطر اپنے جوانوں کو سپرد خاک کر کے اللہ کا شکر ادا کیا ہے.
پاک فوج بہادر ماوں کی بہترین تربیت کا عکاس ہے، جن کے جوانوں نے پاک سر زمین کو شاد باد بنانے کے لئے ماتھے اور سینے پر گولی کھائی ہے، یہ عظیم مائیں ہماری طاقت اور سربلندی ہیں، جو بلند حوصلے کے ساتھ اپنے جوان کے جنازے کا استقبال کرکے,
سبز ہلالی پرچم کو سینے سے لگا کر کہتی ہیں، مجھے فکر ہے میں شہید کی ماں ہوں، یہ عظیم مائیں ایک کے بعد دوسرا بیٹا بھی دفاع وطن پر مامور کرنے میں ذرا نہیں گھبراتی ہیں.
بہادروں کے دن ( چھ ستمبر) کو ان ماوں کو سلام جن کی بہترین تربیت کی بدولت افواج پاکستان جرات اور بہادری کا نشان ہے.
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

کوہاٹ میں یہ کس سے ریپئر کروائیں کوئی اچھا سا دکان بتاییں۔
06/09/2023

کوہاٹ میں یہ کس سے ریپئر کروائیں کوئی اچھا سا دکان بتاییں۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر، ضلع کوہاٹ کے سینئر نائب صدر، نور اسلم آفریدی نے این اے 35 ضلع کوہاٹ...
06/09/2023

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر، ضلع کوہاٹ کے سینئر نائب صدر، نور اسلم آفریدی نے این اے 35 ضلع کوہاٹ سے قومی اسمبلی کے نشست کیلئے درخواست باچا خان مرکز میں بمعائے فیس جمع کرا دی۔ نور اسلم خان آفریدی اے این پی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 47، پختون ایس ایف اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے سابق صدر، گورنر گولڈ میڈلسٹ، ممبر آف پاکستان اولمپک، رول آف ہانر اور ریکارڈ ہولڈر رہ چکے ہیں۔

06/09/2023

گاؤں درملک کی قومی تڑون کمیٹی مشیران کے خلاف درج کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر کے حوالے سے سابق حلقہ ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فنا صاحب کا ویڈیو پیغام ۔
کمیٹی زندہ باد
۔
۔

پاکستان کے وکلاء  جب تک کسی تحریک میں شامل نہ ہو  وہ تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی  ہم لاچی کوہاٹ  کے وکلاء صاحبان کے مشکور ...
06/09/2023

پاکستان کے وکلاء جب تک کسی تحریک میں شامل نہ ہو وہ تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی
ہم لاچی کوہاٹ کے وکلاء صاحبان کے مشکور ہیں جس نے ہمیں اس سخت گھڑی میں ساتھ دیا
ویلڈن رور حسن کشور اور اشتیاق الرحمن ایڈوکیٹ ❤️

قومی تڑون اور اہلیان یونین کونسل درملک ایڈوکیٹ حسن کشور کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔
ایڈوکیٹ حسن کشور نے اپنے سنئیر وکلاء کیساتھ ملکر قومی تڑون کیساتھ ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جیسے ہی قومی تڑون کیخلاف جب FIR کاٹی گئی۔ تو قومی تڑون کیساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہے۔

05/09/2023

لاچی درملک قومی تڑون کمیٹی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سیاسی قیادت کا جرگہ کامیاب
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شہریار قمر، اسسٹنٹ کمشنر لاچی مس ملیحہ سحر، ایس پی کوہاٹ-ii زاھد خان، ڈی ایس پی شوکت حیات، ایس ایچ او شاہ دوران خان، کوہاٹ سٹی مئیر قاری شیر زمان، لاچی میئر محمد احسان، سابق ناظم خانزادہ فواد خان، سیٹھ جوہر سیف اللہ کی قیادت میں جرگہ درملک قومی تڑون کے مشران و دیگر معزیزین کے پاس پہنچا۔

قومی تڑون مشران نے انتظامیہ و سیاسی قیادت کی ضمانت پر 12 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری کے انعقاد تک مشروط طور پر دھرنا ختم کرنے اور مول آئیل ویل غورزندی کا روڈ کھولنے کا اعلان کیا۔

جرگہ سے قاری شیر زمان، محمد احسان, ADC شہریار اور قومی تڑون کے مشر نور الامین سمیت ارشد خٹک نے خطاب کیا۔

نیز مذکورہ ڈیڈلائن تک قومی تڑون کے 8 مشران پر سرج FIR پر کوئی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

قومی تڑون مشران کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈی سی کی کھلی کچہری کے بعد بھی اگر گیس پریشر و دیگر مطالبات نہ مانے گئے تو وہ احتجاجا علاقہ کے تمام سرکاری سکولز، پولیو مہم اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔.

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share