BNN TV

BNN TV BNN TV

مسالک میں الجھی قوم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھی مسلکی عینک سے دیکھ رہی ہے جبکہ ڈاکٹر صاحب کا میدان  “تقابل ادیان” (comparati...
27/09/2024

مسالک میں الجھی قوم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھی مسلکی عینک سے دیکھ رہی ہے جبکہ ڈاکٹر صاحب کا میدان “تقابل ادیان” (comparative religions) ھے نا کہ مسالک !
یہ قوم کیا جانے ؟
جب ایک عیسائی سائنسدان و مبلغ ڈاکٹر ولیم کیمبل نے قرآن کریم پر چھتیس اعتراضات اٹھائے تو مولوی اور پیر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے تو ڈاکٹر ذاکر صاحب نے اس کے چیلنج کو قبول کیا اور پھر قرآن اور بائبل کے عنوان سے امریکہ میں میدان سجا جو قوم نے دیکھا کہ کیسے ڈاکٹر صاحب نے دندان شکن جواب دے کر اسلام اور قرآن کی حقانیت کو واضح کیا
جس کا مناظرہ آج بھی یوٹیوب پر پڑا ہے

کوہاٹ ٹنل روڈ پر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کوہاٹ میں مختلف مال برادر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہڈرائیوروں نے کوہا...
26/09/2024

کوہاٹ ٹنل روڈ پر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
کوہاٹ میں مختلف مال برادر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ
ڈرائیوروں نے کوہاٹ ٹنل روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر۔دیا
روڈ بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا
ہم سے بھتہ مانگتے ہیں جو ڈرائیور پیسے دیں انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے جو پیسے نہ دے اسے روکا جاتا ہے۔ڈرائیور
کل سے ہم پیسے نہیں دے رہے تو ہمیں نہیں چھوڑا جا رہا۔ڈرائیور
جب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہم روڈ بند رکھیں گے۔ڈرائیورز
سیل ٹیکس اور انکم ٹیکس کے نام پر ڈرائیوروں کو بھی لوٹا جا رہا ہے۔

حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہماہر تقابل ادیان، مبلغ اسلام، عالم اسلام کی عظیم شخصیت ڈاکٹر ذاکر نائی...
26/09/2024

حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ
ماہر تقابل ادیان، مبلغ اسلام، عالم اسلام کی عظیم شخصیت
ڈاکٹر ذاکر نائیک (حفظہ اللہ)
📍 جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں پہلا تاریخی استقبال اور خصوصی خطاب
📅 تاریخ: 2 اکتوبر 2024
🕒 وقت: دوپہر 3:00 بجے
🏛️ مقام: جامعہ بنوریہ عالمیہ، سائٹ کراچی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✍️ خطاب میں شرکت کے لیے:
اپنا این آئی سی نمبر اور رہائشی علاقے کا نام لکھ کر بھیجیں۔
📱 رجسٹریشن کے لیے وٹس ایپ نمبر: [03262331150].............

Government's Special Invitation for Pakistan's First Official Visit
Renowned Interfaith Scholar, Islamic Preacher, and Eminent Personality of the Muslim World, Dr. Zakir Naik (Hafizahullah)

📍 Historic Reception and Special Address at Jamia Binoria Al-Almia, Karachi

📅 Date: October 2, 2024
🕒 Time: 3:00 PM
🏛️ Location: Jamia Binoria Aalmia, SITE Karachi
.......





💻

غیبت ؛ کسی کی عدم موجودگی میں اس کی بدگوئی، غیر حاضری میں عیبوں کا بیان، پیٹھ پیچھے کی بُرائی، آدمی کا کسی بھائی کے پیٹھ...
22/09/2024

غیبت ؛ کسی کی عدم موجودگی میں اس کی بدگوئی، غیر حاضری میں عیبوں کا بیان، پیٹھ پیچھے کی بُرائی،
آدمی کا کسی بھائی کے پیٹھـ پیچھے تذکرہ ایسے الفاظ میں کرنا جن کو وہ ناپسند کرتا ہو، خواہ برائی کا تذکرہ اس کے بدن سے متعلق ہو یا نسب سے، اوصاف سے متعلق ہو یا قول و فعل سے، یا دین سے یا دنیاوی معاملات سے، اگرچہ یہ تذکرہ اس کے لباس سے یا اس کے گھریا سواری سے متعلق ہی کیوں نہ ہو،

غیبت ہرحال میں حرام ہے، خواہ کسی بھی سبب سے ہو، چاہے غصہ کے ازالہ کے لئے، یا ساتھیوں کا دل جیتنے کے لئے، یا گفتگو میں ان کی مدد کے لئے ہو، یا حسد کی وجہ سے ہو، یا کھیل کود اور ہنسی مذاق کے طور پر ہو، یا وقت گزاری کے لئے ہو، چنانچہ دوسرے کے عیوب کا ذکر اس طرح کیا جائے کہ دوسرے لوگ ہنسیں، یہ سب غیبت ہے، اللہ رب العالمین نے اس سے اپنے بندوں کو روکا، اور متنبہ کیا ہے،
الله رب العزت نے سورة حجرات میں فرمایا ہے
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَحِيمٌ[12]

ﺍﮮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻭﺍﻟﻮ ! ﺑﮩﺖ ﺑﺪﮔﻤﺎﻧﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﻮ ﯾﻘﯿﻦ ﻣﺎﻧﻮ ﻛﮧ ﺑﻌﺾ ﺑﺪﮔﻤﺎﻧﯿﺎﮞ ﮔﻨﺎﮦ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯿﺪ ﻧﮧ ﭨﭩﻮﻻ ﻛﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﻧﮧﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻛﻮﺋﯽ ﻛﺴﯽ ﻛﯽ ﻏﯿﺒﺖ ﻛﺮﮮ۔ ﻛﯿﺎ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻛﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯﻣﺮﺩﮦ ﺑﮭﺎﺋﯽ کا ﮔﻮﺷﺖ ﻛﮭﺎﻧﺎ ﭘﺴﻨﺪ ﻛﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟ ﺗﻢ ﻛﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮔﮭﻦ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ، ﺍﻭﺭ ﺍللہ ﺳﮯ ﮈﺭﺗﮯ ﺭﮨﻮ، ﺑﯿﺸﻚ ﺍللہ ﺗﻮﺑﮧ ﻗﺒﻮﻝ ﻛﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﮨﮯ۔

یعنی جس طرح تم اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے سے گھن کرتے ہو اس سے بہت زیادہ نفرت تمہیں غیبت سے کرنی چاہیئے “۔

صحیح ابوداؤد میں ہے لوگوں نے پوچھا: یا رسول اللہ ! غیبت کیا ہے؟ فرمایا: ”یہ کہ تو اپنے مسلمان بھائی کی کسی ایسی بات کا ذکر کرے جو اسے بری معلوم ہو“، تو کہا گیا اگر وہ برائی اس میں ہو جب بھی؟ فرمایا: ”ہاں! غیبت تو یہی ہے ورنہ بہتان اور تہمت ہے“ ۔ [سنن ابوداود:4874،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏‏‏‏

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ”مسلمان کا مال اس کی عزت اور اس کا خون مسلمان پر حرام ہے انسان کو اتنی ہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے دوسرے مسلمان بھائی کی حقارت کرے“ ۔ [صحیح مسلم:2564] ‏‏‏‏

ایک اور حدیث میں ہے اے وہ لوگو! جن کی زبانیں تو ایمان لا چکیں ہیں لیکن دل ایماندار نہیں ہوئے، تم مسلمانوں کی غیبتیں کرنا چھوڑ دو اور ان کے عیبوں کی کرید نہ کیا کرو، یاد رکھو اگر تم نے ان کے عیب ٹٹولے تو اللہ تعالیٰ تمہاری پوشیدہ خرابیوں کو ظاہر کر دے گا یہاں تک کہ تم اپنے گھرانے والوں میں بھی بدنام اور رسوا ہو جاؤ گے ۔ [سنن ابوداود:4880،قال الشيخ الألباني:حسن صحیح] ‏‏‏‏
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”معراج والی رات میں نے دیکھا کہ کچھ لوگوں کے ناخن تانبے کے ہیں جن سے وہ اپنے چہرے اور سینے نوچ رہے ہیں میں نے پوچھا کہ جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا: یہ وہ ہیں جو لوگوں کے گوشت کھاتے تھے اور ان کی عزتیں لوٹتے تھے ۔ [سنن ابوداود:4878،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏‏‏‏
بَہُت سارے پرہیز گار نظر آنے والے لوگ بھی بِلا تکلُّف غیبت سنتے،سناتے،مسکراتے اور تائید میں سر ہلاتے نظر آتے ہیں ، چُونکہ غیبت بَہُت زیادہ عام ہے اِ س لئے عُمُوماً کسی کی اِس طرف توجُّہ ہی نہیں ہوتی کہ غیبت کرنے والا نیک پرہیز گار نہیں بلکہ فاسِق وگنہگار اور عذابِ نار کا حقدار ہوتا ہے۔
غیبت کرنے میں اکثر لوگ مبتلا ہیں غیبت میں کھجوروں کی سی مٹھاس، شراب کی سی تیزی اور سرور ہے حالانکہ حقیقت میں غیبت لوگوں کے گوشت کا سالن ہے۔

چاپلوسی کی اردو معانی/خوشامد، چَرب زبانی، مطلب نکالنے کے لیے تعریف کرنے کا عملیہ اسم مؤنث ہے اس کی مترادف خوشامد ہے نتائ...
21/09/2024

چاپلوسی کی اردو معانی/

خوشامد، چَرب زبانی، مطلب نکالنے کے لیے تعریف کرنے کا عمل
یہ اسم مؤنث ہے اس کی مترادف خوشامد ہے

نتائج؛ چاپلوسی کا منہ کالا / چاپلوسی انسان کو بے عزت بنا دیتی ہے

"غزل"
"سمجھ لینا کوئی مقصد ہے اس کی چاپلوسی میں
جھکا کر سر کوئی اخلاص سے اتنا نہیں ملتا"

چاپلوسی صالح معاشرہ کے لئے کینسر ہے۔ چاپلوسی میں ایک چاپلوس کا ذاتی فائدہ ہوتا ہے جبکہ پورے معاشرے کے لئے اس میں نقصان ہی نقصان ہوتاہے۔ چاپلوسی کے اسباب ومقاصد سے اس کا منفی پہلو واضح ہوتا ہے اور ایک چاپلوس کا کام خوشامد ہی ہوتا ہے ۔
خوشامد کا وبال
حدیث شریف میں آتا ہے ’’خوشامد کرنے والوں سے ملو تو اُن کے منہ میں خاک جھونک دیا کرو!‘‘(مسلم :7505)

چاپلوسی کرنے والا شخص خود تین بڑے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے۔ ایک تو یہ کہ وہ ایسی تعریف کرتا ہے جو واقع کے مطابق نہیں ہوتی، یہ جھوٹ ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ منہ سے جو تعریف کرتا ہے اُس کو اپنے دل میں خود درُست نہیں سمجھتا، یہ نفاق ہے۔ تیسرے یہ کہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کسی کی خوشامد کر کے اُس کو فخر و غرور میں مبتلا کرتا ہے۔ یہ امر بالمعروف کے خلاف ہے۔ چناں چہ خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف سے دوسرے شخص کے لئے تباہی و بربادی کا سامان ہو جاتا ہے اور اُس میں دو برائیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ ایک غرور و تکبر اور دوسرے اپنی نسبت غلط فہمی۔ اپنی تعریف و توصیف سن کر غلط فہمی سے وہ خوش فہمی میں مبتلا ہوجاتا ہے جس سے آگے چل کر فخر و غرور اور ناز و تکبر جیسی برائیاں اُس میں جنم لیتی ہیں اور وہ تمام لوگوں کو حقارت و نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اپنے آپ کو سب سے بالا و برتر تصور کرتا ہے۔

زمانۂ قدیم سے دُنیا کے بادشاہوں، حکمرانوں اور اربابِ اقتدار کی یہ عادت اور رسم چلی آرہی ہے کہ اُن کے منہ پر اگر کسی نے ہلکی اور ذرّہ سی بھی سچی اور حق بات اپنے منہ سے اگل دی تو فوراً اُس کی گردن اُڑا کر اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا جاتا تھا۔ اگر کسی نے ذرّہ سی بھی اُن کی خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف کردی تو بادشاہ نے اسے موت کی آغوش میں پہنچا دیا۔

قرآنِ مجید و احادیث نبویؐ میں خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف کرنے کی بڑی سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔
قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ترجمہ: یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو شخص اپنے کئے پر بڑے خوش ہیں، اور چاہتے ہیں کہ اُن کی تعریف اُن کاموں پر بھی کی جائے جو اُنہوں نے کئے ہی نہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں ہرگز یہ نہ سمجھنا کہ وہ عذاب سے بچنے میں کامیاب ہوجائیں گے! اُن کے لئے دردناک سزا (تیار) ہے۔‘‘ (آلِ عمران : 188)

ان آیات کا شانِ نزول اگر چہ خاص ہے جس میں یہودیوں اور منافقوں کے ایک مخصوص گروہ کا نقشہ کھینچا گیا ہے اور اُن کے انجام بد کی اُن کو خبر دی گئی ہے، لیکن ان آیات کے عموم میں اُن تمام لوگوں کو مراد لیا گیا ہے جو اپنے بارے میں کسی کے منہ سے خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف سن کر عجب و خودپسندی کا شکار ہو کر تکبر و شیخی اور غرور وناز میں مبتلا ہوجائیں ۔اپنے کئے ہوئے کاموں پر اترانے لگیں اور نہ کئے ہوئے کاموں پر ایک مدح و تعریف کو چاہنے لگیں کہ یہ ایسے گناہ ہیں جن کی سزا اور عذاب سے بغیر توبہ و استغفار کے بچنا انسان کے لئے بڑا مشکل ہے۔ پھر اِس کا وبال صرف اِس شخص کی حد تک نہیں رہتا بلکہ جس شخص نے خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف کر کے اِس کو عُجب و خود پسندی کا شکار بناکر تکبر و غرور اور فخر وناز میں مبتلا کیا ہے اُس پر بھی اِس کا وبال پڑتا ہے۔

نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو دوسرے کی مبالغہ آمیز تعریف کرتے ہوئے سنا تو آپؐ نے فرمایا کہ تم نے اِس کو برباد کردیا۔ (صحیح بخاری 2663:)۔اسی طرح ایک اور موقع پر ایک شخص نے دوسرے کی حد سے زیادہ تعریف کی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم نے اپنے ساتھی کی گردن ماردی۔ اگر تم کو کسی کی تعریف ہی کرنی ہو تو یوں کہو کہ میں یہ گمان کرتا ہوں، بشرط یہ کہ اُس کے علم میں وہ واقعی ایسا ہی ہو۔ (بخاری: 2662، مسلم:502، ابوداؤد4805: )۔

ایک مرتبہ ایک شخص نے حضرت عثمان بن عفانؓ کے منہ پر اُن کی تعریف بیان کی تو حضرت مقدادؓ نے اُس کے منہ میں خاک جھونک دی اور فرمایا کہ رسولِ اکرمﷺ کا ارشاد ہے کہ خوشامد کرنے والوں سے ملو تو اُن کے منہ میں خاک جھونک دیا کرو (مسلم :7505)۔

لہٰذا ہر مسلمان کو اِس بات کا خاص اہتمام کرنا چاہیے کہ وہ کسی کی خوشامد و چاپلوسی اور منہ پر اُس کی جھوٹی تعریف بیان نہ کیا کرے کہ اِس سے خود تو یہ متعدد گناہوں کے ارتکاب کا سبب بنے گا ہی، ساتھ میں جس کی خوشامد و چاپلوسی کی ہے اُس کے گناہوں کی نحوست اور بوجھ بھی اِس پر آکر پڑے گا اور خود اُس شخص کو بھی جس کی خوشامد و چاپلوسی کی گئی ہے، اِس عمل بد سے جنم لینے والے گناہوں کا عذاب بھگتنا پڑے گا۔
دنیا کا کوئی مذہب ایسا نہیں جس میں خوشامد کو برا نہ کہا گیا ہو یا خوشامد سے منع نہ کیا گیا ہو، لیکن افسوس آج بھی کچھ نادان لوگ کسی دوسرے انسان کی خوشامد میں اتنا آگے چلے جاتے ہیں کہ کچھ لمحات کے لیے تو وہ اسے خدا ہی بنا ڈالتے ہیں۔ لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ خوشامد کسی کو خدا تو نہیں بنا سکتی، مگر حد سے زیادہ خوشامد کسی کو ایک خطرناک حیوان ضرور بنا سکتی ہے، جو کل کو انہی کو انسان بھی نہیں سمجھے گا۔
اور ایک انسان کیوں اس غلیظ کام کا مرتکب بن جاتا ہے

1) کبھی کبھار آرام پسندی آدمی کو چاپلوس بنادیتی ہے وہ بغیر محنت کے چاپلوسی کی کمائی کھانا چاہتا ہے جبکہ ہمیں اسلام نے کسب معاش کے لئے جدوجہد پہ ابھارا ہے۔ حدیث رسول ﷺ ہے : ما أَكَلَ أَحَدٌ طعامًا قطُّ ، خيرًا من أن يأكلَ من عملِ يدِه ، وإنَّ نبيَّ اللهِ داودَ عليهِ السلامُ كان يأكلُ من عملِ يدِه( صحيح البخاري:2072) ترجمہ: کسی آدمی کے لیے اس سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے کہ اپنے ہاتھ سے محنت کرکے کھائے اور اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ سے کما کر کھاتے تھے۔ یہ حدیث ہمیں معاش کے لئے محنت کرنے پہ ابھارتی ہے جو بغیر محنت کے چاپلوسی کی کمائی کھانا پسند کرتے ہیں وہ حرام کاری میں مبتلا ہیں اسے توبہ کے ساتھ ساتھ رزق حلال کمانے کی ضرورت ہے ۔

(2) چاپلوسی کی ایک دوسری وجہ جھوٹی شہرت حاصل کرنا تاکہ لوگوں میں اس کی قدرومنزلت بڑھے اور جس کی چاپلوسی کرتا ہے اس کی نظر میں معتبرگردانا جائے۔ واضح رہے اس کے بڑے خطرات ہیں ان میں جھوٹی تعریف یا کسی کے سامنے تعریف کرنا بھی ہے جو اسلام کی نظر میں معیوب ہی نہیں شدید قسم کا منکر ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : إذا رأيتُم المدَّاحينَ ، فاحْثُوا في وجوهِهم التُّرابَ.(صحيح مسلم:3002) ترجمہ: جب تم تعریف کرنے والوں سے ملو تو ان کے چہروں پر مٹی ڈال دو۔ یہ حال ان لوگوں کا ہے جو سامنے صحیح تعریف کرتے ہیں تو جو جھوٹی تعریف کرے ان کا کیا حال ہوگا؟ ایک بار نبی ﷺ نے بنی عامر کے وفد کو اپنے لئے سید استعمال کرنے پہ ٹوک دیا اور فرمایا: ولا يَسْتَجْريَنَّكم الشيطانُ(صحيح أبي داود:4806) یعنی شیطان تمہیں میرے سلسلے میں جری نہ کر دے کہ تم ایسے کلمات کہہ بیٹھو جو میرے لئے زیبا نہ ہو۔ اس کے علاوہ اس میں منافقت اور دنیا طلبی بھی ہے جو ایمان کے لئے بہت خطرناک ہے۔

(3) کچھ لوگ ماحول سے ماثر ہوکر اس بیماری میں مبتلاہوجاتے ہیں۔ اس لئے اچھے ماحول میں رہنا، اچھا ساتھی بنانا اور ہمیشہ اللہ کی بندگی کرتے رہنا انسان کو ہمیشہ ذلت ورسوائی سے بچائے گا۔

(4) بسااوقات دوسروں سے بدلہ لینے یا نقصان پہنچانے یا دوسروں کی چغلخوری انسان کو چاپلوسی کے راستے پہ لگادیتی ہے۔ مومن بندہ کبھی بھی کسی مومن کو تکلیف نہیں دیتا۔ اور وہ مسلمان ہی نہیں جو دوسرے بھائی کو تکلیف دیتا ہے یا نقصان پہنچاتا ہے۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے : المسلمُ من سلِم المسلمون من لسانِه ويدِه(صحيح البخاري:6484) ترجمہ : مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہے یعنی جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ رہیں وہ مسلمان ہی نہیں۔ جو غیبت و چغلی کرتا ہے وہ بھی دوسرے بھائی کو تکلیف دیتا ہے اس کا بھی اسلام سے رشتہ ٹوٹ جاتا ہے لہذا مسلمان کو اپنی زبان اور ہاتھ کو غلط استعمال سے بچائے۔ اس غلط استعمال سے دنیا اور آخرت دونوں برباد ہوسکتی ہے۔

(5) اپنی عیب پوشی کی خاطر بھی چاپلوسی کی جاتی ہے۔ اس قسم کا علاج یہ ہے کہ اگر رب کا گنہگار ہے تو رب سے معافی مانگ لے اور سچی توبہ کرلے۔ اورانسان اگر انسان کا گنہگار ہے تو پھراس سے معافی طلب کرلے۔ یہ بڑا سخت مرحلہ ہوتا ہے۔ رب سے معافی مانگی آسان ہے مگر بندوں سے معافی ذلت تصور کیا جاتا ہے۔ بندہ یہ بھول جاتا ہے کہ کل قیامت میں آج سے کہیں زیادہ ذلیل ورسوا ہونا پڑے گا جہاں رشتے ناطے اور دوست واحباب سے لیکر پوری دنیا والے ہوں گے۔ دانا وبینا وہی ہےجوبڑی ذلت سے بچنے کے لئے چھوٹی ذلت برداشت کرلے۔ حقیقت میں اپنی غلطی کی معافی مانگنا ذلت نہیں بڑکپن ہے ،اس بڑکپن سے اللہ تعالی بھی خوش ہوجاتا ہے۔

(6) منصب بھی کیاچیز ہے جس کے دل میں اس کی حرص پیدا ہوجائے وہ اس کے حصول کے لئے چاپلوسی تو کیا قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ زمانہ قدیم سے زمانہ حال تک اس کے بے شمار واقعات تاریخ میں مرقوم ہیں ، ہم اس کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں۔ چاپلوسی انسان کو سکون نہیں دیتی۔ اس کے ذریعہ عہدومنصب پاتوسکتا ہے مگر سکون نہیں پاسکتاکیونکہ اس کا منصب معیاری بنیاد پہ نہیں چاپلوسی پہ قائم ہے۔ ہمیں اگر سکون سے زندگی گذارنا ہے تو اولا :منصب کی چاہت اپنے دل سے نکالنی ہوگی۔ گر خود سے مل جائے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔ ثانیا :منافقت کی تنگ وتاریک راہوں سے نکلنا پڑے گا۔ چاپلوسی ایسی وبا ہے جو منافقت کی ساری قسمیں اپنے اندر سمو لیتی ہے یعنی ایک بیماری سے ہزار بیماریاں جنم لے لیتی ہیں اس لئے ہمیں کسی بھی مفاد کی خاطر کسی قسم کی چاپلوسی نہیں کرنی ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو چاپلوسی کے شر سے محفوظ رکھے -

‏چائینہ میں تعلیم کےلیے جانے والی خانپور کی فرحانہ مشتاق طبعیت ناساز ہونے کے باعث وفات پا گئیں،،، اب چائینہ میں پاکستان ...
21/09/2024

‏چائینہ میں تعلیم کےلیے جانے والی خانپور کی فرحانہ مشتاق طبعیت ناساز ہونے کے باعث وفات پا گئیں،،، اب چائینہ میں پاکستان کا سفارت خانہ فیملی سے 32 لاکھ روپے ڈیڈ باڈی کے لانے اور دیگر اخراجات کی مد میں مانگ رہابہے،،، وزرات خارجہ حکام سے اپیل ہے کہ انسانی ہمداری کی بنیاد پر بچی کی ڈیڈ باڈی فی الفور واپس لانے کےلیے اقدامات کیے جائیں،،مرحومہ بچی کی فیملی مالی طور پر سکت نہیں رکھتی اور جوان بیٹی کے مرنے کا غم تو ایک طرف دوسری جانب سفارت خانہ کا سفاکانہ رویہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔
0300 6740326
Her father number
Copy post from
https://www.facebook.com/100069348785997/posts/857826916538927/

پہلی بار کوہاٹ میں چلڈرن نیورالوجسٹ ڈاکٹر حامد آفراز ایم بی بی ایس / ایف سی پی ایسبچوں کا فالج، اچانک گرجانا، آدھے سر کا...
19/09/2024

پہلی بار کوہاٹ میں چلڈرن نیورالوجسٹ
ڈاکٹر حامد آفراز ایم بی بی ایس / ایف سی پی ایس

بچوں کا فالج، اچانک گرجانا، آدھے سر کا سر درد
مرگی، ذہنی کمزوری کم بولنا یا ضد کرنا،یاداشت اور حافظے کی کمزوری، پیدائشی طور پر بدن کا کمزور ہونا، رات کو رونا اور پیشاب کرنا، گزن و لرزہ طاری ہونا، بیٹھنے اور چلنے کی کمزوری
پاک میڈیکل سنٹر بلمقابل گرلز ڈگری کالج پشاور چوک کوہاٹ 03330555601

کوہاٹ میں دل ❤ کے مریضوں کے لیے خوشخبری – لیڈی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شایان جاوید کا کلینک، آپ کی صحت کا ضامن!👇💯یہ کوہاٹ کی ع...
16/09/2024

کوہاٹ میں دل ❤ کے مریضوں کے لیے خوشخبری – لیڈی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شایان جاوید کا کلینک، آپ کی صحت کا ضامن!👇💯
یہ کوہاٹ کی عوام کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے! پہلی بار، خواتین کے لیے ایک ایسی سہولت متعارف ہوئی ہے جو اُن کی زندگی بدل سکتی ہے۔ لیڈی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شایان جاوید اب کوہاٹ میں موجود ہیں، اور میل اور فیمیل دونوں مریضوں کا علاج کریں گی۔ خاص طور پر وہ خواتین جو پردے کی پابندی کرتی ہیں اور میل ڈاکٹر سے علاج میں ہچکچاتی تھیں،

اب آپ کو دل کی بیماری کے علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ ڈاکٹر شایان جاوید کی بے پناہ مہارت اور جدید سہولیات جیسے ای سی جی، ایکو وغیرہ آپ کے اپنے شہر میں دستیاب ہیں۔

کلینک کا پتہ: المکہ میڈیکل کلینک، نزد موتی مسجد، کچہری چوک، کوہاٹ
رابطہ نمبر:
0336 9655867 / 0346 9778685

حکومت کا پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
16/09/2024

حکومت کا پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

14/09/2024

کچھ شک نہیں کہ منافق لوگ دوزخ کے سب سے نیچے کے درجے میں ہوں گے اور تم ان کو کسی کا مددگار نہ پاؤ گے
(سورہ النساء 145)

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب وکلاء برادری پر عدل وانصاف کی...
12/09/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب
وکلاء برادری پر عدل وانصاف کی فراہمی جیسی اہم ترین ذمہ داری عائد ہے، وزیر اعلیٰ
وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں انصاف کا بول بالا ہو، وزیر اعلیٰ
کوئی بھی معاشرہ پرسکون و مطمئن تب ہوتا ہے جب افراد کو حق و انصاف کی فراہمی کا یقین ہو، وزیر اعلیٰ
بد قسمتی سے ہمارا عدالتی نظام افسوسناک حد تک کمزور ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ
اس سلسلے میں وکلا برادری کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، علی امین گنڈاپور
وکلاء حق کا ساتھ دیں، انصاف اور میرٹ کے خلاف کسی کیس کا دفاع نہ کریں، وزیر اعلیٰ
قانون کی حقیقی حکمرانی کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیر اعلیٰ
ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا اور نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کیا، وزیر اعلیٰ
ہم نفرتیں نہیں پیدا کرنا چاہتے کیونکہ اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ
تاہم اپنے حق، انصاف اور حقیقی آزادی کے لیے بات کرنا ترک نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ
آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں، علی امین گنڈاپور
ہمارے چیلنجز کچھ اور ہیں، اہداف کچھ اور ہونے چاہئیں مگر ہم کسی اور چیز میں الجھے ہیں، وزیر اعلیٰ
جب تک ہم اس صورتحال سے باہر نہیں آتے، آگے نہیں بڑھ سکتے، وزیر اعلیٰ

11/09/2024

کوہاٹ ہنگو مضافات میں زلزلے کے جھٹکے

10/09/2024
کوہاٹ ۔ ناصر زمان کے قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ بلی ٹنگ میں  34, 392, 324 کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے،ایف آئی آر میں ...
08/09/2024

کوہاٹ ۔ ناصر زمان کے قتل کا مقدمہ پولیس تھانہ بلی ٹنگ میں 34, 392, 324 کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے،
ایف آئی آر میں تین ملزمان فہد ولد نعیم، یوسف ولد آفتاب اور بابر اعظیم ولد امجد آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے،
جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کاروائی کر رہی ہے،
کوہاٹ ۔ مقدمہ فواد احمد ولد عبد الغفار سکنہ بابری بانڈہ کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔۔ ایف آئی آر میں جائیداد کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔

28/08/2024

ڈاکٹر عزیر وزیر اور ٹیم پاک میڈیکل سنٹر، کوہاٹ کا آغُوش الخدمت کوہاٹ کا دورہ،
ڈاکٹر عزیر وزیر نے اِس موقع پر آغوش الخدمت میں زیرِ کفالت بچوں کامفت طبی معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔جے یو آئی سر...
27/08/2024

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ میں مولانا سید محمود میاں کی زیر صدارت مجلس ختم نبوت اور جے یو آئی راہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کارکن اس پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں اور جے یو آئی بزنس فورمز ملک گیر ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں۔

اجلاس میں 7 ستمبر کو گولڈن جوبلی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات پر مشاورت بھی کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے اس کانفرنس کی اہمیت پر گفتگو کی اور انتظامی کمیٹیوں کو حتمی شکل دی۔

اجلاس کے شرکاء نے مولانا فضل الرحمان کو سپریم کورٹ میں حاضری اور مبارک ثانی کیس میں کامیابی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کی سی سی آئی) نے بھی تاجروں کی 28 اگست کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے چھوٹے کاروباروں اور خوردہ فروشوں کو بھاری ٹیکس نوٹس جاری کیے جانے کے بعد چیمبرز آف کامرس اور تاجروں کی تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تاجروں کی تنظیموں نے 60 ہزار روپے کے ٹیکس چالان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں شروع کی گئی تاجر دوست اسکیم (ٹی ڈی ایس) کے مقاصد کے خلاف ثابت ہوں گے۔

27/08/2024

بادشاہ خان عرف گامو اور شاہد ٹھکیدار کے مابین کچھ عرصہ سے معمولی معاملات پر کشیدگی کی وجہ سے شدید دشمنی بن گئی تھی حالانکہ دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار بھی تھے
جرگہ ممبران پیر عادل شاہ، سلیمان شاہ، اسرار شینواری اور دیگر مشران کی محنت اور کوششوں سے آج یہ دشمنی دوبارہ دوستی اور رشتہ داری میں تبدیل ہوگئی ۔

إنا لله وإنا إليه راجعون ڈاکٹر ملک احمد خان گزشتہ روز گل کدہ سیدو شریف سوات میں اپنے سیکورٹی گارڈ سمیت شہید  کئے گئے  ال...
25/08/2024

إنا لله وإنا إليه راجعون
ڈاکٹر ملک احمد خان گزشتہ روز گل کدہ سیدو شریف سوات میں اپنے سیکورٹی گارڈ سمیت شہید کئے گئے

اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور صاحب کے عوامی_ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر اورک...
23/08/2024

صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور صاحب کے عوامی_ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اورکزئی کے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر خالد یونس نے مختلف ویٹرنری انسٹیٹیوشن کے مانیٹرنگ کی اور اس کے ساتھ ساتھ سٹاف کی حاضری اور میڈیسن کو بھی چیک کیا اور سٹاف کو ہدایت کی کہ ہر وقت عوام کی خدمت کے لئے تیار رہیں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Address

Street 4 Sector 4 KDA
Kohat
26190

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BNN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BNN TV:

Videos

Share