13/08/2023
زیڑہ پتیالہ( کوہاٹ )کی عوام کیلئے خصوصی پیغام۔۔
میرایہ پیغام شیخ علی پیکٹ سے تورو سنتے اور دوسری طرف خوشحال گڑہ ۔اور ناکبند سے لیکر چیشنی غنڈہ درپوکس تک کے تمام قوموں کے ہر ایک فرد کیلئے ہے۔۔
3 یونین کونسل کے 36 دیہات پر مشتمل قدرتی وسائل سے مالا مال زیڑہ پٹیالہ میرے خیال میں پاکستان کا سب سے زیادہ ہر لحاظ سے محروم ایک ایسا یتیم بے سہارا علاقہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔۔قدرتی تیل و گیس کے ذخائر ہوں یا چپسم کے پہاڑ یا پاکستان کا سب سے بڑا دریائے سندہ یا چور لکی جبڑ کیڑی شییخان کی زرخیز زرعی زمین۔یا تیتر تلور کے مسکن ریسی کساب اور کمر کی وادیاں۔۔
زیڑہ پیٹیالہ کی سب سے بڑی بدقسمتی نا اتفاقی ہے۔الیکشن میں کوہاٹ کی قومی نشست ہو یا pk88 کی صوبائی نشت ۔۔ہار جیت کا فیصلہ پٹیالہ کی عوام کے ووٹوں پر ہی ہوتا ہے۔مگر آزادی کے 70 سالوں میں پٹیالہ کی دھرتی کا ایک بھی بیٹا قومی تو کیا کبھی صوبائی اسمبلی تک نہ پہنچ سکا۔۔
ہمیشہ بالائی کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے جیت کے بعد پٹیالہ کے ساتھ اچھوتوں والا رویہ رکھا۔۔
اور پیٹیالہ کے لوگوں کو ہمشیہ بہت نیچ کمزور جاہل گنوار اور غلام سمجھا۔۔پٹیالہ کی محرومی کا ذمہ دار یہاں کے نام نہاد مشران ملک اور مچلکہ خور جرگے مار ہیں۔۔جنہوں نے ہمیشہ قوم کی تباہی میں میر جعفر و صادق کا کردار ادا کیا۔۔الضرض ۔۔اب وقت ہے خواب غفلت سے بیداری کا۔۔غلامی سے آزادی کا اور برابری کا۔۔ہم سب قوموں نے ملکر پٹیالہ کی دھرتی کو اغیاروں سے آزاد کرانا ہے۔۔باہر سی آئے قابضوں سے پٹیالہ کی زمین کا چپہ چپہ آزاد کرانا ہے۔
ہزاروں ایکٹر پر مشتمل دوسڑک کی پٹیالہ شاملات سے لیکر ریسی اور توئی بانڈہ کی ہزاروں ایکٹر زمین کو ازاد کروانا ہے۔۔اس وقت پٹیالہ کی ایک لاکھ 20 ہزار کنال زمین پر باہر سے آنے ہوئے صرف چار سے پانچ بندے قابض ہیں۔۔جس میں چپسم کے پہاڑ شامل ہیں۔۔جس سے ماہانہ کروڑوں روپے کا چپسم نکالا جارہا ہے۔۔مگر پٹیالہ کی غریب عوام کو ایک روپیہ بھی نصیب نہیں ہے۔۔۔پٹیالہ کے نوجوانوں خدا کیلئے اپنے حق کی لڑائی کیلئےتیار ہوجاو ۔۔اپنا حق چھین کر لینا سیکھو۔۔غربت کو اپنا مقدر مت سمجھو۔۔اللہ نے آپ کو اپنی نعمتوں سے مالا مال کررکھا ہے مگر اس نعمت کو کسی دوسرے کی عیاشیوں کا مقدر سمجھنے کی بجائے اپنے غریب پچوں کا حق سمجھو۔۔۔آج سے یک آواز یک زبان ہوکر میری زمین میرا حق کا نعرہ لگاو۔۔میں نے اعلان جنگ کردیا ہے۔۔اور اس جنگ میں میرے ساتھی بنو۔۔یہ جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اس سے پر حال میں جینا ہے۔۔آخری بات سن لو۔۔ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔۔
جان خان ۔۔