Geo kohat

Geo kohat کوھاٹ کی سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک 🌍🎬

22/10/2024
کوہاٹ: کوہاٹ قومی جرگہ نے قاری عبیداللہ حیدری کی قیادت  میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل لاجسٹک کے  حکام بالا  کیساتھ...
22/10/2024

کوہاٹ: کوہاٹ قومی جرگہ نے قاری عبیداللہ حیدری کی قیادت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل لاجسٹک کے حکام بالا کیساتھ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دوسری باضابطہ ملاقات کی. اس موقع پر کوہاٹ کے سماجی و سیاسی مشران کے علاوہ سٹی مئیر قاری شیر زمان ،چئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاور خان اعوان ، شاہ محمود، ناظم شاکر ،شیر خان ساجد اسلام، منصور پراچہ، زاہد حسین انقلابی ،نسیم آفریدی طارق درانی وغیرہ نے شرکت کیں ؛
اس بات پر مشران کی جانب سے زور دیا گیا کہ کوہاٹ کے مقامی باشندے ٹنل ٹول پلازہ ٹیکس(ٹنل کے راستے درہ آدم خیل ،پشاور آنے جانے والے) سے مستثنیٰ ہوں گے اس بابت ڈی سی کوہاٹ نے موقع پر این ایچ اے حکام کو لیٹر جاری کر دیا واضح رہے کہ جب تک این ایچ اے کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا ج تب تک جینٹل مین معاہدہ کے تحت کوہاٹ کے مقامی باشندے ٹنل ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے...

کوہاٹ چیمبر آف کامرس بغیر کسی سیاسی و ذاتی مقاصد کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ملک اسد خان بغیر کسی عہدہ 6 سال کوہاٹ چیمبر کی...
26/09/2024

کوہاٹ چیمبر آف کامرس بغیر کسی سیاسی و ذاتی مقاصد کے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ملک اسد خان
بغیر کسی عہدہ 6 سال کوہاٹ چیمبر کی خدمت کی۔ عوام اور حکومت ساتھ دے تو ذمہ داری اور چیلنج سے کہتا ہوں کہ علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔رشیدپراچہ
علاقائی مفاد میں انتظامیہ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ حامد اقبال ADC
فاونڈر صدر ملک اسد خان کی زیر صدارت کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس مقامی نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔سابق MNA درہ آدم خیل سرپرست کوہاٹ چیمبر درہ حاجی بازگل.حاجی عابد خان۔میرزمان شینواری۔ احمد ابراہیم پراچہ۔ ملک اقبال ودیگر اہم شخصیات بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے اجلاس میں الیکشن کمیشن اراکین کی طرف سے 2024-26 کے لئے نومنتخب کابینہ کا انجنئیر سید فائق شاہ نےاعلان کیا کابینہ میں رشیداحمدپراچہ صدر۔ فہیم اللہ(جاوید فلور ملز)سینئر نائب صدر محمد ادریس آفریدی (ٹیکساس ریسٹورنٹ)نائب صدر منتخب، جبکہ کارپوریٹ سیکٹر سے کامران طاہر SBT انٹرنیشنل ۔ مدثر افیف الحاج ظریف اینڈ سنز۔ محمد آصف زمان CNG۔ تاجمین علی کلاسک نیوٹراسوٹیکل لیب۔ محمد انور چغتائی منظور الیکٹرانکس ۔ عمار الدین۔ کوہاٹ انکلیو
ایسوسی ایٹ کلاس سے جاسم بخاری دیوان ٹریولز۔ محمد وسیم AM ایشیا بلڈرز۔ خالد محمود ۔خیبر انجنئیرنگ۔ شاہین پلازہ۔ اقبال میر۔ سدیس گارمنٹس میانخیل بازار۔ عبد المحسن نعیم۔ ملٹی برانڈز مارکیٹنگ۔ سحر یحی۔ شاہ اینڈ شاہ کمپنی۔ جبکہ کوارڈینیٹر کرنل ر جواد پراچہ اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کسٹ روبیل نزیرمنتخب ۔جو کہ یکم اکتوبر سے چارج سنبھالیں گےاجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے بعد جنرل سیکریٹری کی طرف سے نومنتخب صدر رشیدپراچہ نے سابقہ حسابات سے آگاہ کیا گیا اور کہا ملک اسد خان کا لگایا ہوا پودا پھل پھول رہا ہےجبکہ حکومت سے انڈسٹری کے فروغ سے متعلق ڈیمانڈز اور عوام کو ٹیکس پئیر بن کر چیمبر کا ممبر اور صنعت لگانے کا پیغام دیا اور کہا کہ ہر کوئی چیمبر کے پلیٹ فارم سے عہدہ لے کر یا بغیر عہدہ خدمت کر سکتا ہے چیمبر آف کامرس کی کامیابیوں میں میڈیا اور مختلف تنظیموں معروف سماجی شخصیات کا اہم رول ہےنو منتخب کابینہ نے کوھاٹ چیمبر اور صنعت وتجارت کے فروغ کے لئے بھرپور کام کرنے کا عزم کیا موجودہ صدر ارشد حیات۔ سینئر نائب صدر پیر کامران شاہ اور ایگزیکٹو کمیٹی نے ہمیشہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے خدمت جاری رکھنے کا یقین دلایا اسکے بعد شیرخان نے بازار یونین کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں شاہین حاجی۔فاونڈر ممبر اسد جاوید۔ ملک دلاور خان اعوان. ڈاکر خان۔ اسرار شینواری۔ عظمت جمیل،امتیاز پراچہ۔ باسط امتیاز پراچہ۔ شعیب خان۔ ایم جنید، راشد ،اعزاز احمد،قاری فتح۔ چئیرمینز فیاض بھولو۔ میسر علی شاہ ۔ سخی افضل۔ محمد عالم۔ بلال بنگش۔ محمد،شکیل بنگش۔ قاسم عتیق۔ ۔وہاب عالم۔ عدنان پپو کے علاوہ مختلف مارکیٹس کے صدور اور معززین علاقہ نے شرکت کی آخر پیر شاہنواز نے چیمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا اور انکی کامیابی کے لئے دعا کی

  کے حوالے سےچئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاورخان اعوان اور جنرل سیکرٹری زاہد حسین انقلابی کی اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ میڈم نمرہ ا...
26/09/2024

کے حوالے سےچئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاورخان اعوان اور جنرل سیکرٹری زاہد حسین انقلابی کی اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ میڈم نمرہ اویس سے باضابطہ ملاقات.
ملاقات کا مقصد پٹرول مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایہ پرانا لیا جا رہا ہے جو سراسر عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے جبکہ آٹا اور میدہ کے تھیلے میں نمایاں کمی کے باوجود بیکری اشیاء میں کوئی کمی نہیں آئی علاوہ ازیں کے ڈی اے ہسپتال کے اندر فیئر میڈیسن شاپ میں مہنگے داموں میں میڈیسن فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں ڈی ایم ایس سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈی سی کوہاٹ کے علم میں بات لائی ہے اور عدالت میں کیس بھی کیا ہے. لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس کے علاوہ کوہاٹ میں ایس این جی پی ایل کی ناقص کارکردگی معمول بن چکی ہے جگہ جگہ کھدائی اور کھڈے بنا کر خدا کے رحم کرم پر سالوں سال چھوڑ دئیے جاتے ہیں اور متعلقہ محکمہ سی این ڈبلیو پشگی فنڈز وصول کرنے کے باوجود اپنے فرائض منصبی سے لاپروا اور غفلت کا شکار ہے آخر میں اے سی صاحبہ نے یہ یقین دلایا کہ ہم بہت جلد فیلڈ میں وزٹ بھی کر کے تمام چیزوں کا جائزہ لیکر کر عوام کو جہاں تک ہو سکے بہتر ریلیف دیا جائے گا ....

  اجتماع میں صدائے کوہاٹ تنظیم کی خصوصی شرکت....نبوت ختم ہے تجھ پر رسالت ختم ہے تجھ پرترا دیں ارفع و اعلی شریعت ختم ہے ت...
06/09/2024

اجتماع میں صدائے کوہاٹ تنظیم کی خصوصی شرکت....
نبوت ختم ہے تجھ پر رسالت ختم ہے تجھ پر
ترا دیں ارفع و اعلی شریعت ختم ہے تجھ پر..

چئیرمین صدائے کوہاٹ ممبر امن کمیٹی  صدر بنوں بازار سٹی روڈ ملک دلاور خان اعوان چہلم  کے موقع پر انتظامیہ اور بازار مشران...
26/08/2024

چئیرمین صدائے کوہاٹ ممبر امن کمیٹی صدر بنوں بازار سٹی روڈ ملک دلاور خان اعوان چہلم کے موقع پر انتظامیہ اور بازار مشران کے ہمراء

آج مورخہ 21 اگست 2024 کو ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں چہلم امام حسین (رض) کے حوالے سے اہل تشیع و اہل سنت کے مشران کے ساتھ عل...
22/08/2024

آج مورخہ 21 اگست 2024 کو ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں چہلم امام حسین (رض) کے حوالے سے اہل تشیع و اہل سنت کے مشران کے ساتھ علیحدہ علیحدہ جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی جناب شہر یار آفریدی، ایم-پی-اے جناب شفیع اللہ جان، ایم۔پی۔اے داؤد آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، پاک آرمی کے افسران، ٹی ایم ایز، واپڈا، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے افسران اور اہل تشیع و اہل سنت کے مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبد لاکرم نے چہلم امام حسین (رض) کے پرامن انعقاد کے لئے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنےاور جلوس کی گزر گاہوں میں ضروری سہولیات، جلوس کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے چہلم امام حسین رض کے پر امن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ کوھاٹ کی جانب سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں جس پر تمام مکاتب فکر کے شرکاء نے امن وامان برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور آخر میں امن امان کو قائم رکھنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa024

کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال سے بجلی طول لوڈشیڈنگ، اور  نئے فیڈر  منتقلی ک...
16/08/2024

کوہاٹ، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال سے بجلی طول لوڈشیڈنگ، اور نئے فیڈر منتقلی کے سلسلے میں گڑھی رسالدار ڈھوڈہ روڑ کی چئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاور خان اعوان کی قیادت میں اہم ملاقات جس میں محمد ریاض، زین العابدین ایڈوکیٹ، خطیب نصرت اقبال ،عبدالسلام، وغیرہ شامل تھے . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ایک تفصیلی تحریری درخواست بھی دی گئی، جس میں واپڈا اہلکار کی غفلت ہٹ دھرمی، اور جلد از جلد خواجہ آباد، نورالہی کالونی، سلطان بانڈہ، بہرام آباد، عاشق کالونی، کو نئے فیڈر میں منتقلی کو کہا گیا، ڈپٹی کمشنر نے فورًا درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال کو انکوائری کا حکم دیا. جبکہ اے ڈی سی حامد اقبال صاحب نے موقع پر ایکسیئن کوہاٹ اربن ڈو ڈویژن اور ایس ڈی او کنسٹریکشن اضغر صاحب کو طلب کیا تین گھنٹے طویل نشت کے بعد درخواست پر رپورٹ لکھ کر ایکسئن کو فی الفور کارروائی اور اہلیانِ علاقہ کو ریلیف دینے کا کہا گیا.

15/08/2024

یوم آزادی اور آج کا نوجوان.
چئیرمین صداۓ کوہاٹ کے فرزند ملک محمد عمر اعوان کی شاندار تقریر کے بعد سٹیج سے نیچے تشریف لائیں تو کمشنر کوہاٹ ڈویژن اور ایم این اے کوہاٹ شہر یار آفریدی اور دیگرعوامی منتخب نمائندوں نے کھڑے ہو کر استقبال کیا اور دل سے داد اور تعریف کیں .اور تعریفی سند سے نوازہ

کوہاٹ.  ڈسٹرکٹ کونسل  ہال کوہاٹ میں چئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاور خان اعوان کے فرزند  ملک محمد عمر اعوان  کی یوم آزادی ا...
14/08/2024

کوہاٹ. ڈسٹرکٹ کونسل ہال کوہاٹ میں چئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاور خان اعوان کے فرزند ملک محمد عمر اعوان کی یوم آزادی اور آج کا نوجوان کے موضوع پر ایک ایسی تقریر جس پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم بااللہ ، شہر یار آفریدی، وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی، ایم پی اے شفیع جان، ایم. پی اے داؤد آفریدی، بغیر داد کہ نہ رہ سکے اور کھڑے ہو کر استقبال کیا. اور انعام کا اعلان کیا. اس موقع پر کوہاٹ کے دیگر گورنمنٹ اور نجی سکولز طلباء اور طلبات نے بھی تقریر میں حصہ لیا تھا.

کوہاٹ۔10 محرم الحرام کا ماتمی جلوس اپنے روایتی اور مقررہ  راستوں سے گزرتے ہوئے پرامن طریقے سے اختتام پذیر۔ اس موقع پر ضل...
18/07/2024

کوہاٹ۔
10 محرم الحرام کا ماتمی جلوس اپنے روایتی اور مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے پرامن طریقے سے اختتام پذیر۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، سکورٹی ادارے فوجی آفسران، کے علاوہ جذبہ خیر سگالی اور امن کے طور پر تاجر مشران، اکابرین امن کمیٹی ،صدائے کوہاٹ بھی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شانہ بشانہ موجود رہے.

کوہاٹ ، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے کوہاٹ میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران کا ایکا ، حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش م...
03/07/2024

کوہاٹ ، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے کوہاٹ میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران کا ایکا ، حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمد زئی میں کوہاٹ کے امن کیلئے ایک اہم بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ، جس میں اہل تشیع اور اہل سنت کے مشران ، سیاسی و سماجی شخصیات اور بازار یونین کے عہدیداران ، منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت ، کوہاٹ کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے بھرپور تعاؤن کرنے ، انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاؤن کرنے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے سمیت ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تقریب سے اہل سنت کی جانب سے گوہر سیف اللہ خان ، سٹی مئیر قاری شیر زمان ، بازار یونین کے امیر آفریدی ، شیر احمد بنگش ، سابق تحصیل ناظم ملک تیمور خان ، قاری فتح محمد ،ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام کوہاٹ مولانا عبد الرحیم اور اہل تشیع کی جانب سے میاں شاہ رضا ، سید مہتاب الحسن ، سید افتخار حسین اور ملک منظر حسین بنگش نے خطاب کیا اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی تجاویز یش کئے ، اس موقع پر دونوں مسالک کے علماء کرام اور معززین اس بات پر متفق ہوگئے کہ کوہاٹ کے امن کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا اور دونوں طرف سے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے اور کوہاٹ کے امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری کارروائی کرنے کا عہد کیا گیا اس موقع پر کوہاٹ کے مستقبل کے معماروں کیلئے پُرامن ماحول کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ہاتھ مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ تقریب کے آخر میں میزبان گوہر سیف اللہ خان نے اہل سنت اور اہل تشیع مشران کے آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

29/06/2024
04/06/2024

جنگل خیل گلو بیرہ احتجاج کے دوران امیر صاحب اچانک غصے میں آ گئے..

02/06/2024

کوہاٹ گڑھی رسالدار ڈھوڈہ روڑ جلوس

کوہاٹ. گریڈ سٹیشن...گڑھی رسالدار ڈھوڈہ روڈ 72 گھنٹوں کے باوجود فیڈر بحال نہ سکا  لوگ مجبور ہو کر جلوس کی شکل میں سڑکوں پ...
01/06/2024

کوہاٹ. گریڈ سٹیشن...
گڑھی رسالدار ڈھوڈہ روڈ 72 گھنٹوں کے باوجود فیڈر بحال نہ سکا لوگ مجبور ہو کر جلوس کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے احتجاجی دھرنا .
جلوس مشران میں چئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاورخان اعوان. وائس چئیرمین راحت نوید ، سماجی رہنما محمد ریاض، سماجی شخصیت سلمان شاہ. موجود تھے.
مقررین نے عوامی نمائندوں پر بے حسی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام رو رہی ہیں اور عوامی نمائندے عوام میں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ سلیپر فیکٹری فیڈر جو کافی آبادی کے لحاظ سے اورلوڈ ہیں جس پر ایک درجن سے زیادہ علاقے ہیں اور 16 گھنٹے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ہے جو قطعاً نامنظور ہے جلد از جلد محکمہ ریلوے کیساتھ کراسنگ لائن کا مسئلہ حل کر کے فیڈر کو تقسیم اور منتقل کیا جائیں اور لوڈ شیڈنگ کم کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کو وسیع کیا جائے گا. جسکی تمام زمہ داری واپڈہ حکام پر عائد ہوگی.

Address

Kohat

Telephone

+923499107161

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share