Daily Ausaf Khusahb

Daily Ausaf Khusahb News About All over the District khushab Daily News Paper Ausaf

آزادی صحافت ، ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ٹورنامنٹ پریس کلب خوشاب اور سرور شفیق ہاکی کلب خوشاب کے تعاون سے انعقاد پذیر ہو...
04/05/2024

آزادی صحافت ، ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر
ٹورنامنٹ پریس کلب خوشاب اور سرور شفیق ہاکی کلب خوشاب کے تعاون سے انعقاد پذیر ہوا
فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور خالدشاہ محمدعلوی چیئرمین علوی ٹرسٹ پاکستان تھے
ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے مختلف اضلاع ، اداروں، محکموں کی ٹیموں نے حصہ لیا، خوبصورت کھیل پیش کیا
تین روزہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی چوہدری شجاع الرحمن ٹیپوتھے ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کار ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے نو منتخب صدر ملک شفیق نائچ اور عہدے داران تھے
ٹورنانمنٹ باوا محمد شفیق خان( ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن خوشاب )اور چوہدری عزیز الرحمن (صدر پریس کلب خوشاب)
نے اپنی اپنی مشاورتی ٹیموں کےتعاون سے منعقد کیا ، محمد پرویز چیمپئن اور غلام مرتضیٰ ملک نے خصوصی طور پر انتظامات سنبھالے
پریس کلب خوشاب کے دیگر ممبران عہدے داران چوہدری عزیز الرحمن کے دست و بازو بن کر بیک ڈور مشاورت میں شامل رہے
مہنگائی ، بے روزگاری ، سیاسی عدم استحکام اور کئی دوسری پریشانیوںمیں مبتلا عوام نے بغیر ٹکٹ کے خوبصورت تفریحی ایونٹ انجوائے کیا


20/04/2024

ضلع خوشاب بھی غیرمحفوظ جوہرآباد میں دن کی روشنی میں ڈکیتی کی واردات ، ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرنقدی اور زیورات لوٹ لئے

شکار پور: (دنیا نیوز) ضلع شکارپور کے 78 پولیس اہلکاروں کے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ قریبی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی ...
19/04/2024

شکار پور: (دنیا نیوز) ضلع شکارپور کے 78 پولیس اہلکاروں کے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ قریبی روابط کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں نے آئی جی سندہ کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے ڈاکوؤں کے ساتھ روابط رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کی سفارش کردی۔

ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے آئی جی سندھ کو ارسال خط میں لکھا گیا کہ ضلع شکارپور کے 78 پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، مزکورہ پولیس اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کو ڈکیتی ، روڈ رابری اور اغوا برائے تاوان میں سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس اہلکار بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، مزکورہ پولیس اہلکار ڈاکوؤں منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشا افراد کو پولیس کاروائی کی پیشگی اطلاع بھی دیتے ہیں جس کے باعث پولیس ریڈ کامیاب نہیں ہوتے ،عرفان سموں کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے قریبی تعلق رکھنے والے اہلکاروں میں 20 ہیڈ کانسٹبلز اور 58 کانسٹبلز شامل ہیں۔
Bilawal Bhutto Zardari
Asif Ali Zardari
Aseefa Bhutto Zardari
Syed Murad Ali Shah

رمضان پیکج آپکی دہلیز پروزیر اعلی منتخب ہوتے ہیں مریم نواز کا بڑا اعلانلوگوں کو لائینوں میں لگ کر امداد لیتے نہیں دیکھن...
26/02/2024

رمضان پیکج آپکی دہلیز پر
وزیر اعلی منتخب ہوتے ہیں مریم نواز کا بڑا اعلان
لوگوں کو لائینوں میں لگ کر امداد لیتے نہیں
دیکھنا چاہتی ، خدمت دہلیز پر پنچائیں گے

27/04/2023
21/04/2023

Wish you all a very Happy Eid

29/12/2022
17/10/2022

شعبہ تعلیم اسلامی لحاظ سے انبیا کا شیوہ اور طریقہ رہا ہے ، اس لئے بطور معلم اس شعبہ کے ساتھ اپنی وابستگی پرمطمئن اور شاد ہیں ، ان خیالات کا اظہار پرنسپل کیڈٹ کالج خوشاب پروفیسرسیدمحسن علی شاہ نقوی اوروائس پرنسپل سکواڈرن لیڈر(ر)ذیشان طاہر نے آج مورخہ 17 اکتوبر بروزسوموار4 بجے شام پریس کلب خوشاب شجر کاری کی تقریب کی بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا، اس سے قبل جب معزز مہمان پریس کلب خوشاب پہنچے تو صدر کلب چوہدری عزیز الرحمن ، سینئر نائب صدرمیاں محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری غلام مرتضٰی ملک ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سبطین جعفری نے ان کو خوش آمدید کہا ، بات چیت کے دوران معزز مہمانوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لئے کچھ باتوں کا ازحد ضروری ہے ، جن میں سب سے اول تعلیم دماغ کے ساتھ ساتھ دل پر بھی وارد کی جائے تاکہ طالب علم شعور کے ساتھ ساتھ کردار کی تعمیر کے حوالہ بھی سیر ہوسکے ۔تعلیم کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو انتہائی توجہ اور محنت سے پڑھائیںاور انہیں پڑھائی کا مخصوص ماحول مہیا کریں ، جس میں نظم و ضبط شرط اول ہے ، انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈنگ سکول سسٹم اور پبلک سکول سسٹم میں واضع فرق ہے ، پبلک سکول میں بچہ چند گھنٹے مادر علمی میں گذارنے کے بعد گھر چلا جاتا ہے ، جس کے بعد وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں مشغول ہوجاتا ہے ، جبکہ بورڈنگ سکول میں بچوں کو تعلیم کے لئے بالکل مختلف اور الگ ماحول فراہم کیا جاتا ہے ، جس میں اس کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل ، عبادات ، اخلاقیات ، دیگر معمولات مثلا کھانے پینے ، سونے جاگنے ، بات چیت کرنے وغیرہ کے لئے باقاعدہ ٹائم ٹیبل کے ساتھ چلنا پڑتا ہے، نظم وضبط کسی بھی ادارے میں اگر حقیقی معنوں میں قائم ہو جائےتو پھر اس ادارے میں زیر تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں آسکتی ، ایک سوال کے جواب میں پرنسپل نقوی نے بتایا کہ آرمڈ فورسز کے تعلیمی نظام سے تربیت یافتہ اساتذہ اور عام تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں واضع فرق ہوتا ہے، اساتذہ کی پڑھانے کی قابلیت دونوں طرف یکساں ہوسکتی ہے ، مگر نظم و ضبط کے قیام سے آرمڈ سکول کے تربیت یافتہ اساتذہ زیادہ بہتر انداز سے تعلیمی نتائج دینے میں کامیاب رہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ عوام کی کثرت بچوںکو تعلیمی میدان میں کامیاب دیکھنے کےلئے انہیں کیڈٹ کالجوں میں تعلیم دلوانا پسند کرتےہیں ، وائس پرنسپل سکواڈرن لیڈر(ر)ذیشان طاہرنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان ائیر فورس میں ایک درجن سے زیادہ ڈیپارٹمنٹس ہیں ، جن میں سے ایجوکیشن ونگ ایک ڈیپارٹمنٹ ہے ، ایجوکیشن ونگ میں ہر مضمون اس میں ماہر ٹیچر کے ذریعے پڑھایا جاتا ہے ، اور بچوں کی ضروری تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے ، اس موقع پر کیڈٹ کالج خوشاب کے پرنسپل اور وائس پرنسپل نے پریس کلب خوشاب کے ممبران کے بچوںکے لئے 50فی صد خصوصی ڈسکاوٹ کا اعلان بھی کیا ، جس پر تمام ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا

اندھیر نگری چوپٹ راج : ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کی پناہ گاہ غلاظت کا ڈھیر ضلع بھر کی پناہ گاہوں میں صفائی کے ناقص انتظاما...
26/09/2022

اندھیر نگری چوپٹ راج : ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کی پناہ گاہ غلاظت کا ڈھیر
ضلع بھر کی پناہ گاہوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ، گندے بستر ، ٹوٹا پھوٹا فرنیچر پنجاب حکومت کا منہ چڑا رہے ہیں
خوشاب(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب سے ماہانہ کی بنیادوں پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے چلنے والے نام نہاد
پناہ گاہ سینٹر حقیقت میں بھوت بنگلے بنے ہوئے ہیں ، جن میں نہ تو صفائی کا کوئی انتظام و انصرام ہے اور نہ ہیں کوئی دیکھ بھال
کرنے کے لئے عملہ ہی موجود ہے ، پریس کلب خوشاب کے وفد کی پناہ گاہوں کے اچانک دورے نے پنجاب حکومت
کے بلند و بانگ دعوں کی کلی کھول دی ، ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کے دورہ کے دوران دیکھنے میں آیا کہ کئی کئی مہینوں سے
صفائی نہ ہونے کے باعث پناہ گاہ میں تعفن پھیلا ہوا ہے ، ہر طرف گندگی موجود ہے ، کئی مہینوں سے ان دھلے بستر جو کہ
بذات خود گندگی کا ڈھیر بن چکےہیں ، مریضوں کو سانس اور جلد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں
فرنیچر ٹوٹا پھوٹا ہے، پریس کلب خوشاب کے نمائندہ وفد نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

شملہ سویٹس اینڈ بیکرز کٹھہ چوک خوشاب۔
07/09/2022

شملہ سویٹس اینڈ بیکرز کٹھہ چوک خوشاب۔

امیدوار ایم پی اے پی پی 82 پاکستان مسلم لیگ ن ملک امیر حیدر سنگھا نے حاجی ملک فخر حسین اعوان ، ملک شیرافضل لوہلہ کے ہمرا...
04/09/2022

امیدوار ایم پی اے پی پی 82 پاکستان مسلم لیگ ن ملک امیر حیدر سنگھا نے حاجی ملک فخر حسین اعوان ، ملک شیرافضل لوہلہ کے ہمراہ رمضان پورہ میں ایک فوتیدگی پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے حاضری دی ۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

امیدوار ایم پی اے پی پی 82 ملک امیر حیدر سنگھا کی حاجی دلدار حسین خان بلوچ ۔ ملک فخر اعوان ۔ ملک شیر افضل لوہلہ کے ہمراہ...
03/09/2022

امیدوار ایم پی اے پی پی 82 ملک امیر حیدر سنگھا کی حاجی دلدار حسین خان بلوچ ۔ ملک فخر اعوان ۔ ملک شیر افضل لوہلہ کے ہمراہ جوہرآباد میں آہیر فیملی کی فوتیدگی پر اظہار تعزیت اور اظہار افسوس کے لیئے حاضری ۔

امیدوار ایم  پی اے پی پی 82خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا کی محلہ حسین آباد میں شیر زمان قریشی ملک اعجاز بوچھال ، فخر اعوان ...
25/08/2022

امیدوار ایم پی اے پی پی 82خوشاب ملک امیر حیدر سنگھا کی محلہ حسین آباد میں شیر زمان قریشی ملک اعجاز بوچھال ، فخر اعوان ، ملک علی بوچھا ل اور دیگر احباب کے ہمراہ ایک فوتیدگی پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے حاضری

امیدوار ایم پی اے پی پی 82 ملک امیر  حیدر سنگھا اعوان اپنے دفتر واقع سنگھا  پیٹرولیم کٹھہ روڈ خوشاب میں حلقہ کے مخلتف عل...
25/08/2022

امیدوار ایم پی اے پی پی 82 ملک امیر حیدر سنگھا اعوان اپنے دفتر واقع سنگھا پیٹرولیم کٹھہ روڈ خوشاب میں حلقہ کے مخلتف علاقوں سے آئے معززین سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ملک منظور کرپالکہ اور ملک عزیز مستیال بھی تشریف فرما ہیں

محترم محب حسین بھٹی کے والد محترم محمد نذر حسین کی وفات پر ملک امیر مختار سنگھا اعوان سابقہ چئیرمین ضلع خوشاب نے فاتحہ خ...
25/08/2022

محترم محب حسین بھٹی کے والد محترم محمد نذر حسین کی وفات پر ملک امیر مختار سنگھا اعوان سابقہ چئیرمین ضلع خوشاب نے فاتحہ خوانی کے لیے حاضری دی ۔پیر سید علی حسن شاہ مشہدی اور سید فیضان حیدر شیرازی بھی ہمراہ تھے

22/08/2022

لمپی سکن وائرس میں مبتلا جانور دودھ قابل استعمال ھے اس کے کسی قسم کے کوئی مضر اثرات نہ ھے ماہرین کی ریسرچ ۔البتہ گوشت سے پرہیز کریں

عوام سے رابطہ پیار محبت ،عزت احترام کی بنیاد پر قائم ہے: امیر حیدر سنگھا امیدوار ایم پی اے پی پی 82ملک امیر حیدر سنگھا ا...
22/08/2022

عوام سے رابطہ پیار محبت ،عزت احترام کی بنیاد پر قائم ہے: امیر حیدر سنگھا

امیدوار ایم پی اے پی پی 82ملک امیر حیدر سنگھا اعوان نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین ضلع کونسل خوشاب اوربطور ایم پی اے سنگھا فیملی نے ہمیشہ ہی کرپشن سے پاک سیاست کی ، دوستوں کی ہر ممکن خدمت کی ، عوام کے مسائل بلا تفریق حل کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔ وہ محلہ صابر آباد میں اہلیان محلہ کی طرف سے ایک ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ، اس موقع پر ملک عادل اعوان نےان کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی نقطہ نظر سے ہٹ کر عوام کی خدمت کی سیاست کرنے کا جو جذبہ سنگھافیملی میں دیکھا ہے اس سے قبل دیکھنے کو نہیں ملا ، انھوں نے کہا ملک امیر حیدر سنگھا نے ترقیاتی سکیموں میں بلاتفریق اور کرپشن سے پاک کام کروا کر یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کے ٹیکس سے جمع کی گئی رقم کو کرپشن فری انداز سے بھی خرچ کیا جاسکتا ہے ، اس سے قبل محلہ صابر آباد پہنچنے پر محلہ صابر آباد کے بزرگوں اور جوانوںکی بڑی تعدادنے ان کو خوش آمدید کہا ہے

پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 82 ملک امیر حیدر سنگھا اعوان کی وادی سون نوشہرہ یوسی انگہ کی معروف ...
15/08/2022

پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 82 ملک امیر حیدر سنگھا اعوان
کی وادی سون نوشہرہ یوسی انگہ کی معروف شخصیات رنراپ چیرمین ملک ربنواز عوان
ملک محمد نواز المعروف ڈی سی سے ملاقات کی پارٹی کو منظم بنانے اور جنرل الیکشن کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی دونوں شخصیات کا ملک امیر حیدر کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پرچیئرمین یونین کونسل کفری ملک تیمور سلطان ، چیئرمین یونین کونسل بوتالہ چوہدری خالد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج ہم وطن عزیز پاکستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ مناررہے ہیں اور اس تاریخی موڑ پر ایک مرتبہ پھر ...
14/08/2022

خوشاب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج ہم وطن عزیز پاکستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ مناررہے ہیں اور اس تاریخی موڑ پر ایک مرتبہ پھر ہماری مادر وطن ہم سے قربانیوںکا تقاضہ کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹرغوث محمد نیازی ، جنرل سیکرٹری ملک کرم الہی بندیال ، ملک امیر حیدر سنگھا ، ملک سعد بشیر اعوان ، سردار شفقت خان بلوچ، چوہدری ارشد محمود ، عمر علی خان ، ملک فخر حسین اعوان ، سردار نذر حیات خان بلوچ ، ملک حبیب نواز ٹوانہ، سید عمران حیدر پوپی شاہ ، ملک اسد عباس سنگھا ، غلام مرتضی ملک اور دیگر قائدین نے ضلعی دفتر میں قومی پرچم کی کشائی اور کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مزید کہا کہ موجودہ دور جب کہ ہمارے وطن عزیز پر ایک شخص اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ سے عالمی استعماری ایجنڈہ نافذ کرکے ہمارے نوجوان نسل کو تباہ کرنا چاہتا ہے ہم پر ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے ، انھوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا کر اداروں کو بے توقیر کرنے کی جو روش ڈالی جارہی ہے ، اس کا مقصد وطن عزیز پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنا اور خدا نخواستہ اس کی اساس کو کمزور کرنے کی ناپاک سازش کرنا ہے ، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین خاص طور پر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو عوام کی خدمت کرنے کے لئے حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے کا موقع ملا ، پاکستان نے مثالی ترقی کی ، ان ہی کے دور میں پاکستان ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ،موٹر وے جیسے منصوبے شروع کئے گئے، عوام کے لئے صحت کا رڈ کا اجرا کیاگیا، ان ہی کے دور میں حکومت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں موجود ایمبولینس سروس کو ریسکیو 1122کےماتحت دے کر عوام کی خدمت کا لازوال فریضہ سرانجام دیا گیا ، تقریب میں خواتین ونگ کی صدر نور جہاں اکرام اللہ خان جنرل سیکرٹری سحرش لیاقت اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ یوتھ ونگ کے جوانوں کی قیادت ملک سعد بشیر اعوان نے کی ۔

سیلاب کی تباہ کاریاں عوام الناس کی ہلاکتیں ۔ عوام کی خدمت پر مامور آرمی کے جوانوں کی شہادت کا دکھ ، یا اللہ ہم اہل وطن ...
02/08/2022

سیلاب کی تباہ کاریاں عوام الناس کی ہلاکتیں ۔ عوام کی خدمت پر مامور آرمی کے جوانوں کی شہادت کا دکھ ،
یا اللہ ہم اہل وطن اور ہماری قوم پر رحم فرما۔ ہمارے اوپر جاری امتحان سے در گزر فرما:آمین

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قلعہ سیف اللہ اور چمن سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آمد ،جانبحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ او...
01/08/2022

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قلعہ سیف اللہ اور چمن
سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں آمد ،
جانبحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ اور نئے گھروں کی تعمیر کے لیے متاثرین کو 5 لاکھ فی گھر کی امدادی رقم 24 گھنٹوں میں ادا کرنے کا حکم
قابل تعریف عمل ۔۔۔خاص طور پر بلوچستان میں جانا اور دکھوں کا مداوا کرنا مزید قابل تحسین ھے 👍👍

حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ دشمن کے منصوبے خاک میں ملائیں
31/07/2022

حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ دشمن کے منصوبے خاک میں ملائیں

27/06/2022

آج رات عظیم الشان پروگرام سخی سید معروف

20/06/2022

سنگھا گروپ کے دوستو ۔ فیس بک کے لئے اپنےڈیزائن بالکل مفت بنوائیں

Address

Daily Ausaf Office Khushab
Khushab
41000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Ausaf Khusahb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share