اہلیان تھل
8 فروری کی رات جو بربریت روڈہ پر ہوئی۔ میں اس کا عینی شاہد ہوں
آپ سب جانتے ہیں 7 فروری تک کی ہونے والی کمپین کے بعد ضلع کے %90 تبصرہ نگاروں نے انجینئر گل اصغر بگھور کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا
اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ میدان کوئی بھی ہو جس کو شکست سامنے نظر آ جائے ۔وہی حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ پچ اکھاڑ دیتا ہے یا نیٹ پھاڑ دیتا ہے
8 فروری رات جب ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے اور نیشنل میڈیا پر انجینئر گل اصغر بگھور 29000 اور ملک معظم کلو 22000 کی خبر چلی اور شکست یقینی ہو گئی تو ملک معظم کی طرف روڈہ کی مساجد میں اعلان کروا کر پورہ روڈہ کو گرلز کالج روڈہ کیمپ آفس این اے 88 پہنچنے کی ہدایت ہوئی یہ اعلانات اہلیان روڈہ اور کیمپ آفس آئے ہوئے لوگوں نے بھی سنے.
ملک معظم کے نمائندہ مقصود کلو کو اپنی آنکھوں سے لوگوں کو بھڑکاتے اور اکساتے دیکھا ۔ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ مقصود کلو سے بار بار اپیل کرتے رہے کہ لوگوں کو اشتعال نہ دلائیں مگر وہ باز نہ آئے
اس کے بعد جو کچھ ہوا اس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں
سینکڑوں لوگ کیمپ آفس میں داخل ہو گئے۔جو کچھ نظر آیا جلا کر راکھ کر دیا۔
بیس سال سے جیت رہے ہیں اور ان کی جیت میں کلیدی کردار بگھور برادری کا ہے ۔ علاقہ کی تمام برادریوں اور قبیلوں نے ان کو عزت دی ۔ لیکن الیکشن ہارتا دیک