Malik Naseer Awan

Malik Naseer Awan I love Pakistan

16/06/2024
16/06/2024

سعودی عرب ، بحرین دبئ عرب ممالک اور دیگر بیرون ملک مقیم تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ☺

16/06/2024

تمام پردیس میں بسنے والے بھائیوں دوستوں اور ان کی فیملیز کو عید الاضحی مبارک ہو

14/06/2024

داماد اچھے ہیں کیونکہ بیٹی کو خوش رکھتے ہیں
پر بیٹا برا ہے کیونکہ بہو کو خوش رکھتا ہے...!!!
یہ ہمارے سماج کا کڑوا سچ

14/06/2024

ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ تمہیں دل کی خوشی صرف لوگوں سے"کنارہ کش" رہنے میں ملے گی۔
عربی کہاوت
اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہیں؟

14/06/2024

اس سال سعودی عرب میں مسلسل 3 دن 3 خطبے 8 ذی الحج خطبہ جمعہ 9 ذی الحج خطبہ حج 10 ذی الحج خطبہ عید الاضحٰی
Subhan Allah

14/06/2024

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری 632 عیسوی کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

11/06/2024

سابق کرکٹر اعجاز احمد نے شرمناک بیان دیا

11/06/2024

مکافات عمل
پہلے عورتیں پانی بھر کے لایا کرتی تھی اب مرد فلٹر پلانٹ سے پانی بھر کے لاتے ہیں اور تندور سے روٹیاں بھی لگوا کے لاتے ہیں 😂😂

10/06/2024

کل میچ کے بعد ہٹلر
کی بہت یاد آئی

اطلاع عام15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ کا وقت ہوتا ہے، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِ...
10/06/2024

اطلاع عام
15 جولائی سے 15 ستمبر تک مِیل اور فی مِیل سانپوں کے ملاپ کا وقت ہوتا ہے، اور سانپوں کی تقریباً تمام اقسام ہی اِن دو ماہ میں اپنے سامنے آنے والی کسی بھی چیز (انسان، جانور) پر حملہ کردیتی ہیں
ان دو ماہ میں شام سے لیکر اگلے روز صبح تک سانپ باہر نکلتے ہیں، سانپ زیادہ تر نمی والی جگہ یا ایسی جگہ جہاں پانی کھڑا ہو اُسکے کنارے پر موجود ہوتے ہیں

گاؤں کے لوگ ان دو ماہ میں خاص احتیاط کریں، رات کے وقت ٹارچ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور نظریں زمین پر رکھیں

اگر خدا نہ کرے بلفرض سانپ آپکو ڈس لیتا ہے اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ڈاکٹر سے رجوع کریں
یاد رکھیں ان دو ماہ میں سانپ انسانوں پر باقاعدہ حملہ آور ہوتے ہیں لہٰذا خود بھی احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں، رات کو ہر صورت بچوں کو زمین پر نہ کھیلنے دیں
اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے 🤲🤲🤲
ثواب کی نیت سے یہ میسج اگے بھیجے۔

10/06/2024

ہم لو مڈل کلاس لوگ ہیں ہمارے کچن میں بیکری ائٹمز نہی ہوتے کچن میں وزٹ پر جائے تو واپسی پر چینی کا پھکا مار کر نکل آتے ہیں

10/06/2024

سوچو
ان نکموں کو ٹریننگ دینے والے خود کتنے نکمے اور نالائق ہوں گے

05/06/2024

02/06/2024

اگر مہنگائی کے باوجود آپکا دستر خوان پہلے جیسا سجا ہے تو شکر کرو
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذبَان☝️

شکرالحمدللہ❤

سارا دن ان جانوروں کو اس  طرح باندھ کر نمائش کرنا اور سمجھنا کے ہمارا جانور  لوگوں کو اچھا لگے نہ یہ اپنی گردن نیچے کرسک...
31/05/2024

سارا دن ان جانوروں کو اس طرح باندھ کر نمائش کرنا اور سمجھنا کے ہمارا جانور لوگوں کو اچھا لگے
نہ یہ اپنی گردن نیچے کرسکتے ہیں نہ بیٹھ سکتے ہیں ایسا نہ ہو کل بروزِ قیامت یہی رسی اپکے گلے میں لگ جائے خدارا ان بے زبان جانوروں پر رحم کریں -

31/05/2024

تیرے جانے کے بعد وقت تھم سا گیا 😢
بعد میں پتاچلا کے گھڑی ⏱️
کا سیل ختم ہو گیا تھا🤣🤣

24/05/2024

ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہسپتال میں صفائی کرنے والا عصر کے بعد گاؤں میں جاکر ڈاکٹر بنا ہوتا ہے 😁

Address

Khushab

Telephone

+996552836887

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Naseer Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Naseer Awan:

Videos

Share


Other Digital creator in Khushab

Show All