Khuwab Sahary

Khuwab Sahary U will feel the essence of poetry

14/07/2023

حشر کے روز بھی ایسا تو نہیں ہو سکتا
امتی آپﷺ کا تنہا تو نہیں ہو سکتا

چاند روشن ہے، ستاروں سے سوا روشن ہے
ہاں مگر آپﷺ کا چہرہ تو نہیں ہو سکتا

جمعہ مبارک ⁦❤️⁩

علی ارتضیٰ ⁦❤️⁩

12/05/2023

اِس قدر حُسن پرستی ہے، مرے شہر کے لوگ
‏دھوپ کا عُرس مناتے ہیں شجر پوجتے ہیں
‏ہم نے ہر خوف کی اِک شکل بنا رکھی ہے
‏ہم خُداؤں کو نہیں پوجتے،ڈر پوجتے ہیں

‏ظہیر مشتاق
#مریم

چوڑی مہندی سے چلا کام خدا کی بندیعید ہے، ٹھیک ہے ، تنخواہ تو وہ ہی ملنی ہے #مریم
15/04/2023

چوڑی مہندی سے چلا کام خدا کی بندی
عید ہے، ٹھیک ہے ، تنخواہ تو وہ ہی ملنی ہے
#مریم

10/04/2023

امید پہ قائم ہے یہ دنیا تو پھر اس میں
مجھ کو تیرے ہونے کا سہارا ہی بہت ہے

جی چاہتا ہے کہ تو کرے اظہارِ محبت
ویسے تو مجھے ایک اشارہ ہی بہت ہے
#مریم

08/04/2023

ہم ستارے ہیں میسر نہیں آتے دن میں
عشق ذادوں کے لئیے رات میں آجاتے ہیں

وہ ہاتھ کیا ہاتھ میں آتا ہے میرے
سارے حالات میرے ہاتھ میں آجاتے ہیں

نعیم عباس ساجد ⁦❤️
#مریم

06/04/2023

اس کا سہرا بھی ترے عشق کے سر جاتا ہے
مجھ کو ہر شخص دعا دے کے گزر جاتا ہے

چاند بھی ساتھ نبھانے میں ہے سائے کی طرح
یہ بھی ہر شخص کو خود چھوڑنے گھر جاتا ہے

کر کے آمادہ کوئی شخص سفر پر مجھ کو
اپنا رستہ میری دہلیز پہ دھر جاتا ہے

صبح ہوتے ہی اچک لیتے ہیں الفاظ مجھے
میرا ہر دن کسی مصرع میں گزر جاتا ہے

ایک سی ہو گی دروبام کی صورت ورنہ
خود سے یوں کون کسی اور کے گھر جاتا ہے

یہ ستاروں کا تعاقب تو بہانہ ہے فقط
دیکھنا یہ ہے مجھے چاند کدھر جاتا ہے

میں بھٹکنے سے فقط اِس لئے ڈرتا ہوں کبیر
میں جدھر جاتا ہوں ہر شخص ادھر جاتا ہے

جب بھی چھونے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہوں کبیر
وہ میرے سامنے رنگوں میں بکھر جاتا ہے

ڈاکٹر کبیر اطہر

#مریم

22/03/2023

عجیب دُکھ ہے کہ چاہو تمام عمر جِسے
پھر ایک روز مُحبت سے وہ مُکر جائے

اِک ایسا شخص خدایا سبھی کو دے دینا
کہ جس سے بات کرو تو تَھکن اُتر جائے

مصطفی کمال ❤️
#مریم

19/03/2023

یہ نفسیات کی مشقیں تو ذہن نوچیں گی
مگر وہ دکھ جو بدن کی رگوں کے اندر ہے

خدا پناہ! اذیت ہے اک تخیل کی
تمھارا لمس کسی اور کو میسر ہے

صہیب مغیرہ صدیقی ⁦❤️
#مریم

19/03/2023

دیکھ پگلی جو فرشتوں کی طرح لگتے ہیں
وقت آنے پہ درندوں کی طرح لگتے ہیں

ترک کرنے کا جو سوچوں بھی تو ڈر جاتا ہوں
یار تو فرض نمازوں کی طرح لگتے ہیں

راکب مختار ⁦❤️
#مریم

17/03/2023

رفو گران محبت ذرا خیال رہے
ہمارے ریشمی دھاگوں سے زخم سلتے ہیں

کششِ عجیب ہے اُسکی مہکتی نظروں میں
وہ دیکھ لے تو مساموں میں پُھول کھلتے ہیں

اعجاز توکّل
#مریم

15/03/2023

ہَل کو پگھلاتا تھا بندوقیں بناتا تھا میں
اپنے لقموں سے مجھے خون کی بُو آتی تھی

چھ طرف سے مرے گاؤں کو عذاب آتا تھا
ساتویں سمت سے ہنستی ہوئی تُو آتی تھی

ذکی عاطف

#مریم

12/03/2023

‏آپ گزریں جو کبھی راہِ وفا سے تو کھُلے
‏کرب کیا شے ہے؟ الم کیا ہے؟ اذیت کیا ہے

‏مسئلہ یہ ہے تمہیں علم نہیں عشق ہے کیا
‏جان جاؤ تو سمجھ جاؤ گے وحشت کیا ہے

قمر آسی
#مریم

08/03/2023

مذہب کی خوبیاں اُسے قائل نہ کر سکیں
بس ایک ہی اصول پہ قربان ہو گیا

جوں ہی سنا کہ چار بھی جائز ہیں بیویاں
فوراً وہ کلمہ پڑھ کے مسلمان ہو گیا

ڈاکٹر جعفر رضوی ⁦
#مریم

08/03/2023

عورت!! ❤️
جس پر دنیا کی
سات ہزار ایک سو سترہ زبانوں میں
سات ہزار ایک سو سترہ کتابیں لکھی گئیں
اور ہر کتاب میں اس کو
ایک نئے انداز اور نئے محبت سے لکھا گیا
مگر ان سات ہزار ایک سو سترہ کتابوں میں
صرف ایک لفظ مشترک تھا
اور وہ تھا
"واجب المحبت❤"
Happy women's day to all beautiful ladies.
#مریم

06/03/2023

جمالِ یار اور اس کا بیاں محبت ہے
حسین شام کا دل کش سماں محبت ہے

عمل نہ ہو تو یقیں کس طرح دلاؤ گے
زباں سے کتنا بھی کہہ لو کہ ہاں محبت ہے

بشریٰ مسعود
#مریم

Address

Khushab

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923039624961

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khuwab Sahary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Khushab

Show All