98news

98news #98 News WEB TV is Pakistan’s first HD News Channel aims to bring quality & updated News & im

12/10/2024
مقدمہ درج کرنے کےلئے تین ہزار وصول کرنا مہنگا پڑ گیاایس ایس پی ایسٹ کے علم میں آتے ہی سھراب گوٹھ کا ڈیوٹی افسر معطلمحبوب...
15/09/2024

مقدمہ درج کرنے کےلئے تین ہزار وصول کرنا مہنگا پڑ گیا

ایس ایس پی ایسٹ کے علم میں آتے ہی سھراب گوٹھ کا ڈیوٹی افسر معطل

محبوب نامئ ملزم نےایوب گوٹھ میں سالی کے ساتھ زیادتئ کئ کوشش کے دوران مزاحمت پر بدترین تشدد کیا تھا . . . .

*تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں اسپیشل پارٹی چلنے کا انکشاف۔*(*ڈسٹرک کیماڑی*)(*رپورٹ عمر میمن*)*تھانہ مدینہ کالونی کی حد...
30/08/2024

*تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں اسپیشل پارٹی چلنے کا انکشاف۔*

(*ڈسٹرک کیماڑی*)
(*رپورٹ عمر میمن*)

*تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں پی کیو ار کے رضاکاروں نے علاقے میں اغوا برائے تاوان شروع کر دیا۔*

*عدنان عرف ادو نامی پی کیو ار اہلکار تھانہ مدینہ کالونی کہ حدود میں خوف کی علامت بن گیا۔*

*عدنان عرف ادو اور اس کے ساتھ چند پولیس اہلکاروں نے تھانہ مدینہ پولیس اسٹیشن کو استعمال کر کے شارٹ کٹنیپنگ شروع کر دی۔*

*تھانہ مدینہ کالونی کی حدود سے رہائشیوں کو اٹھا کر ڈرانا دھمکانا گھروں پر پولیس کی ریٹ لے کر جانا اور نوجوانوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنا معمول بن گیا۔*

*علاقہ عوام کا کہنا ہے کہ ائے روز ہمارے علاقے میں سادہ لباس پولیس اہلکار اتے ہیں اور نوجوانوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں۔*

*بعد میں نوجوانوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور جو نہ دے اس کو گٹکا اور دیگر جرائم کی ایف ائی ار میں ڈال دیا جاتا ہے۔*

*عدنان عرف ادو نے چند روز قبل تھانہ مدینہ کالونی کی حدود رانگڑ محلے میں ایک نوجوان سے رقم کا مطالبہ کیا۔*

*نوجوان کی جانب سے رقم دینے سے انکار پر عدنان عرف ادو اس کے ساتھ موجود چند اہلکار سادہ لباس جو اسے گھر سے اغوا کر کے لے گئے بعد میں گٹکے ماوے کی ایف ائی ار کاٹ کر لاک اپ کروا دیا۔*

*متاثرہ شہری نے ائی جی سندھ اور ایڈیشنل ائی جی سے مدد مانگ لی۔*

*متاثرہ شہری کی فیملی کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا کسی غلط کام میں نہیں تھا عدنان عرف ادو اور اس کے ساتھ ملوث چند پولیس اہلکاروں نے ہمارے بچے پہ جھوٹی ایف ائی ار کاٹ کر اس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔*

*ہمارے بیٹے سے کچھ روز قبل عدنان عرف ادو نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور بعد میں اسے اغوا کر کے کئی گھنٹوں لاپتہ رکھنے کے بعد جھوٹی ایف ائی ار میں بند کروا دیا۔*

*علاقہ عوام نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی سے اسپیشل پارٹی اہلکارو کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔*

*عوام کا کہنا ہے کہ اسپیشل پارٹی چلانے والے اہلکار سادہ لباس کپڑوں میں علاقے میں دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔*

*پورے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے ہیں جب کے پولیس انکو پکڑنے کے بجائے پرائیویٹ پارٹی کے ذریعے بے گناہ نوجوانوں کو جھوٹی ایف ائی ار او میں بند کر رہی ہے۔*

*پرائیویٹ پارٹی کو متعلقہ ایس ایچ او اور انٹیلیجنس میں تعینات اہلکاروں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے*

*علاقہ عوام نے ائی جی سندھ ایڈیشنل ائی جی کراچی ایس ایس پی کیماڑی سے ان عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کردیا*

لوگوں کے عیب اچھالنا  راز افشاء کرنا اللہ کے نزدیک سخت ناپسندیدہ عمل ھےخلیل الرحمان قمر کی ویڈیو لیک! کیا عامر لیاقت ٹو ...
01/08/2024

لوگوں کے عیب اچھالنا راز افشاء کرنا اللہ کے نزدیک سخت ناپسندیدہ عمل ھے
خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو لیک! کیا عامر لیاقت ٹو بنانا چاہتے ہیں؟ ہمیں معاشرتی گراوٹ پر سوچنا ہوگا۔
ایک طرف سب ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خلیل الرحمٰن قمر کو برا بھلا کہہ رھے اور ساتھ ھی بڑے شوق سے سب ویڈیو ڈھونڈ ڈھونڈ کر دیکھ رہے ہیں اور لنک شئیر کیے جا رہے ہیں
خلیل الرحمن کا ویڈیو کا لیک ہونا اسکے اوپر ویلاگ بنانا تقریباً برابر ہے۔۔ وہ حوس کے چکر میں تھا تو یہ بھی پیسوں کی حوس میں آکر لوگوں کو ننگاہ کرنا ہی ہے۔۔۔

کراچی میں آج شام سے بارشیں متوقع، 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام بارش کی پیشگوئی کی ...
31/07/2024

کراچی میں آج شام سے بارشیں متوقع، 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں بارشیں آج شام یا رات سے بدھ کے دوران متوقع ہیں، اس دوران کہیں 30 سے 50 تو کہیں 100 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج ہلکی اورکل تیز بارش کا امکان ہے، کل 30 سے50 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے، بارش کا یہ اسپیل 31 جولائی تک جاری رہےگا۔

سردار سرفراز کے مطابق اور 4 اگست کو ایک اور اسپیل ہے، نمی کی وجہ سے مون سون میں موسم کی ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، اگست کے پہلے ہفتے کےآخرتک ملک کےمختلف شہروں میں بارش کاامکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھاکہ ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارتی گجرات کی طرف بڑھنے سے تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی،حیدرآباد اور سندھ کے دیگر مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج اسلام آباد ، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

*ٹرینوں میں برف واش رومز میں رکھ کر مسافروں کو ٹھنڈہ پانی بناکر پلانے کا انکشاف*  *ملت ایکسپریس میں سفر کرنے والے شہری ن...
31/07/2024

*ٹرینوں میں برف واش رومز میں رکھ کر مسافروں کو ٹھنڈہ پانی بناکر پلانے کا انکشاف*

*ملت ایکسپریس میں سفر کرنے والے شہری نے ریلوے ملازمین کی جانب سے واش روم میں رکھی گئی برف کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں*

*ملت ایکسپریس والوں نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو ٹھنڈہ پانی پلانے کے لئے برف خریدی*

*وہ برف ٹرین کے واش روم میں اسٹور کر دی گی۔ شہری*

ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی صاحب نے تھانہ گلش معمار کا سرپرائز وزٹ /دورہ کیا۔ایس ایس پی صاحب نے تھانے کے وزٹ ک...
20/07/2024

ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی صاحب نے تھانہ گلش معمار کا سرپرائز وزٹ /دورہ کیا۔

ایس ایس پی صاحب نے تھانے کے وزٹ کے دوران کوت، لاک اپ، مال خانے، اسلحہ ایمونیشن کی صفائی ستھرائی اور تھانہ کے رجسٹرز/ریکارڈ کو چیک کیا۔

ایس ایس پی صاحب نے اچھے ٹرن آؤٹ اور اچھی کارکردگی دیکھانے والے افسران، جوان اور لیڈیز اسٹاف کو شاباشی دی۔

ایس ایس پی صاحب نے وزٹ کے دوران ڈیوٹی آفسر سے ورکنگ کے بارے میں معلوم کیا اور انہیں ہدایت دی کہ اپنے ٹرن آؤٹ کو اچھا رکھیں۔

ایس ایس پی صاحب نے مزید ہدایت دی کہ تھانہ پر آنے والے عام شہریوں کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک اور ان کی فوری دادرسی کو یقینی بنائیں۔

20/07/2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے جعلی مقابلہ ثابت ہونے پر ایس ایچ او قائد آباد اور ذمہ دار کانسٹبلز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

20/07/2024

رینجرز کی وردی میں ملبوس کراچی میں پکوان سینٹر سے 18 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث قانون نافذ کرنے والے ادارے کا زاہد نامی اہلکار گرفتار

اسے کہتے ھیں اتحاد اور کامیابی 200 یونٹ کا بل 595 روپےآزاد کشمیر کے غیور عوام کو مبارکباد
20/07/2024

اسے کہتے ھیں اتحاد اور کامیابی
200 یونٹ کا بل 595 روپے
آزاد کشمیر کے غیور عوام کو مبارکباد

19/07/2024

تین تلوار پر احتجاج کے دوران صحافیوں پر تشدد اور کا معاملہ۔

حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری رہا کر دیا گیا تھا۔

ایس ایچ او کلفٹن موقعہ پر موجود تھے۔ تشدد کرنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ تمام واقعہ کی ازخود انکوائری کررہے ہیں۔

میڈیا پرسن پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔اختیارات سے تجاوز کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔تشدد میں جو پولیس اھلکار ملوث ہیں ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ساوتھ زون پولیس

19/07/2024

انگریزوں نے جب پاکستان میں ٹریکٹر ٹرالی کو دیکھا.... 😂😂

19/07/2024

حب ڈیم سے میٹھے پانی کا بے دردانہ اخراج۔ بڑے بڑے پائپوں سے بہتآ یہ پانی بچوں کے کھیل کود کا محور بعد ازاں سمندر برد۔ جبکہ نلوں سے پانی کی فراہمی کے ایک سو ایک بہانے۔ بوند بوند کو ترستی کراچی کی عوام کس سے فریاد کرے۔ ٹینکرز مافیا کی چاندی۔

18/07/2024

*قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مخصوص لباس کا استعمال کرتے ہوئے واردات کا واقعہ*

واقعہ علاقہ تھانہ گلشن میں تیرہ ڈی میں ایک پکوان سینٹر پہ پیش آیا۔

ملزمان نے اسلحہ کے زور پہ موبائل فون اور کیش چھینا۔ متاثرہ سے رابطہ کرکے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

معاملے کی نگرانی ایس پی گلشن علیم بلو کر رہے ہیں۔ ان کو ہدایات دی گئی ہیں کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کو جانچیں اور حسب ضابط کاروائی کریں۔

*ترجمان ضلع پولیس ایسٹ*

18/07/2024

ہوشیار باش ڈاکو اب رینجرز کی وردی میں بھی انے لگے ہیں

کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء RAW کے تربیت یافتہ دو دہشتگرد گرفتار. دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان دستی بم اور اسلح...
24/05/2024

کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء RAW کے تربیت یافتہ دو دہشتگرد گرفتار.
دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان دستی بم اور اسلحہ برآمد۔

24/05/2024

پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مزید دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا جن سے تخریب کاری کا سامان برآمد ہوا۔ ایس ایس پی کورنگی حسن سردار احمد نے بتایا کہ دہشتگردوں کو پہلے سے زیرِ حراست دو دہشتگردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، واضح رہے کہ کچھ روز پہلے پولیس نے کورنگی سے را کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کم عمر بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کم...
24/05/2024

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کم عمر بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کم عمر بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیکئے آن لائن موٹر سائیکل کا ہیلمٹ استعمال کرتے تھے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان سے واپسی کے دوران گر کر تباہ ہو گی...
20/05/2024

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان سے واپسی کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

‏ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بارے خوفناک اطلاعات آ رہی ہیں۔
‏ایرانی صدر کے آرزبائیجان میں ہیلی کاپٹر کے سفر کے دوران کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

‏امدادی ٹیموں نے ایرانی صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔



Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 98news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All