Pak Vakeel

Pak Vakeel Information & News About Pakistani Laws, Lawyers, Judicial System and Court Proceedings.
(1)

پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست.05/06/2024کراچی / سندھ ہائیکورٹ میں پبلک پارکس او...
05/06/2024

پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست.

05/06/2024

کراچی / سندھ ہائیکورٹ میں پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس لی جارہی ہے، پارکس کے اندر کمرشل سرگرمیاں ہوتی ہیں، عدالت نے گزشتہ سماعت پر کے ایم سی کے ماتحت پارکس کی تفصیلات طلب کی تھی، عدالت نے پلے گراؤنڈ اور وہاں پر سہولیات سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا.

عدالتی حکم کے باوجود پارکس کی تفصیلات عدالت میں پیش نہیں کی گئی، عدالت نے ڈی جی پارکس کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے درخواست کی سماعت 15 آگست تک ملتوی کردی.

آوارہ کتوں کی بہتات اور اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کا معاملہ.05/06/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سندھ آوارہ کتوں ک...
05/06/2024

آوارہ کتوں کی بہتات اور اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کا معاملہ.

05/06/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سندھ آوارہ کتوں کی بہتات اور اسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت نے کے ایم سی کو اسپتالوں میں ویکسین فراہم کرنے کیلئے فنڈز دے دیئے ہیں، کے ایم سی تمام اسپتالوں میں اینٹی ریبز ویکسین فراہم کرے گی، کے ایم سی کے وکیل نے بتایا کہ کتوں کی نسل کی افزائش روکنے کے لیے کے ایم سی نے پانچ سینٹرز قائم کردیئے ہیں، درخوست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے 2019 میں صوبے بھر کی اسپتالوں میں ویکیسن فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ حکومت اور کے اہم سی صرف کراچی کے اسپتالوں پر توجہ دے رہی ہے، قانون میں کہیں بھی ویکسینیشن کا تذکرہ نہیں ہے، قانون میں آوارہ کتوں کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے، چیف عقیل عباسی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا کتوں کو پکڑ کر گولیاں مارنا شروع کردیں؟ حکومت کتوں کی افزایش کی روک تھام اور اینٹی ریبیز ویکسین پر کام کررہی ہے.

عدالت نے سندھ حکومت، سیکرٹری صحت اور دیگر سے صوبے بھر اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی.

ایئرپورٹ کے علاقے سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست.05/06/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ایئرپورٹ کے علاقے سے لاپتہ...
05/06/2024

ایئرپورٹ کے علاقے سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست.

05/06/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ایئرپورٹ کے علاقے سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے بھائی عبد الوحید کو ائیرپورٹ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، لیکن تاحال علم نہیں ہوسکا کہ بھائی کو کس الزام میں اُٹھایا گیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی، رپوٹ میں کہا گیا ہیکہ ملک کی مختلف ایجنسیوں اور اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور ایک اجلاس ہو بھی چکا ہے، جے آئی ٹی کی ہدایات کی روشنی میں تفتیش جاری ہے.

عدالت نے کہا کہ لاپتہ شہری کی تلاش ریاست کی ذمہ داری ہے، تلاش کا عمل جاری رکھا جائے، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جے آئی ٹی کے اجلاس جاری رکھنے کی ہدایت کردی.

عدالت نے سماعت 27 جون کیلئے ملتوی کردی.

زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت.05/06/2024کراچی / جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں  درخشان تھانے میں زیر حراست ملزم کی مب...
05/06/2024

زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت.

05/06/2024

کراچی / جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشان تھانے میں زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی، 15 اپریل کو پولیس حراست میں مبینہ طور پر ملزم معیز ہلاک ہوگیا تھا، ایس پی نئیر، ایس ایچ او درخشان و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے، مقتول معیز کے بیٹے جنید نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، بیان میں کہا گیا ہیکہ مجھے اپنے دوست آغا حارث نے چار بجے کے قریب فیز 8 میں پیٹرول پمپ پر ملنے کے لیا بلایا، میں جب پیٹرول پمپ پہنچا تو حارث اور ان کا دوست بیئر پی رہے تھے، اس دوران گاڑی اور موٹر بائیک پر پولیس والے آئے اور مجھے سی ویو پولیس چوکی پر چلنے کا کہا، سی ویو پولیس چوکی پر پہنچے تو ایس پی نیئر سول کپڑوں میں موجود تھا، ایس پی کے ساتھ ایک خاتون پولیس افسر موجود تھی، خاتون پولیس افسر نے مجھ پر تشدد کیا اور وہ میرے والد کا پوچھ رہے تھے، اس کے بعد مجھے درخشاں تھانے لے گئے، درخشاں تھانے سے فیصل لغاری اور ثنا ء اللہ سومرو مجھے اپنے گھر لے گئے، پولیس نے میرے گھر جاکر میرے ابو معیز کو بھی گرفتار کیا، مدعی مقدمہ باسط بھی پولیس کے ساتھ ساتھ تھا، پولیس والے مجھے اور میرے والد کو تھانے واپس لے آئے، میرے ابو کو ہیڈ محرر کے آفس میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کچھ دیر بعد میں نے دیکھا میرے ابو کی آنکھوں پر پٹی تھی اور ان ہاتھ پیچھے سے بندھے ہوئے تھے، اس کے بعد مجھے ابو کو پتا نہیں کہیں لے گئے اور مجھے سی آئی اے سینٹر صدر پہنچادیا، اس کے بعد مجھے کچھ معلوم نہیں ہے.

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ.31/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ڈپٹی کمشنر شرقی اور ایس ایس ...
31/05/2024

پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ.

31/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں ڈپٹی کمشنر شرقی اور ایس ایس پی شرقی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف میں کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 13 مئی کو ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلا کر جلسے کی اجازت دینے کا معاملہ حل کریں، درخواست گزار نے ڈی سی کی میٹنگ میں جلسے کی متبادل جگہ نشتر پارک میں اجازت دینے کی تجویر دی تھی، لیکن ڈپٹی کمشنر شرقی جلسے کی اجازت دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ نے عدالتی احکامات پر پر عملدرآمد نہیں کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے.

عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ اور ڈی سی ایسٹ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے فریقین کو پانچ جون کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا.

اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کیس.31/05/2024کراچی / انسداد دہشت گردی عدالت میں اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور ...
31/05/2024

اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کیس.

31/05/2024

کراچی / انسداد دہشت گردی عدالت میں اہلیہ، سوتیلی بیٹی اور بیٹے سمیت 4 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت میں کہا کہ 12 مئی 2017 کو ذاتی رنجش کی بنا پر محمد منان نے اپنی اہلیہ رابیعہ، بیٹے ریحان، سوتیلی بیٹی راحیلہ اور سالے نور محمد کو قتل کیا، محمد منان نے اپنے دو بیٹوں آصف اور یوسف کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا، ملزمان نے مقتولین کو لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا، ملزمان کے خلاف مقتولہ رابعہ کے والد صابر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے.

عدالت نے ملزم محمد منان کو 4 بار سزائے موت کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم کو مقتولین کے قانونی ورثا کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم محمد منان پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا.

ویگو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہونے کا کیس.31/05/2024کراچی / ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدا...
31/05/2024

ویگو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہونے کا کیس.

31/05/2024

کراچی / ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں ویگو گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہونے کے کیس میں دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ملزمان میں ڈرائیور شاہزیب اور گاڑی کا مالک ڈاکٹر فیاض شامل ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ زخمی ہونے والے فرد نے دونوں ملزمان کو شناخت کئے، ویگو گاڑی نے پیچھے سے ان دونوں کو ٹکر ماری، ٹکر لگنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہوئے، زخمی عظمیٰ وینٹیلیٹر پر ہیں، ملزمان مدد کرنے کی بجائے موقع سے فرار ہوگئے تھے، وہاں موجود افراد نے میاں بیوی کو ہسپتال پہنچایا، عوام نے اشتعال میں آکر پولیس کے سامنے ویگو کو آگ لگا دی تھی، مجھے حیرت ہے پولیس نے اب تک گواہوں سے 161 کے بیان ریکارڈ نہیں کیے ہیں، ہم ایک سول سوٹ بھی دائر کرینگے، انکے لاکھوں روپے علاج پر خرچ ہوچکےہیں، واقعہ کا مقدمہ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج کیا گیا تھا.

عدالت نے ملزم ڈاکٹر فیاض کو ایک لاکھ تیس ہزار روپے مچلکوں کے عیوض ضمانت دیدی، عدالت نے ملزم شاہزیب کی درخواست خارج کردی، عدالت نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.

درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ.31/05/2024کراچی / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت / جیل کمپلیکس میں گرف...
31/05/2024

درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ.

31/05/2024

کراچی / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت / جیل کمپلیکس میں گرفتار ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ یہ کیس انفرادی افراد کا نہیں قانونی سسٹم کی سالمیت کا امتحان ہے، اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف میکینزم بنانے کی ضرورت ہے، اعلی پولیس افسران کے خلاف تحقیقات کو خفیہ رکھنا مقدمے کی شفافیت پر اثر انداز ہوتا ہے، کیس میں جہاں ایس پی مرکزی ملزم ہے تفتیشی افسر شواہد اکھٹے کرنے میں ناکام رہا ہے، اس کیس میں اختیارات کا انتہائی غلط استعمال کیا گیا، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، ایسے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری محکموں پر اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہیں، اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے آزاد اور بااثر تحقیقات ہونی چاہیئے، اعلی افسر سے تحقیقات اور شواہد جمع کرنے کا اختیار اور قابلیت ہونی چاہیئے، کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی یا دو ڈی آئی جیز پر مشتمل اسپیشل کمیٹی بنائی جانی چاہیئے، حکومت مقتول کی فیملی اور گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داران کو سزا دلوائے، آئی جی سندھ یقینی بنائیں کہ تحقیقات کو شفاف اور با معنی رکھا جائے گا.

عدالت نے دونوں پولیس افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی.

صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس میں پیشرفت.31/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس جوڈیشل انکوائری ک...
31/05/2024

صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس میں پیشرفت.

31/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں صحافی نصر اللہ گڈانی قتل کیس جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست ماجد گبول ایڈووکیٹ، عمار دایو ایڈووکیٹ و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ 21 مئی 2024 کو ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، علاقے کے لوگ صحافی نصر اللہ گڈانی کو بچانے آئے تو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرکہ انہیں بھگادیا، نصر اللہ گڈانی کو پہلے ٹی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا گیا جہاں جہاں حالت تشویشناک ہونے پر رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال منتقل کرنا پڑا، صحافی نصر اللہ گڈانی کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، نصر اللہ گڈانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، صحافی نصر اللہ گڈانی کا قتل مقامی وڈیروں کی جانب سے کھلی دہشت گردی ہے، صحافی نصر اللہ گڈانی مظلوموں کی آواز تھا وڈیروں، کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کرتا تھا، 2020 میں بھی مقامی ایم پی اے کے بیٹے کے غیر قانونی پروٹوکول کی ویڈیو بنانے پر شہباز لنڈ نے اس پر فائرنگ کی تھی، جس پر نصر اللہ گڈانی نے شہباز لنڈ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، نصر اللہ گڈانی کو جعلی ایم پی او کے تحت بھی نظر بند کیا گیا تھا، نصر اللہ گڈانی پر حملے کا مقدمہ 7 روز بعد درج کیا گیا تاکہ کیس کو خراب کیا جاسکے، نصر اللہ گڈانی قتل کیس تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کو ہائیکورٹ جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے، جوڈیشل کمیشن میں پولیس کے ایماندار اور ماہر افسراں کو بھی شامل کیا جائے، جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر 21 مئی کو ہونے والے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.

لاپتا ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کی بازیابی سے متعلق کیس.31/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سکھر سے لاپتا ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کی باز...
31/05/2024

لاپتا ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کی بازیابی سے متعلق کیس.

31/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سکھر سے لاپتا ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، ایس پی ریلوے سکھر و دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، ایس ایچ او سی سیکشن سکھر بھی عدالت میں پیش ہوئے، ایس پی ریلوے نے عدالت میں کہا کہ علی حسن میمن کو سکھر ریلوے اسٹیشن پر بغیر ٹکٹ پکڑا تھا، شہری کے والد کو اطلاع دی تو شہری کے والد نے کہا کہ ٹکٹ چارجز لے کر بیٹے کو چھوڑ دیں،شہری کے والد نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا بیٹا ٹک ٹاکر ہے تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا شوقین ہے، شہری کے والد کے کہنے پر ہم نے ٹکٹ فیس لے کر اس کے بیٹے کو چھوڑ دیا تھا، ایک دن کے بعد انہوں نے تھانہ سی سیکشن میں علی حسن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا، شہری کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا علی حسن ریل گاڑی میں سفر نہیں کر رہا تھا، اسپیشل ٹرین تھی وہ اس پر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لئے گیا تھا، ریلوے کے اسٹاف سے اس کی دوستی تھی اور انہوں نے اس کو ناشتہ بھی کروایا.

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہری کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ ایس ایچ او سی سیکشن سکھر نے بتایا کہ شہری کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹی اجلاس منعقد ہونا ہے.

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس پی ریلوے سکھر اور آئی او کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، عدالت نے تازہ ٹریول ہسٹری حاصل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی، عدالت نے دو ہفتوں میں جے آئی ٹی رپورٹ طلب کرلی.

شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کی جبری رخصتی کا معاملہ.31/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں شاہ لطیف یونیورسٹی خی...
31/05/2024

شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کی جبری رخصتی کا معاملہ.

31/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری رخصت کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں وزیراعلی سندھ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف میں کہا کہ وائس چانسلر کی تقرری چانسلر کی رضامندی سے 4 سال کیلیے ہوتی ہے، لیکن چانسلر کو بھی کسی کو جبری چھٹیوں پر بھیجنے کا اختیار نہیں ہے، لیکن سیکرٹری یونیورسٹیز و بورڈز کی جانب سے درخواست گزار کی 30 ستمبر تک رخصت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 14 مئی کا جبری رخصت کا نوٹیفکیشن اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی ہے.

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد جبری رخصت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فریقین سے 4 جون کو جواب طلب کرلیا.

میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں پیشرفت.29/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو...
29/05/2024

میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں پیشرفت.

29/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں نور محمد کی جانب سے ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، ملزم رائے طاہر، غلام مصطفیٰ، راجہ حمید، احمد اور دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، ملزم واجد علی درانی کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروادی گئی، ملزم شعیب سڈل کے وکیل نے بھی حاضری سے معذرت کی درخواست عدالت میں جمع کروادی، سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس میں متعدد ملزمان انتقال کرچکے ہیں، شاہد حیات، شبیر احمد قائم خانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا بھی انتقال ہوچکا ہے.

عدالت نے غیر حاضر ملزم جن کی جانب سے درخواست نہ دی گئی ہو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے.

عدالت نے درخواستوں کی سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی.

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس.29/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں لڑکی سمیت گیارہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق در...
29/05/2024

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس.

29/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں لڑکی سمیت گیارہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملیر کے علاقے سے لاپتا شہری وسیم کی پولیس نے تھانہ ساحل میں گرفتاری ظاہر کردی ہے، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے استفسار کیا کہ متعدد جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کے اجلاس کے باوجود شہری کا سراغ نہیں لگا سکے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ شہری اسٹیٹ ایجنٹ تھا بازیابی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں، گزشتہ سال چودہ اگست کو مزار قائد سے لاپتا لڑکی عائشہ بازیاب کرالی گئی، پولیس نے لڑکی کی بازیاب سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی بازیاب کراکر والدین کے حوالے کردی گئی ہیں، عدالت نے لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا، عدالت نے عائشہ بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی.

عدالت نے قانون کے مطابق اغوا کاروں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی، عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے 22 اگست کو دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹس طلب کرلیں.

لائبریریاں اصل حالت میں بحال کرنے کا معاملہ.27/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سندھ کے مختلف اضلاع میں لائبریریاں اصل حال...
27/05/2024

لائبریریاں اصل حالت میں بحال کرنے کا معاملہ.

27/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سندھ کے مختلف اضلاع میں لائبریریاں اصل حالت میں بحال کرنے کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی، محکمہ کلچر اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، پولیس کے فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے، میئر کراچی مرتضی وہاب بھی عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حیدرآباد میں صوبے کی سب سے بڑی لائبریری قائم ہے، اس لائبریری پر پولیس کا قبضہ ہے تھانہ موجود ہے تاحال ہٹایا نہیں جاسکا، فوکل پرسن نے کہا کہ ہمیں مہلت دی جائے ہم متبادل جگہ ڈھونڈ رہے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے پاس 114 لائبریریاں ہیں جبکہ محکمہ کلچر کے پاس 100 سے زائد لائبریریاں ہیں، اگر لوکل گورنمنٹ سے لائبریاں کلچر محکمہ کو دے دی جائیں تو بہتر ہوگا، محکمہ کلچر نے کئی لائبریریاں بہتر انداز میں چلائی ہیں، عدالت نے کلچر ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے استفسار کیا کہ کیا آپ لائبریریوں کا چارج لینے کو تیار ہیں، محکمہ کلچر کے افسران نے جواب دیا کہ جی ہم انکی دیکھ بھال کرسکتے ہیں لیکن قبضہ ختم کرواکر ہمارے تحویل میں دیئے جائیں، عدالت نے کراچی، نوشہرہ فیروز، لاڑکانہ، میرپور خاص سمیت دیگراضلاع میں لائبریریاں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم برقرار رکھا، جہاں لائٹ کا مسئلہ ہے وہاں سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی بلا تعطل بحالی کو ممکن بنایا جائے.

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ ماہ بھی لائبریریوں کے حوالے سے حکم جاری کیا تھا، عدالت نے تین ماہ میں حیدرآباد لائبریری کی جگہ خالی کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ آپ عدالت میں بیان حلفی جمع کرائیں اور تین ماہ میں متبادل جگہ پر تھانہ منتقل کریں، عدالت نے باہمی مشاورت سے لوکل باڈی اور کلچر ڈیپارٹنمنٹ کو لائبریریوں کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا، میئر کراچی کا فیصلے سے لاعلمی کا اظہار، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو میئر کراچی کو کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کردی.

عدالت نے سماعت 3 ماہ کیلئے ملتوی کردی.

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج.27/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر ...
27/05/2024

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج.

27/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر 21 مئی 2024 کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتا ہے، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی، پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا موقف نہیں سنا گیا ہے، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8, 9, 10، 18, 19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، درخواست شاہد حسین، امین انور، اصغر عمر، عرفان الحق اور شوکت کورائی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں پیمرا، وزارت انفارمیشن براڈ کاسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

غیر اصولی طور پر پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پیمرا کا کام متعلقہ آئین کے تحت سیٹلائیٹ چینلز کو پابند کرنا ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے تمام کورٹ رپورٹنگ کے اصول طے کئے تھے، عدالتی کارروائیوں کے حوالے سے رپورٹنگ کی جاسکتی اور تجزئیے بھی دیئے جاسکتے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہماری جانب سے کبھی ریمارکس دے دیئے جاتے ہیں، یہاں کچھ میڈیا چینلز ایسے بھی ہیں جو صحیح معنوں میں رپورٹنگ نہیں کرتے ہیں، وکیل نے کہا کہ عدالتوں کی لائیو پروسیڈنگز دکھانے کے حوالے سے بھی اعتراض کیا گیا ہے، پیمرا کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں صرف عدالتی احکامات اور فیصلوں کو ٹی وی پر نشر کیا جاسکے گا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ جو دلائل دیئے جاتے ہیں ان میں سے بہت سے مناسب بھی نہیں ہوتے کہ ٹی وی پر بتائیں جائیں، اگر ہم اپنے ریمارکس کو سماعت کا حصہ بناتے ہیں تو پھر اسے چلانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، وکیل نے کہا کہ کورٹ رپورٹر کی وجہ سے ہونے والی سماعتوں کے حوالے سے جانا جاسکتا ہے، اگر کورٹ رپورٹر کو ہی عدالتوں میں جانے سے روکا جائے گا تو پھر سماعت کی واضح طور پر رپورٹنگ ممکن نہیں ہوسکے گی، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ جب کوئی جج ریمارکس دیتا ہے یا پھر کسی سے معلومات لے رہا ہوتا ہے اس وقت بہت سے سوال کئے جاتے ہیں، ان ریمارکس اور ان سوالات کو سماعت کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا.

عدالت کی جانب سے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک کے لئیے ملتوی کردی.

سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا معاملہ.27/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی ع...
27/05/2024

سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا معاملہ.

27/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف میں کہا کہ یوٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دئگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا، یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے، اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، اہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار مہوش حیات سے متعلق قابل اعتراض مواد تاحال سوشل میڈیا سے نہیں ہٹایا گیا ہے، عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئی ہیں.

عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو طلب کرلیا، عدالت نے مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی.

محکمہ اوقاف کی زمین نجی تعلیمی اداروں کے استعمال سے متعلق درخواست.25/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں محکمہ اوقاف کی زمین ...
25/05/2024

محکمہ اوقاف کی زمین نجی تعلیمی اداروں کے استعمال سے متعلق درخواست.

25/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں محکمہ اوقاف کی زمین نجی تعلیمی اداروں کے استعمال سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی، محکمہ اوقاف نے وفاقی حکومت سے گزشتہ 10 سالوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات پیش کردیں، تفصیلات میں بتایا گیا ہیکہ 16,476,509 ملین روپے کے فنڈز صوبائی زکوٰۃ فنڈز کو موصول ہوئےہیں، زکوٰۃ کے فنڈز سے حاصل ہونے والی رقم گزارہ الاؤنس، تعلیمی وظائف، یونیورسٹی کے طلباء کے وظائف کیلیے استعمال ہوئی، دینی مدارس، مریضوں کی دیکھ بھال، سماجی بہبود، غیر شادی شدہ خواتین کی شادی میں امداد، عید پیکج اور قومی سطح کے صحت کے اداروں میں بھی رقم تقسیم کی گئی، صوبے میں متروکہ وقف املاک، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفاتر حیدرآباد میں ہیں، جائیدادوں اور زرعی اراضی سے متعلق ریکارڈ داخل کرنے کیلئے مہلت دی جائے.

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ یہ زمین مزارات اور مدارس سمیت کن مقاصد کے لیے استعمال کی جارہی ہے، عدالت نے محکمہ اوقاف سے 9000 ایکڑ زرعی اراضی کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے جائیدادوں کی تمام تفصیلات کے ساتھ ساتھ زرعی اور کمرشل املاک کی لیز پر نیلامی کے لیے گزشتہ 10 سال کا مکمل ریکارڈ بھی اپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی، جس میں مالکان کی مکمل تفصیلات اور ایسی جائیدادیں کس مقصد کے لیے ہیں، عدالت نے محکمہ اوقاف کو شاہ عنایت شہید، قادر بخش بیدل اور شاہ ولی اللہ (اکیڈمیز اور ریسرچ سینٹرز) کی اکیڈمیز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی.

غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں پیشرفت.25/05/2024کراچی / احتساب عدالت میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرت...
25/05/2024

غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں پیشرفت.

25/05/2024

کراچی / احتساب عدالت میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں رؤف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ رؤف صدیقی و دیگر نے 2008 سے 2014 کے دوران محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کی، ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کرکے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف ریفرنس 2019 میں قائم کیا گیا تھا.

لنک عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جون تک ملتوی کردی.

سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں پیشرفت.25/05/2024کراچی/  احتساب عدالت میں کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر...
25/05/2024

سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں پیشرفت.

25/05/2024

کراچی/ احتساب عدالت میں کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ مصطفیٰ کمال کی صبح فجر کے بعد طبیعت خراب ہوگئی، اس لیے پیش نہیں ہوسکے.

عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی.

لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیشرفت.24/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں 2014 سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق د...
24/05/2024

لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیشرفت.

24/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں 2014 سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، شہری کے اہلخانہ کی سماعت کے دوران آہ و بکا، اہلخانہ نے عدالت میں کہا کہ بیٹا 2014 سے گارڈن کے علاقے سے لاپتا ہے، ہمارے بیٹے کو رینجرز لے کر گئی تھی لیکن اب تک واپس نہیں کیا گیا، 10 سال سے عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ رہے ہیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ متعدد جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، لیکن شہری کا کوئی سراغ نہیں ملا، ملک بھر کے حراستی مراکز، رینجرز اور دیگر ایجنسیوں کو خطوط ارسال کیے تھے، رینجرز کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا، جواب میں کہا گیا ہیکہ شہری رینجرز کی تحویل میں نہیں ہے، اہلخانہ نے کہا کہ ہمارا بیٹا رینجرز کے پاس ہی ہے یہ سب جھوٹی رپورٹس عدالت میں پیش کرتے ہیں، ہم نے احتجاج بھی کیا تھا ڈی جی رینجرز بیٹے کو بازیاب کرانے کے لئے دو دن کا وقت مانگا تھا لیکن تاحال واپس نہیں کیا گیا، بیٹے کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ان کی والدہ بھی انہیں چھوڑ کر چلی گئیں.

عدالت نے شہری کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری حاصل کرنے کی بھی ہدایت کردی، عدالت نے 20 اگست کو رینجرز سے بھی جواب طلب کرلیا.

سندھ میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کے خلاف درخواست.24/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سندھ میں طلبہ یونین ...
24/05/2024

سندھ میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کے خلاف درخواست.

24/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں سندھ میں طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ابھی اس یونین ایکٹ کی کیا صورتحال ہے، درخواست گزار نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں تو عملدرآمد ہونا شروع ہوا ہے لیکن سندھ میں نہیں، 2019 میں سندھ اسمبلی نے اسٹوڈنٹ یونین ایکٹ پاس کیا تھا، ایکٹ سے متعلق باقائدہ نوٹیفکیشن 2022 میں جاری ہوا، لیکن آج تک کسی بھی جامعہ و کالج میں طلبہ یونین کے انتخابات نہیں کروائے گئے، 1984 میں ایک آمر کی حکومت نے طلبہ یونین پر پابندی لگائی تھی، جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی نے الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے، صرف سندھ میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے، طلبہ کی سیاسی و شعوری تربیت کیلئے طلبہ یونین کا ہونا ضروری ہے، طلبہ یونین سے ماضی میں بڑے سیاستدان، دانشور و بڑے نام پیدا ہوئے.

عدالت نے چیف سیکرٹری، محکمہ یونیورسٹی، جامعہ کراچی و دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا.

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کردی.

عامر لیاقت کی موت طبعی یا قتل معاملہ عدالت پہنچ گیا.24/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں عامر لیاقت کی موت کے معاملے پر درخ...
24/05/2024

عامر لیاقت کی موت طبعی یا قتل معاملہ عدالت پہنچ گیا.

24/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں عامر لیاقت کی موت کے معاملے پر درخواست کی سماعت ہوئی، عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں، قتل کیا گیا، بیوہ دانیہ شاہ نے مقدمہ درج کرانے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ فریقین کے درمیان جائداد کی ملکیت کا تبازعہ ہے، درخواست گزار نے تسلیم کیا اس نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور بچوں کو جائیداد ہتھیاتے نہیں دیکھا، جائیداد کا تنازعہ دیوانی نوعیت کا ہے، درخواست گزار دانیہ شاہ نے بھی بیان دیا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے، سیشن عدالت نے مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی.

عدالت نے پولیس رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر ایس ایچ او بریگیڈ، ایس ایس پی کمپلینٹ سیل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے تین ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا.

21 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس میں پیشرفت.24/05/2024کراچی / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں 21 کلو گرام چرس...
24/05/2024

21 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس میں پیشرفت.

24/05/2024

کراچی / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں 21 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو نومبر 2021 میں مونا لیزا ہوٹل کینٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سے تلاشی کے دوران 21 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھیں، ملزم کے خلاف فریئر تھانے میں مقدمہ درج ہے.

عدالت نے 21 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم حبیب اللہ کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم حبیب اللہ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا.

غیر قانونی مویشی منڈی کے قیام فضلہ ڈیم میں پھینکے کا معاملہ.23/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر ...
23/05/2024

غیر قانونی مویشی منڈی کے قیام فضلہ ڈیم میں پھینکے کا معاملہ.

23/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں تھدو ڈیم ملیر کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی کے قیام فضلہ ڈیم میں پھینکے کے معاملے پر گوٹھ کے رہائشی محمد بخش پالاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جمیل نامی شخص کی جانب سے تھدو ڈیم کے قریب غیر قانونی مویشی منڈی قائم کردی گئی ہے، جانور کا فضلہ، گوبر اور گندگی ڈیم کے پانی میں ڈالا جارہا ہے، جمیل احمد کے وکیل نے بتایا کہ ہم نے زمین لیز پر لی ہوئی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فضلے والا پانی پینے سے علاقے میں بیماریاں پھیل رہی ہیں، پولیس اور دیگر اداروں کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی مویشی منڈی ختم نہیں کرائی گئی، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ جمیل احمد نے 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کر رکھا ہے.

عدالت نے چیف سیکرٹری کو اعلی سطح کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا، عدالت نے غیر قانونی تجاوزات بھی ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو متعلقہ زمین تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا، عدالت نے متعلقہ زمین کی خرید و فروخت ٹرانسفر سے بھی روک لیا، عدالت نے کمیٹی کی سفارشات کے بعد ملوث افسران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا.

ہنگامہ آرائی کے کیس میں اہم پیشرفت.23/05/2024کراچی / جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل...
23/05/2024

ہنگامہ آرائی کے کیس میں اہم پیشرفت.

23/05/2024

کراچی / جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی، حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا، حلیم عادل شیخ کے خلاف گرفتاری سے بچنے کے لئے ہنگامہ آرائی کا الزام ہے، حلیم عادل شیخ کے وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیکر سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ سے باہر نکلے تو پولیس نے گرفتار کرلیا، ویڈیو موجود ہے حلیم عادل شیخ نے کوئی مزاحمت نہیں کی، حلیم عادل شیخ کو پہلے فیروزآباد کے مقدمے میں گرفتار کیا پھر پریڈی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلیم عادل کو گرفتار کیا، پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں چل رہا ہے.

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے مقدمے سے حلیم عادل شیخ کو بری کردیا.

کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز وصولی کے خلاف درخواست دائر.23/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں کے الیکٹرک کے ذریعے میونس...
23/05/2024

کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز وصولی کے خلاف درخواست دائر.

23/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز وصولی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، میونسپل چارجز کی کے الیکٹرک کے ذریعے وصولی کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور ایم کیوایم نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے میونسپل چارجز وصول کرنا غیر قانونی ہے، کے ایم سی انتظامیہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ذریعے چارجز وصول کرنے سے کے ایم سی کو سالانہ ساڑھے چار ارب روپے سے زائد آمدن ہوگی.

عدالت نے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی، عدالت نے سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی.

گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت.23/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں شاہ لطیف میں کھلے گٹر میں گر کر بچ...
23/05/2024

گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت.

23/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں شاہ لطیف میں کھلے گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی، ماتحت عدالت کی جانب سے یوسی چیئرمین شاہ لطیف خواج محمد اور وائس چیئرمین امین جٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر یوسی چیئرمین اور وائس چانسلر نے ماتحت عدالت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، محسن نامی بچہ 21 مارچ 2024 کو کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا، بچے کے دادا نے ہلاکت انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا تھا، درخواست میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ایم ڈی اے، یوسی چیئرمین سمیت 9 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے 16 مئی کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس گٹر میں گر کر بچہ ہلاک ہوا اس پر ڈھکن لگانے کی ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہے، کراچی واٹر سیوریج کارپوریشن کے سربراہ میئر کراچی ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو فریق نہیں بنایا گیا ہے.

عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کردیا.

ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں پیشرفت.23/05/2024کراچی / سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازی...
23/05/2024

ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں پیشرفت.

23/05/2024

کراچی / سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں، بعد کی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے.

عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی، عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع کردی.

کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی تعیناتی - معاملہ عدالت پہنچ گیا. 22/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں انٹرویو میں ناکام امیدواروں...
22/05/2024

کمیشن کے ذریعے ڈاکٹروں کی تعیناتی - معاملہ عدالت پہنچ گیا.

22/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں انٹرویو میں ناکام امیدواروں کی جانب سے ایس پی ایس سی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں کس بنیاد پر آپ نے درخواست دائر کی ہے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انٹرویو کا نتیجہ ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے 2013 میں فیصلہ دیا کہ انٹرویو کے مارکس واضح کیے جائیں، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ درخواست ناقابل سماعت ہے، 1053 ڈاکٹرز تعینات ہوئے ہیں، تمام بھرتیاں قانونی طریقے سے ہوئیں، یہ معاملہ آئینی درخواست کے زمرے میں نہیں آتا ہے، ہم نے تفصیلی جواب جمع کرا رکھا ہے، امیدواروں کے ٹیسٹ مارکس، انٹرویو مارکس بھی شائع کیے گئے، انٹرویو کی ویڈیو بھی موجود ہیں.

عدالت نے فریقین کو درخواست کے نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے درخواست کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی.

فورتھ شیڈول سے نام نکالنے سے متعلق کیس.22/05/2024سندھ ہائیکورٹ کراچی میں فورتھ شیڈول سے نام نکالنے کے حوالے سے دائر درخو...
22/05/2024

فورتھ شیڈول سے نام نکالنے سے متعلق کیس.

22/05/2024

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں فورتھ شیڈول سے نام نکالنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، سید علی محمد نقوی کی جانب سے دو سال قبل عدالت میں درخواست دائر کی گئی، درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کا نام فورتھ شیڈول میں سال 2014 میں ڈالا گیا تھا، درخواست گزار کو رضویہ تھانے میں حاضری لگانے کے احکامات بھی دیئے گئے تھے، درخواست گزار کے خلاف سال 2012 میں مقدمہ درج ہوا تھا، درخواست گزار سید محمد علی نقوی کا تعلق سپاہ محمد پاکستان سے بتایا گیا ہے، سید محمد علی نقوی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور برقی وارانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے پر مقدمہ درج ہوا تھا.

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے نام نکالنے کا حکم دے دیا.

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Vakeel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Vakeel:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All