07/02/2024
پشین میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ، 7 افراد شہید
بلوچستان کے شہر پشین کے علاقے خانو زئی میں سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکے میں 7 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔ دھماکہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا ہے جس میں 7 افراد کے شہید اور 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو ہسپتال متنقل کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حلقے میں پولنگ سٹیشن پر انتخابی سامان کی ترسیل کا کام بھی جاری تھا جس کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیئے گئے تھے ۔