Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم

Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم Karachi's most trustable source of accurate weather updates! Offering real-time nowcasts, in-depth technical analysis, and timely advisories.
(265)

Pioneers in weather monitoring, we're the first organization to install weather stations across the city.

آج بتاریخ 16 دسمبر 2024 صبح کراچی میں موسم سرد رہا، جہاں شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 8 سے 13 ڈگری کے در...
16/12/2024

آج بتاریخ 16 دسمبر 2024 صبح کراچی میں موسم سرد رہا، جہاں شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 8 سے 13 ڈگری کے درمیان رہا، جبکہ وسطی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں درجہ حرارت 14 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں سب سے کم درجہ حرارت گڈاپ ٹاؤن میں 7 ڈگری جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سے سی ویو ساحل پر 18.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔نیچے دیے گئے نقشے میں آج کے مستند درجہ حرارت کی تفصیل موجود ہے:

16/12/2024

It's cold morning!! Temperatures are dropping as low as 9-12°C in Northern & Eastern sectors while 13-16°C in Central, Western & Southern areas of Karachi.

✦ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں عارضی طور پر ایک سے دو...
15/12/2024

✦ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں عارضی طور پر ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے جو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 سے 40 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سے چلنے والی ہوائیں 5 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

✦ رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں 8 سے 13 ڈگری، جبکہ وسطی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں 13 سے 16 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیشگوئی ہے۔

15/12/2024

ملک بھر میں سردی🥶 کی شدت برقرار.. کراچی میں بھی زبردست🌬️ سردی، معمول سے کم درجہ حرارت کا امکان 😮اویس حیدر، موسمیاتی تجزیہ کارپاک ویدر نیٹورک

15/12/2024

Imagine if you were there – how would you survive in such conditions? 😨

Extreme visuals of a blizzard in Norilsk, Russia, showcasing incredibly harsh and freezing weather. 🥶

دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور دوربین، ای ایل ٹی، انسانی نظر کو آسمان کے گہرے راز سمجھنے کا ایک نیا موقع دے رہا ہے۔ یہ دور...
15/12/2024

دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور دوربین، ای ایل ٹی، انسانی نظر کو آسمان کے گہرے راز سمجھنے کا ایک نیا موقع دے رہا ہے۔ یہ دوربین کائنات کے اصل اسرار اور دور کے ستاروں کی دنیا کو سمجھنے میں مدد کرے گی۔ کیا یہ ہمیں زندگی کے نئے راز دکھائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ہماری پوری ویڈیو ضرور دیکھیں اور چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں!

https://youtu.be/OTcG3-QivRM

کراچی میں آج بروز اتوار صبح سویرے سرد درجہ حرارت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے۔شہر کے شمالی اور مشرقی حصوں میں درجہ حر...
15/12/2024

کراچی میں آج بروز اتوار صبح سویرے سرد درجہ حرارت مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے۔شہر کے شمالی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 8 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا، جبکہ وسطی، جنوبی، اور مغربی علاقوں میں پارہ 13 سے 17 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات درج ذیل ہیں:

⛔ شمالی - مشرقی علاقے:
گڈاپ ٹاؤن (چنیسر گوٹھ): 7.0 ڈگری
جناح ٹرمینل: 7.8 ڈگری
گلشن معمار (گارڈن سٹی): 8.0 ڈگری
سرجانی ٹاؤن (صائمہ عرابین ولاز): 8.7 ڈگری
ماڈل کالونی (جناح ایوینیو): 8.9 ڈگری
گلشن رومی: 10.0 ڈگری
فیصل بیس (شاہراہ فیصل): 10.3 ڈگری
سرجانی ٹاؤن (سیکٹر ٹو): 10.5 ڈگری
سعدی ٹاؤن: 11.0 ڈگری
گلستان جوہر: 11.5 ڈگری
سکیم ۳۳: 11.5 ڈگری
گلشن اقبال: 12.4 ڈگری
بحریہ ٹاؤن (پریسنٹ ۱۰ اے): 12.5 ڈگری
پورٹ قاسم: 12.7 ڈگری
نارتھ کراچی (بفر زون): 14.0 ڈگری
گلشن حدید: 14.0 ڈگری

⛔ وسطی - مغربی - جنوبی علاقے:
ماڑی پور: 13.0 ڈگری
اورنگی ٹاؤن: 14.0 ڈگری
ڈفینس (فیز ۵): 14.4 ڈگری
نارتھ ناظم آباد: 14.5 ڈگری
بلدیہ ٹاؤن: 14.5 ڈگری
بہادر آباد: 14.5 ڈگری
کلفٹن (گزری): 15.2 ڈگری
کورنگی ایریا: 15.5 ڈگری
کلفٹن (باتھ ائی لینڈ): 16.2 ڈگری
کیماڑی ٹاؤن: 16.5 ڈگری
سی ویو ساحل: 18.4 ڈگری

14/12/2024

بحریہ ٹاؤن کراچی کا سب سے بلند مقام، جو سطح سمندر سے 1100 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، آج ہماری ٹیم نے وزٹ کیا۔ وہاں کی یخ بستہ ہواؤں اور شدید سرد موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔

یہ علاقہ اپنی بلندی کے باعث نہایت ہوادار ہے، جس کی وجہ سے سردی زیادہ شدت سے محسوس ہوتی ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب اس بلندی پر کھڑا ہونا کسی چیلنج سے کم نہیں، لیکن ہماری ٹیم ایسے ایڈونچرز کا شوق رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں ہم سردی کی شدت کو محسوس کرنے کے لیے ایسے مقامات کا رخ کرتے ہیں۔🥶

GET READY FOR MORE CHILLY WEATHER! 🥶According to the current upper-air wind pattern, cool air incursions will continue m...
14/12/2024

GET READY FOR MORE CHILLY WEATHER! 🥶According to the current upper-air wind pattern, cool air incursions will continue moving southward from Central Asia. As a result, another cold wave is expected to arrive in the country next week, that could impact Karachi as well. A further drop in temperatures is likely from Tuesday!

بالائی ہواؤں کے موجودہ نظام کے تحت، اگلے متعدد دنوں کے دوران سرد ہوائیں وسطی ایشیا سے جنوب کی جانب بڑھتی رہیں گی۔اس کے نتیجے میں، آئندہ ہفتے ملک میں ایک اور سردی کی لہر داخل ہونے کا امکان ہے، جو کراچی کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔منگل سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے! 🥶

14/12/2024

شہر قائد میں آج بھی سردی کی شدت میں اضافہ رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت °9-8 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ کل سے ہواؤں کی شدت میں کمی متوقع

13/12/2024

کراچی کا وہ کون سا علاقہ ہے جہاں سردی سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے، اور ایسا کون سا فیکٹر ہے جو اس علاقے کو منفرد بناتا ہے؟ کیا کراچی میں ایسے اور علاقے بھی ہیں ؟ 🥶

پیج ایڈمن محمد حسیب خواجہ آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں دلچسپ معلومات!

شہرِ قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، رواں سیزن کا سرد ترین دن ❄️آج کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی خشک ہواؤں کی وجہ سے درج...
13/12/2024

شہرِ قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، رواں سیزن کا سرد ترین دن ❄️

آج کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی خشک ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت 24 ڈگری سے تجاوز نہ کر سکا، جس کے باعث رواں سیزن کا سب سے ٹھنڈا دن ریکارڈ کیا گیا۔ رات کے وقت بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 17 ڈگری جبکہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 15 ڈگری ہے۔

صبح کے وقت سردی مزید بڑھ سکتی ہے، اور محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جبکہ حقیقی درجہ حرارت 11 سے 14 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

کل شام سے ہواؤں کی شدت میں کمی متوقع ہے، اور زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے۔مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔

ایڈمن : انصر ہاشمی

13/12/2024

KARACHIETES! ⚠️
Have You Visited Weather Outfits Premium Branded Winter Collection Of Hoodies And Sweatshirts In Lowest Rates.If Not Then Visit Quickly
LINK IN COMMENTS

13/12/2024

COLDEST DAY OF THE SEASON SO FAR ! ❄️
Maximum temperatures are reaching 22-24°C with gusty winds upto 25-30 km/h. Another chilliest night expected in Karachi tonight. 🥶

13/12/2024

GOOD MORNING KARACHI!! 🥶❄️ Cold winds have taken over the city causing temperature to plunge and wind chill to increase aswell. Are you enjoying it?

شہر قائد میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ! ❄️🔵 شہرِ قائد میں اس وقت شمال مشرق کی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے م...
12/12/2024

شہر قائد میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ! ❄️
🔵 شہرِ قائد میں اس وقت شمال مشرق کی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ شہر کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت پہلے ہی °11 ڈگری تک گر چکا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت °12 سے °13 ڈگری کے درمیان ہے۔

🌡️ صبح کے وقت محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت °8 ڈگری تک جا سکتا ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔
🧥 اہم یاد دہانی: صبح اسکول جانے والے بچوں کو گرم کپڑے ضرور پہنائیں!

ایڈمن : انصر ہاشمی

12/12/2024

Whole Karachi right now!! 🥶😂

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Weather Updates شہر قائد کا موسم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All