Muhammad Ishaq Malik

Muhammad Ishaq Malik AssalamuAlikum .Hope you would be fine. It's My official page. In which you see Islamicmedia things🔔

14/04/2024
14/04/2024

صبح نماز کے بعد سے اب تک تقریباً ڈھائی گھنٹے مشرق وسطی کی تازہ پیشرفت پہ میڈیا کو کھنگالنے کے بعد ہم اس نتیجے تک پہنچے کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ ایک کامیاب ڈرامہ ہے، جسے عقل سے پیدل لوگوں کو مزید چ بنانے کیلئے عرصے تک استعمال کیا جاتا رہے گا اور یہ ایران کو مسلم ہیرو بنانے کی طاغوتی پالیسی کا حصہ ہے۔ رات کی یہ کارروائی فیس سیونگ کا محض ایک ڈرامہ اس لئے ہے۔ کیونکہ:
1- یہ پرانے ڈرون طیارے ایرانی سرزمین سے لانچ کیے گئے، جو 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے (ہمارے بلوچ بھائیوں کی اسپیشل سنگل گدھا گاڑی کی رفتار کے تقریباً برابر) سفر کر رہے ہیں، یعنی انہیں اسرائیل میں اپنے ہدف تک پہنچنے میں 10 گھنٹے لگ رہے ہیں، پھر پہلے سے اعلان کرکے بھیجے گئے، حالانکہ ڈرون طیارے کبھی بھی علانیہ نہیں بھیجے جاتے، کیونکہ سست رفتاری کی وجہ ان کا گرانا آسان ہوتا ہے۔ اب اسرائیل بھی ان سے باخبر تھا اور وہ ان کا انتظار کر رہا تھا۔ اس لئے وہ بہ آسانی انہیں گرا رہا ہے۔ اگر ایرانی اپنی اسٹرائیک میں مخلص ہوتے تو وہ یہ طیارے اپنی سرزمین کے بجائے شام یا لبنان سے لانچ کرتے، انہیں اسرائیل پہنچنے میں صرف 25 یا 35 منٹ لگ جاتے، پھر اسرائیل کے لئے انہیں گرانا بھی زیادہ آسان نہ ہوتا۔
2- لانچ کیے گئے تمام ڈرون طیارے بہت معمولی مقدار کے بارودی مواد رکھتے ہیں، جس کی اثر پذیری ایک بیلسٹک میزائل جتنی بھی نہیں ہے۔
3- اس اٹیک میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد صفر ہے، اور زخمی اب تک صرف یک نفر۔ یہ واضح اور حتمی ثبوت ہے کہ یہ حملہ مربوط، معلوم اور واضح تھا۔ جیسا کہ کل ہم نے عرض کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا نتن یاہو کے مشورے سے ہی ہوگا۔ باقی بیانات اور میڈیا میں چیخ پاخ سب معمول کا حصہ ہے۔

14/04/2024

*ایران کا اسرائیل سے شدید انتقام۔ درجنوں میزائل اور ڈرون طیاروں سے بیک وقت حملہ۔ چونکہ حملے سے پہلے ہی اعلان کرکے اسرائیل کو بتا دیا تھا۔ اس لئے 99 فیصد میزائل ناکارہ بنا دیئے گئے۔ جبکہ زیادہ تر ڈرون طیارے ابھی راستے میں ہیں اور بعض ابھی پہنچنے لگے ہیں، انہیں بھی اسرائیلی حدود میں داخل ہوتے ہی نہایت سہولت کے ساتھ گرایا جارہا ہے۔ اس "خوفناک" حملے میں ابھی تک ایک اسرائیلی شہری کے "شدید" زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ باقی رامون ایئر پورٹ جسے خاص ہدف بنایا گیا ہے، وہاں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ایران نے واشنگٹن کو مطلع کردیا ہے کہ ہمارا انتقام مکمل ہو چکا ہے۔ باقی ابھی اسرائیل میں رات ہی ہے۔ دن کے اجالے میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ میں تباہی اور آگ لگنے کی جو تصاویر شیئر کی جارہی ہیں، وہ سب فیک ہیں۔ حتی کہ "ایران العربیہ" کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کی تصویر اسرائیل تباہ کے کیپشن کے ساتھ پیش کررہا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فضا میں پھٹتے میزائلوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اکثر غزہ سے داغے جانے والے راکٹوں کی ہیں۔ تفصیلات کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے ....

12/04/2024

Good message for people of Pakistan

09/04/2024

Last Day Of Ramadan 🕋🕌🕌🕋❤😢

09/04/2024

*ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ*

*رمضان المبارک کے مجاہدہ کے بعد عید کی خوشی منانا*

ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان کے مجاہدہ کو ختم کرکے کھانے پینے اور عید گاہ میں جانے اور خوشی منانے کا حکم دیا ہے اور عید کے موقع پر طبعی فرحت کے اسباب کا حکم دیا مثلاً لباس زینت سے آراستہ ہونا، خوشبو لگانا، جمع ہونا، خوشی ظاہر کرنا وغیرہ ذلک اور اس میں بھی یہ نہیں کہ لہو ولعب کھیل تماشہ، شور و شغب، شرارت و بے حیائی) ہو بلکہ اس دن میں ایک خاص عبادت مقرر فرمائی اور اس کا طرز جداگانہ رکھا کہ شہر سے باہر جنگل (میدان) میں جائیں اور اچھے اچھے کپڑے پہنیں اور وہاں جاکر نماز پڑھیں اور اس نماز کا طریقہ بھی جداگانہ رکھا کہ اور نمازوں کے مقابلہ میں اس میں چھ مرتبہ اللہ اکبر زیادہ ہے۔ *یہ اس وجہ سے ہے کہ خوشی کے جوش میں ایک موحد اور خدا پرست کی زبان سے اللہ اکبر ہی نکلا کرتا ہے۔* ہماری خوشی بھی ایسی ہے کہ اس میں عبادت بھی ہے، بخلاف دوسری قوموں کے کہ ان کے یہاں خوشی کے دن لہو ولعب اور بعض قوموں میں فسق و فجور تک ہوتا ہے۔

*(احکامِ عیدین، صفحہ ۱۵)*

09/04/2024

09/04/2024

06/04/2024

PM Pakistan Debate for Palestinian people

06/04/2024

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ishaq Malik posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All