Sanch News

Sanch News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sanch News, News & Media Website, Office No. 216 Gulshan e Iqbal Karachi, Karachi.
(1)

This Is Our Official page of Sanch News
For News & Daily Updates

Our Youtube:-https://bit.ly/3SBrAoM

Our Instagram:-https://www.instagram.com/sanchnews/

Our Tiktok:-https://bit.ly/3uamuGU

کفایت شعاری مہم؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیںاسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت پالیسی پر عمل ...
18/03/2024

کفایت شعاری مہم؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے ملازمین و گاڑیاں واپس کردیں

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق انہوں نے اسپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کردیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ اہل کار نہیں چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کابینہ ڈویژن نے کفایت شعاری پالیسی کا اجرا کر دیا، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی

انہوں نے 6 سکیورٹی گاڑیاں بھی واپس کرتے ہوئے رواں سال کے اسپیکر ہاؤس اور دفتر کے تمام اخراجات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کفایت شعاری پالیسی جاری کردی ہے، جس کے تحت سرکاری افسران کو صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر بیرون ملک سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پالیسی کے تحت سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بیرون ملک دوروں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاکشمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائ...
18/03/2024

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحرا عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پی پی 32 ضمنی انتخاب؛ الیکشن کمیشن کا پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی وصولی کا حکمالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی...
18/03/2024

پی پی 32 ضمنی انتخاب؛ الیکشن کمیشن کا پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی وصولی کا حکم

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر کو پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر کو ہدایت بھجوا دیں۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست ملی کہ نامعلوم افراد آر او کے دفتر میں بیٹھ کر کاغذات جمع نہیں کرانے دے رہے اور درخواست گزاروں کے مطابق آپ اپنے دفتر میں بھی نہیں تھے۔
واضح رہے کہ پی پی 32 گجرات میں ضمنی انتخاب کے لیے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرا الٰہی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف دیا کہ آر او پی پی 32 آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن آر او اور ڈی پی او گجرات کو رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دے۔

درخواست کے مطابق آر او کے دفتر گئے تو نامعلوم افراد نے کاغذات جمع نہ کرانے کے حوالے سے دھمکیاں دیں، آر او کے دفتر محاصرہ کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی پی پی 32 سے بطور امیدوار الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرا الٰہی اور انکی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن دفتر پہنچی تھیں لیکن آر او کی عدم موجودگی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا سکے تھے۔

زارا کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، والدہ اسما عباس کا انکشافلاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسم...
18/03/2024

زارا کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، والدہ اسما عباس کا انکشاف

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی زارا نور عباس شوبز میں کام کرنے کے لیے روتی تھیں لیکن زارا کے والد اجازت نہیں دیتے تھے۔

حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے شو ‘زبردست’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، اپنی بہن بشریٰ انصاری اور بیٹی زارا نور عباس کی شوبز میں جدوجہد کے بارے میں کُھل کر بات کی۔
اسما عباس نے کہا کہ میری بیٹی زارا نور عباس میں بچپن سے ہی اداکاری کا ٹیلنٹ تھا، وہ روتی تھیں کہ مجھے شوبز میں اپنا کیریئر بنانا ہے لیکن میرے شوہر عباس اجازت نہیں دیتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ زارا فلم میکنگ میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند تھی لیکن عباس نے زارا سے کہہ دیا تھا کہ تمہیں وکیل بننا ہے تو صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دو۔

اداکارہ نے کہا کہ زارا شوبز میں جانے کے لیے مجھ سے ضد کرتی تھی تو میں اُسے یہی کہتی تھی کہ بیٹا جب مجھے کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو تمہیں کیسے اجازت ملے گی، میں تو خود بےبس تھی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری نے شوبز میں آنے کیلئے والد سے جوتے کھائے، اسما عباس کا انکشاف

اسما عباس نے کہا کہ اسی دوران زارا کے لیے امریکا سے رشتہ آیا تو میری بیٹی نے صرف اس لالچ میں فوراََ ہاں کردی کہ وہ امریکا جاکر فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرے گی اور پھر شوبز میں اپنا کیریئر بنائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ زارا نے اپنے والد کی سختی دیکھ کر شادی کرنے کا فیصلہ لیا جوکہ غلط ثابت ہوا، زارا امریکا تو چلی گئی تھی لیکن آٹھ ماہ بعد واپس پاکستان آگئی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے تجربات سے یہی سیکھا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو آزادی دیں، وہ جو پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں اُنہیں کرنے دیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس کی پہلی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی جوکہ طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی میں ناکامی کے بعد اُنہوں نے دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی۔

اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جو بہت سے ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں، زارا نور عباس اور اُن کے شوہر بہت جلد اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں،

سستی گاڑی جھانسا؛ پختونخوا کے 2 نوجوان پنجاب میں اغوا، 5 کروڑ تاوان طلب پشاور: لوئر دیر: سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر 2 ن...
18/03/2024

سستی گاڑی جھانسا؛ پختونخوا کے 2 نوجوان پنجاب میں اغوا، 5 کروڑ تاوان طلب

پشاور: لوئر دیر: سستی گاڑی کے جھانسے میں آکر 2 نوجوان اغوا ہو گئے، جس میں اغوا کاروں نے 5 کروڑ کا تاوان طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نےگاڑی سستی قیمت پر دینے کا جھانسا دے کر 2 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ مغوی نوجوانوں کا تعلق لوئر دیر اور باجوڑ سے ہے۔

مغوی حاجی حمید نے سوشل میڈیا پر گاڑیوں کی تصاویر دیکھیں اور پھر ساتھی سمیت گاڑی خرید نے پنجاب گیا، جہاں کچے کے ڈاکوؤں نے لوکشن بھیجی۔ جس کے بعد دونوں ساتھیوں کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کراغوا کرلیا۔
دونوں مغوی نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کی جانب سے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او لوئر دیر ضیا الدین احمد نے تصدیق کی ہے کہ دونوں نوجوان پنچاب سے اغوا کیے گئے ہیں۔ یہ معاملہ پنچاب پولیس کا ہے۔ دو نوں نوجوان گھر سے گئے ہیں اور پنچاب میں اغوا کیے گئے۔ لوئر دیر پولیس اس مسئلے میں کچھ نہیں کرسکتی۔

مغویوں کے ورثا نے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے لیے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسفندولی ہتک عزت کیس جیت گئے؛ شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ ہرجانے کا حکمپشاور: اےاین پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی ر...
18/03/2024

اسفندولی ہتک عزت کیس جیت گئے؛ شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ ہرجانے کا حکم

پشاور: اےاین پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس جیت لیا، عدالت نے ہتک عزت کیس میں شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی سیشن عدالت میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے 15 کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاء تھے۔

پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے اسفندیار ولی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دےد یا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر ان کے خلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی۔

شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اسفندیار ولی نے 2019ء میں شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کیا تھا۔

جنرل (ر) فیض کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار راولپنڈی: سابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ ان...
18/03/2024

جنرل (ر) فیض کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار

راولپنڈی: سابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا۔ وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

اکبر بابر کا پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس ب...
18/03/2024

اکبر بابر کا پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پارٹی کے خفیہ اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو 20 ماہ ہوچکے ہیں تاہم عمل درآمدا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نشاندہی کے باوجود پی ٹی آئی کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی۔ غیر قانونی غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج از امکان نہیں۔
اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود اس قومی سلامتی کے معاملہ پر مفصل اور بھرپور قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی جو پریشان کن بات ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے اگست 2022 کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاؤنٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے۔ ان تمام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو ان خفیہ غیر ملکی اور غیر قانونی اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقے پی بی 50 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکماسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی ...
18/03/2024

سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقے پی بی 50 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 50 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کی باہمی رضامندی سے دیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ اسٹیشنر پر دوبارہ ووٹنگ کروانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائے۔
اے این پی کے زمرد خان نے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کرتےہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی نشست کے کئی پولنگ اسٹیشنر پر بھی ٹرن آؤٹ غیر حقیقی تھا تاہم وہاں دوبارہ ووٹنگ کا حکم نہیں دیا گیا۔

کراچی؛ کچرا کنڈی سے آنسو گیس کے سیکڑوں شیل برآمدکراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں خالی پلاٹ پر قائم کچرا کنڈی میں نا...
18/03/2024

کراچی؛ کچرا کنڈی سے آنسو گیس کے سیکڑوں شیل برآمد

کراچی: شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں خالی پلاٹ پر قائم کچرا کنڈی میں نامعلوم شرپسند عناصر آنسو گیس کے سیکڑوں شیل پھینک کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع رکن سندھ اسمبلی محمد آصف خان کو دی جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

محمد آصف خان کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں کے پی ٹی پلاٹ پر قائم کچرا کنڈی سے سیکڑوں آنسو گیس شیل ملے ہیں، کچرا کنڈی میں آگ لگنے کی وجہ سے آنسو گیس کے شیل بھی جلے جس سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کچھ لوگ بے ہوش ہوگئے۔
انہوں نے ایس ایچ او جیکسن کو واقعے کی فی الفور انکوائری کرکے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا کہا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ جیکسن پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کچرا کنڈی سے ملنے والے تمام شیل جیکسن تھانے منتقل کر دیے ہیں، واقعے میں کوئی بھی شخص بے ہوش نہیں ہوا اور جو شیل ملے ہیں اس طرح کے شیل پولیس کو نہیں دیے جاتے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ لگتا ہے کہ شیل کافی پرانے کچرا کنڈی کے پاس پڑے تھے، کسی نے کچرا کنڈی میں آگ لگائی ہے تو اس سے کچھ شیل جل گئے، ملنے والے شیل کی تعداد 40 سے زائد ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد کا رمضان کے بعد دورہ پاکستان متوقعاسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رمضان المبارک کے بعد ...
18/03/2024

سعودی ولی عہد کا رمضان کے بعد دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رمضان المبارک کے بعد وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔

سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوسکتے ہیں جو پاکستان میں نئی منتخب حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس سے قبل2019ء میں سابق وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔

عائشہ عُمر کی 'کالر بون' سرجری کی تصویر وائرلکراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کا...
17/03/2024

عائشہ عُمر کی 'کالر بون' سرجری کی تصویر وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

عائشہ عُمر کے مطابق 8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔

اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کریں گی۔

اب عائشہ عُمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری دیکھی جاسکتی ہے۔

فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مرتضٰی نام رکھ دیاکراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہو...
17/03/2024

فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مرتضٰی نام رکھ دیا

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گراہم کو اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو ایسا نام دینا چاہتی تھی جو بہادری اور رحم دلی کا عکاس ہواور جو میرے بیٹے کو محبت اورمضبوطی کا احساس فراہم کرے۔ یہ سب سوچنے کے بعد جو نام میرے ذہن میں آیا وہ میرے والد کا تھا۔

مزید پڑھیں: موجودہ معاشی حالات کیوجہ سے سادگی سے شادی کی، فاطمہ بھٹو

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام میر مرتضیٰ بائرا رکھا ہے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں کراچی میں اپنے آبائی گھر 70 کلفٹن میں سادہ تقریب میں گراہم سے شادی کی تھی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزاماسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحس...
17/03/2024

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کیلئے نوٹ لکھ دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر جج سے متعلق کسی قسم کی آبزرویشن دینے میں تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے مقدمہ میں عامر مسعود مغل کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے تصدیق کی کہ عامر مغل اور انکے وکلاء 6 فروری کو درخواست ضمانت پر عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے موقف کی تصدیق کی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ دی۔ وکلاء کے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ انکی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق مقدمے کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلاء کے موقف کی تصدیق کی۔ درخواست گزار کے وکلاء نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام لگایا۔

عدالت نے کہا کہ غیرمعمولی نوعیت کا کیس ہونے پر عامر مغل کی ضمانت منظور کر رہے ہیں۔ عامر مغل کی ضمانت کے کیس میں جج کے کنڈکٹ سے متعلق آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

بشریٰ اقبال کا عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت، ویڈیو وائرل  کراچی: نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسی...
16/03/2024

بشریٰ اقبال کا عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت، ویڈیو وائرل

کراچی: نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ماہِ رمضان کی آمد پر اُنہیں خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے بادشاہ کہلانے والے مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے اُن کی پُرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت کلام پیش کیا ہے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی پُرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں وہ اپنے سابق مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چند اشعار پڑھتی ہیں۔

بشریٰ اقبال اشعار پڑھنے کے بعد اپنی آواز میں ‘ایمان رمضان’ کے نام سے خوبصورت کلام پڑھتی ہیں، اس کلام کی ویڈیو بھی بشریٰ اقبال نے ہی پروڈیوس کی ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ اقبال نے اپنی کامیابی عامر لیاقت حسین کے نام کردی

اُنہوں نے کلام کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار مرحوم عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔

سیدہ بشریٰ اقبال کی آواز میں کلام سُن کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اس کلام نے ایک بار ہمیں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یاد دلا دی ہے، یہ رمضان اُن کے بغیر ادھورا ہے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظورنیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو ف...
16/03/2024

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر تشدد کے خلاف پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کے حق میں 115 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 44 رکن ممالک ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہے۔

قرارداد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کی جانب سے قرارداد 15 مارچ کوپیش کی گئی جسے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اسلام کے آغاز سے ہی موجود ہے، یہ گہرے خوف اور تعصب سے جنم لیتا ہے۔ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا تیزی سے پھیلا۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی نے 2 سال قبل اسلامو فوبیا سے متعلق قرارداد کی منظوری دی تھی تاہم لیکن اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک، تعصب اور مسلمانوں اور ان کے عقائد کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب نے قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی اولین ترجیح انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنا ہے ۔

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، دو فوجی افسران اور پانچ اہلکار شہیداسلام آباد / میرعلی: شمالی وزیرستان کے علا...
16/03/2024

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، دو فوجی افسران اور پانچ اہلکار شہید

اسلام آباد / میرعلی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے گھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات فوجی اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 16 مارچ کی صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ میں ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا نتیجے میں پانچ مادر وطن کے بہادر بیٹوں کی شہادت ہوئی، شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران، لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جوابی کارروائی کی اور تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سامنے سے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے بہادری سے مقابلہ کیا اور لڑتے ہوے قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدر مملکت کا شہدا کو خراج عقیدت
صدر مملکت آصف زرداری نے دہشت گرد حملے میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

قوم کو شہید جوانوں پر فخر ہے، وزیراعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے۔

قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دہشت گرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحقلاہور: لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز ک...
16/03/2024

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

لاہور: لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، دو لاشوں کو میو جبکہ ایک لاش کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں گیارہ سالہ کائنات ، 9 سالہ بسمہ اور کم سن محمد حسنین شامل ہیں۔
ڈی سی لاہور نے عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر موقع پر روانہ ہوگئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ اسکول سے واپس آنے والے بچوں کو کمرے میں چھوڑ کر ماں کھانا لینے گئی، بچے کمرے میں تھے، ٹی آر گارڈر سے بنی عمارت کی چھت گر گئی، ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکالی گئیں۔

انہوں ںے سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کا حکم دیا۔

آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج درست تھا مگر فوج مخالف نعروں کا علم نہیں، عمران خانراولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان ن...
16/03/2024

آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج درست تھا مگر فوج مخالف نعروں کا علم نہیں، عمران خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں، 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ ووٹ 17 جماعتوں کو ملے انتخابات کا آڈٹ کروایا جائے۔

کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے جو احتجاج ہوا وہ درست تھا تاہم اس میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات پر انہوں ںے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو شہباز شریف کے ساتھ تصاویر نہیں بنوانی چاہئیں تھیں، مجھے خدشہ ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کا فنڈ جاری نہیں کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ ووٹ 17 جماعتوں کو ملے، پاکستان میں ہونے والے انتخابات کا فوری طور پر آڈٹ کروایا جائے ہماری اکانومی ڈوب رہی ہے، ملک میں سخت ریفارمز کی ضرورت ہے یہ حکومت چل نہیں سکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی میرے گھر پر ڈاکا مارے اور کہے بھول جاؤں تو یہ کیسا انصاف ہے؟ ووٹ کو عزت دینے والوں نے بوٹ کو عزت دینا شروع کر دی ہے اور شریف خاندان کا بوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

فلسطین پر انہوں ںے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی کو کھڑا ہونا چاہیے تھا لیکن ساؤتھ افریقا نے اسٹینڈ لیا، فلسطین کے مسئلے پر ہم جنگ نہیں کرسکتے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس پر انہوں ںے کہا کہ چوری ہوئی ہی نہیں اور کیس چل رہا ہے، پیسہ سپریم کورٹ سے حکومت کے پاس چلا گیا یہ کیس اس لیے چلایا جارہا ہے کہ مجھے اگر ضمانت ملے تو اس میں پھنسا لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سینیٹ الیکشن میں پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا آج تک کیس نہیں چل سکا، آج الیکٹرانک ووٹننگ مشین ہوتی تو دھاندلی کا معاملہ ایک گھنٹے میں حل ہو جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے سیاسی استحکام تب ہی ہوگا جب عوام کو اس کا چوری ہونے والا مینڈیٹ واپس کیا جائے گا، 18 ماہ کے دوران ملک پر ریکارڈ قرضہ چڑھایا گیا نگران حکومت کانسپٹ مکمل تباہ کیا گیا، الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن اور باقی ادارے ملے ہوئے تھے تب ان پر اعتماد نہیں صاف شفاف انتخابات کروائیں جو بھی آئے مجھے منظور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم بن کر ریفارمز کی ضرورت ہے، جرمنی اور جاپان بھی ایک قوم بنی تھی اٹک جیل میں برے حالات تھے، بہت سختی کی گئی، زمین پر سلایا گیا۔

صحافی نے سوال کیا شیخ رشید پارٹی چھوڑ گئے اس پر کیا کہیں گے تو عمران خان نے جواب دیا کہ شیخ رشید کا شغل مس کریں گے۔

دس برس بعد: افتخار چوہدری کا عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ خارجاسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 10 سال بعد سابق ...
16/03/2024

دس برس بعد: افتخار چوہدری کا عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ خارج

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی پر 20 ارب روپے ہرجانہ کا دعوی خارج کردیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر کیا گیا دعویٰ خارج کر دیا، 2013ء انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جنوری 2015ء میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے دعویٰ دائر کیا تھا اس حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔

ہتک عزت دعویٰ میں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ دعویٰ کے مطابق 27 جون 2014ء کے بیان میں بانی پی ٹی آئی نے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، ہتک عزت کا دعویٰ چھ ماہ 24 دن بعد 20 جنوری 2015 کو دائر ہوا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ 2002ء کے قانون کے مطابق چھ ماہ کے اندر دعوی دائر کرنا ضروری ہے، قانونی طور پر توہین آمیز بیان کے چھ ماہ کے دوران دعوی دائر نہیں ہوا، اس بنیاد پر سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا دعویٰ خارج کیا جاتا ہے۔

آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے نہیں کروایا، بیرسٹر گوہر راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے...
16/03/2024

آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے نہیں کروایا، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف والے لیٹر میں کہیں نہیں لکھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں، صرف صاف شفاف انتخابات کا وعدہ یاد کروایا، آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے آرگنائز نہیں کروایا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہے، بند کمرے میں جیل ٹرائل جاری ہے، گواہ پر جرح بھی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن اور امیدواروں کے حوالے سے بات ہوئی ہم نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام اباد کے لئےسینٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف دفتر کے باہر احتجاج درست تھا مگر فوج مخالف نعروں کا علم نہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس کے سامنے اس اندیشے کا اظہار کیا تھا کہ اگر بلے کا نشان لے لیا گیا تو ریزروو سیٹ کا ایشو بنے گا، 80 ریزروو سیٹیں ہماری جو زائد گئی ہیں ان کا اہم ایشو ہے امید ہے سپریم کورٹ اس کا ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری خواتین کی ریزروو سیٹوں کی اسکروٹنی نہیں کروائی تھی الیکشن کے بعد مجبوراً ہمیں دوسری سیاسی جماعت کو جوائن کرنا پڑا، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا کر ڈرایا دھمکایا گیا۔

گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں کسی بھی سیاسی جماعت کو دو مقاصد کے لیے جوائن کرنا تھا، آئین میں واضح ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ ریزروو نشستیں نہیں مل سکتیں، سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرنے کا فیصلہ بہترین تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے کبھی نہیں کہا کہ فلسطین کے حق میں قراداد پیش نہیں ہونے دیں گے، یہ غلط فہمی ہے جو شاید شور شرابے کی وجہ سے ہوئی، وویمن ڈے پر آئی قراداد پر کہا تھا ان خواتین کا بھی ذکر کریں جو ظلم سہ رہی ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جمہور پر ایمان مضبوط ہو اور الیکشن پراسس میں پیسہ نہ چلے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی رازداری رہنی چاہیے چاہتے ہیں کہ اس ووٹ کی تصدیق کا طریقہ کار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہیے۔

حکومت کا تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو...
16/03/2024

حکومت کا تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مہم 25 تا 28 مارچ چلائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی، آؤٹ بریک رسپانس پولیو مہم پنجاب، سندھ، بلوچستان میں چلے گی، 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 11، سندھ 8، پنجاب 7 اضلاع میں پولیو مہم چلے گی، فیصل آباد، خیرپور، قصور کے مخصوص ایریاز میں پولیو مہم چلے گی، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر، ڈی جی خان، ملتان، راجن پور،اوکاڑہ،فیصل آباد، قصور، رحیم یار خانمیں پولیو مہم چلے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، سبی ، حب، چمن، خضدار، کیچ، لسبیلہ، صحبت پور، نصیر آباد، جعفر آباد میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سے امریکی سفیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقاتاسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سف...
16/03/2024

اسپیکر قومی اسمبلی سے امریکی سفیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔امریکی سفیر نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ امریکا اور پاکستان کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کے مابین عوامی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ واشنگٹن، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

Address

Office No. 216 Gulshan E Iqbal Karachi
Karachi
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sanch News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Karachi media companies

Show All