Agahi

Agahi First Christian Urdu Weekly. Agahi (knowledge) is a weekly published by the Roman Catholic Archdiocese of Karachi.

It is the first such paper to be published in Urdu – the national language – not only in the diocese but in the whole country. The Archdiocese already has an English weekly, The contents of the Agahi comprise official news both from the Archdiocese and the Holy See, news and views of interest from other dioceses, reports from around the world, features focusing on biblical, theological, liturgica

l, moral and social issues." The first Urdu Catholic weekly in Pakistan, launched in 2006 in the Karachi Archdiocese, has launched an online edition in 2008 and redesigns soft issue in 2011.

Weekly Agahi KarachiIssue 10-Dec-2023
09/12/2023

Weekly Agahi Karachi
Issue 10-Dec-2023

اسلام آباد (آگاہی نیوز)آرچ بشپ جرمنو پینیموٹی(پاپائی سفیرپاکستان)کی پاکستان کے صدر مسٹر عارف علوی سے ملاقات کی اس موقع پ...
09/12/2023

اسلام آباد (آگاہی نیوز)آرچ بشپ جرمنو پینیموٹی(پاپائی سفیرپاکستان)کی پاکستان کے صدر مسٹر عارف علوی سے ملاقات کی اس موقع پر آرچ بشپ جرمنو کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔

کراچی (آگاہی نیوز)مورخہ 2 دسمبر،2023 بروز ہفتہ سالانہ جنرل باڈی (AGM)کے بعد بشپ بینی ماریو ٹریوس (آرچ بشپ آف کراچی ڈایوس...
09/12/2023

کراچی (آگاہی نیوز)مورخہ 2 دسمبر،2023 بروز ہفتہ سالانہ جنرل باڈی (AGM)کے بعد بشپ بینی ماریو ٹریوس (آرچ بشپ آف کراچی ڈایوسیس)کا سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کراچی (CBE-K)کے تمام پرنسپلز، ایڈ منسٹریٹرز اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ساتھ گروپ فوٹو۔

آمد کا پہلا اتواریسوع مسیح کی آمد سے ہمیں گناہوں سے نجات ملی ہے،برادر سلویسٹر جانکراچی (ماسٹر صابر مشتاق)سینٹ مائیکل پیر...
09/12/2023

آمد کا پہلا اتوار
یسوع مسیح کی آمد سے ہمیں گناہوں سے نجات ملی ہے،برادر سلویسٹر جان
کراچی (ماسٹر صابر مشتاق)سینٹ مائیکل پیرش کے علاقہ سینٹ آگسٹین چرچ لیار ی ٹاؤن میں آمد کے ایام کا آغاز بڑی عقیدت سے ہواجس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چرچ میں آمد کے ایام کی علامات اور نشانات لگائے گئے جس میں ریتھ، موم بتیاں، جیسی ٹری اور آمد کے حوالے سے چرچ کو سجایا گیا۔ پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر داؤد جاوید نے کی اور وعظ برادر سلویسٹر جان نے کرتے ہوئے کہا کہ آمد کا موسم چار اتواروں پر محیط ہوتا ہے یہ ہمیں ماضی اور مستقبل دونوں زمانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں کس طرح خدا نے نجات دہندہ کا وعدہ کیا اور کلیسیاء ہمیں علامات اور نشانات کے ذریعے سیکھاتی ہے کہ آمد کی ریتھ میں چار موم بتیاں رکھی جاتی ہیں اور ہر اتوار ایک موم بتی روشن کی جاتی ہے جن کے ساتھ کلیسیاء ایمان کے ساتھ اپنی تیاری کا سفر شروع کرتے ہیں تاکہ بڑے نور کو دیکھیں۔ عبادت کے بعد ریورنڈ فادر داؤد جاوید نے تمام گروپس کا جنہوں نے چرچ کی سجاوٹ کی تھی شکریہ ادا کیا اور سب کو آمد کے ایام یعنی نئے لطوریائی سال کی مبارکباد پیش کی۔

آمدکے  ایام اور عید تجسم المسیح کی تیاری '' سینٹ پالز پیرش محمود آبادمیں کیٹی کیٹیکل سینٹر کی پیشکش اور سینٹ پالز پیرش ک...
09/12/2023

آمدکے ایام اور عید تجسم المسیح کی تیاری
'' سینٹ پالز پیرش محمود آبادمیں کیٹی کیٹیکل سینٹر کی پیشکش اور سینٹ پالز پیرش کی عملی معاونت سے“ آمدکے ایام اور عید تجسم المسیح کی تیاری کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
کراچی (آگاہی نیوز)2 دسمبر2023 کی بروز ہفتہ کیٹی کیٹیکل سینٹر کراچی کی پیشکش اور سینٹ پالز پیرش کی عملی معاونت سے نے ایک روزرہ تربیتی پروگرام بعنوان '' “ آمدکے ایام اور عید تجسم المسیح کی تیاری '' '' سینٹ پالز پیرش محمود آبادمیں کے علاقہ اختر کالونی میں منعقد کیا۔ پروگرام کے مقرر ریورنڈ فادرعلیزرشہزادتھے۔پروگرام کا آغاز دعا اور حمد وثناء سے ہوا پھرسیمسن بوٹا نے کیٹی کیٹیکل سینٹر اور پروگرام کا تعارف پیش کیا۔ جس کے بعد سینٹر کی ٹیم اور مقرر فادر کو پیرش کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا اور سندھ کی ثقافت اجرک پہنائی گئی۔ مقرر فاد؎ر علیزرشہزادنے اپنے پیغام میں عنوان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لفظ آمدکا مطلب کسی کا آنا یا تشریف لانا ہے۔کلام کی روشنی سے تمام آمد کے ایام کی روحانیت پر بات چیت کی اور کرسمس کی خوشیوں کو خدا کی محبت کے ساتھ بیاں کیا۔اس کے علاوہ اآمدکی تیاری سے قبل اس تیاری کی اہمیت کو جاننا ہم سب کے لئے نہایت اہم ہے۔کاشف جاوید نے پروگرام کے شرکاء بچوں اور بڑوں سے کاتھولک ایمان اور کرسمس کے ایام کی تعلیمات سے متعلق مختلف سوالات پوچھے اور شرکاء کے جوابات دینے پر انہیں انعام کے طور پر دیئے۔۔آخر میں سمسن بوٹا نے پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر شکیل گلزار،اور تمام معاون فادر ز صاحان، پاسٹرل ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کلیسیاء کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا کہ وہ صبر و تحمل کے ساتھ بیٹھے اور گرم جوشی سے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر فادردلاور نے مقرر فادر علیز شہزاد اور سینٹر کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس روحانی پروگرام کے لئے سینٹ پالز پیرش کا انتخاب کیا۔ اور کلیسیاء کو مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

سینٹ فلپس پیرش میں مقدس اندریاس رسول کی عید بڑی دھوم دھام سے منائی گئیمقدسین ہماری ملاقات خداوند سے کرواتے ہیں، فادر شاہ...
09/12/2023

سینٹ فلپس پیرش میں مقدس اندریاس رسول کی عید بڑی دھوم دھام سے منائی گئی
مقدسین ہماری ملاقات خداوند سے کرواتے ہیں، فادر شاہد بوٹا
کراچی (ماسٹر رحمت چمن) سینٹ فلپس پیرش میں مقدس اندریاس رسول کی عید بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ پیرش کے تمام علاقوں میں سے مومنین نے ا س عید میں شرکت کی۔ پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر شاہد بوٹا نے کی اور معاونت فادر عرفان ولسن نے کی ان کے ہمراہ ڈیکن آکاش اور برادر جنید تھے۔ ڈیکن آکاش نے اپنے پیغام میں مقدس اندریاس کی زندگی، روحانیت اور ایمان کی مضبوطی اور دکھوں، مصیبتوں اور پریشانیوں کے باوجود انجیل کے پرچار سے سرشاد ہونے اور زندگی آخر ی سانسوں تک انجل سنانے کے عمل کو مومنین کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد علاقے کے مومنین نے اپنے کاہنوں اور مبشرانِ انجیل سے اپنی عقیدت کا اظہا ر کیا اور گروپس ممبران نے ساتھ مل کر عید کا کیک کاٹا گیا۔ عبادت کی بھرپور تیاری، گیتوں، تلاوتوں،مناجا، تعارف، ڈیکوریشن اور دیگر کاموں کی بدولت فادر شاہد بوٹا نے علاقے کے تمام مومنین، گروپس اور علاقائی مناد کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

پادری جو گوٹھ پیپلز ویلفئیر سوسائٹی نے خُداوند کے سال2024ء کے کلینڈر کا اجراء کر دیا۔ پادری جو گوٹھ (آگاہی نیوز)پادری جو...
09/12/2023

پادری جو گوٹھ پیپلز ویلفئیر سوسائٹی نے خُداوند کے سال2024ء کے کلینڈر کا اجراء کر دیا۔
پادری جو گوٹھ (آگاہی نیوز)پادری جو گوٹھ پیپلز ویلفئیر سوسائٹی نے خُداوند کے سال2024ء کے کلینڈر کا اجراء کر دیا۔ پادری جو گوٹھ پیپلز ویلفئیر سوسائٹی نے جمعرات 7 دسمبر صبح 00:10بجے خُداوند کے سال2024ء کے کلینڈرکا اجراء کر دیا۔ نئے سال کے کلینڈرکے اِجراء کی تقریب سینٹ ازیڈور کاتھولک چر چ پادری جو گوٹھ میں منعقد ہوئی۔ سینٹ ازیڈور پیرش کے پیرش پریسٹ فادر دلدار مائیکلOFM نے PJGPWS کے پیٹرن منور سیموئیل، سینئر نائب صدر شمعون مجیدا ور نائب صدر ندیم بشیرکی موجودگی میں نئے سال 2024ء کے کلینڈر کو خصوصی برکت دیکرجاری کیا۔اس موقعہ پرفرانسسکن سسٹرز آف دی سیکرڈ ہارٹ آف جیسس کیFCJ سسٹروکٹوریا، سسٹر فلورنس، سسٹر روزمیری، سسٹر برناڈٹ، سسٹر شکیلہ اور سسٹر مختاراں بھی موجود تھیں۔ PJGPWS نے اس سال اپنے کیلنڈر پر مُقدّسہ مریم کے ساتھ بچّہ یسوع کی تصویر کے موضوع مناسبت سے اِشعیا نبی کے صحیفے کے9 ویں باب کی 6ویں آیت [کیونکہ ہمارے لیے ایک لڑکا پیدا ہوا اور ہمیں ایک بیٹا عطا کیا گیا۔ اور صداقت اُس کے کندھے پر ہے۔اور اُس کا نام یہ ہے۔ یعنی عجیب مشیر۔ خُدائے قادر۔ اَبدی سلامتی کا رئیس۔[ شائع کی ہے۔ PJGPWS نے اس سال نئے کیلنڈر پرفرانسسکن سسٹرز آف دی سیکرڈ ہارٹ آف جیسس کے پاکستان پراونس کیFCJ سسٹرز اورٖفضیلت مآب جوزف کارڈینل کوٹس کے تصویر شائع کر کے فرانسسکن راہبات کی جماعت کو پاکستان میں اُس کے Relegious Mission کے 70 سال مکمل ہونے اور اُس کی تعلیم، صحت، سماجی اور مذہبی خدِمات کو سراہا کر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اس کے علاہ PJGPWS نے کاتھولک آرچ ڈایوسیس آف کراچی اور کاتھولک ڈایوسیس آف حیدر آباد کے چند مخصوص پیرش پریسٹ کے نام،قومی تعطیلات اور مذہبی تہواروں کی تاریخیں بھی شائع کی ہیں۔یاد رہیپادری جو گوٹھ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی9ستمبر 2002ء کو اِسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ سِندھ کے ضِلع سانگھڑکے گاو?ں پادری جو گوٹھ میں رائج رومن کاتھولک کلیسیاء کے اِنتظامی حلقے کاتھولک اُسقفیہ حیدر آباد کیزیرِ اِنتظام مُقدّس اِزیڈور پیرش کے نوجوانوں کی سوچ اور کاوش سے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ سَماجی کلیسیاء میں روابِط برائے سَماجی خِدمت کے نصبُ العین کو اپنا کروجود میں آئی۔یہ تنظیم کلیسیائی معاشرے میں جدید اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے سَماجی خِدمات کے جذبیسیباہمی راوبِط قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔یہ اپنے لوگوں کو تعمیری اور مثالی قائدانہ کردار اَدا کرنے کے لیے تعلیم، کیٹی کیزم، کھیل و ثقافت، اَقدار اور روائیوں میں نکھار پیدا کرنے اور جِدت طرازی کے لییاُن کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کی نشونما کرنے میں رہنمائی کرتی ہے۔اَور خِدمت میں عِبادَت، اِقتِدار میں شمُولیت، اِختیار میں شفافیت اوراِحتِساب کا نظام قائم کرنے کے لیے بامعنی شراکت داری کے لیے وقف ہے۔

سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں سینٹ فرانسس زیوئیر کی عید منائی گئی پاک ماس کی قیادت آرچ بشپ بینی ماریوٹریوس نے کی‘سینٹ جیمس کے م...
09/12/2023

سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں سینٹ فرانسس زیوئیر کی عید منائی گئی
پاک ماس کی قیادت آرچ بشپ بینی ماریوٹریوس نے کی‘سینٹ جیمس کے مومنین کو زیارت کی دعوت
عید کی تیاری کے یہ تینوں دن میلہ کا سما رہا اور مومنین کی بڑی تعداد نے ان عبادات میں شرکت کی
کراچی (ماسٹر جمشید اختر) سینٹ پیٹرک کیتھڈرل کراچی میں فادر بینجمن شہزاد (ریکٹر اینڈ پیرش پریسٹ) کے زیرِ نگرانی سینٹ فرانسس زیوئیر برائے صغیر پاک و ہند کے مشنری کی عید بڑے پیمانے کے خیال کو ایک خوبصورت جامہ پہنایا۔ جس میں بالترتیب 29 نومبرسینٹ فلپس پیرش، 30 نومبر سینٹ پالز پیرش اور یکم دسمبر دسمبر 2023 سینٹ جیمس کے مومنین کو زیارت کی دعوت دی گئی۔ عید کی تیاری کے یہ تینوں دن میلہ کا سما رہا اور مومنین کی بڑی تعداد نے ان عبادات میں شرکت کی۔ 02 دسمبر،2023 بروز ہفتہ سینٹ فرانسس زیوئیر کی عید بڑی دھوم دھام سے منائی گئی جس کی قیادت آرچ بشپ بینی ماریوٹریوس نے اور مومنین کی بھرپور شمولیت کو سراہا۔ انہوں نے مقدس فرانسس زیوئیر کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی اورانکی زندگی کے مقصد کو بیان کیا اور ایمانداروں کی جماعت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہبھی اس مقدس کی زندگی کو اپنے لئے مشعل ِ راہ بناتے ہوئے دوسروں کے لئے اعلیٰ نمونہ بنیں۔ ہمارے لئے یہ بات بھی قابل ِ فخرہے کہ مقدس فرانسس کے جسم کی ایک چھوٹی سے ہڈی بطور ریلک ہمارے کیتھڈرل میں موجود ہے۔ اس موقع پر ایک اور ایمانی پرور خبر دیتا چلو کہ فادر سنیل سرفراز کی زیرِ نگرانی کیتھڈرل پیرش کے چھوٹے علاقے پیر بخاری میں یسوع بادشاہ کی عید کے موقع پر تین مختلف مقامات پر یوخرستی سجدہ کے لئے الطار تیار کئے گئے۔ یہ اس کلیسیاء کے لئے تاریخی موقع تھا انہوں نے اپنی انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس روحانیت سے بھرپور عبادت کو دل سے پسند کیا۔

کراچی کے ڈائیوسیزن کاہنوں کیلئے ریکلیکشن ڈے کراچی (آگاہی نیوز) مورخہ 6 دسمبر، 2023بروز بدھ آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے بشپ ب...
09/12/2023

کراچی کے ڈائیوسیزن کاہنوں کیلئے ریکلیکشن ڈے
کراچی (آگاہی نیوز) مورخہ 6 دسمبر، 2023بروز بدھ آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے بشپ بینی ماریو ٹریوس اور ڈائیوسیسن کاہنوں نے سینٹ مائیکل پیرش میں ایک روزہ دعا اور کرسمس کی تیاری کے لئے ریکلیکشن ڈے کا انعقاد کیا۔ فادر افضل گلفام نے ریکلیکشن میں پیغام دیا اور یوخرستی سجدے میں کاہنوں کو اعتراف کا ساکرامنٹ حاصل کرنے کا موقع دیا گیا۔

مقدس یوجین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدا کا تجربہ اپنی زندگیوں میں کرنے کی دعوتسبی میں مقدس یوجین پیرش کی عیدمنائی گئی‘بشپ...
09/12/2023

مقدس یوجین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدا کا تجربہ اپنی زندگیوں میں کرنے کی دعوت
سبی میں مقدس یوجین پیرش کی عیدمنائی گئی‘بشپ خالد رحمت کا خوبصورت پیغام
سبی(یعقوب سعید)مورخہ 2دسمبر2023بروز ہفتہ سبی میں مقدس یوجین پیرش کی عید منائی گئی۔ جس میں مہمانِ خصوصی عزت مآب بشپ خالد رحمت اور اُن کے ہمراہ ریورنڈ فادرخالق سلیم OMI، ریورنڈ فادر بشارت OMI، ریورنڈ فادر وارث ارشد اور ہولی فیملی سسٹرز شامل تھیں۔ سب سے پہلے تمام مہمانوں کو پرُ جوش طریقے سے ویلکم کیا گیا۔ سسٹرز کی زیر نگرانی چرچ ڈیکوریشن، الطار کی تیاری کی گئی جو کہ بہت ہی منفرد اور خوبصورت تھی۔ پاک ماس کی اقدس قربانی کے دوران بشپ جی نے مقدس یوجین کی حالاتِ زندگی پر خوبصورت وعظ پیش کیا نیز ان کی خوبیوں اور کاموں کو بیان کرتے ہوئے مومنین کو بھی دعوت دی کہ ہم سب بھی مقدس یوجین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے خدا کا تجربہ اپنی زندگیوں میں کر سکتے ہیں۔ مومنین کی بڑی تعداد اس عید کو منانے کیلئے شریک ہوئی۔ آخر میں بشپ جی نے شکریہ کے کلمات ادا کئے نیز آخری برکات سے نوازہ۔

سینٹ فرانسس زیوئیر کی عید منفرد انداز میں سینٹ فلپس پیر ش میں منائی گئیمشنری ہونا خدا کی طرف سے انمول تحفہ ہے، فادر شاہد...
09/12/2023

سینٹ فرانسس زیوئیر کی عید منفرد انداز میں سینٹ فلپس پیر ش میں منائی گئی
مشنری ہونا خدا کی طرف سے انمول تحفہ ہے، فادر شاہد بوٹا
کراچی (ماسٹر رحمت چمن) سینٹ فلپس پیرش میں یکم دسمبر کو مقدس فرانسس زیوئیر کی عید منفرد انداز میں منائی گئی۔ پیرش کے دیگر علاقوں سے بھی مومنین بنانے کے لئے شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز جلوس سے کیا گیا۔ مومنین وقت سے پہلے باہر گراؤنڈ میں روزری کی عبادت ادا کی اور ساتھ مزمور گائے۔ کیٹی کیزم اسکول نے ٹیبلو کے ذریعے پاسٹرل ٹیم اور مومنین کو خوش آمدید کہا۔ باقاعدہ طور پر عبادت کا آغاز کیا۔ ڈیکن آکاش اکرم نے پر جوش انداز میں مومنین کو مقدس فرانسس زیوئیر کی زندگی، روحانیت اور مضبوط ایمان سے متعلق بہت سے باتوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ مشنری ہونا خدا کا انمول تحفہ ہے اور اس مقدس نے دنیابھر میں انجیل کا پرچار کرنے کا عزم کیا ہوا تھا۔ دُکھوں، مصیبتوں اور پریشانیوں کے باوجود انجیل کا پرچار کرنے کو اپنا سمجھا اور یہ عید ہم سے بھی یہ تقاضا کرتی ہے۔ پاسٹرل ٹیم اور مومنین کے ساتھ مل کر عید کا کیک کاٹا گیا۔ کاہنوں، ڈیکن اور مبشرانِ انجیل کو علاقے کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔ تمام مومنین اور پاسٹرل ٹیم کے لئے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ پیرش پریسٹ فادر شاہد بوٹا نے جلوس، گرجا گھر اور پاک لطوریا کی بھرپور تیار ی پر مومنین اور گروپس کا شکریہ اداکیا۔

سینٹ جیمس پیرش کی زیرِ قیادت سینٹ فرانسس زیوئیر کے تیسرے روز کی زیارت کراچی (آگاہی نیوز) مورخہ یکم دسمبر 2023بروز جمعہ س...
09/12/2023

سینٹ جیمس پیرش کی زیرِ قیادت سینٹ فرانسس زیوئیر کے تیسرے روز کی زیارت
کراچی (آگاہی نیوز) مورخہ یکم دسمبر 2023بروز جمعہ سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل میں تین روزہ سینٹ فرانسس زیوئیر کی زیارت کے تیسرے دن کی ذمہ داری سینٹ جیمس پیرش کورنگی کراسنگ نے انجام دی۔فادر عامر بھٹی نے زیارت کا مختصر تعار ف پیش کیا اس کے بعد آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس پاک ماس کے آغاز سے پہلے مومنین سے گفتگو کی اور پیرش کے فادر صاحبان، پاسٹرل ٹیم اور مومنین کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی دعا میں رہنمائی کی۔ جلوس کی صورت میں مومنین مقدس فرانسس کے تابوت کے ہمراہ گیت گاتے ہوئے چرچ میں داخل ہوئے اور روزری کی عبادت کا آغاز ہوا۔پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر نوبرٹ نذیر نے کی اور معاونت فادر افضل گلفام، فادر عامر بھٹی، فادر بینجمن شہزاد، فادر سنیل سرفراز او ر ساتھ برادر زیوئیر بھی موجود تھے۔ فادر افضل نے اپنے وعظ میں مقدس فرانسس زیوئیر مشنری کاہن، روحانیت، کلیسیاء میں ان کی خدمت اور بہت سے سی روحوں کو مسیح کے نام میں ہمیشہ کی زندگی کی طرف راغب کرنے پر روشنی ڈالی۔ پاک ماس کے اختتام پر سینٹ فرانسس زیوئیر اسکول کے بچوں کے بچوں نے سینٹ فرانسس زیوئیر کا ترانہ گایا۔ کیٹی کیزم اسکول کے بچوں کے جانب سے ٹیبلو پیش کیا گیا۔ آخر میں فادر افضل گلفام نے اظہار ِتشکر کرتے ہوئے تمام انتظامیہ،فادر صاحبان اور گروپس کا شکریہ ادا کیااور سینٹ جیمس پیرش کی جانب سے تمام فادر صاحبان سے اظہار عقیدت کیا گیا او ر شال بطور تحفہ پیش کی گئی اور سینٹ زیوئیر کی عید کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔فادر بینجمن شہزاد نے زیارت کے تیسرے دن کے اختتام پر سینٹ جیمس پیرش پاسٹرل ٹیم،مومنین اور تمام گروپس کی خدمات کوخراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی۔ آخر میں تمام پیرش کی جانب سے تمام شرکاء کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ یاد رہے سینٹ فرانسس زیوئیر کی زیارت پر سینٹ جیمس پیرش سے 1200 لوگوں نے شرکت کی اور سینٹ فرانسس زیوئیر کی سفارشات چاہیں۔

کیٹی کیٹیکل سینٹر کراچی میں کیٹی کیزم اساتذہ کیلئے آمد کی تیاری کے حوالے سے سیمینارکراچی (آگاہی نیوز)مورخہ 2 دسمبر، 2023...
09/12/2023

کیٹی کیٹیکل سینٹر کراچی میں کیٹی کیزم اساتذہ کیلئے آمد کی تیاری کے حوالے سے سیمینار
کراچی (آگاہی نیوز)مورخہ 2 دسمبر، 2023 بروز ہفتہ کیٹی کیٹیکل سینٹر کراچی میں آرچ ڈایوسیس آف کراچی کیتھولک اسکولوں کے کیٹی کیزم اساتذہ کے لئے آمد کے ایام کی تیاری کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مقرر ریورنڈ فادر سنیل سرفراز تھے۔پروگرام کا آغاز دعا سے ہوا اور کلامِ پاک کی تلاوت پڑھی گئی۔ فادر سنیل نے کیٹی کیزم اسکول کے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہو ئے کہا کہ آمد کے ایام ہمیں توبہ اور تبدیلی کی دعوت دیتے ہیں ا س لئے زیادہ سے زیادہ وقت دعا میں گزاریں اور تجسیم کے بھید پر دھیان و گیان کریں۔ آمد کے یہ ایام ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنا اور خدا سے ڈھیر ساری برکات حاصل کرنے کو موقع دیتا ہے۔ پروگرام کے دوران مختلف activities بھی کروائی گئی۔ پروگرام کے ایام پر تمام شرکاء کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں آمد کے پہلے اتوار کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقادکراچی (آگاہی نیوز) سینٹ پیٹرک ہائی اسکول د...
09/12/2023

سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں آمد کے پہلے اتوار کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد
کراچی (آگاہی نیوز) سینٹ پیٹرک ہائی اسکول دوپہر کے پرائمری کلاس 3، 4اور 5 نے کرسچن طلباء کے لئے آمد کے پہلے اتوار کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ آمد کی ریت اور جیسی ٹری کو خوبصورت طور پر سجا کر آڈیٹوریم میں رکھا گیا۔ تمام طلباء ریت کے گرد جمع ہوئے اور دعا، کلام پاک کی تلاوت، گیتوں اور سوالا و جواب میں مشغول رہے۔ اس دوران آمد کے پہلے شمع (امید)روشن کرکے لطوریائی سال کا آغاز کیا گیا۔ بچوں نے جیسی ٹری کو خوبصورت انداز میں سجا کرمسیحا کی پیدائش کو سمجھنے میں مدد کی۔ دونوں سر گرمیاں نوجوان شرکاء کے لئے قابل قدر سیکھنے کے تجربات ثابت ہوئیں۔ یاد رہے آمد کے پہلے اتوارکی لطوریائی تیاری کی ذمہ داری کلاس 3 نے کی۔

آمد کے ایام کو منانے کا آغاز چوتھی صدی میں ہوا‘فادر گیسپر جیمس اوایم آئیکراچی (نعمان پیٹر) دنیا بھر میں کاتھولک کلیسیاء ...
09/12/2023

آمد کے ایام کو منانے کا آغاز چوتھی صدی میں ہوا‘فادر گیسپر جیمس اوایم آئی
کراچی (نعمان پیٹر) دنیا بھر میں کاتھولک کلیسیاء لطوریائی سال کا آغاز آمد کے پہلے اتوار سے کرتی ہے جو کہزیادہ تر ماہ دسمبر میں آتا ہے۔ دسمبر شروع ہوتے ہی کلیسیاء خداوند یسوع المسیح کی ولادت کی آمد کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ سردی کی آمد اور اس سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے لئے بھی تیاریاں شروع کر دیتی ہے۔ خداوند یسوع المسیح کی ولادت کی آمد سے پیشتر چرچ ہمیں روحانی تیاری کے لئے آمد کے ایام فراہم کرتا ہے جو کہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور آمد کے ان چار ہفتوں کی تیاری سے گزرنے کے بعد ہم یسوع کی پیدائش کی عید یعنی کرسمس مناتے ہیں۔ ان سب کی تیاری کے لئے گزشتہ ماہ 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ سینٹ لوقس پیرش بلدیہ ٹاون میں آمد کے ایام کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار بعنوان ''آمد کے ایام کی تیاری'' منعقد ہوا۔ اس سیمینار کے مقرر ریورنڈ فادر گیسپر جیمس او-ایم-آئی تھے۔ جو کہ ان دونوں Oblate House کراچی میں مقیم ہیں اور N.C.I.T میں پڑھا بھی رہے ہیں۔پروگرام کا آغاز پاک ماس سے ہوا جس کی قیادت فادر گیسپر نے کی۔ پاک ماس کے بعد فادر وقاص رضا او-ایم-آئی نے پر مسرت اور سنہرے الفاظات سے فادر گیسپر کو پیرش اور پروگرام میں خوش آمدید کہا۔فادر گیسپر نے پروگرام کے عنوان پر بات کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ آمد کے ایام کو منانے کا آغاز چوتھی صدی میں ہوا۔ اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ آمد کے ایام میں ہم توبہ اور تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے تین اہم باتوں 1- خوشی میں توبہ repentance in joy 2، - خوشی میں تیاری preparation in joy 3- خوشی میں انتظار waiting in joy جس کا مرکز خداوند یسوع المسیح ہے کلیسیاء کو بتایا۔ انہوں نے مزید آمد کے ایام کی روحانیت پر بات کرتے ہوئے افعال و اعمال، الفاظ، تصاویر اور موسیقی پر پر معنی گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کو ان چار چیزوں کی روحانیت سے روشناس کروایا۔ چھوٹے سے وقفے کے بعد فادر گیسپر نے مزید آمد کی خصوصیات، آمد کی چار خاص شخصیات، آمد کے ایام کی علامات اور خدا نے مسیح کے جسم میں انسانی شکل اختیار کی کے بھید کے 9 خوشی سے بھرپور لوگوں کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جو یہاں موجود ہیں ان سب باتوں کو بڑی توجہ سے سن رہے ہیں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ سب باتیں آپ کو اور کہیں نہیں ملیں گی کیونکہ یہ میری اپنی ریسرچ ہے۔ فادر گیسپر نے اپنی گفتگو کا اختتام دعائیہ کلمات اور شرکاء کو برکات دیتے ہوئے کیا۔آخر میں پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر عامر شہزاد او۔ایم۔آئی، نے فادر گیسپر جیمس کا پروگرام کے عنوان پر ان کی پر فضل اور سیر حاصل گفتگو کے لئے شکریہ ادا کیا اور انہیں پیرش کی طرف سے token of love پیش کیا۔ تمام شرکاء اور انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا اور برکت کے کلمات ادا کئے اور سب کو کھانا کھلانے کے بعد رخصت کیا۔

سینٹ مونیکا چرچ میں آمد کی پہلی موم بتی روشن کی گئیکراچی (نورین شاہد) مورخہ 30 نومبر 2023 بروز جمعرات کوسینٹ جانز پیرش ک...
09/12/2023

سینٹ مونیکا چرچ میں آمد کی پہلی موم بتی روشن کی گئی
کراچی (نورین شاہد) مورخہ 30 نومبر 2023 بروز جمعرات کوسینٹ جانز پیرش کے علاقے سینٹ مونیکا چرچ میں عالمگیر کلیسیاء کے ساتھ مل کر لطوریائی سال کے آغاز پر آمد کی پہلی موم بتی روشن کی گئی۔اس عبادت کی قیادت ریورنڈ فادر سلیم عامر نے کی اور اپنے وعظ میں کہا کہ ہماری امید ہمیں نجات کی طرف لے کر جاتی ہیں ہم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے ہمیں پر امید ہو کر پورے ایمان اور بھروسے کے ساتھ اپنے اپ کو تیار کرنا ہے روحانی اخلاقی اور دنیاوی طور پر اپنے اپ کو بیدار کرنا ہے ہم نہ صرف روحانی اور اخلاقی طور پر جاگتے رہیں بلکہ دنیاوی طور پر بھی بیدار رہیں اور زمانے کے حالات سے واقف رہیں۔

مقدس فرانسس زیوئیرکی زیارت کی کامیابی یوخرستی سجدہ اور شکرگزاری کی عبادت‘سر ٹیفکیٹ تقسیم کراچی (آگاہی نیوز)سینٹ جیمس پیر...
09/12/2023

مقدس فرانسس زیوئیرکی زیارت کی کامیابی
یوخرستی سجدہ اور شکرگزاری کی عبادت‘سر ٹیفکیٹ تقسیم
کراچی (آگاہی نیوز)سینٹ جیمس پیرش میں مورخہ 4 دسمبر، 2023 بروز سوموار مقدس فرانسس زیوئیر کی زیارت کے تیسرے دن کی انتظامیہ کمیٹی کے لئے فادر افضل گلفام، فادر نوبرٹ نذیر اور بردار زیوئیر کی زیر ِ نگرانی یوخرستی سجدہ اور خدا وند کی تمام برکات اور فضائل کے لئے شکرگزاری کی عبادت کا انعقاد کی گیا۔ فادر افضل نے زیارت کی کامیابی کے لئے کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تمام ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

سینٹ فرانسس چرچ میں بھی آمد کے ایام کا پرجوش استقبال کراچی (رینل غوری)لطوریائی سال کا آغاز اپنے ساتھ بہت سی نئی تبدیلیاں...
09/12/2023

سینٹ فرانسس چرچ میں بھی آمد کے ایام کا پرجوش استقبال
کراچی (رینل غوری)لطوریائی سال کا آغاز اپنے ساتھ بہت سی نئی تبدیلیاں لاتا ہے۔ الطار کے رنگوں کی تبدیلی اور ایڈونٹ ریتھ اور شمعوں کے اضافہ کے ساتھ کلیسیا آمد کے ایام کو خوشآمدید کہتی ہے۔ اسی کے پیش نظر سینٹ فرانسس آف اسیسی پیرش کے علاقہ سینٹ فرانسس چرچ پرانہ حاجی کیمپ میں بھی آمد کے ایام کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ چرچ اور ایڈونٹ ریتھ کو آمد کے مخصوص رنگوں اور پاک کلام کی آیات کے ساتھ سجایا گیا۔ آمد کے اس پہلے اتوار کے موقع پر پاک ماس کی قربانی معاون پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر انیل سجاد (او۔ ایف۔ ایم۔) نے گزرانی۔ انجیل مقدس کی تلاوت سے پہلے آمد کی پہلی شمع یعنی امید اور نبوت کی شمع روشن کی گئی۔ اپنے واعظ میں فادر صاحب نے بیان کیا کہ آمد کے یہ ایام ہمیں دعوت دیتے ہیں کہ کمال صبر کے ساتھ یسوع کی آمد ثانی کا انتظار کریں اور نا امید نہ ہوں بلکہ جاگتے اور دعا کرتے رہیں تاکہ یسوع کے برگزیدوں کے ساتھ خداوند کے دن اس کا استقبال کرسکیں۔

سینٹ جانز پیرش کی سرپرستی اور کیتھولک بائبل کمیشن کی معاونت سے سلسلہ وار بائبل سٹڈی کی گیارویں کلاس کا انعقادکراچی (نوری...
09/12/2023

سینٹ جانز پیرش کی سرپرستی اور کیتھولک بائبل کمیشن کی معاونت سے سلسلہ وار بائبل سٹڈی کی گیارویں کلاس کا انعقاد
کراچی (نورین شاہد) مورخہ 27 نومبر 2023 بروز پیر کو سینٹ جانز پیرش ڈرگ روڈ کی سرپرستی اور کیتھولک بائبل کمیشن کی معاونت سے سلسلہ وار بائبل سٹڈی کی گیارویں کلاس کا انعقاد کیا گیا جس کے آغاز میں کلام مقدس کو شرکہء کے ہمراہ احترام اور عقیدت کے ساتھ جلوس کی شکل میں چرچ میں لایا گیا اور خداوند کے زندگی بخش کلام کی تخت نشینی کی گئی ابتدائی دعا میں رہنمائی ماسٹرا عجاز نے کی جبکہ آج کی کلاس کے مقرر اعلی شخصیت کے حامل ماسٹر اینتھونی گیبریل فیلکس نے موضوع '' الصبات ضعیف حاملہ'' کو بائبل مقدس کے حوالہ جات کی روشنی میں اسٹڈی کروائی اور کہا مقدسہ الصبات ہمارے لیے رول ماڈل ہیں وہ حاملہ خواتین کی مربیہ ہیں خدا نے اسے بڑھاپے میں بیٹے سے نوازا ہے اس کا بیٹا یوحنا اصطباغی خداوند یسوع مسیح کی راہ تیار کرتا ہے الصبات کا مطلب ہے خدا مجھ سے بے حد وفادار ہے اور الصبات نے اپنے نام کے مطابق بڑی وافر مقدار میں برکت حاصل کی ہے وہ روح لقدس سے معمور ہوتی ہے کیونکہ اسے پہلے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ مریم اس مسیحا کی ماں ہے جس کی تیاری کے لیے وہ بے چین ہے۔ آخر میں ماسٹر انتھونی فیلکس نے شرکہء کا شکریہ ادا کیا اور ماسٹر مشتاق نے اختتامی دعا میں رہنمائی کی اس طرح بائبل مقدس کی گیارویں کلاس اپنے اختتام کو پہنچی۔

10 دسمبر،2023 آمد کا دوسرا اتوارجیروشہ جمشیدمرکزی آیت :  خداوند کی راہ تیار کرو۔  علامت :  راستہ تعارف: مسیح خداوند ہمار...
08/12/2023

10 دسمبر،2023
آمد کا دوسرا اتوار

جیروشہ جمشید

مرکزی آیت : خداوند کی راہ تیار کرو۔
علامت : راستہ

تعارف: مسیح خداوند ہمارا نجات دہندہ ہے۔ اُس نے خدا باپ کی مرضی سے انسان کی زندگی میں مداخلت کرکے آسمان کو چھوڑ کر زمین پر آنا گواراکیا۔ تاکہ ہم اپنی غلطیاں،خطاؤں اورگناہ سے توبہ کرکے کائنات کے خالق اور مالک کو اپنی زندگیوں کی چرنیوں میں خوش آمدید کہہ سکیں۔ آئیں آج کے پاک کلام کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو تیار کریں تاکہ سب مکمل تیاری کے ساتھ نجات دہندہ کو ’جی آیاں نوں‘ کہہ سکیں۔
گیت:
ابتدائی دُعا
اے پیارے آسمانی باپ! ہم تیرا شکر اور تیری تعریف کرتے ہیں کہ تو ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم تیرے نام کو جلال دے سکیں۔ ہم تجھ سے التجا کرتے ہیں ہمیں اپنا فضل عطا کر کہ ہم راہ راست اختیار کرتے ہوئے تیرے بیٹے کے لیے خود کو تیار کریں۔مسیح خداوند کے وسیلے سے۔ آمین
پہلی تلاوت اشعیا ء 11-9,5-1:40
پکارنے والے کی آواز بیابان میں خداوند کی راہ تیار کرو۔ میرے عزیز و اس آواز میں خدا کے لوگوں کی نجات کی خبر ہے، خدا سے میل کے لیے محبت بھری خواہش ہے یہ آواز تمام بنی نوع انسان کے لیے ہے تاکہ وہ اپنی راہیں ہموار کر لیں، چال چلن درست کریں۔ پرانی روش سے باز آ جائیں اور تیاری پکڑ لیں کیونکہ اب نجات قریب ہے۔
گیت:
دوسری تلاوت 2۔ پطرس 14-8:3
مسیح خداوند میں میرے عزیزو! ہم اکثر سوچتے ہیں کہ خداوند اپنی دوسری آمد میں بہت دیر کر رہا ہے۔ مقدس پطرس اپنے خط میں بیان کرتے ہیں کہ وقت کا حساب کتاب انسان کے لیے مختلف اور خداکے لئے فرق ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ خدا رحیم ہے اس لیے وہ انسان کووقت دیتا ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ کرلے۔ کیونکہ اگریسوع مسیح کی دوسری آمد ہو چکی ہو گی تو پھرہمارے لیے اعتراف کا وقت نہیں بچے گا۔ لہذا اب بھی وقت ہے آئیں یسوع کے لیے اپنے آپ کو تیارکریں۔
گیت:
انجیل مقدس بمطابق مرقس 8-1:1
عزیز مومنین! خداوندکی آمد مقدس مرقس کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس بات کا اندازہ ہم اس سے لگا سکتے ہیں کہ وہ اپنی انجیل کا آغاز اشعیاء نبی کے صحیفہ کی اس آیت سے کرتا ہے کہ پکارنے والے کی آواز بیابان میں۔ خدا کی راہ تیار کرواور اس تیاری کے لیے وہ یوحنا اصطباغی کی طر ف اشارہ کرتا ہے۔ جو دنیاوی عیش وعشرت سے بے نیاز ہے۔ جس کی پوشاک اُونٹ کی بالوں کی ہے اور مرغن خوراک کے بجائے ٹڈیاں اور جنگلی شہد کھا گزارہ کرتا ہے مگر اُس کی آواز میں حق اور صداقت ہے۔
غورو خوص
مسیح خداوند میں میرے عزیزو!آمدکے ایام ایک بھرپور روحانی مشق اور یکسو ہو کر دھیان و گیان کرنے کے ایام ہیں۔ اپنی زندگی کی موجودہ ِ صورت حال کو پرکھنے کے لیے پاک ماں کلیسیاء ہمیں خوبصورت وقت عطا کرتی ہے۔ عزیز مومنین! تیاری کے یہ ایام معاشرتی اور سماجی تیاری سے کہیں بڑھ کرہیں۔ ہمیں اپنے اندر اتر کر دیکھنا ہو گا۔ اپنے آپ سے سوال کرنا ہوگا۔میری منزل کیا ہے؟ اور میں کس راہ پر گامزن ہوں؟ اگر میری چنی ہوئی راہ مجھے میری منزل کا پتہ نہیں دیتی اور مجھے میرے یسوع سے نہیں ملواتی۔ توپھر یہ وقت ہے کہ ہم ازسر نو اپنی راہ کا تعین کریں۔ خداوند کی راہ تیار کرنے کا بھی یہی مطلب ہے۔ کہ میں اپنی راہ درست کر لوں۔ بدی کی جانب جاتے ہوئے راستے کو چھوڑ کر راہِ راست اپنا لوں۔
مقدس مرقس ہمیں یوحنا اصطباغی کی طرح ساری مگر حق اور سچائی پر مبنی زندگی بسر کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ سادہ لباس، سادہ رہن سہن اور انتہائی سادہ خوراک یوحنا اصطباغی کی اہم خصوصیات میں سے تھیں۔ عزیز مومنین غور کریں ہم ہر تقریب کے الگ لباس زیب تن کرتے ہیں۔ جب کہ بے شمار لوگوں کے پاس دوسرا لباس خریدنے کی طاقت نہیں۔
میرے عزیز و آئیں ان دنوں اپنی خواہشات کو بھول کر صرف اپنی بنیادی ضرورتوں تک محدود ہو جائیں اور بے کس، لاچار،کمزور اور تنگ دست لوگوں کی زندگیوں کو آسان کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
غورو خوص کے لیے چند نکات:
کیا میری راہ راست ہے؟
میری زندگی میں کیا چیزیں اہمیت رکھتی ہیں؟
کیا میں اپنی ساتھی ایمانداروں کی روحانی زندگی کو بہتر کرسکتا ہوں؟
عملی سر گرمیاں:
اپنے کاہنوں کا ہاتھ بٹائیں۔
کھانے سے پہلے کی دعا:
اے خالق و مالک تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ تیری تمام نعمتوں کے لیے جو تو ہمیں ہمیشہ عطا کرتا ہے۔ دعاکرتے ہیں کھانے جیسی نعمت کے لیے جو تونے آج ہمیں عطا کی۔ فضل بخش کہ ا سے کھا کر حاصل ہونی والی توانائی کو اچھے کاموں کیلئے استعمال کرسکیں۔ مسیح ہمارے خداوند کے وسیلے سے۔ آمین

کھانے کے بعد کی دعا:
اے باپ آسمانی تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو ہماری روحانی اوربدنی ضرورتوں کا خیال رکھتاہے۔ اس وقت اس خاندان کے لیے دعا کرتے ہیں۔تو ان کی فیاضی کی بدولت انہیں ڈھیروں برکات سے نواز۔ شکربھی اداکرتے ہیں اس خوراک کے لیے جو ابھی ہم نے کھائی ہے۔ دعا گو ہیں جنہیں یہ نعمت میسر نہیں انہیں بھی عطا کر۔ مسیح ہمارے خداوند کے وسیلے سے۔ آمین
آخری برکت:
ہمار ے خداوند یسوع مسیح کا فضل، خدا باپ کی محبت اور روح القدس کی رفافت اور شراکت آپ سب کے ساتھ ہو۔ آمین۔

تحریر  فادرمقصودنذیر  او۔ایم۔آئی   ڈیرک آبادآمدکا دوسرا اتواراشعیا ۱۱:۱۔۰۱رومیوں ۵۱: ۴۔۹متی ۳:۱۔۲۱خدادریچہ میں: جانی اور...
07/12/2023

تحریر فادرمقصودنذیر او۔ایم۔آئی ڈیرک آباد
آمدکا دوسرا اتوار
اشعیا ۱۱:۱۔۰۱
رومیوں ۵۱: ۴۔۹
متی ۳:۱۔۲۱
خدادریچہ میں:
جانی اور مریم اپنی گرمیوں کی تعیلات گزارنے اپنے نانااورنانی کے پاس گاوئں میں چلے گئے۔ تو ان کو گاوئں کی زندگی بہت پسندآئی کیونکہ اُن کے نانااورنانی اپنے کھیتوں میں تعمیر شدہ گھرمیں رہتے تھے۔ تو ایک دن جانی نے غلیل ہاتھ میں لی تو کھیتوں میں چلاگیا کہ کسی پرندے کو مار گرِئے سارا دن اُس سے کچھ بھی ایسا نہ ہوا تو شام کو وہ گھر کی طرف واپس آرہا تھا کہ گھر کے پاس ہی اُس کے نانی کی فالتوبطخ تھی تو جانی نے اُس کو اپنا شکار بنایا تو وہ کامیاب ہو گیا بطخ مرگئی۔ گھر آکر وہ خاموش رہا کہ کسی بھی نہیں پتہ نہ چلے اُس نے سوچاکہ کوئی بھی نہیں دیکھ رہا جبکہ مریم نے اُس کو دیکھ لیاتھا۔ جب رات کے کھانے کے بعد برتن صاف کرنے کیلئے نانی نے مریم کی مددمانگی تو مریم نے کہانانی جی آج جانی آپ کی مدد کرے گا،جانی ایکدم چونک گیا کہ میں تو برتن صاف نہیں کروں گا تو مریم نے اُس کے کان میں کہاکہ جانی میں نے آپ کو نانی کی بطح کومارتے ہوئے دیکھا ہے یہ سننا تھا کہ جانی نے خاموشی برتن صاف کردئیے۔ اس طرح یہ سلسلہ چل نکالا تو ایک دن جانی نے حوصلہ بندھاتو کہاکہ نانی جی میں آپ کوایک بات بتانا چاہتا ہوں نانی جی نے جانی کو پیار کیا اور کہا بولو کیا بات ہے تو جانی نے کہاکہ میں معذرت خواہ ہوں کہ میں آپ کی بطح کو مارا ہے جس کے لئے میں سوری کرتا ہوں تو نانی جی نے جواب دیا کہ میں اُس وقت آپ کو دریچہ سے دیکھ رہی تھی جب تم نے بطح کو نشانا بنایا لیکن میں اس انتظار میں تھی تم خود ہی مجھے بتاؤ گئے تو آج تم نے بتا دیا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہے۔
باثمر ہونے کی وجہ:
آمد کے ایام خداوند کے انتطار کے دن ہیں۔ اس انتطار کے دنوں میں تیاری کا مطلب ہے ایماندار ہمیشہ اپنے خداوند کے لئے تیار رہے۔ جیسے کسی خاص مہمان کی آمد ہم اپنے گھر صاف ستھرا کرتے بلکہ اسپشل صفائی کرتے ہیں اسی طرح سے ہمیں اپنے دِلوں کو بھی صاف کرنے کی بھی لازمی اور ضروری ہے کیونکہ یسوع آ رہا ہے اور مسیحی ایماندار کا خاص اور اہم ترین مہمان تو یسوع مسیح ہے تو توبہ کے ذریعے دل کی صفائی بہت ضرروی ہے۔ توبہ کامطلب صرف پشمان ہونا ہی نہیں ہے بلکہ گناہوں سے کامل اور مکمل موڑ جانا اورر تبدیل ہو کر زندگی گزارنے کا ارادہ کرکے بہتری کی طرف قدم بڑھتے رہنا اور اپنا رشتہ خداوند خدا کی قربت میں رہنے کا کام توبہ ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ فضل و محبت کے پھل جب زندگی میں ظاہر ہونے لگائیں تو نظر آتا ہے کہ انسان گناہوں سے کنارہ کشا ہو چکا ہے۔ بے پھل رہنا والا توبہ میں سست اور کاہل ہے۔ بے پھل وہ رہتا ہے جو حق ِخوداختیاری میں رہتا ہے۔ بے پھل تبدیلی سے دُور ر ہتا اوراس سے بدتر یہ کہ اپنے گناہوں سے چشم پوشی کرتا ہے۔ ہمیں یہ بھی خوش فہمی ہوسکتی ہے میرا تو کوئی گناہ ہی نہیں ہے تو میں کیوں توبہ کروں ارر کسی لئے کروں۔ کلام مقدس میں درج ہے کہ”کیونکہ صادق سات دفعہ گرِ کر اُٹھ کھڑا ہوگا پر شریر ہلاکت میں پڑتے ہیں“۔ امثال۴۲:۶ا۔ کسی روحانی دانشوار کا کہناہے کہ زمانہ عصر کا روحانیت کے میدان سب سے بڑ ا خلا یہ ہے یہ نسل گناہ کا احساس ہی نہیں ہے۔ جبکہ ہم سارے ہی گنہگار ہیں۔
بے پھل کا نتیجہ:
بے پھل ہمیشہ کسی سانحہ، مُصیبت،آفت اورحادثہ کی موعود کرتا ہے۔ یسوع مسیح میں انجیر کے درخت کو اُس کے بے پھل ہونے کی وجہ سے ہی بُرا جانتا ہے وہ درخت کاٹتے جانے سے صرف اس لئے بچ جاتا ہے کہ اُس میں پھل لانے کی اُمید باقی ہے۔ کیونکہ مالی اُس پر کام کرنے کی ہامی بھرتا ہے کہ مجھے ایک سال اور دیا جائے تو میں زیادہ محنت کروں گا اس درخت کے گرد گوڈی کروں گا، کھاد ڈالو گااور اگر اُس کے بعد بھی یہ درخت پھل نہ دے تو کاٹ دینا۔یسوع مسیح نے اُس درخت کو چھوڑ دیا۔
کوئی بھی چیز جو بے پھل ہوتی ہے وہ کسی سانحہ کا پیش خمامہ ہوتی ہے کیونکہ؛
جو لوہابے کار رہے تو اُس کو زنگ کھا جاتا ہے
جوکتاب کبھی کھولی نہ جائے تو اُس میں کتابی کیڑے پڑجاتے ہیں
جس گھر میں کوئی نہیں رہتاوہ گھرخستہ حالی میں تبدیل ہو جاتا ہے
جو زندگی بے پھل ہوجائے اُس میں ملامت ہوتی ہے۔
یہی فطرت کا اصول ہے اور زندگی میں بھی ایسا ہی ہو تا ہے اور ہو رہا ہے بے پھل ہونا کسی بڑے سانحہ کو دعوت دیتا ہے۔
بے پھل ہونے بچنا:
کسی دانشوار نے کہا سچی توبہ کے دوپہلو ہیں ایک یہ کہ انسان توبہ کرتا ہے اور اپنے ماضی پر آنکھوں میں آنسو لئے غور کرتا ہے۔ دوسرا یہ کہ توبہ کرنے والے اپنے مستقبل میں چوکس کن نظروں سے دیکھتا ہے۔ بے پھل ہونے سے پھلدار بننے کے لئے اپنے گناہوں سے توبہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے اوردُعامیں اپنے پرودگارسے رابطہ گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک یونانی کہانی ہے جس میں ایک آدمی نے اپنے گناہوں سے معافی اور زندگی میں اُس وقت سکون پایا جب اُس نے اعتراف میں اپنے گناہوں کو تسلیم کیا۔ ایک ماں نے گناہ کیااپنے دیوتا کے خلاف جس میں اُس دیوتا نے اپنے قتل کو اور اُس کی نسل پر بھی لعنت دی۔پھر اُس کی لعنت کا اثر یہ ہوا کہ اُس عورت نے اپنے شوہر کو بھی قتل کر دیااوراُس دیوتا کی لعنت اورر گہری ہوگی کہ اُس نے بہت لوگوں کو قتل کردیا۔ وہ قاتل دُینا میں رسوا ہو کر پھرتا رہاکہ ایک وقت میں اُس نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا تو اُس دیوتا نے اپنی لعنت کو واپس لیا تو اُس کو وہ شخص اپنی زندگی میں واپس آیا۔ تو اے ایمانداروں وہ تو دیوتا تھا اور ہم مسیحی تو زندہ خدا کو مانتے ہیں۔
ہمارے ذہین ایک سپنچ کی مانند ہے جس میں جو کچھ بھی کرتے زیب ہوجاتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا سب ختم ہوگیا۔ ہم اپنے اعمال کو جتنا بھی پوشیدہ رکھنا چاہیں نہیں رکھ سکتے۔ جس طرح جانی اپنے عمل کو پوشیدہ رکھنا چاہتا تھا لیکن ناکام رہا۔ اپنے کام کو بھول بھی تو نہیں سکتے کیونکہ ہمارے کام ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں جو ہمارا شکار کرتے ہیں اپنے جال میں پھنسائے رکھتا ہے اور ہم بے پھل رہتے ہیں۔
بشپ فلٹن شن لکھتے ہیں ”کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو انسان کو خدا کی جستجو میں محوہو جائے تو کون روک سکتا ہے، یہی بات ہے جو کردار تعمیر کرتا ہے تو آدمی اپنے ایک کردار سے بھی سماج کو بہتر بنتا ہے اور گناہوں سے کنارہ کیے رہتا ہے۔“
ہمیں اپنے غلط کیے کو اور گناہ کو ماننا ہے اور اس سے دور بھی رہنا ہے یعنی اپنے اندر کے خوف سے باہر آنا ہے۔ خدا نے ہمیں معاف کردیتا ہے کیونکہ وہ تو ہمارے گناہ کو دریچہ سے دیکھ رہا ہے ہمیں صرف سچے دل سے توبہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری زندگیاں پھلدار بن سکیں۔

…………)٭O٭(…………  10 دسمبر2023            فادر پیٹرک پیٹراو۔پیآمد کا دوسرا اتوار”خُداوند کی راہ کو تیار کرو“ آمد کے دوسرے ا...
07/12/2023

…………)٭O٭(…………
10 دسمبر2023 فادر پیٹرک پیٹراو۔پی
آمد کا دوسرا اتوار
”خُداوند کی راہ کو تیار کرو“
آمد کے دوسرے اتوار پر مقدس یو حنا اصطباغی جو یسوع مسیح کا پیش رو ہے وہ مسیح خُداوند کی تیاری اور اشعیا نبی کی معرفت اپنی آواز بُلند کرتا ہے۔”پکارنے والے کی آواز بیابان میں،خُداوند کی راہ کو تیار کرو۔اُس کی شاہراہ کو سیدھا بناؤ۔“
آج آمد کی دوسری موم بتی جلائی جاتی ہے۔جو کہ پیارکی علامت ہے۔ آمد کے ایام میں کلیسیاء مسیح یسوع کی پہلی آمد پر تو غور کرتی ہے مگر اِس کے ساتھ آمدِ ثانی پر بھی غور کیا جاتا ہے۔ یعنی ہمیں یسوع کی جلالی آمد کے لیے تیار رہنا ہے۔مگر یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ یسوع کی پہلی آمد جو کہ بیت الحم میں ہُوئی اُس کے متعلق انبیاء کرام کیا کہتے ہیں خصوصی طورپر اشعیا نبی کیا کہتا ہے۔
پہلی تلاوت: (اشعیا11-9,5-1:40)آج کی پہلی تلاوت اشعیا نبی کے صحیفے سے لی گئی ہے۔ جس میں اشعیا نبی نبوت کرتے ہوئے پیشن گوئی کر رہا ہے کہ جس کا وعدہ زمانو ں کے شروع میں ہوا یعنی دنیا کا نجات دہندہ وہ آنے والا ہے۔ یہ گواہی اور پیشن گوئی یسوع کی پیدائش سے اُس نے 800سال پہلے کردی۔
تسلی دو میری اُمت کو تسلی دو: یہ خُداوند کا فرمان ہے کہ وہ کس طرح اُمید کے پیغام سے لبریز کر رہا ہے کہ وہ اُمت کو تسلی کا پیغام دے کر اُن کی ہمت بندھا تا ہے کہ اُمت کی نجات قریب ہے۔ وہ دُور نہیں بلکہ بہت ہی قریب ہے یہاں یروشلیم کو دلاسا دیا جارہا ہے کہ اپنے کمزور گھٹنوں کو مضبوط کرے۔یروشلیم جو کہ داؤد بادشاہ کا شہر ہے اِسے اُمید دلائی جا رہی ہے کہ دیکھ تیرا بادشاہ آنے والا ہے۔ اب اس کی لشکر کشی ختم ہوئی۔
خُداوند کی راہ کو تیار کرو: اشعیا نبی اُس بادشاہ کی جو کہ داؤد کے تخت کو بحال کرنے کو ہے اُس کی خوشخبری دیتا ہے۔ کہ اُس کی راہ تیار کرو ہر ایک ٹیلا ہموار کیا جائے، خُداوند کی شاہراہ کو سیدھا بناؤ۔شاہراہ کو سیدھا بنانے کا مطلب ہے کہ اپنے ایمان میں استقامت پانا اور اِ سی ایمان میں قائم رہ کر اپنی سمت درست کرنا۔اورکہ سب لوگ خُداوند کے منتظر ہوں۔ ایک تیاری اُس وقت کے لیے یعنی مسیح کی آمد جو بیت الحم میں ہوئی اور اِس کے ساتھ ساتھ دوسری آمد یعنی یسوع کی جلالی آمد کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے اور دوسرایہ کہ یروشلیم کا ذکر جہاں مکاشفہ کی کتاب میں پایا جاتا ہے۔وہ آسمانی یروشلیم جہاں ہر شخص جس نے مسیح کو پہن لیا ہو وہ خُدا کے مقدس کرنے والے فضل سے پاک ہو کر پہنچے گا۔
دوسری تلاوت: (۲۔پطرس14-8:3)مقدس پطرس رسول فرماتے ہیں کہ خُداوند اپنے وعدہ میں دیر نہیں کرتا وہ ضرور آئے گا اُس کی آمد نزدیک ہے وہ چاہتا ہے کہ سب توبہ کریں اور نجات پائیں۔ آج کی دوسری تلاوت ہر مسیحی مومن کو دعوت دیتی ہے کہ اپنے بپتسمائی وعدے پر غور کرے اور پاک چال چلن سے زندگی گزارے اور دین داری کے ساتھ یسوع کی دوسری آمد پر اپنی نظر گاڑے رکھے تاکہ جب وہ آئے تو ہمیں دُعا میں سرگرم اور نیک چال چلن اور ایمان میں گرم جوش پائے یہی ہماری روحانی اور ایمانی تیاری ہے۔
انجیل مقدس: (مقدس مرقس 8-1:1) آج کا انجیلی اقتباس مقدس مرقس کی انجیل سے لیا گیا۔ جس میں انجیل نویس یو حنا اصطباغی کے متعلق ہمیں یہ فرماتے ہیں۔”دیکھ میں اپنا پیامبر تیرے آگے بھیجتا ہوں جو تیرے آگے تیری راہ تیار کرے گا۔“
”پکارنے والے کی آواز بیابان میں خُداوند کی راہ کو تیار کرو اور اُس کی شاہراہ کوسیدھا بناؤ۔“ (مرقس 3-2:1)
یہ آواز یوحنا اصطباغی کی ہے جو خُداوند یسوع ہمارے نجات دہندہ کی راہ تیار کرنے کا اعلان کرتا ہے وہ ہی منادی کرتا ہے کہ سب لوگ توبہ کریں اور لوگ دریائے اُردن کے کنارے آکر دریا میں اُس سے توبہ کا بپتسمہ پائیں۔
یوحنا اصطباغی:یوحنا وہ آخری نبی ہے جوکہ لوگوں کو آنے والے غضب کیلئے خبردار کرتا ہے کہ خُداوند آنے والا ہے۔ یہ شخص خُدا کا چُنیدہ ہے اورمردِ خُدا ہے۔اِس کی پیدائش بھی عجیب انداز سے ماں باپ کے بڑھاپے میں ہوئی اور جس سے خُدا کا جلال ظاہر ہوا۔ یوحنا پرانے عہد نامے اور نئے عہد نامے کا درمیانی پُل بھی ہے۔ کیونکہ اِسی کی منادی سے پُرانا عہد نامہ مکمل ہو کر نئے عہد نامے میں داخل ہوتا ہے۔ یوحناخُدا کی آواز بنتا ہے اور یسوع مسیح نجات دہندہ کا نہ صرف درمیانی بن کر لوگوں کوراہ دکھاتا ہے بلکہ اُس کی راہ بھی تیار کرتا ہے۔

دوسرے دن یوحنا مع اپنے دو شاگردوں کے کھڑا تھا۔اُس نے یسوع پر جو جا رہا تھا نگاہ کر کے کہا ”کہ دیکھو۔خُدا کا برّہ۔“(یوحنا 36-35:1) وہ یسوع کی شہادت اور گواہی بن کر آیا۔ جو کہ کہتا ہے میں وہ نہیں بلکہ ”وہ آتاہے جو مجھ سے زور آور ہے اور میں اِس لائق نہیں کہ جُھک کر اُس کی جوتیوں کا تسمہ کھولوں۔ میں نے تو تمہیں پانی کا بپتسمہ دیا۔لیکن وہ تمہیں رُوح القدس میں بپتسمہ دے گا۔“ (مرقس8-7:1)۔
یوحنا کی عاجزی:یوحنا بے شک ایک مُرسّل ہو کر منادی کرتا ہے مگر حلیمی اور فروتنی کے ساتھ اپنی نالائقی ظاہر کرتا ہے۔ جب وہ کہتا ہے کہ ”میں اِس لائق نہیں کے جُھک کر اُس کی جوتیوں کا تسمہ کھولوں۔ “
دراصل وہ جو آنے والا تھا اُس کی عظمت بیان کرتا ہے۔اِسی مقصد کے لیے خُداوند خُدا نے اُسے برپا کیا۔کہ وہ نجات دہندہ کی راہ تیار کرے۔اُس میں کوئی مکر نہیں۔وہ سادہ خوراک کھاتا ہے اِس لیے نہ تو وہ کسی کا قرض دار ہے نہ ہی اُسے کسی چیز کا لالچ ہے بلکہ وہ نبی کا کام سرانجام دیتے ہوئے سچ اور حق کی گواہی دیتا ہے جس کیلئے وہ اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا بلکہ نجات دہندہ کی گواہی نہ صرف اپنے الفاظ سے دیتا ہے بلکہ اپنا لہو بھی بہا کر اُس کی گواہی دیتا ہے۔
یوحنا کا بپتسمہ: یوحنا لوگوں کو تیار کرنے آیا تھا۔ اُس کے بپتسمہ سے توبہ اور تیاری ضرور وابستہ ہے مگر اُس سے نجات نہیں۔نجات یسوع مسیح میں بپتسمہ پانے سے ہے۔ وہ لوگ جو اِس بپتسمہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں جو یہ سوال کرتے ہیں۔ یہودی قوم کیلئے بپتسمہ یوحنا کا ہے جس سے مسیح کو دیکھنے کے قابل ہوئے مگر ہم مسیحی ہیں۔ ہمارا بپتسمہ نجات، فضل، ہمیشہ کی زندگی کو میراث میں پانے کا بپتسمہ ہے۔ نبی کے بپتسمہ اور مسیح کے بپتسمہ میں بہت فرق ہے۔کیونکہ نبی جو بپتسمہ دے رہا ہے کہ لوگوں کے لیے دعوت تھی۔ توبہ کرو آسمان کی بادشاہی قریب ہے۔ یہ توبہ کرنے کا اور تیاری کا بپتسمہ تھا۔مسیحی بپتسمہ ایک ساکرامنٹ ہے اور ساکرامنٹ سے نجات وابستہ ہے۔ اِس سے موروثی گناہ مٹ جاتا ہے اور کلیسیاء میں دخل پاتے ہیں۔ مسیح یسوع میں بپتسمہ پانا ایمان میں یسوع مسیح کے اسراری بدن کا رکن بننا ہے۔اس لیے ہمارا بپتسمہ یسوع میں نجات کا بپتسمہ ہے۔
آمد کی تیاری کیلئے چند نکات:
۱۔ ایمان میں سرگرم ہونا
۲۔ جاگتے رہنا اور دُعا میں سرگرم رہنا
۳۔ خاندانی دُعا کا اہتمام کرنا
۴۔ اپنے ہمسایہ کا خیال رکھتے ہوئے اُن کے ساتھ محبت بانٹنا جو کہ غریب، محتاج، یتیم یا معاشرے کے دھتکارے ہوئے ہیں کہ وہ بھی ہمارے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منائیں۔
۵۔ پطرس رسول کی آواز پر پاک چلن اور دیندار بننا
۶۔ اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کے لیے اعتراف کا ساکرامنٹ حاصل کرکے اپنے آپ کو پاک بنانا اور یسوع کو اپنے دل کی چرنی میں سجانا۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Agahi:

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All