Ittefaq News

Ittefaq News Daily Ittefaq News Karachi
(15)

غیر ملکیوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ، 6ملزمان گرفتارکراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے ڈیفنس میں واقع غیر ق...
13/10/2024

غیر ملکیوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری ، 6ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے ڈیفنس میں واقع غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپہ مار کر غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنے میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے ڈیفنس فیز فائیو خیابان سحر میں واقع بنگلے میں چھاپہ مار کر 6ملزمان عبدالرحمان باجوہ ،وقار حسین، آرنلڈ السٹر، موسس ایڈوین ،قاسم رضا اور غنی خان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے پانچ دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیر قانونی کال سینٹر چلا رہے تھے۔سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزمان "اسپوف کالز" کے ذریعے امریکی اور کینڈین شہریوں کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کا قیمتی ڈیٹا چوری کرتے تھے اور چرائے گئے ڈیٹا کو اپنے غلط مقاصد کے لئیے استعمال کرتے تھے۔حکام کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کا پرسنل ڈیٹا چوری کرکے اور اپنے آپ کو سیکورٹی ایجنسی کا ظاہر کرکے ان سے ان کے کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈز کی معلومات دھوکہ دیکر حاصل کرتے تھے ۔پھر مرچنٹ اکاؤنٹ میں چارج کرتے تھے اور وہ پیسے کریپٹو کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتے تھے۔ملزمان اب تک متعدد غیر ملکیوں سے فراڈ کر چکے ہیں۔رقم کی ہینڈلنگ عبدالرحمان باجوہ،حنیف لاسی اور انس نیازی کرتے تھے۔ایف آئی اے نے 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 31/2024 درج کر لیا ہے اور ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

پی آر نمبر: 648/2024فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسیہیڈ کواٹر اسلام آبادایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کاروائی- جعلی دستاویزات پر س...
30/09/2024

پی آر نمبر: 648/2024
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی
ہیڈ کواٹر اسلام آباد

ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کاروائی- جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

مسافر کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی

امیگریشن کلیریئنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا

مسافر نے اگست 2023 میں ملائشیا کا سفر کیا اور تب سے پاکستان واپسی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا

تاہم مسافر کے پاسپورٹ پر ایف آئی اے کی مشکوک ایگزٹ سٹیمپ بتاریخ 14 جون 2014 پائی گئی

علاوہ ازیں مسافر کے پاسپورٹ پر ویتنام اور کمبوڈیا کی اسٹیمپ بھی جعلی تھی

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی اسٹیمپ ملائشیا میں رہائش پذیر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سلیم خان نامی ایجنٹ سے حاصل کی

مسافر نے مذکورہ ایجنٹ کو اس مقصد کے لیے 2500 رنگٹس ادا کیے

مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے

کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کو منشیات کیس میں بھی ضمانت مل گئی، عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا
30/09/2024

کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کو منشیات کیس میں بھی ضمانت مل گئی، عدالت نے رہائی کا حکم دے دیا

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمتدفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پ...
19/09/2024

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان میں الیکٹرانک آلات کے ذریعے اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔

عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لبنانی حکومت و عوام سے بھرپور اظہارِ یک جہتی کرتے ہیں، غزہ میں اسکول پر اسرائیلی دہشت گرد حملے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابلِ قبول ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیرِ اعظم الیکسی اوورچک پاکستان کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، دونوں فریقین نے پاک روس تعلقات کے بڑھتے مومینٹم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں پر ان کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقاتیں ہوں گی۔

کراچی: کورنگی میں خود کو صحافی ظاہر کرنے والا جعلساز ملزم گرفتار، ترجمان کراچی: جعلساز ملزم عامر ولد اسحاق خود کو صحافی ...
19/09/2024

کراچی: کورنگی میں خود کو صحافی ظاہر کرنے والا جعلساز ملزم گرفتار، ترجمان

کراچی: جعلساز ملزم عامر ولد اسحاق خود کو صحافی نمائندہ ظاہر کرتا تھا، پولیس

کراچی: ملزم سرکاری افسران کے ساتھ تصاویریں بنواکر لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا،

کراچی: ملزم پولیس افسران کا نام استعمال کرکے لوگوں کو دھمکاتا تھا، پولیس

کراچی: سرکاری افسران کے نام پر جرائم پیشہ ملزمان کی سرپرستی کرتا تھا، پولیس

کراچی: ملزم نے قبل از گرفتاری کورنگی پولیس کے افسر کو بھی دھمکایا، پولیس

کراچی: ملزم گرفتاری کے وقت پولیس کو جعلی واٹس ایپ کی خبریں چلانے کی دھمکیاں دیتا رہا، پولیس

کراچی: کورنگی پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کرلیا، ترجمان کورنگی پولیس

لاہور: 9 مئی مقدمات کی تفتیش کرنیوالی انوش مسعود کا تبادلہلاہور کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا تبادلہ کر دیا گ...
19/09/2024

لاہور: 9 مئی مقدمات کی تفتیش کرنیوالی انوش مسعود کا تبادلہ

لاہور کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا تبادلہ کر دیا گیا۔

انوش مسعود کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے 9 مئی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی تفتیش کی اور چالان جمع کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کو فوری طور پر ریلیو کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور میں پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر ایک مخصوص گروپ ان کی مخالفت کر رہا تھا، ان کی جگہ محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیےبین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ب...
19/09/2024

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔

ایک ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے پیج پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ڈاکٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیئر اسپیشلسٹ بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بات چیت اور معائنے میں مصروف ہیں۔

دوسری ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو سر پر سرجیکل کیپ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اس دوران اپنے معالج کو ایک سو روپے کے نوٹ پر اپنا سائن کر کے دے رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعاتملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعا...
19/09/2024

ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعات

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 8 ماہ میں 8 ایئرپورٹس پر طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے 100 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق لیزر لائٹ مارنے کے سب سے زیادہ واقعات کراچی ایئرپورٹ پر ہوئے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 37 اور لاہور میں 33 واقعات پیش آئے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پچھلے سال لیزر لائٹ مارنے کے 193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

ذرائع پی اے اے کے مطابق لیزر لائٹ فلائٹ سیفٹی رسک ہے۔ لیزر لائٹ سے پائلٹ کو لینڈنگ میں دشواری ہوسکتی ہے۔

ذرائع پی اے اے کے مطابق پائلٹس کا لیزر لائٹ کے واقعہ کو رپورٹ کرنا معمول کی کارروائی ہے۔ پی اے اے لیزر لائٹ واقعات سے ضلعی انتظامیہ کو علاقے کی نشاندہی کرتی ہے۔

ذرائع پی اے اے کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹ، شادی ہالوں پر لگی بڑی لیزر لائٹس بھی ایسے واقعات کی ایک وجہ ہیں۔

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰبلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 14 سے متعلق سما...
19/09/2024

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 14 سے متعلق سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں۔

سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 14 سے متعلق پیپلز پارٹی کے غلام رسول کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی بی 14 بلوچستان سے ن لیگ کے محمد خان لہڑی کی کامیابی برقرار رکھا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 96 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ درخواست گزار کو کیسے پتہ چلا کہ غلط رزلٹ تیار کیا گیا ہے، ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45 ہو یا 75 اس کی حیثیت نہیں رہتی۔

جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران نے اصل ریکارڈ پیش کیا، آپ کاپیوں پر کیس چلا رہے ہیں، درخواست گزار کے گواہان نے پریذائیڈنگ افسران کا نام تک غلط بتایا، درخواست گزار کے گواہ تو خود کو پولنگ ایجنٹس بھی ثابت نہیں کر سکے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انتخابات میں سب سے اہم شواہد ووٹ ہوتے ہیں، فارم 45 تو پریذائیڈنگ افسر بھرتا ہے، یا تو دوبارہ گنتی پر اعتراض کریں کہ ڈبے کھلے ہوئے تھے۔

جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ ریکارڈ سے آپ کے الزامات ثابت نہیں ہوتے، کیس بہت سادہ ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جھوٹا سچا اللّٰہ جانتا ہے ہم حقائق پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ کوئی میاں بیوی کا مقدمہ نہیں جو سچا جھوٹا فیصلہ کریں گے، اس کا فیصلہ ریکارڈ پر ہوتا ہے، پریذائیڈنگ افسران کی جانبداری ثابت کریں، بتائیں کیا وہ رشتہ دار تھے؟ دوبارہ گنتی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، پریذائیڈنگ افسر جانی دشمن بھی ہو تو فیصلہ ووٹ سے ہوتا ہے، یونہی الزام نہ لگائیں، قانون یا کوئی فیکٹ بتائیں۔

درخواست گزار کے وکیل غلام رسول نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق یہ رزلٹ نہیں تھے، افسران جانبدار تھے، جج صاحب نے بغیر شواہد کے مجھے فیصلے میں جھوٹا کہہ دیا۔

کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی،نوٹی فکیشن جاریآئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائ...
12/09/2024

کراچی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی،نوٹی فکیشن جاری

آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی

کراچی،حیدرآباد،لاڑکانہ اور سکھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 13سے 17 ستمبر تک پابندی عائد،نوٹی فکیشن

05/09/2024
فیض حمید نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیاں کیں جس کے بعد کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہوئی، ترجمان پاک فوجفیض حمید کے خلاف ریٹا...
05/09/2024

فیض حمید نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیاں کیں جس کے بعد کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہوئی، ترجمان پاک فوج

فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے واضح ثبوت اور شواہد سامنے آئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج میں کوئی شخص ذاتی مفاد کے لیے کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے کو پروان چڑھاتا ہے تو پاک فوج کا احتساب کا عمل حرکت میں آتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کورٹ مارشل کارروائی شروع کی جا چکی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نا کسی جماعت کی مخالف ہے نا اسکا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اگر فوج میں کوئی اپنے ذاتی فائدے کے لیے کسی مخصوص سیاسی ایجندے کو پروان چڑھاتا ہے تو خود احتسابی کا نظام حرکت میں آجاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد- رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل فرانزک لیب کا افتتاح بارڈر کنٹرول اینڈ رسک مینج...
04/09/2024

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد- رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل فرانزک لیب کا افتتاح

بارڈر کنٹرول اینڈ رسک مینجمنٹ میں بہتری کے لیے ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی اہم پیش رفت

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے رسک اینالسز یونٹ اور تھرڈ لائن ٹیکنیکل لیب کا افتتاح کیا

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے رسک اینالسز یونٹ اور ٹیکنیکل لیب میں رکھے گئے آلات کا معائنہ کیا

فرانزک لیب کا قیام ڈینش وزارت خارجہ اور رسک اینالسز یونٹ کا قیام یورپی یونین اور آسٹریا کی مالی معاونت سے عمل میں لایا گیا

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں فرانزک لیب اور رسک اینالسز یونٹ کو آئی سی ایم پی ڈی نے مکمل کیا

آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، اور پشاور ایئر پورٹ پر سیکنڈ لائن اور ہیڈکوارٹرز میں تھرڈ لائن بارڈر کنٹرول نظام کو نصب کیا گیا ہے۔

اس نئے نظام کا مقصد بارڈر کنٹرول کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا ہے، تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جا سکے

ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں رسک اینالیسس یونٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جو انٹیلی جنس پر مبنی بارڈر مینجمنٹ کی طرف ایک انقلابی قدم ہے

اس یونٹ کا مقصد ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی، خطرات کی بہتر تفہیم، وسائل کی مؤثر تقسیم اور بدلتے ہوئے چیلنجوں کے مطابق فوری ردعمل دینا ہے

اس موقع پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا

تقریب میں ڈی جی ایف آئی اے ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن ، اور ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کے علاوہ ڈائیریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم اور ایف آئی اے کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی

تقریب سے ڈاکٹر سباسٹین لوریون، ٹیم لیڈ، گورننس اور ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ ای یو ڈی، پاکستان ، آئی سی ایم پی ڈی کی سلک روٹس کے لیے ریجن کی سربراہ ماریجا راؤس، پاکستان میں ڈنمارک کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن پیٹر ایمل نیلسن اور پاکستان میں آسٹریا کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز، جناب ہانس میچور نے بھی خطاب کیا

افتتاحی تقریب سے ڈی جی ایف آئی اے نے بھی خطاب کیا

اپنے خطاب میں ڈی جی ایف آئی اے نے رسک اینالسز یونٹ اور تھری لائنز بارڈر کنٹرول کانسیپٹ کے قیام میں تعاون کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا

غیر قانونی ہجرت پاکستان کے لیے اقتصادی، سماجی اور سیاسی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے

غیر قانونی ہجرت نے ریاست کے لیے لیبر مارکیٹ میں خلل پیدا کیا ہے اور بارڈر کنٹرول کے اخراجات میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے

غیر قانونی ہجرت کا مسئلہ صرف تعاون اور مشترکہ کوششوں سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے

ڈی جی ایف آئی اے نے بارڈر کنٹرول انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے آئی سی ایم پی ڈی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہا

ان پیش رفتوں کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تربیت، جدت اور مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے

اپنے اختتامی کلمات میں ڈی جی ایف آئی اے نے ایف آئی اے کے ساتھ سٹیک ہولڈرز بشمول آئی سی ایم پی ڈی، یورپی یونین، ڈنمارک اور آسٹریا کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا

ترجمان ایف آئی اے

نامناسب ویڈیوز  TIkTok سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ کی جانب سے پولیس کانسٹیبل ساہر ...
04/09/2024

نامناسب ویڈیوز TIkTok سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے پر ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ کی جانب سے پولیس کانسٹیبل ساہر کو سسپنڈ کر دیا گیا

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سائٹ سپر ہائی وے پر دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا نوٹس وزیرداخلہ سندھ نے ...
03/09/2024

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سائٹ سپر ہائی وے پر دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا نوٹس

وزیرداخلہ سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ، وزیرداخلہ کی ہدایت

زخمی اہلکاروں کو تمام بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، وزیرداخلہ سندھ

پولیس افسران خود اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکاروں کی عیادت اور علاج کے انتظامات کو یقینی بنائیں ،وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار کی ہدایت

ڈسٹرکٹ سٹی: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہکراچی: وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایس ایس پی سٹی نے ایکشن لے لیاکراچی: ویڈی...
03/09/2024

ڈسٹرکٹ سٹی: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ

کراچی: وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایس ایس پی سٹی نے ایکشن لے لیا

کراچی: ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل کو ایس ایس پی سٹی نے سسپینڈ کرکے ایس ایس پی سٹی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے

کراچی: ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل PC 45844 ذیشان ہے جو کہ تھانہ بغدادی میں تعینات ہے.

کراچی: کانسٹیبل نے یہ ویڈیو 2022 میں بنائی تھی اور Tik Tok پر 2023 میں اپلوڈ کی تھی.

کراچی: کسی بھی پولیس کانسٹیبل کو اس طرح اسلحہ کے ساتھ کھیلنے یا استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی, ایس ایس پی سٹی

کراچی: اس طرح کا عمل کرنے والے کسی بھی افسر یا کانسٹیبل کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی, ایس ایس پی سٹی.

کراچی: یہ حکم ان تمام افسران و ملازمان کیلئے ہے جو کہ سرکاری وردی اور سرکاری اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی

بیور رپورٹ : پردیس اسپین میں پاکستانی نوجوان جو آج  پہلے دن کھیتی باڑی کام کرنے گیا تھاکام سے گھر واپس آتے وقت  ٹرک تصاد...
03/09/2024

بیور رپورٹ : پردیس اسپین میں پاکستانی نوجوان جو آج پہلے دن کھیتی باڑی کام کرنے گیا تھا

کام سے گھر واپس آتے وقت ٹرک تصادم میں دو مزید پاکستانی نوجوانوں سمیت اس پاکستانی نوجوان کی موت واقع ہوگی

نوجوان کا نام ارسلان تعلق پاکستان ضلع منڈی بہاؤالدین فرح پور سے ہیں

سید عرفان علی بہادر کو محکمہ انسداد دہشت گردی  کراچی (CTD) کا پولیس کے سینئر سپریڈنٹ (ایس ایس پی) تعینات کردیاگیا ہے
03/09/2024

سید عرفان علی بہادر کو محکمہ انسداد دہشت گردی کراچی (CTD) کا پولیس کے سینئر سپریڈنٹ (ایس ایس پی) تعینات کردیاگیا ہے

جیل کراچی سے نتاشا دانش کی جیل سے خصوصی تصاویر منظرعام پر آ گئی نتاشا دانش کراچی جیل کے اندر کی تصاویر منظر عام پر آگئی ...
03/09/2024

جیل کراچی سے نتاشا دانش کی جیل سے خصوصی تصاویر منظرعام پر آ گئی

نتاشا دانش کراچی جیل کے اندر کی تصاویر منظر عام پر آگئی

نتاشا کو ذاتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے ،

مزیدخبروں کے لیے ڈیلی اتفاق نیوز کے ساتھ جڑے رہیں

رپورٹ : روزنامہ اتفاق نیوز کراچی مورخہ : 02 ستمبر 2024  ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس  حیدری مارکیٹ پولیس کی شیشہ کیفے کے خلاف کار...
02/09/2024

رپورٹ : روزنامہ اتفاق نیوز کراچی

مورخہ : 02 ستمبر 2024

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

حیدری مارکیٹ پولیس کی شیشہ کیفے کے خلاف کاروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر شیشہ کیفے کے خلاف کاروائی کی گئی

کارروائی نارتھ ناظم آباد بلاک H میں کی گئی جس میں 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا. ذیشان شفیق صدیقی

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 303/2024 جرم دفعہ 269/270/34 ت پ درج کر لیا گیا

دورانِ کاروائی پولیس نے 16 عدد شیشہ بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا

ملزمان کو برائے آئندہ کاروائی تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

رپورٹ : روزنامہ اتفاق نیوزجعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا سرکاری ملازم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتارکراچی: ایف آئی اے ا...
01/09/2024

رپورٹ : روزنامہ اتفاق نیوز

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا سرکاری ملازم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح ٹرمینل پرکارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر سے جعلی سفری دستاویزات برآمد کر لیں۔

جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتارکیاگیا،ملزم کی شناخت اختر علی کے نام سے ہوئی جس کا تعلق مینگورہ سوات سے ہے اور ملزم خیبر پختونخواہ میں سرکاری ملازم ہے۔

ملزم فلائٹ نمبر QR605 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا مشکوک معلوم ہونے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے جعلی پاسپورٹ اور جعلی کینیڈین پی آر کارڈ برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حبیب نامی ایجنٹ نے مذکورہ جعلی دستاویزات تیار کر دی ہیں ملزم نے مذکورہ دستاویزات کی تیاری کے لیے ایجنٹ کو 60 ہزار روپے دیے، ملزم نے جعلی پاسپورٹ اور جعلی کینیڈین پی آر کارڈ پر سعودی عرب سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنا تھی۔

مذکورہ جعلی پاسپورٹ اور پی آر کارڈ کی نقول ملزم کے بھائی کی تھیں جن پر ملزم کی تصویر ٹمپرڈ کر کے چسپاں کی گئی جبکہ مزید کارروائی کے لیے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا

24/07/2024

ڈیجیٹل دہشت گردی (DTG )کے خلاف مہم میں کہیں آپ نہ پھنس جائی
محتاط ہو جائیں

فائر وال کے تناظر میں

پبلک سروس میسج

DAILY ITTEFAQ NEWS Karachi  Corruption In Karachi
15/06/2024

DAILY ITTEFAQ NEWS Karachi

Corruption In Karachi

Chahat Fateh Ali's Bado Badi got deleted  from Youtube after reaching 28 million views .com
09/06/2024

Chahat Fateh Ali's Bado Badi got deleted from Youtube after reaching 28 million views

.com

کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیاکراچی: شہر قائد میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی۔ ت...
01/06/2024

کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیا

کراچی: شہر قائد میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی۔ تازہ واقعے میں ڈکیتوں نے پولیس افسر کو 80 ہزار روپے نقدی اور فون سے محروم کردیا۔

عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو میمن گوٹھ تھانے کے افسر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ ایوب سومرو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ میمن گوٹھ تھانے میں تعینات ہیڈ محرر اے ایس آئی طارق نے مدد گار 15 پر اطلاع دی تھی کہ ڈاکو مجھ سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے تھانے آکر رابطہ نہیں کیا۔

پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ittefaq News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ittefaq News:

Videos

Share