Malir News

Malir News یہ پیج ملیر کی عوام کا ترجمان پیج ہے
اس پیج پر وہ نیوز د?

18/11/2023
16/10/2022

ملير جي غزالي اسڪول جي پولنگ اسٽيشن تي پي ٽي آءِ ۽ پ پ ڪارڪنن ۾ ڇڪتاڻ، بلال غفار زخمي

ڈسٹرکٹ ملیر سابق ایس ایچ او ممتاز مروت کے پالے گئے 35رکنی گینگ کے اہم کارندے ملیر پولیس کے ہاتھوں گرفتارگرفتار ملزمان می...
01/10/2022

ڈسٹرکٹ ملیر

سابق ایس ایچ او ممتاز مروت کے پالے گئے 35رکنی گینگ کے اہم کارندے ملیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار

گرفتار ملزمان مین نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکرز،چھالیہ کی گاڑیوں و منشیات کی گاڑیوں کو پکڑ کر ملیر پولیس کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے

ڈی ایس پی بن قاسم نے اپنے پرسنل اسکوارڈ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان برہان،میر افضل اور سلیم چانڈیو کو گرفتار کرلیا

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ وصولی کی رقم 33لاکھ روپے،دو عدد پسٹل اور گاڑی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے:رپورٹ

کراچی(کرائم رپورٹر/وضاحت نیوز) ڈسٹرکٹ ملیر پی ایس شاہ لطیف ٹاون کے سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کے پالے گئے 35رکنی گینگ میں سے 4ملزمان کو ملیر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا ہے

گرفتار ملزمان برہان ولد اختر،میر افضل ولد امیر بادشاہ،نزاکت ولد ولی محمد اور محمد سلیم چانڈیو ولد علی نواز پورٹ قاسم چورنگی کے قریب پکٹ لگا کر آئل ٹینکرز ڈرائیورز سے بھتہ وصولی کرنے میں مصروف تھے جس کی اطلاع ڈی ایس پی بن قاسم کو ملی

ڈی ایس پی بن قاسم اپنے پرسنل اسکوارڈ کے ہمراہ فوری طور پر پورٹ قاسم چورنگی پر پہنچے تو ملزمان ٹینکرز ڈرائیورز سے بھتہ وصول کررہے تھے اور موقع پر موجود ٹینکرز ڈرائیورز نے ڈی ایس پی بن قاسم کو جملہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا

ڈی ایس پی بن قاسم کی جانب سے مذکورہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کو دی گئی جس پر ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے

ڈی ایس پی بن قاسم نے موقع پر ایس ایچ او اسٹیل ٹاون کو بلایا اور گرفتار ملزمان کو ایس ایچ او کے حوالے کیا جس کے بعد ایس ایچ او اسٹیل ٹاون گلبہار رند نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان سے 33لاکھ روپے بھتہ وصولی کی رقم،دو عدد پسٹل اور گاڑی برآمد کرکے ملزمان کو حوالات میں بندکردیا

ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم چورنگی پر پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی پولیس موبائل بھی ملزمان کو بیک اپ دینے کے لیے موجود تھی ڈی ایس پی بن قاسم کے پہنچنے پر پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی پولیس موبائل موقع سے چلی گئی ایسی غفلت و لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاون چودھری اسلم کو فوری طور پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے معطل کردیا ہے

واضح رہے کہ سلیم چانڈیو سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کا بیٹر تھا جوکہ پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں گٹکا ماوا مافیا کی سرپرستی کرتا تھا اور سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کی جانب سے گرفتار ملزمان سے برآمد منشیات بھی سلیم چانڈیو اپنے منشیات فروشی کے اڈے صالح محمد گوٹھ میں پہنچاتا اور فروخت کرتا تھا

سابق ایس ایچ او ممتاز خان مروت کے معطل ہونے و بلیک کمپنی ہونے کے بعد بھی سلیم چانڈیو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملیر پولیس کو بدنام کرنے کے لیے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر سے ملیر پولیس کے نام پر بھتہ وصول کرنے میں مصروف عمل تھا جس کی نشاندہی پہلے بھی میڈیا کے ذریعے کروائی گئی تھی

اسی طرح پی ایس قائد آباد پر سابق ایس ایچ او ممتاز مروت کے 35 رکنی گینگ کا کارندہ فدا کشمیری اس وقت ایس ایچ او امین کھوسہ کی اسپیشل ٹیم میں چل رہا ہے ْاور پی ایس قائد آباد پولیس کے خلاف شہریوں کو گھروں سے اٹھا کر نجی ٹارچر سیلز میں تشدد کرنا اور پھر معصوم و بےگناہ شہریوں کے گھر والوں سے رہائی کے عوض تاوان وصول کرنے سمیت گھروں سے نقدی و طلائی زیورات چوری کرنے جیسی متعدد شکایات موصول ہورہی ہیں

ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کو چاہیے کہ ملیر پولیس کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور ضلع میں امن وامان قائم کرنے و شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

کراچی ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے پرائیویٹ بیٹر میدان میں آگئے،سیکٹر 26-اے امان اللہ ابڑو،سجاد ابڑو اور نذیر ابڑو کے حو...
02/09/2022

کراچی

ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے پرائیویٹ بیٹر میدان میں آگئے،سیکٹر 26-اے امان اللہ ابڑو،سجاد ابڑو اور نذیر ابڑو کے حوالے

ڈیمارکیشن اور نہ ہی پزیشن بس کٹنگ کرو اور ہمیں حصہ دو،ایم ڈی اے ملیر کی فائلوں کے پیٹرن تک مارکیٹوں میں سرعام فروخت ہونے لگے

لینڈ مافیا کی جانب سے سیکٹر 26-اے میں مسجد کی آڑ میں کٹنگ کا آغاز ہوچکا،اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سرعام لینڈ مافیا کی سرپرستی جاری،کوئی پوچھنے والا نہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے پرائیویٹ بیٹروں نے اسکیم 25-اے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 26-اے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل اور ایم ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے پرائیویٹ بیٹروں کو ڈیمارکیشن اور پزیشن کے اختیارات بھی سونپ دئیے ہیں

سیکٹر 26-اے کے 1ہزار سے زائد الاٹیز میں سے کسی ایک کو بھی تاحال ایم ڈی اے کی جانب سے نہ تو ڈیمارکیشن کرکے دی گئی ہے اور نہ ہی پزیشن دی گئی ہے

لیکن ڈی جی ایم ڈی اے کے پرائیویٹ بیٹروں امان اللہ ابڑو،سجاد ابڑو اور نذیر ابڑو نے سیکٹر26-اے میں اپنی انٹری ماردی ہے

ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے پرائیویٹ بیٹروں نے سب سے پہلے سیکٹر26-اے میں مسجد کی اراضی پر ٹرسٹ کے نام سے قبضہ کرلیا ہے

پرائیویٹ بیٹروں کی جانب سے جعلی فائلیں ایم ڈی اے کے پیٹرن پر بھی بنا لی گئی ہیں کہ اصل الاٹیز اگر اپنے پلاٹ پر آئے تو جعلی فائل کے ذریعے سب سے پہلے اصل الاٹی کے خلاف سول سوٹ دائر کردیا جائے اور اصل الاٹی کو عدالتوں کے چکروں میں الجھا کر رکھا جائے

دوسری جانب ڈی جی ایم ڈی اے کے پرائیویٹ بیٹروں نے سیکٹر 26-اے میں اپنی طرف سے ڈیمارکیشن کرکے تعمیراتی کام بھی شروع کردیا ہے

ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ بیٹر امان اللہ ابڑو،سجاد ابڑو اور نذیر ابڑو مقامی افراد کو دبانے اور حراساں کرنے کے لیے اپنا تعلق وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں

کراچی کی شہریوں نے اپنے حق حلال کی کمائی سے اسکیم 25-اے میں اپنے پلاٹ خریدے تھے جنکو تاحال ایم ڈی اے ملیر نے ڈیمارکیشن کرکے نہ دی ہے اور وہ آج بھی در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

ڈائریکٹر ایم ڈی اے ملیر محمد سہیل اور اینٹی انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ ملیر کی جانب سے غیر قانونی طور پر ڈیمارکیشن کر کے قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنا علی الاعلان قبضہ مافیا کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے

رہی سہی کسر مقامی پولیس پی ایس شاہ لطیف ٹاون نے پوری کر رکھی ہے اگر سیکٹر26-اے میں تعمیراتی کام کرنا ہے تو مقامی پولیس اپنا حصہ وصول کرنے پہنچ جاتی ہے اور فی پلاٹ 25سے 30ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری لینڈ ڈیپارٹمنٹ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

کراچیقبضہ مافیا کی بی ٹیم ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد سہیل نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اسکیم 25اے شاہ لطیف ٹاون کے...
26/08/2022

کراچی

قبضہ مافیا کی بی ٹیم ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد سہیل نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

اسکیم 25اے شاہ لطیف ٹاون کے مختلف سیکٹرز لینڈ مافیا کے حوالے،الاٹیز در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے اسکیم 25اے کے پبلک پارکس،ڈسپنسریز،مساجد،کھیل کے میدان اور اسکولز کے لیے مختص اراضی بھی بیچ کر کھا گیا،کوئی پوچھنے والا نہیں

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،ایف آئی اے،چیف سیکریٹری سندھ،سیکٹری لینڈ اور وزیر اعلی سندھ کو کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے:رپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے شہریوں و غریب عوام نے اپنی حلال کمائی کی جمع پونجی سے اپنے لیے و اپنے بچوں کے لیے سرپر چھت بنانے کے لیے اسکیم 25اے شاہ لطیف ٹاون میں پلاٹ خریدے

یہ اسکیم کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی/ادارة ترقیات کی جانب سے سال1982 میں متعارف کروائی گئی تھی جسے بعد میں ایم ڈی اے اسکیم 25اے کا نام دیا گیا تھا

سندھ گورنمنٹ کے پے رول پر متعین کردہ ڈائریکٹر ایم ڈی ایز نے شاہ لطیف ٹاون کے مختلف سیکٹرز قبضہ مافیا کے حوالے کردئیے اور قبضہ مافیا نے اونے پونے پورے پورے سیکٹرز جعلی گوٹھ آباد کی فائلیں بنا کر ایم ڈی اے کی مبینہ ملی بھگت سے انکو فروخت کردیا

اسکیم 25اے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 26اے کو کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل نے قبضہ مافیا کے حوالے کرکے سیکٹر 26اے پر غیر قانونی طور پر پٹھان کالونی/پٹھان گوٹھ کے نام سے پرائیوٹ دلالوں کے ذریعے تعمیر کروا کر فروخت کردیا ہے

واضح رہے کہ سیکٹر 26اے میں ٹوٹل 812 الاٹیز ہیں جو اسوقت زندہ یا انکی اولادیں در در کی ٹھکریں کھانے پر مجبور ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی سے یہاں پلاٹ خرید کیے تھے موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل قبضہ مافیا کی خود بی ٹیم بن گیا ہے اور پورے سیکٹر پر قبضہ کروادیا ہے

شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 26اے میں ٹوٹل 10ایس ٹی پلاٹس ہیں جن میں پرائمری اسکول،ہائی اسکول،مسجد،پارکس، ڈسپنسری اور پلے گراونڈز کے لیے اراضی مختص کی گئی تھی

کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل اسکیم 25اے کے پبلک پارکس،ڈسپنسریز،مساجد،کھیل کے میدان اور اسکولز کے لیے مختص اراضی بھی قبضہ مافیا کے ذریعے بیچ کر کھا گیا ہے اور تاحال کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل کے پیٹ کا دوزخ نہیں بھرا ہے

اگر سندھ گورنمنٹ سے منظور شدہ رہائشی اسکیموں کا یہ عالم ہے کہ غریب عوام کی پوری زندگی کی جمع پونجی برباد ہوگئی ہے تو عام پرائیویٹ رہائشی اسکیموں کی کیا حالت ہوگی اسکا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے باوجود بھی کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے محمد سہیل نے تاحال اینٹی انکروچمنٹ کے ذریعے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 26اے پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی ہے اور مزید شاہ لطیف ٹاون کے سیکٹرز کو بھی قبضہ مافیا کے حوالے کرکے فروخت کرنے کے گھناونے دھندے پر گامزن ہے

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،ایف آئی اے،چیف سیکریٹری سندھ،سیکٹری لینڈ اور وزیر اعلی سندھ کو کرپٹ ڈی جی ایم ڈی اے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔

19/08/2022

ڈسٹرکٹ ملیر

پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں ظلم کی ایک اور داستان رقم،بااثر وڈیرے نے ریاست کے اندر ریاست قائم کردی

جام کنڈو کے راہواسی گلزار خاصخیلی پر چوری کے الزام میں بہیمانہ تشدد،ڈسٹرکٹ ملیر لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے بدترین ڈسٹرکٹ بن گیا

بااثر ملزم شاہ زیب بلوچ اور امجد بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے:میر حسن خاصخیلی

میرے بھائی کو بااثر ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور پانی میں ڈبکیاں دیتے رہے:میر حسن خاصخیلی

ہم غریب لوگ ہیں بااثر وڈیروں کے خلاف متعلقہ پولیس نے کوئی بھی کارروائی نہ کی ہے:میرحسن خاصخیلی

میرے بھائی کے پانچ بچے ہیں جن میں سے چار کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے:میر حسن خاصخیلی

میرا بھائی اسوقت موت کی کشمکش میں اسپتال میں داخل ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے:میرحسن خاصخیلی

09/08/2022

Shahbaz Gill arrested for provocation against institutions: Islamabad Police.

ڈسٹرکٹ ملیر گلشن حدید یوسی 04 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے یوسی چئیر مین اور وائس چئیرمین کے کرتوت تو گلشن حدید کے ...
08/08/2022

ڈسٹرکٹ ملیر

گلشن حدید یوسی 04 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے یوسی چئیر مین اور وائس چئیرمین کے کرتوت تو گلشن حدید کے عوام کے سامنے ہیں

آج سوچا کہ آپ دوستوں سے کچھ مزید کرتوت بھی شئیر کردوں تاکہ امیدواروں کو مزید پزیرائی ملے اور کچھ لونڈے لپاروں کو فیس بک پر حمایت میں پوسٹ لگانے کا بھی موقع مل جائے

گلشن حدید یوسی 04 مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چودھری فضل حق انتہائی خاندانی بندہ ہے جسکی اپنی بیوی پر تشدد کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے اور تشدد کرنے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے والے کے بارے میں تاحال پتہ نہ چل سکا ہے

البتہ چودھری فضل الحق کی ویڈیو کو صدرلدین نے پہلے خود ہی وائرل کروایا اور پھر چودھری فضل حق سے ہمدردی جتانے کے لیے پردہ پوشی بھی کرتا رہا

دوسرے نمبر پر گلشن حدید یوسی 04 پاکستان مسلم لیگ ن کا نامزد امیدوار صدرالدین شیخ ولد عبدالکریم شیخ ہے جس پر کراچی کے مختلف تھانہ جات میں درجن بھر سے زائد مقدمات درج ہیں

اسکے علاوہ شاہ لطیف ٹاون،گلشن حدید میں صدرالدین شیخ کافی شہرت رکھتا ہے اگر کسی کو علم نہ ہو تو ہم بتا دیتے ہیں

موصوف نے ایک مرتبہ اپنے بہنوئی کے ذاتی و ملکیتی مکان پر قبضہ کرنے کے لیے اپنے بہنوئی کو نفسیاتی مریض قرار دینے کی کوشش کی اور پھر اپنے بہنوئی عبدالوحید شیخ کے ذاتی وملکیتی گھر پر قبضہ بھی کرلیا تھا جو بڑی منت سماجت اور کوششوں کے بعد گھر کا قبضہ واپس اپنے بہنوئی کو دیا

موصوف چوری کی گاڑیوں کی خریدوفروخت میں بھی کافی تجربہ رکھتے ہیں اسکے علاوہ گلشن حدید بے نظیر پارک پر بھی غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے

اسکے علاوہ موصوف کے خلاف ڈسٹرکٹ ملیر کی معزز عدالتوں سے کریمنل مقدمات میں متعدد بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بھی ہوچکے ہیں

مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار برائے یوسی 04 وائس چئیرمین پر فائرنگ، چوری،ڈکیتی،اقدام قتل،اور گھر کو آگ لگانے جیسے سنگین الزامات ہیں

میں تو حیران ہوں قادر بخش کلمتی صاحب کی سیاسی بصیرت پر کہ انہوں نے یوسی 04گلشن حدید کے لیے ایسے افراد کو ٹکٹ دئیے

بہرحال گلشن حدید میں چوری و ڈکیتی سمیت موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں معمول ہیں

گلشن حدید کے عوام سے گزارش ہے کہ چودھری فضل حق اور صدرالدین شیخ کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر اپنی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور گھروں سے باہر کھڑی اپنی گاڑیوں کے لیے بھی فکرمند نہ ہوں

گلشن ہم نے اجاڑا تھا گلشن ہم ہی سنواریں گے

05/08/2022

NO COLLATERAL DAMAGE. In Ukraine, the words "collateral damage" have been obliterated from the dictionary

03/08/2022

کیا امریکی ملٹری ڈرون نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا؟

13/06/2022

ڈسٹرکٹ ملیر

ملیر پولیس و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کھیلوں کے گراونڈ تباہ،جگہ جگہ منشیات کے اڈے آباد،بچے و نوجوان نسل آئس،کرسٹال،ہیرون اور چرس پینے لگی،کوئی پرسان حال نہیں:رپورٹ

کراچی(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملیر انتظامیہ کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ملیر میں بچوں کے لیے کھیلوں کے میدان تباہ ہوگئے ٹولیوں کی شکل میں جگہ جگہ نشئیوں کے اڈوں کی وجہ سے معصوم بچے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے

پی ایس شاہ لطیف ٹاون کی حدود یوسی 06 میں واقع گوبری گراونڈ،جالندھر گراونڈ،خلدآباد قبرستان،السید سینٹر، ریڈیو کالونی،ریلوے گراونڈ اور ملیر ندی میں جگہ جگہ منشیات کے عادی افراد نے رہائشیوں کا جینا دو بھر کردیا ہے

آئے روز گھروں،مسجدوں، اسکولوں سے منشیات کے عادی افراد چوریاں کرکے لیجاتے ہیں اور اسی طرح گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور کاروں،سوزوکیوں سے بیٹریاں بھی چوری کرکے لے جاتے ہیں

اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ یوسی 06 میں واقع گوبری گراونڈ ہمارے بچوں کے کھیلنے کے لیے تھا لیکن گوبری گراونڈ اور اسکے اردگرد کے علاقوں میں افغانیوں نے کباڑ کی دکانیں کھول رکھی ہیں جہاں پر منشیات کے عادی افراد کا ہر وقت جم غفیر لگا رہتا ہے

یوسی 06خلد آباد میں کباڑی منشیات فروشی جیسے گھناونے دھندے میں ملوث ہیں جوکہ منشیات کے بدلے میں نشئیوں سے چوری شدہ سامان خریدتے ہیں

اہل علاقہ نے بتایا کہ ہماری خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی اور نہ ہی کوئی بچہ باہر کھیل سکتا ہے ہم جائیں تو کہاں جائیں اور فریاد کریں بھی تو کس سے کریں ہماری کوئی بھی سننے والا نہیں ہے

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے ماروی گوٹھ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ان کو قتل کرنے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں پولیس منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لاتی جسکی وجہ سے ہم ذہنی اذیت اور کوفت کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں

ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے کھیلوں کے گراونڈ ویران و برباد ہونے سے بچایا جائے اور منشیات کے عادی افراد کے ڈیرے اور غیرملکی افغانی باشندوں کے کباڑ خانے ختم کروائے جائیں

10/06/2022

توجہ کی درخواست🙏🏻🙏🏻

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ماتحت کمشنر کراچی سمیت کراچی کے ساتوں اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنرز کی فوج ظفر موج اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صاحبان کی لائینیں اگر غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتے اور مارکیٹوں میں قیمتوں پر انکا کنٹرول نہیں ہے تو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے

صرف اتنا بتایا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت اے سی صاحبان اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کتنی مارکیٹوں کا وزٹ کرتے ہیں اور منافع خوروں کو کتنا جرمانہ کرتے ہیں۔۔۔۔۔؟

اسی طرح یہ بھی بتایا جائے کہ کراچی شہر میں اشیاء خوردو نوش کا معیار بھی چیک کیا جاتا ہے یا نہیں ، روز مرہ کے استعمال کی اشیاء ماچس سے لیکر گوشت تک دو نمبر اور جعلی طریقے سے سرعام فروخت کی جاتی ہیں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ آنکھیں بند کر کے اے سی کمروں میں بیٹھ کر حرام خوری کے علاوہ اور کیا کام کرتے ہیں۔۔۔۔؟

کیا کراچی میں ڈپٹی کمشنرز،اے سی و مختیار کار صاحبان کی ڈیوٹی صرف جعلی ڈومیسائل بنانا اور سرکاری و ناکلاس اراضی پر قبضے کروانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔۔۔؟

ڈپٹی کمشنرز و ڈی ایم سیز و کے ایم سی کے ماتحت تعلیمی اداروں کی کیا حالت ہے کبھی کسی ڈپٹی کمشنر نے کسی بھی سرکاری اسکول کا دورہ کیا ۔۔۔۔؟ تو جواب ملے گا ہرگز نہیں

ڈھائی کروڑ سے زائد کی آبادی والے شہر کراچی میں صرف 95یوٹیلیٹی اسٹورز ہیں جن میں اکثر پر دالیں،گھی،آئل، چینی،چاول اور آٹا دستیاب ہی نہیں ہے

مئیر کراچی بیریسٹر مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں اور غریب آدمی سے انکے جینے کا حق نہ چھینیں

شکریہ
خیر اندیش
حافظ محمد قیصر
وضاحت نیوز،کراچی

کراچی:شہید ناظم جوکھیو قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا،کیس دہشت گردی ایکٹ کا ہے یا نہیں فیصلہ 10مئی کو سنایا جائے گا، ملز...
29/04/2022

کراچی:شہید ناظم جوکھیو قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا،کیس دہشت گردی ایکٹ کا ہے یا نہیں فیصلہ 10مئی کو سنایا جائے گا، ملزم ایم این اے جام عبدالکریم غیر حاضر قرار

ملیر میں غیرملکیوں کو شکار کرنے سے منع کرنے پر ناظم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جسکی سماعت آج دہشت گردی کورٹ نمبر15 میں ہوئی

کراچی ڈسٹرکٹ ملیر تھانہ اسٹیل ٹاون کی حدود میں غیرملکیوں کو شکار کرنے سے منع کرنے پر ناظم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا جسکی سماعت آج دہشت گردی کورٹ نمبر15 میں ہوئی اورشہید ناظم جوکھیو قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا،کیس دہشت گردی ایکٹ کا ہے یا نہیں فیصلہ 10مئی کو سنایا جائے گا، ملزم ایم این اے جام عبدالکریم غیر حاضر قرار تفصیل کے مطابق امروز اینٹی ٹیرارزم کورٹ نمبر 15میں شہید ناظم الدین جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی معزز عدالت میں کیس کے گواہ ایڈووکیٹ مظہر علی جونیجو اپنے وکیل ایڈووکیٹ شاہ محمد زمان جونیجو کے ہمراہ پیش ہوئے اس موقع پر ایڈووکیٹ جبران ناصر اور کیس کے فریادی ناظم الدین جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو اپنے وکیل ایڈووکیٹ شیراز کے ہمراہ پیش ہوئے اور ملزمان کے وکیل وزیر احمد کھوسو سمیت دیگر وکلاء معزز عدالت میں پیش ہوئے

شہید ناظم الدین جوکھیو قتل کیس کے گواہ ایڈووکیٹ مظہر علی جونیجو نے بتایا کہ آج کی معزز عدالت کی کارروائی اس بابت رہی کہ مذکورہ کیس دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہے یا نہیں اگر دہشت دہشت ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے تو مذکورہ کیس کا ٹرائل دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہونا چاہیے

معزز عدالت کو ایڈووکیٹ شاہ محمد زمان جونیجو،ایڈووکیٹ مظہر علی جونیجو اور ایڈووکیٹ جبران ناصر نے معزز عدالت کو بتایا کہ مقتول کو ایک عوامی مقام جام ہاوس پر انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے اور جام ہاوس ایک عوامی مقام ہے جہاں پر چوبیس گھنٹے آمد ورفت رہتی ہے جہاں پر مختلف معاملوں پر جرگے اور فیصلے کیے جاتے ہیں

اسکے علاوہ مقتول کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اس سے ڈسٹرکٹ ملیر کے غریب عوام کو ایک پیغام دیا گیا کہ جو بھی سرداروں کے غیرقانونی دھندوں کے خلاف کھڑا ہوگا تو اسکا یہی حشر ہوگا

مقتول کے قتل سے سوسائیٹی اور عام عوام میں دہشت گردی پھیلائی گئی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر روڈ پر نکل آئے اور مذکورہ واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے پر امن احتجاج بھی کیا

دوسری جانب سے انوسٹی گیشن آفیسر سراج احمد لاشاری نے معزز عدالت کو بتایا کہ معاملہ دہشت گردی ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا لیکن معزز عدالت سیشن کورٹ نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے چالان دہشت گردی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے

اسکے علاوہ مقتول شہید ناظم الدین جوکھیو کے بھائی مدعی افضل جوکھیو کے وکیل اور پراسیکیوٹر نے معزز عدالت کو بتایا کہ مذکورہ کیس دہشت ایکٹ کے زمرے میں نہیں آتا اور کیس کو واپس سیشن کورٹ ریفر کاجائے اور دہشت گردی کے دفعات چالان سے ختم کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں

معزز عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی ایکٹ سے متعلق آرڈر 10مئی کو سنانے کے احکامات جاری کیے ہیں

دوسری جانب ملزم ایم این اے جام عبدالکریم بجار جوکھیو امروز معزز عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر ملزم جام عبدالکریم جوکھیو کے وکلاء نے معزز عدالت کو بتایا کہ ایم این اے جام عبدالکریم کا نام فائنل چالان میں انوسٹی گیشن آفیسر نے بطور ملزم پیش نہ کیا ہے

ڪراچي: ناظم جوکيو ڪيس: نئون رخ اختيار ڪرڻ لڳو‚ ڪيس دھشتگردي ڪورٽ جو آھي يا ناھي فيصلو ايندڙ ٻڌڻي 10 مئي تي ٻڌايو ويندو‚ ...
29/04/2022

ڪراچي: ناظم جوکيو ڪيس: نئون رخ اختيار ڪرڻ لڳو‚ ڪيس دھشتگردي ڪورٽ جو آھي يا ناھي فيصلو ايندڙ ٻڌڻي 10 مئي تي ٻڌايو ويندو‚ ايم اين اي ڄام عبدالڪريم غير حاضر قرار
ملير ۾ پکين جي شڪار کان روڪڻ تان بي دردي سان قتل ٿيل نوجوان ناظم جوکيو جي قتل جو ڪيس اڄ دھشتگردي ڪورٽ 15 ۾ ھليو‚
ڪورٽ ۾ ڪيس جي شاھد ايڊوڪيٽ مظھر جوڻيجو ايڊوڪيٽ شاهه زمان جوڻيجو‚ ايڊوڪيٽ جبران ناصر ۽ فريادي افضل جوکيو جو وڪيل شيراز ۽ جوابدار ڌرين جا وڪيل وزير احمد کوسو سميت ٻيا پيش ٿيا.
ايڊوڪيٽ مظھر جوڻيجو ٻڌايو ته اڄ جي ڪاروائي ۾ ان ڳالهه تي دليل ڏنا ويا ته ھي ڪيس دھشتگردي جو آھي يا نه‚ ايڊويڪٽ مظھر جوڻيجو‚ ايڊوڪيٽ شاهه زمان جوڻيجو ۽ ايڊوڪيٽ جبران ناصر دليل ڏيندي چيو ته ڪيس دھشتگردي ڪورٽ جو آھي جنھن ھنڌ واقعو ٿيو آھي اھا ھڪ عوامي ھنڌ آھي جتي مختلف معامرن تي فيصلا ٿيندا آھن ۽ اچ وڃ جاري ھوندي آھي ھنن چيو ته واقعي سان ماڻھن ۾ خوف وحراس جو ماحول پيدا ٿيو آھي ٻئي طرف انويشٽيگيشن آفيسر سراج لاشاري ڪورٽ کي ٻڌايو ته واقعو دھشتگردي جي زمري ۾ نه ٿو اچي پر ڪورٽ سڳوري طرفان واقعو دھشتگردي قرار ڏينو ويو آھي‚ جڏھن پراسيڪيوشن ۽ فريادي جي وڪيلن پڻ سراج لاشاري جي تائيد ڪئي جڏھن ته جوابدار ڌر جي وڪيلن چيو ته ھي ڪيس دھشتگردي جي ڪورٽ جو ناھي ان ڪري ان کي واپس سيشن ڪورٽ موڪليو وڃي‚ ڌرين جي وڪيلن جا دليل ٻڌڻ کان پوء ڪورٽ 10 مئي تي پنھنجو آرڊر جاري ڪندي ته ڪيس ڪھڙي عدالت ۾ ھلڻ گھرجي‚ جڏھن ته ڪيس ۾ نامزد جوابدار ايم اين اي ڄام عبدالڪريم غير حاضر رھيو جنھن جي وڪيلن ٻڌايو ته ھو ڪيس مان باعزت بري ٿي چڪا آھن جنھن تي عدالت کين چيو ته ھو ڪيس ۾ جوابدار طور موجود آھن ۽ ڪيس مان سندس نالا ناھن ڪڍيا ويا آھن جنھن ڪري کين غير حاضر سمجھيو وڃي ٿو‚ ايم اين اي ڄام عبدالڪريم بغير ضمانت جي آھي ۽ ڪورٽ ۾ پڻ پيش نه ٿي رھيو آھي
[email protected]

22/04/2022
18/04/2022

14/04/2022

ھاء ڪورٽ ڄام عبدالڪريم ۽ ٻين جي ضمانت واري درخواست خارج ڪندي ٽن ڏينھن اندر دھشتگردي ڪورٽ مان ضمانت ڪرائڻ جو حڪم ڏئي ڇڏيو

ڈسٹرکٹ ملیرڈپٹی کمشنر ملیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم،مختلف مارکیٹس کا دورہبن قاسم ٹاون گلشن حدید،قائد آباد م...
09/04/2022

ڈسٹرکٹ ملیر

ڈپٹی کمشنر ملیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم،مختلف مارکیٹس کا دورہ

بن قاسم ٹاون گلشن حدید،قائد آباد میں گرانفروشوں و منافع خوروں کو جرمانے، متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنر

کراچی(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر میں عوام دوست ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شہانی،اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری مراد عباسی کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کا سرپرائز وزٹ کیا گیا

تفصیل کے مطابق عوام دوست ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کی جانب سے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر ملیر نے اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم منشاد شہانی کے ہمراہ گلشن حدید بن قاسم ٹاون میں پھلوں،گوشت اور اشیائے ضروریہ کے نرخ و قیمتیں چیک کیں اور گرانفروشوں و منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گلشن حدید میں مرغی کا گوشت مقررہ نرخ و قیمت پر فروخت نہ کرنے والوں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا

اسکے علاوہ متعدد منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نقد جرمانے بھی عائد کیے گئے ذرائع نے بتایا کہ عوام دوست ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے جو عام عوام اور گاہک بن کر مختلف مارکیٹس میں خریداری کرتے ہیں اور منافع خوروں کی باقاعدہ طور پر لسٹ تیار کرکے ڈپٹی کمشنر ملیر کے سامنے پیش کی جاتی ہے

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری مراد عباسی کی جانب سے قائد آباد چوک پر واقع پھل فروشوں سے خریداری کی گئی اور کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ سے زائد نرخ پر پھل فروخت کرنے والوں کو جرمانے عائد کیے گئے اور آئندہ کے لیے سخت تنبیہ بھی کی گئی

اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری مراد عباسی لوگوں میں گھل مل گئے اور عام شہری بن کر قائد آباد،گوشت گلی،و دیگر مارکیٹوں سے اشیائے ضروریہ کے نرخ و قیمتیں معلوم کرتے ہوئے دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا پابند کیا گیا اور آئندہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور منافع خوری و گرانفروشی کرنے پر دکانوں کو سیل کرنے کی وارننگ جاری کی گئی

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ائیر پورٹ کی جانب سے ملیر سٹی کی مختلف مارکیٹوں کا سرپرائز وزٹ کیا گیا اور لوگوں سے خرید کی گئی اشیاء کے نرخ معلوم کیے

اس موقع پر عوام دوست ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہماری پوری ٹیم اس وقت میدان میں ہے اور پورے ڈسٹرکٹ ملیر میں عوام کو کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء ضروریہ مہیا کی جارہی ہیں

اور روزانہ کی بنیاد پر میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مارکیٹوں کا وزٹ کرتا ہوں اور وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑیں گے

عوام سے درخواست ہے کہ خریداری کرتے وقت دکاندار سے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری کریں اور کسی بھی دکاندار کی جانب سے منافع خوری و گرانفروشی سے متعلق شکایت ہو تو میرا آفس عام عوام کے لیے کھلا ہے انشااللہ گرانفروشوں و منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ:اورنگی ٹاون کا ٹاپ کا لینڈ گریبر و منشیات فروش جمیل ڈائری کے کارندے آپے باہر،خبر لگانے پر صحافی کو دھمکیاں ج...
08/04/2022

ڈسٹرکٹ ویسٹ:اورنگی ٹاون کا ٹاپ کا لینڈ گریبر و منشیات فروش جمیل ڈائری کے کارندے آپے باہر،خبر لگانے پر صحافی کو دھمکیاں

جمیل ڈائری کے کارندے شہنشاہ ولد محمد سلیم کیجانب سے سرعام اپنے مکروہ دھندوں کا اعتراف،جو کرسکتے ہو کرلو،سب کو کھلاتا ہوں:شہنشاہ

کراچی(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاون کے ٹاپ کے لینڈ گریبر و منشیات فروش جمیل ڈائری کے کارندے آپے سے باہر ہوگئے، خبر شائع کرنے پر صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، جو کرسکتے ہو کرلو،سب کو کھلاتا ہوں،شہنشاہ ولد محمد سلیم کا سرعام اپنے مکروہ دھندوں کا اعتراف تفصیل کے مطابق کراچی کے ایک مقامی اخبار میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاون کے رہائشی جمیل ڈاہری کے خلاف مبینہ طور پر غریب لوگوں کے پلاٹوں پر قبضہ کرنے و منشیات فروشی کے اڈے چلانے پر خبریں شائع کی گئیں

جس پر امروز پاکستان پیپلزپارٹی کی آڑ میں لینڈ گریبنگ و منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے جمیل ڈائری کے کارندے شہنشاہ ولد محمد سلیم نے مقامی اخبار کے صحافی کو فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور مبینہ طور پر فون کر کے اپنے لینڈ گریبنگ و منشیات فروشی کے اڈے چلانے کا اعتراف کیا اور مزید کہا کہ جتنی خبریں لگانی ہیں لگا لو اور جو کرسکتے ہو کر لو ہم سب کو کھلاتے ہیں چھوٹی سی عمر میں اتنا بڑا نام کمایا ہے

مزید جمیل ڈائری کے کارندے کریمنل شہنشاہ ولد محمد سلیم کا کہنا تھا کہ آپ تو صرف لینڈ مافیا و منشیات فروشی کی خبریں چلا رہے ہو ہم سرعام عورتوں کی عزتوں سے بھی کھیلتے ہیں اور کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا

جس پر صحافی کے سامنے اعترافی بات کرتے ہوئے کریمنل شہنشاہ ولد محمد سلیم نے اپنے خلاف درج مقدمہ نمبر 1117/2021بجرم دفعہ 354اے،506بی پی ایس پاکستان بازار کی ایف آئی آر کی کاپی بھی سنڈ کی اور کہا کہ جتنا بھی خبریں شائع کرسکتے ہو کرلو ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

واضح رہے کہ مقامی روزنامے کے صحافی منیب احمد ساحل کی جانب سے قبضہ مافیا و منشیات فروش جمیل ڈائری و اسکے کارندوں کے خلاف مسلسل خبریں شائع کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے قبضہ مافیا ومنشیات فروش جمیل ڈائری اور اسکے کارندے صحافی کو قتل کرنے کی و خاموش رہنے کی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ،ڈی آئی جی ویسٹ زون،ایڈیشنل آئی جی کراچی و آئی جی سندھ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور صحافی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

ناظم جوکيو قتل ڪيس ۾ نامزد جوابدار ڄام عبدالڪريم پاڪستان پھچي ويو‚
31/03/2022

ناظم جوکيو قتل ڪيس ۾ نامزد جوابدار ڄام عبدالڪريم پاڪستان پھچي ويو‚

30/03/2022

شھيد ناظم جوکيو جي بيوه ڪيس تان ھٿ کڻي وئي
ڪيس تي ڪوبه فرق نه پوندو: ايڊوڪيٽ مظھر جوڻيجو

26/03/2022

Address

Near L 7 Market
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malir News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malir News:

Videos

Share