66 News

66 News basically. its a page about news we want to discoverd truth throw this page we cover every aspect of
(20)

تین روزہ سالانہ عرس مبارک
12/04/2024

تین روزہ سالانہ عرس مبارک

سلام،معزز شخصیات،ہم ایک اہم معاملہ آپ کی توجہ دلانا چاہتے ہیں۔جیسا کہ آپ پہلے ہی جانتے ہیں، ہم فی الحال ایبٹ آباد کے عبد...
29/12/2023

سلام،
معزز شخصیات،
ہم ایک اہم معاملہ آپ کی توجہ دلانا چاہتے ہیں۔
جیسا کہ آپ پہلے ہی جانتے ہیں، ہم فی الحال ایبٹ آباد کے عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں فری لانسنگ کورس کر رہے ہیں۔ ہم ان طلباء کو مطلع کرنا چاہتے ہیں جو داخلہ لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا داخلے کے سلسلے میں پہلے ہی ہم سے رابطہ کر چکے ہیں، برائے مہربانی ہمارے ادارے کا دورہ کریں اور جلد از جلد مزید کارروائی کے لیے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں۔ ہمارا نیا سیشن پیر، جنوری 1، 2024 کو شروع ہونے والا ہے۔
آپکی توجہ کا شکریہ.
مزید تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم ہم سے درج ذیل نمبرز پر بلا جھجھک رابطہ کریں:
0342-9554534 / 0309-5800123
0311-9568321 / 0314-5000772
پتہ: عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ایبٹ آباد میں مانسہرہ روڈ پر آؤٹ فٹرز اینڈ عالم اکیڈمی سکول کے قریب واقع ہے۔

الحمداللہ  آج ایبٹ آباد  نواشہر نتھیاگلی برمی گلی کے دو خاندان حاجی قاسم خان دالزاک، سعید خان دلذاک  اور سردار یوسف اور ...
10/08/2023

الحمداللہ
آج ایبٹ آباد نواشہر نتھیاگلی برمی گلی کے دو خاندان
حاجی قاسم خان دالزاک، سعید خان دلذاک اور سردار یوسف اور سردار منظور کے درمیان دس سال پرانی دشمنی کا فیصلہ حلفن قرآن پر ہو گیا راضی نامہ میں اہم کردار نتھیاگلی کی مشہور شخصیت ملک جہانگیر صاحب قاری احمد فراز صاحب اور بابو حلیل الرحمن تھے جبکہ ایبٹ آباد کی مشہور شخصیت آصف خان دلزاک اور راشد خان جدون راشد عباسی اور منیر دلزاکنے اہم کردار ادا کر کے دونوں فریقین کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کیا

ایبٹ آباد کے گاؤں بلولیا سے تعلق رکھنے والا ایف سی کا جوان عثمان گجر وزیر ستان میں  دہشتگردوں  سے جنگ کے دوران شہید ہوگی...
10/06/2023

ایبٹ آباد کے گاؤں بلولیا سے تعلق رکھنے والا ایف سی کا جوان عثمان گجر وزیر ستان میں دہشتگردوں سے جنگ کے دوران شہید ہوگیا۔ نمازجنازہ کل بروز اتوار دن گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔۔۔۔

06/02/2023

My Beautiful City Abbottabad Complete Story on Arynews.

‏بریکنگ نیوز ۔۔عمران خان نےپنجاب اسمبلی تحلیل کر دی گئی ۔۔۔پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی گئی ۔۔۔
12/01/2023

‏بریکنگ نیوز ۔۔
عمران خان نے
پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی گئی ۔۔۔
پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیج دی گئی ۔۔۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ رات 12 بجے سے نئی قیمتیںپٹرول 10 روپے لیٹر سستا - 214....
15/12/2022

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ رات 12 بجے سے نئی قیمتیں
پٹرول 10 روپے لیٹر سستا - 214.80روپے
ڈیزل 7 روپے لیٹر سستا - 227.80روپے
مٹی کا تیل 10 روپے سستا - 171.83روپے

14/12/2022

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے اتارے گئے سیکڑوں پریشر ہارن، ٹیپ ریکارڈر، غیر نمونہ پلیٹیوں کو افسران کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی ایڈمن امتیاز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثمینہ ظفر، ڈی ایس پی سرکل حویلیاں و گلیات یوسف خان اور ڈی ایس پی منڈیاں سعید یدون کی زیر نگرانی گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئیں جہاں پریشر ہارن، غیر نمونہ نمبر پلٹوں و فینسی نمبر پلیٹوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹیپ ریکارڈر کے استعمال کرنے والوں اور پولیس و فلیش لائیٹ کے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں جنہیں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس ایس پی ٹریفک ملک ا عجاز احمد، ٹریفک مجسٹریٹ وقار سعید اور میڈیا کے نمائندگان کی نگرانی میں رولر پھیر کر تلف کیا گیا۔ تلف کی جانے والی اشیاہ میں 750 گاڑیوں سے پریشر ہارن اتارے گئے تھے ، 720 گاڑیوں سے غیر نمونہ اور فینسی پلیٹیں اتاری گئیں تھیں، 430 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے ٹیپ ریکارڈر اتارے گئے پولیس لائیٹس اور فلیش لائیٹس کے استعمال کرنے پر 40 گاڑیوں سے لائیٹس اتار کر انہیں قبضہ پولیس کیا تھا۔

بٹگرام: افسوسناک خبر:جمبیڑہ کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے دریا میں گر کر ڈوب چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گا...
13/12/2022

بٹگرام: افسوسناک خبر:
جمبیڑہ کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے دریا میں گر کر ڈوب چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں قریبا تیس تک سواریاں سوار تھیں جن میں سے چار بندے موقع پر جان بحق ہوئے ہیں، جبکہ کئی شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ کئی افراد لاپتہ ہیں جنکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نے
ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور افسوسناک واقع /ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ موقع پر موجود طبی عملے کو زخمی ہونے والوں کی ہر قسم امداد یا سہولت دینے کی ہدایت کی۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے سٹاف کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

گوتم کالج گوجرانولہ کی کوسٹر نھتیاگلی سے مری جاتے ہوئے خیرا گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری کوسٹر میں 30 مرد و خواتین سو...
11/12/2022

گوتم کالج گوجرانولہ کی کوسٹر نھتیاگلی سے مری جاتے ہوئے خیرا گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری

کوسٹر میں 30 مرد و خواتین سوار تھیں ،

حادثے میں بس کنڈکٹر قیوم سکنہ گوجرانوالہ جان بحق، جبکہ دیگر زخمی ،،

حادثے میں زخمیوں کو مری تحصیل ہیڈکوراٹرز منتقل کر دیا گیا

ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او ڈونگاگلی ، معہ بھاری نفری اور ریسکیو ادارے موقع پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔

*ایبٹ آباد کاکول گاؤں کے سیاسی وسماجی کارکن  فیصل خان ایس ایس پی ملک اعجاز کو ٹریفک وارڈن میں تعیناتی پر مبارک باد پیش ک...
07/12/2022

*ایبٹ آباد کاکول گاؤں کے سیاسی وسماجی کارکن فیصل خان ایس ایس پی ملک اعجاز کو ٹریفک وارڈن میں تعیناتی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے*

ایبٹ آباد : جنگلی چیتے کی پوسٹمارٹم کی رپورٹ جاری  ۔ شاہراہ کاغان سے ملنے والا جنگلی چیتا جس کی  موت واقع ہوگئی تھی ، پو...
06/12/2022

ایبٹ آباد : جنگلی چیتے کی پوسٹمارٹم کی رپورٹ جاری ۔
شاہراہ کاغان سے ملنے والا جنگلی چیتا جس کی موت واقع ہوگئی تھی ، پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی موت سر میں چوٹ اور زیادہ خون بہنے کے باعث واقع ہوئی ۔

نیشنل ایوارڈ کانفرنس 2022اسلام آباد میں پیارے بھائی ملک باسط کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ملک باسط ایک مخلص،ز...
26/11/2022

نیشنل ایوارڈ کانفرنس 2022اسلام آباد میں پیارے بھائی ملک باسط کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ملک باسط ایک مخلص،زہین،اعلی خلاق کے مالک،انتہائی شریف النفس انسان ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ پاک ملک باسط کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطاء فرمائے ۔آمین

ایبٹ آباد حقیقی آزادی مارچ، تناول سے پی ٹی آئی کے چئیرمین  ویلج کونسل پنڈ کرگو خان شہریار شیر محمد خان تنولی سب پر بازی ...
26/11/2022

ایبٹ آباد حقیقی آزادی مارچ، تناول سے پی ٹی آئی کے چئیرمین ویلج کونسل پنڈ کرگو خان شہریار شیر محمد خان تنولی سب پر بازی لے گئے، سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ لے کر راولپنڈی روانہ ہوئے۔

23/11/2022

ایبٹ آباد کے رہائشی نوجوان نے ریموٹ جہاز تیار کر کے اس کی کامیاب اڑان بھر لی۔

ایبٹ آباد ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس افسران میں تعریفی اسناد  اور ...
16/11/2022

ایبٹ آباد ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس افسران میں تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ تقسیم کیے، تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں محرر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد افتخاراحمد، چالان کلرک شعیب خان اور نائب چالان کلرک احتشام علی شامل تھے۔

14/11/2022
ایبٹ آباد کنگ آف فٹبال ملک حماد  رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو نئی زندگی مبارک کرے اور خوشیاں نصیب ف...
09/11/2022

ایبٹ آباد کنگ آف فٹبال ملک حماد رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو نئی زندگی مبارک کرے اور خوشیاں نصیب فرمائے آمین

۔لاہور:لانگ مارچ  کی کوریج کےدوران چینل 5 کی  خاتون صحافی صدف نعیم کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔۔۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِ...
30/10/2022

۔لاہور:لانگ مارچ کی کوریج کےدوران چینل 5 کی خاتون صحافی صدف نعیم کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔۔۔اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
کامونکی:جی ٹی روڈ گھنیا کے نزدیک خاتون رپورٹر عمران خان کے کنٹینرز کی زد میں آکر شہید،ریسکیو

کامونکی:خاتون کی شناخت چینل فائیو کی رپورٹر صدف کے نام سے ہوئی،ریسکیو

خاتون رپورٹر پاؤں پھسلنے سے کنٹینر سے نیچے گریں اور کنٹینر کی زد میں آ گئیں

کامونکی:خاتون رپورٹر کی موت کے باعث عمران خان کے لانگ مارچ کو سادھوکی میں عارضی طور پر روک دیا گیا،ذر

جرمن خاتون کوہستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار خاتون پاکستان نوجوان کے گھر آمد رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا تعلق عیسائی...
29/10/2022

جرمن خاتون کوہستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار خاتون پاکستان نوجوان کے گھر آمد رشتہ ازدواج میں منسلک خاتون کا تعلق عیسائی مزہب سے تھا(جینی) نے بخوشی اسلام قبول کیا اب ان کا نام حلیمہ ہے.

27/10/2022

ایبٹ آباد سے آئے بزرگ بھی جذباتی ہو گئے۔۔۔۔

پشاور  آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے چھ پولیس افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو آر...
21/10/2022

پشاور آئی جی پی خیبرپختونخواہ نے چھ پولیس افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کو آر پی او مالاکنڈ، ذیشان حیدر آر پی او ہزارہ اور عمر طفیل کو ڈی پی او ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے

ایبٹ آباد کینٹ بورڈ نے یونین کونسل کاکول وارڈ نمبر 3 کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کرنے لگ گئ گزشتہ روز کینٹ بورڈ وارڈ نم...
06/10/2022

ایبٹ آباد کینٹ بورڈ نے یونین کونسل کاکول وارڈ نمبر 3 کے ساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کرنے لگ گئ گزشتہ روز کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 میرا میرپور کی عوام نے کینٹ بورڈ کے خلاف شدید غصہ کا اظہار کیا اور کینٹ بورڈ نہ منظور نہ منظور کے نعرے بھی لگاۓ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 کی عوام نے کہا جو یونین کونسل گاؤں کے مختلف علاقوں کو بھی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 کے ساتھ لگا رہے ہیں ہم سب پورہ علاقہ اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ پہلے ہی وارڈ نمبر 3 کو نظرانداز کیا جاتا ہے نہ پینے کے لیے صاف پانی ہے اور نہ ہی صفائی کا کوئی نظام ہے۔نہ کوئی سٹریٹ لائٹس ہیں۔ نہ ہی ہماری ڈسپنسری میں 4 ماہ سے ایک ادویات تک موجود نہیں ہیں۔اور نہ ہی ہمارا کوئی ترقیاتی کام ہوا ہے۔جو علاقے کینٹونمنٹ نے وارڈ نمبر 3 کے ساتھ لگایا ہے اس کی ڈیمارکیشن کرے تا کہ عوام کو پتا چلے کہ کون سا ایریا کینٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ ہے اور کونسا ایریا کمیٹی کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی علاقے وارڈ نمبر 3 کے ساتھ لگا کر وارڈ نمبر 3 کی عوام کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ہے لہذا ہم اس کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں۔ ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے ہمیں ہمارا حق مکمل دلوایا جائے ورنہ ہم عدالت میں جانے کا حق استعمال کرے گے۔

سردار محمد شفیق حال سکنہ بلال ٹاؤن سابقہ نملی میرا کے مکین۔۔۔۔ سابقہ اسٹنٹ ہیڈ کلرک ڈی ایچ کیو اسپتال ہری پور۔بتاریخ 30 ...
02/09/2022

سردار محمد شفیق حال سکنہ بلال ٹاؤن سابقہ نملی میرا کے مکین۔۔۔۔
سابقہ اسٹنٹ ہیڈ کلرک ڈی ایچ کیو اسپتال ہری پور۔
بتاریخ 30 اگست 2022 بروزمنگل گھر سے بال کٹوانے کی غرض سے نکلے،، ان کے پاس موبائل موجود نہی نا ہی قومی شناختی کارڈ موجود ہے،،
آج تین دن سے لاپتہ ہیں گھر لوٹ کے نہی آئے جن کی گمشدگی اطلاعی رپورٹ تھانہ نواں شہر میں درج ہے۔۔۔جس بندے کو کوئی اطلاع ملے تو درج ذیل نمبر پہ رابطہ کر کے ہماری مدد کی جائے۔۔۔۔
سردار سجاد سیشن کورٹ ایبٹ آباد
موبائل نمبر 03335046047
آپکے تعاون کا شکریہ۔

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے دیگر تمام تعلیمی بورڈز کو ختم کر کے پشاور بورڈ میں ضم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے آئن...
01/09/2022

ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے دیگر تمام تعلیمی بورڈز کو ختم کر کے پشاور بورڈ میں ضم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے آئندہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پشاور سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے صوبائی وزیر تعلیم اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور اس مقصد کیلئے قائم کی گئی کمیٹی سے جلد از اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کیلئے کمیٹی تمام ممبران پر شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر تمام بورڈز کے خاتمے کے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں ذرائع کے مطابق صوبائی وزارت تعلیم اصولی طور پر یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ تمام بورڈز کو ختم کر کے پشاور بورڈ میں ضم کیا جائے گا کیمٹی قائم کرنا ایک رسمی کاروائی ہے اور اس فیصلے پر مہر ثبت کرنا ہے آئندہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پشاور سے لینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور دو ستمبر کو کیمٹی وزارت تعلیم کے اس فیصلے پر مذید عمل درآمد کرنے کیلئے اجلاس کرے گی

28/08/2022

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف کا ریسکیو کے قائمقام ڈی جی ڈاکٹر ایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن بشیراللہ کے ہمراہ سیلاب کے حوالے سے پریس کانفرنس۔
پشاور: صوبے کی تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: توقعات کے برعکس زیادہ سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ معاون خصوصی
پشاور: ادارے پوری استعداد کے ساتھ ریسکیو، امداد اور بحالی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: صوبائی حکومت کی توجہ کم سے کم جانی نقصان پر ہے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر پیشگی اقدامات اٹھا لیے تھے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اپریل اور مئی میں اس حوالے سے کئی اجلاس منعقد ہوئے تھے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: ان پیشگی اقدامات کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہوا۔ معاون خصوصی
پشاور: وزیراعلی محمود خان نے اپنے زیر استعمال دونوں ہیلی کاپٹر ریلیف آپریشن کے لئے وقف کیے ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے فٹ نہیں تاہم ریلیف سرگرمیوں کے لئے صحیح ہے، معاون خصوصی
پشاور: دونوں ہیلی کاپٹرز نے ریلیف آپریشن شروع کیا ہے، سیف
پشاور: انتطامیہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلی کاپٹرز استعمال کر سکتی ہے۔ معاون خصوصی
پشاور: وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں مرکزی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: اضلاع کے فلڈ کنٹرول رومز مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: ہر ضلع سے ممبران اسمبلی بطور فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: فوکل پرسنز اپنے علاقے میں ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: سیلاب سے زیادہ تر نقصان پہاڑی ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب آبادی اور املاک کو پہنچا۔ بیرسٹر سیف
پشاور: سیلاب کے حوالے سے حساس اضلاع کو پیشگی فنڈز جاری کیے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: ان فنڈز سے شہریوں کی امداد اور بحالی کے امور میں مدد ملتی ہے۔
پشاور: پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، شہری دفاع اور پولیس اور پاک فوج کے جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور؛ پی ڈی ایم اے کے ڈیٹا کے مطابق 15 جون سے 27 اگست تک سیلاب اور بارشوں سے 226 افراد جاں بحق ہوئے۔ بیرسٹر سیف
پشاور: سب سے زیادہ ڈیرہ اسمعیل خان میں 70 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی
پشاور: اس دوران 282 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: اسی دورانیہ میں 1266 مال مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی
پشاور: اب تک سیلاب اور بارشوں سے کل 33236 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: ان میں سے 16612 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: جبکہ 16624گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ معاون خصوصی
پشاور: یکم جولائی سے اب تک متاثرہ اضلاع میں 8650 ٹینٹس بھیجے گئے ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: 6850 ترپال شیٹ، 1800 کمبل اور 1500 پلاسٹک میٹس بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی
پشاور: متاثرہ علاقوں میں 7950 میٹریس،2550 کچن سیٹ اور 2000 ہائجین کٹس بھی بھیجی گئیں ہیں۔ بیرسٹر سیف
پشاور: نکاسی آب کے31 ڈی واٹر نگ پمپس بھی متاثرہ علاقوں کو روانہ کیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات

27/08/2022

ایبٹ آباد پولیس کا سیلاب زدہ متاثرین کی امداد کے لیے کیمپ کا انعقاد،
پریس کلب ایبٹ آباد اور آل ٹریڈ فیڈریشن کے تعاون سے منعقدہ امدادی کیمپ میں ایبٹ آباد کی غیور عوام نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے ، چند لمحے کی کمپین سے لاکھوں روپے کیمپ میں جمع
ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان دیگر پولیس افسران ، پریس کلب کے عہدیداران ، آل ٹریڈ کے رہنماوں سمیت کیمپ میں موجود رہے ، اس موقع پر ایبٹ آباد کی عوام نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لیے تاریخ رقم کر دی ، بچوں ، بوڑھوں ، نوجوانوں اور خواتین سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے افراد نے امدادی کیمپ میں دل کھول کے عطیات جمع کروائے، چند لمحوں کی کیمپین سے جمع شدہ لاکھوں روپے کے عطیات، کی دیکھ بھال کے لیے کمیٹی قائم کرتے ہوئے آئیندہ ایک سے دو دنوں میں تمام تر عطیات سیلاب متاثرین کو براہ راست پہنچا دیئے جائیں گے ، اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے ایبٹ آباد کی عوام کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا اور اس امدادی کیمپ کو ملی جوش جذبے سے کامیاب بنانے کی اپیل کی تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں زیادہ سے زیادہ اپنے سیلاب متاثرین کی امداد یقینی بنائی جا سکے ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اپنے زیر استعمال ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان۔
26/08/2022

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اپنے زیر استعمال ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لئے وقف کرنے کا اعلان۔

ضلع ٹانک میں ریسکیو سرگرمیاں اور ریلیف  اقدامات
26/08/2022

ضلع ٹانک میں ریسکیو سرگرمیاں اور ریلیف اقدامات

Address

Karachi
<<NOT-APPLICABLE>>

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 66 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Karachi

Show All