Sindh Police Fm 88.6

Sindh Police Fm 88.6 Sindh Police Launched its Radio Fm 88.6 in Karachi , for traffic flows and situation update, traffic update, route diversion update and traffic education.

Introduction e-policing system by Information technology Department Govt. of Sindh. It is broadcasting traffic updates, traffic flows control , traffic rules awareness education, traffic accident stories for giving awareness in the public while other entertainment, legal, Health and Complaints programs for public. Interviews of Senior Police officers,Ministers and discussions on current situation

. weather forecast, traffic diversions, roads construction work situation and other significant information are also be a part of the transmission.

Show Name : "Hamare Jawan"Host : Rizwan BasitCapturing a Memorable Moment on Arrival.
01/09/2024

Show Name : "Hamare Jawan"
Host : Rizwan Basit
Capturing a Memorable Moment on Arrival.

Show Name :"Tech Byte"Host : Misam AbbasGuest: Qassim ButtCapturing a Memorable Moment on Arrival.
01/09/2024

Show Name :"Tech Byte"
Host : Misam Abbas
Guest: Qassim Butt
Capturing a Memorable Moment on Arrival.

01/09/2024

"اسپاٹ لائٹ ود نزہت عابد جعفری " ٹیون ان کریں ہفتے اور اتوار کی شام اور رہیں تیار اسپائس اینڈ اسپارک کے بہترین ریڈیو ٹیلی کاسٹ تجربے کے لئےجہاں ہوگی بات چیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر،رابطے اور دوستی کے سنسنی خیزلمحات آپ کی خاطرجن میں آپ کی شرکت ہوا کی لہروں پر خوبصورت مصالحہ دار باتیں، علمی مباحث، اور غیر فلٹر شدہ آراء اور تجزیے جو احاطہ کریں گے مزاح اور عقل ودانش کا بھی…… اور اس کے علاوہ ہم آپ کو باخبر رکھنے میں بھی کسی اعتبار سے پیچھے نہیں رہیں گے یعنی تفریح کے ساتھ آپ کوباخبر رکھنے کی ضمانت بھی ہے ہفتے اوراتوار کی شام 6 سے 7 بجے تک صرف ایف ایم 88.6پر

01/09/2024

عقل ودانش کے وسیع و عریض دائرے کو نیویگیٹ کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ کیونکہ ہم پیش کرتے ہیں ہر واقعہ تجسس اور استفسار کی مٹی میں گندھا ہوا تاکہ بن جائے رہنما روشن خیالی کامینارآپ کے لئے ہم سب کے لئے اور دریافت ہوسکیں وہ کہانیاں جو تشکیل دیتی ہیں ہماری دنیا کی ٹیپسٹری۔آغاز کریں ہمارے پروگرام"رہنما" پر ایک نئے سفر کی میزبان ڈاکٹر ثناء کے ہمراہ شام 5 سے 6 بجے تک صرف ایف ایم 88.6پر

01/09/2024

"ٹیک بائٹ "میں خوش آمدید،ٹیکنالوجی کی پے درپے انقلابی دنیامیں ہرلحظہ تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنے اور ان جدید تر اختراعات کی دریافت کو جاننے کے لئے جو ہماری دنیا کو از سرنو تشکیل دے رہی ہیں ٹیون ان کریں ایف ایم 88.6۔AI اورمشینوں کی حکومت سے لے کر ہر شعبہء حیات میں جدید ترین رجحانات اور ٹیکنالوجی کی پیچیدہ دنیا کی آسان ترین زبان میں ترجمانی،صرف *آرجے میثم عباس* کے ہمرا ہ،مہمانان ِ گرامی میں شامل ہوں گے ٹیک انڈسٹری کے تجربہ کار ماہرین جو شیئر کریں گے اپنی بے بہا بصیرت اور تجربات سے آراستہ بات چیت،خواہ آپ بطور Tech-savvy پروگرام audienceہوں یا صرف جدید ترین ٹیکنالوجی ٹولز کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہوں Tech Bite' "ریڈیوشو کرتا ہے سب کا احاطہ!وقت 3 تا 4 بجے رات صرف *ایف ایم 88.6* پر

01/09/2024

0900 Am news roundup

01/09/2024

صبح نو - مقبولِ عام سلسلہ ……شاندار موضوعات پرنشر ہونے والا صبح کا براہ راست پروگرام جسے ناظرین و سامعین نے خود منتخب کیا ہے……جہاں بینی وجہاں آرائی کے بے مثال مواقع'' | سنئے،دیکھئے اور جانئے | میزبان نعمان آغا کے ساتھ

31/08/2024

شبِ سخن۔شاعری ایسی کیفیا ت کو زبان عطا کرتی ہے جو بیشتر حالات میں ناقابل ِ بیان ہوتی ہیں …… اور شاعری کا ذوق دراصل زندگی کا حقیقی ادراک دیتا ہے……آپ کے ذوق کو مہمیز کرنے کے لئے اردو اور دیگر زبانوں کی خوبصورت شاعری اور شاعر وں کے حالات و واقعات سے آگاہی اور ادبی معلومات سے آراستہ آپ کا پسندیدہ اور اپنی طرز کا منفرد براہ راست پروگرام آر جے مصطفیٰ قریشی کے ساتھ

31/08/2024

مرحوم سابق آئی جی پولیس گوہرزمان کی خدمات کے اعتراف اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آل فارمرزآئی جیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں آل فارمرز آئی جیز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اظہرفاروقی سمیت ایکزیکٹیو کمیٹی کے ممبران،مرحوم آئی جی کے اہل خانہ و سی پی او کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹی اینڈٹی کی جانب سے مرحوم آئی جی پی گوہرزمان کی زندگی اور سندھ پولیس کے لئے کی جانے کاوشوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اس موقع پر شرکت کرنے والے مہمانوں کا خوش آمدیدم استقبال کیاگیا۔

اجلاس میں مرحوم آئی جی پی کے فرزند شاہد زمان نے اپنے والد کی ذاتی مصروفیات، شعبہ و معاشرے کے لیے دی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں شرکت پر آپ سب کا شکرگذار ہوں۔آئی سندھ غلام نبی میمن

جب میں نے 1991 میں اپنے سروس کیریئر کا آغاز کیا تب گوہر زمان صاحب ریٹایرڈ ہوچکے تھے۔آئی جی سندھ

بحیثیت ایک انسان اور پولیس آفیسر وہ نرم خو اور درد مندانہ احساس رکھنے والی شخصیت تھے۔آئی جی سندھ

ہم دعا گو ہیں کہ ہمیں بھی وہی عزت اور مقام ملے جو پاک پرودگار نے گوہر زمان صاحب کو عطا کیا تھا۔غلام نبی میمن

بیشک عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے تاہم گوہر زمان مرحوم نے جو محکمہ پولیس کے لیئے فلاحی کام کیئے ہیں وہ آج بھی جاری ہیں۔آئی جی سندھ

پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد ہمیں گوہر زمان کی خدمات سے ہی ملا کیونکہ اسوقت انہوں نے حکومت سے اراضی کی منظوری لی تھی۔غلام نبی میمن

تمام شرکاء نے گوہر زمان مرحوم کی بطور پولیس آفیسر انکی دلیری اور شجاعت کے قصے سنائے۔

مرحوم گوہر زمان کے پولیسنگ میں انجام دیئے گئے کارہائے نمایاں سنگ میل بن گئے ہیں۔ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی شرجیل کھرل

ان کی زندگی اور شاندار پولیس کیریئر ہمارے لیے ایک مثال ہے۔

اے ایف آئی جی پی ایسوسی ایشن سندھ کے صدر اظہر علی فاروقی، سابقہ آئی جیز،سلیم واحدی، نیاز احمد صدیقی،نے مرحوم گوہر زمان کی محکمانہ خدمات اور انکی زندگی پر اپنےاپنے خیالات کا اظہارکیا۔

موجودہ آئی جی سندھ کا ان کے والد کیلئے تعزیتی پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔شاہد زمان

میرے والد گرامی کی یاد میں تعزیتی اجلاس کی تقریب میں شرکت میرے لیئے باعث افتخار ہے۔شاہد زمان

گوہر زمان مرحوم کی فیملی نے زریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی۔

31/08/2024

ضیاء سگنل بجانب موچی موڑ سڑک پر درخت گر گیا ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر درخت کو ہٹا کر سڑک کو کلیئر کروایا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

31/08/2024

مین شاہراہ فیصل پر فیملی کے ساتھ کار سوار کی گاڑی فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گئی تھی ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پٹرول کار 3 کے عملے نے بروقت پہنچ کر شہری کو گاڑی اسٹارٹ کرنے میں مدد فراہم کی جس پر اس نے ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا

31/08/2024

قائد آباد اور ملیر ٹریفک سیکشن کے عملے نے مل کر قائد آباد مرغی خانہ برج پر بارش کے باعث پڑنے والے گڑھوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بھرا تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

31/08/2024

اسٹیل ٹاون پولیس نے غیر قانونی جعلی کھاد بنانے والے ملزمان کر گرفتار کر لیا

پولیس نے خفیہ اطلاعات پر ولی ٹاؤن سے غیر قانونی کھاد بنا کر فروخت وا سپلائے کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا

گرفتار ملزمان کی شناخت نسیم ولد محمد عاچر اور علی محمد ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی

غیر قانونی کھاد کے کارخانے کا مالک محمد نعیم ولد محمد ارشاد کی سربراہی میں چل رہا تھا

پولیس نے دوران کاروائی غیر قانونی کھاد کے کارخانے سے 264 عدد کھاد کی برویاں، 800 لٹر زہریلہ کیمیکل کا ڈرم اور 7 بوریاں جعلی پاوڈر کیمیکل برامد کیں

اسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے غیر قانونی کھاد بنانے والے کارخانے کو سیل کردیا گیا ہے

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے وہ غیر قانونی کھاد بنا کر ٹرکوں کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات پر فروخت وا سپلائے کرتے تھے

مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے

31/08/2024

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سی ایم ہاؤس گیٹ نمبر ایک کے سامنے تناور درخت تیز ہواؤں کے باعث روڈ پر گر گیا تھا جسے ایس پی ٹریفک ساؤتھ کی جانب سے فوراً لفٹر کے ذریعے سڑک سے ہٹوایا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔

31/08/2024

پیج 3''، شو بز راؤنڈاپ تھیم اور طنز و مزاح پر مبنی اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ''جانئے تیزی سے تبدیل ہوتے Stardom، فیشن اینڈ اسٹائل کی سوچ اور اپروچ اور ساتھ ہی معاشرے کی ناہمواریوں سے پھوٹنے والی طنزیہ ومزاحیہ خوشگوارطرزِگفتگو آر جے شبانہ نور کے ساتھ

31/08/2024

گفتگو '' - آپ کیا پسند کرتے ہیں اور کیا سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں؟یہ ہم جانتے ہیں کیونکہ اپنے لوگوں کے فکر وخیال کی نبض پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں آرجے امجد چوہدری……بہترین اور پسندیدہ عوامی موضوعات کا کا بیرومیٹرجس میں مزاح کی چاشنی بھی ہے اور پرکشش گفتگوکے انداز و اطواربھی ……براہ راست پروگرام'' | سنئے،دیکھئے اور جانئے

31/08/2024

اسپورٹس 88 - کھیلوں کی دنیاجغرافیائی حدود سے بالاتر ہے جہاں اسپورٹس Love ورلڈ سپر اسٹار تخلیق کرتاہے……یہاں وہاں ادھر اُدھر جگہ جگہ سے چنیدہ اسپورٹس نیوز……ساتھ ہی غیر معمولی بے لاگ تجزیوں اور انکشافات سے بھرپوربراہ راست پروگرام| آر جے ''مقصود احمد'' کے ساتھ

31/08/2024

"اسپاٹ لائف ود نزہت عابد جعفری " ٹیون ان کریں ہفتے اور اتوار کی شام اور رہیں تیار اسپائس اینڈ اسپارک کے بہترین ریڈیو ٹیلی کاسٹ تجربے کے لئےجہاں ہوگی بات چیت زندگی کے مختلف پہلوؤں پر،رابطے اور دوستی کے سنسنی خیزلمحات آپ کی خاطرجن میں آپ کی شرکت ہوا کی لہروں پر خوبصورت مصالحہ دار باتیں، علمی مباحث، اور غیر فلٹر شدہ آراء اور تجزیے جو احاطہ کریں گے مزاح اور عقل ودانش کا بھی…… اور اس کے علاوہ ہم آپ کو باخبر رکھنے میں بھی کسی اعتبار سے پیچھے نہیں رہیں گے یعنی تفریح کے ساتھ آپ کوباخبر رکھنے کی ضمانت بھی ہے ہفتے اوراتوار کی شام سات سے آٹھ بجے تک صرف ایف ایم 88.6پر

31/08/2024

06:00pm news roundup

31/08/2024

05:00pm news roundup

31/08/2024

0400 PM news roundup

31/08/2024

0300 PM news roundup

31/08/2024

0200 PM news roundup

31/08/2024

کتاب کہتی ہے'' -چینی کہاوت ہے کہ جب آدمی 10کتابیں پڑھتا ہے تو 10ہزار میل کا سفر طے کرلیتا ہے ……اسی لئے آج ہماری نئی نسل کو یہ بتانا بھی ضروری ہوگیا ہے کہ مطالعہ سیکھنا کتنا ضروری ہے ……خوبصورت اور لاجواب کتابوں کی خصوصیات اور ان کی افادیت پر گفتگو کرتی ہیں ہر دلعزیز آرجے فہمینہ ارشد اپنے مشہور زمانہ براہ ِراست پروگرام میں

31/08/2024

تھنگ پازیٹو -زندگی کا ہر منظر سوچ کاآئینہ دار ہے ……کامیاب زندگی محض ایک مثبت سوچ کا آغازِ سفر ہے ……ہم سوچتے ہیں اور کر گزرتے ہیں …… سوچ کس طرح انسانی شخصیت کی آبیاری کرتی ہے……یہ بتاتے ہیں آرجے رضوان باسط اپنے ہر دلعزیز براہ راست پروگرام تھنک پازیٹو میں …… جو مشتمل ہے ایسے ہی موضوعات پر جو مثبت طرز فکر اور اعلی ٰ اقدار سے آراستہ ہیں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے فکرکا احاطہ کرتے ہیں

Address

Garden Headquarters Karachi Department
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sindh Police Fm 88.6 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sindh Police Fm 88.6:

Videos

Share

Category

Our Story

FM 88.6 is an initiative undertaken by Sindh Police. The channel is purely a service oriented enterprise. FM 88.6 broadcasts traffic updates, stories, music, entertainment, etc. Other programs that are broadcast include Entertainment, Legal, Health and Complaints programs. Interviews of Senior Police Officers, Ministers and discussions on current situations are also broadcast live. RJs invite Guests to their Shows. The Guests are drawn from different sectors such as music, TV, drama, social figures, motivational speakers and includes celebrities who talk about the highlights in their careers.

FM 88.6 is a project of M/s. Insight Solutions (Pvt.) Limited.

Nearby media companies


Other Radio Stations in Karachi

Show All