Halaat Ki Updates

Halaat Ki Updates Media/News/Publishing کراچی اور دیگر شہروں سے آپ کو باخبر رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے!
(53)

09/12/2024

جوہر چورنگی پر سرعام ڈکیتی وہ بھی بغیر چہرہ چھپائے یہ کبھی نھیں پکڑے جائیں گے ان کو پتہ ہوگا کوئی ان کی پشت پر ہوگا...

video by: Clifton Update

غیر ملکی شکاری نے 7 کروڑ 53لاکھ روپے کی بولی لگاکر مارخور کا شکار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی شکاری رونلڈ جوئ ویٹن نے...
09/12/2024

غیر ملکی شکاری نے 7 کروڑ 53لاکھ روپے کی بولی لگاکر مارخور کا شکار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شکاری رونلڈ جوئ ویٹن نے 7 کروڑ سے زائد رقم کے عوض لوئر چترال میں توشی شاشہ کے مقام پر کشمیری مارخور کا شکار کرلیا جو کہ وائلڈ لائف کی تاریخ میں سب سے مہنگی شکار پرمٹ ہے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال اور سینگوں کی لمبائی 49 انچ ہے۔

یاد رہیں کہ بولی کے لیے ادا کیے گئے رقم کا ذیادہ حصہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔
چترال تازہ ترین

کراچی میں ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کے دوران جعلسازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سینٹر انچارج کی اطلا...
09/12/2024

کراچی میں ہونے والے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ کے دوران جعلسازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سینٹر انچارج کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی امیدواروں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے دوران دو جعلی امیدواروں کو دھرلیاگیا، یہ دونوں ملزمان اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

کارروائی ایس آئی بی اے سکھر کے سوشل پروفیسر اور سینٹر انچارج کی اطلاع پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت قیصر علی ولد اقرار علی اور عبدالمجید ولد قابل دین کے طور پر ہوئی، جو شاہ زمان ولد گل زمان اور قمر دین ولد کامل دین کی جگہ امتحان دے رہے تھے۔\

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 419، 420 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

Karachi 💔
08/12/2024

Karachi 💔

اسد رجیم کے ظلم ، 18 سال  کی عمر میں شمالی لبنان کی سرحد سے گرفتار ہونے والا طالب علم معمر علی 39 سال بعد 57 برس کی عمر ...
08/12/2024

اسد رجیم کے ظلم ، 18 سال کی عمر میں شمالی لبنان کی سرحد سے گرفتار ہونے والا طالب علم معمر علی 39 سال بعد 57 برس کی عمر میں جیل سے رہا ہوا...

💚

کراچی کے جوڑیا بازار میں ایک شخص علی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قاتل اورنگزیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس...
08/12/2024

کراچی کے جوڑیا بازار میں ایک شخص علی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قاتل اورنگزیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق علی ٹھیلے پر سامان لینے آیا تھا اور اس نے اورنگزیب سے مذاق کیا، جس پر اورنگزیب غصے میں آ گیا اور چھری کے وار سے علی کو مار دیا۔

کراچی کے سفاری پارک میں رہنے والی ہاتھی سونیا رات کے وقت غیر متوقع طور پر چل بسی۔ ذرائع کے مطابق صبح پارک پہنچنے پر عملے...
08/12/2024

کراچی کے سفاری پارک میں رہنے والی ہاتھی سونیا رات کے وقت غیر متوقع طور پر چل بسی۔ ذرائع کے مطابق صبح پارک پہنچنے پر عملے نے ہاتھی کو مردہ پایا۔ حال ہی میں، ہاتھی مدھوبالا کو کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا گیا، جہاں وہ اپنی بہنوں سونیا اور ملکا کے ساتھ شامل ہوئی۔ یہ نقل مکانی جانوروں کی فلاح و بہبود کی عالمی تنظیم فور پاز کی نگرانی میں کی گئی، خاص طور پر تیار کیے گئے تربیتی کنٹینر کا استعمال کرتے ہوئے جب کہ مدھوبالا نیم بے سکون تھی۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کر لیا جو عمرے کے بہانے بھیک مانگنے سعو...
08/12/2024

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کر لیا جو عمرے کے بہانے بھیک مانگنے سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ان خواتین کو پہلے لاہور ایئرپورٹ پر بھی سفر سے روکا جا چکا تھا۔ گرفتار خواتین کے پاس واپسی کے ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ موجود نہیں تھی، اور ان کے پاس عمرے کے لیے ضروری رقم بھی پوری نہیں تھی۔ ان خواتین کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

The Pakistan International Airlines Corporation Limited (PIACL) has appointed Khurram Mushtaq as the acting chief execut...
08/12/2024

The Pakistan International Airlines Corporation Limited (PIACL) has appointed Khurram Mushtaq as the acting chief executive officer (CEO).

He will assume charge of his office following completion of Air Vice Marshal Amir Hayat’s tenure.

One of PIA’s most senior chiefs, Khurram Mushtaq has extensive experience in aviation to his credit. He previously held key roles as head of PIA’s Commercial, Airport Services, Flight Services, Security, and Vigilance departments.

پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان اسٹاک ایکسچنج سے درخواست ہے کہ اکیلے اوپ...
07/12/2024

پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ

"پاکستان اسٹاک ایکسچنج سے درخواست ہے کہ اکیلے
اوپر نہ جائے، عوام کو بھی ساتھ لے کر جائے" نبیل ظفر

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیماڑی گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرن...
07/12/2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، کیماڑی گلشن سکندر آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق گلی میں ٹینٹ لگا کر شادی کی تقریب جا ری تھی، اس دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے جاں بحق لڑکے کی لاش اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کرنے والوں کوجلد گرفتار کیا جائے گا۔

06/12/2024

Askari Products Ka Boycott ❌

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کافی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے اپنے رات دن اپنی بیٹیو...
06/12/2024

انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کافی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

"میں نے اپنے رات دن اپنی بیٹیوں پر لگائے ، انہیں کپڑے،جوتے ،اپارٹمنٹ تک دیے لیکن یہ جو بے غیرت داماد ہیں نہ انہیں کچھ شرم نہیں آتی" بشریٰ انصاری

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک خاتون کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی شکایت پر درج کیا گیا...
06/12/2024

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک خاتون کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی شکایت پر درج کیا گیا۔

مدعی جمیل نے بتایا کہ ان کی بہن گھر پر موجود تھی جب ان کے بھانجے نے آکر کہا کہ خاتون کو اس کے دو بڑے بیٹوں، مختیار اور خلیل، نے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے بیٹوں کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ بیٹوں نے ازاربند سے گلا گھونٹ کر اپنی ماں کو قتل کیا اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔

Miracle ⭐😳😂
06/12/2024

Miracle ⭐😳😂

انور مقصود نے ایک انٹرویو میں کہا کہ " حافظ ہونا اچھی بات ہے مگر ان کو کہیں ایک بر قرآن کا ترجمہ بھی پڑھ لیں"
06/12/2024

انور مقصود نے ایک انٹرویو میں کہا کہ " حافظ ہونا اچھی بات ہے مگر ان کو کہیں ایک بر قرآن کا ترجمہ بھی پڑھ لیں"

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ شادی کے بعد جو لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں ان کے گھر ب...
05/12/2024

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ شادی کے بعد جو لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں ان کے گھر برباد ہوجاتے ہیں۔اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں شادی شدہ لڑکیوں کو خاصی نصیحت کی ہے، اداکارہ نے مشورہ دیا کہ شادی کے بعد ہر چھوٹی چھوٹی بات اپنی والدہ کو نہ بتائیں، اس سے گھر برباد ہوجاتے ہیں، شادی شدہ لڑکیوں کو سمجھنا چاہیے سسرال کی ایک ایک بات فون پر والدہ کو نہیں بتاتے۔
سینئر اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں خصوصی طور پر مائوں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی کلپ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مائیں لڑکیوں کو واضح پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے، گھر بسانے کے لیے ماؤں کو بیٹیوں کے ازدواجی اور سسرالی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے

05/12/2024

Allah 💔😳

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halaat Ki Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Halaat Ki Updates:

Videos

Share