03/02/2024
KARACHI STORM ALERT - UPDATES:
ISSUED DATE: 3rd Feb 2024
کراچی میں مغربی سلسلے کے زیر اثر تاریخی شدید ترین موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب متعدد علاقے زیر اب آچکے ہیں۔اس وقت بارش برسانے والے سلسلے شمالی اور مغربی علاقوں سے گزرتے ہوئے اب شہر کے جنوب مشرق اور جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے سبب ان علاقوں خصوصا ڈفینس، بہادرآباد، کلفٹن، کورنگی، محمود اباد، لانڈھی اور ساحل سمندر سی ویو میں اگلے ایک گھنٹے کے دوران شدید ترین بارش مزید جاری رہنے کا امکان ہے جس سے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ لاحق ہے۔
سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے۔اب تک ان علاقوں میں 50 سے 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے ۔