بزم شعراء

بزم شعراء نئے لکھنے والے شعراء کے لیے ایک چھوٹا سا قدم

29/05/2024

True

25/05/2024

سچ یا؟؟؟؟

شاعری ویڈیوز اسٹیٹس کیلٸے سبسکراٸب کریں مزید اپنی شاعری پوسٹ کرنے کے لیے سینڈ کریں
05/01/2024

شاعری ویڈیوز اسٹیٹس کیلٸے سبسکراٸب کریں مزید اپنی شاعری پوسٹ کرنے کے لیے سینڈ کریں

اَدھورا چھوڑ کر یُوں دُور مت جانا!مجھے اب توڑ کر یوں دور مت جانا!!مِری خوشبو نے چادر تم پہ ڈالی ہے!مجھے اب اوڑھ کر یوں د...
13/01/2023

اَدھورا چھوڑ کر یُوں دُور مت جانا!
مجھے اب توڑ کر یوں دور مت جانا!!

مِری خوشبو نے چادر تم پہ ڈالی ہے!
مجھے اب اوڑھ کر یوں دور مت جانا!!

تُمھی سوچو تمہارے بعد کیا ہوگا!
سُکھوں سے جوڑ کر یوں دور مت جانا!!

مِری آنکھیں تمہاری چاہ کرتی ہیں!
سو پیاسا چھوڑ کر یوں دور مت جانا!!

ابھی تو عشق میں خود کو لُٹانا ہے!
ابھی منہ موڑ کر یوں دور مت جانا!!

اگر آ ہی گئے ہو میری جانِب تو!
رُکو! اب دوڑ کر یوں دور مت جانا!!

ابھی اِک خواب آنکھوں پر سجایا ہے!
ابھی جھنجھوڑ کر یوں دور مت جانا!!

مِری خاطر زمانے کے رواجوں سے!
جبیں کو پھوڑ کر یُوں دور مت جانا!!

Sidra Ghulam Rasool

Dr. Yasin Aatir - Urdu Poetry
05/01/2023

Dr. Yasin Aatir - Urdu Poetry

Sidra Ghulam Rasool مرضِ عشق بڑھنے سے!خوف آۓ جینے سے!!سازشوں نے گھیرا ہے!تیرے پاس ہونے سے!!کس کی پلکیں بھیگی ہیں؟آج میرے...
05/01/2023

Sidra Ghulam Rasool

مرضِ عشق بڑھنے سے!
خوف آۓ جینے سے!!

سازشوں نے گھیرا ہے!
تیرے پاس ہونے سے!!

کس کی پلکیں بھیگی ہیں؟
آج میرے رونے سے!!

ہم نے کھوئی سُدھ بُدھ ہے!
تیری یاد کھونے سے!!

زندگی اُداسی ہے!
اِک ترے نہ ہونے سے!!

اب میں سُکھ میں رہتی ہوں!
اپنے دُکھ میں رہنے سے!!

رقص کر رہا ہے دل!
آج تیرے چُھونے سے!!

شامیں ڈھلنے لگتی ہیں!
تیرے ساتھ چلنے سے!!

میرے ہاتھ زخمی ہیں!
دُکھ کے کانٹے چُننے سے!!

لفظ رونے لگتے ہیں!
تیری باتیں لکھنے سے!!

سدرہ غلام رسول

22/12/2022

ATBAF ABRAK

ایسی بھی کیا طلب کہ خدا بھول جائیے
ہو گر دوا بھی یہ تو شفا بھول جائیے

جو قدرِ مشترک ہے اسے یاد کیجئے
اور وجہِ اختلاف سدا بھول جائیے

گر یار لوٹ آئے کوئی تو بنا سوال
لگ جائیے گلے سے خطا بھول جائیے

خوش دور کوئی گر ہے بچھڑ کر جناب سے
خط تو ضرور لکھئے ، پتہ بھول جائیے

واجب ہے آپ پر کہ نبھائیں سدا مگر
کوئی کرے جفا تو وفا بھول جائیے

دھوکہ سبق ہے حفظ اسے کیجئے حضور
یہ کب کہا کہ جو بھی ہؤا بھول جائیے

کیوں گفتگو ہے میرے ہی بارے جہان میں
اتنا ہی گر برا ہوں ، برا بھول جائیے

۔۔۔اتباف ابرک

18/04/2022

میری اندھیر زندگی میں روشن اک آس تم سے ہے

یہ لمحہ جو خوشی کا ہے یہ لمحہ خاص تم سے ہے

میری یہ خوش نصیبی ہے کہ میرے ہو تم صرف میرے

محبت بھی وفا بھی ہے یہ سب میرے پاس تم سے ہے

حامد رضا

29/08/2020

محترمہ نور شیخ صاحبہ

مر تو جائیں گے یارو ہم لیکن
اپنے مرنے پہ کیسے روئیں گے

#نور

07/06/2020

حامد رضا

21/03/2020

جہاں جینا محال ہوتا ہے
وہیں جینا کمال ہوتا ہے

حامد رضا حامد

21/03/2020

شاہد انور شہزاد صاحب

21/03/2020

محمد عاصم صاحب

اتباف ابرک صاحب
20/03/2020

اتباف ابرک صاحب

بھلا ہو گا خدا گر یاد ہو گا
یہاں بھولا وہاں برباد ہو گا

یہاں تدبیریں تیری کارگر ہیں
وہاں حیلہ نہ کوئی یاد ہو گا

لپیٹا جائے گا جب یہ تماشا
تماشا اصل اس کے بعد ہو گا

کرے گا غیر کیا تیرا مداوا
عمل تیرا نہ جو ہم زاد ہو گا

ملے ہمت کہ سجدوں میں رہوں میں
کوئی لمحہ کبھی تو صاد ہو گا

عوض دنیا کے حاصل کر خدا کو
کبھی ابرک نہ تو ناشاد ہو گا

۔۔۔۔۔ اتباف ابرک

15/03/2020

عیش وعشرت کو اپنی کھونے سے ڈرتے ہیں
موت کا خوف ایسا کہ سونے سے ڈرتے ہیں

عجب زندگانی ہے ان کی بھی حامد
یہ جانو سے ڈرتے ہیں شونے سے ڈرتے ہیں

دنیا کی محبت میں روتے ہیں رات بھر
آنکھ توبہ میں کیوں یہ بھگونے سے ڈرتے ہیں

لفظوں میں حمایت تو کرتے ہیں لیکن
یہ مسلم کیوں ایک ہونے سے ڈرتے ہیں

گڑگڑاتے ہیں اکثر انسانوں کے آگے
کیوں بارگاہ الہی میں رونے سے ڈرتے ہیں

رب سے ڈرو جو قادر ہے سب پر
بزدل ہیں وہ جو کرونے سے ڈرتے ہیں
حامد رضا

08/03/2020
06/03/2020

کسی دل سے نکلنے پر کوئی آہٹ ہو نہیں سکتی
اسے یوں دور ہونے پر گھبراہٹ ہو نہیں سکتی
کوئی جو ٹھان لیتا ہے کسی کو چھوڑ جانے کی
محبت اس کے رستے میں رکاوٹ ہو نہیں سکتی
حامد رضا

14/12/2019

بھروسہ یوں بھی انمول ہے صاحب
ایک ہی شخص پر دوبار نہیں ہوتا

حامد رضا

13/12/2019

کل کیسے تھے آج کیسے ہیں
کاش وہ پوچھیں مزاج کیسے ہیں

حامد رضا

حامد رضا
03/12/2019

حامد رضا

کل کیسے تھے آج کیسے ہیں
کاش وہ پوچھیں مزاج کیسے ہیں

حامد رضا

محترمہ سدرہ غلام رسول
01/12/2019

محترمہ سدرہ غلام رسول

کھڑکیوں سے ایک سپنا جھانکتا ہے
کون آ کے کھولے گا در ، پُوچھتا ہے!

میری آنکھیں سو رہی ہیں وحشتوں میں
میرا دل اب اور کسی کو جانتا ہے!!!!

مُبتلا ہوں میں بُتوں کے عشق میں اور
ایک کلمہ ہے جو اندر گُونجتا ہے!!!!

یہ مرے پاؤں سِمٹ جاتے ہیں اُس پل
جب یہ رنج وغم بدن میں پھیلتا ہے!

ایک دھڑکا سا لگا رہتا ہے مجھ کو
کوئی تو ہے جو ابھی تک جاگتا ہے!

بے نِشاں بستی میں اکثر شام ڈھلتے
ایک سایہ ہے جو مجھ کو ڈھونڈتا ہے!

اب کے بھی نہ مل سکی تسکین مجھ کو
اِس برس بھی دل اُداسی جھیلتا ہے!!!

سدرہ غلام رسول

نومبر تیرے رنگ سارےبہت ہی پھیکے لگتے ہیںہوائیں سوکھی سوکھی سیبہاریں روٹھی روٹھی سیتیرے آتے ہی پتے کیوں خزاں کیزد میں آتے...
21/11/2019

نومبر تیرے رنگ سارے
بہت ہی پھیکے لگتے ہیں
ہوائیں سوکھی سوکھی سی
بہاریں روٹھی روٹھی سی
تیرے آتے ہی پتے کیوں خزاں کی
زد میں آتے ہیں
نومبر سب تیری چالیں
عجب ہی شاطرانہ ہے
تیرے آنے ہی سے شامیں کیوں
خاموش ہوتی ہیں
تیرے آنے سے راتیں کیوں
بہت پرہول ہوتی ہیں
نومبر تم مجھے بلکل
کبھی اچھے نہیں لگتے
کیوں کہ
نومبر جاتے جاتے تم
اُداسی چھوڑ جاتے ہو
عجب ہی روکھی پھیکی سی
تباہی چھوڑ جاتے ہو
عذرا اعظمی

20/11/2019

محترمہ فاطمہ تبسم

وہ کلی بھی گلاب ہوگئی ہوگی
جو تیرے سرخ ہونٹوں سے چُھو گئی ہوگی

تُو نے تو صرف اسے سونگھا ہی تھا
وہ تو تیرے جسم میں کھو گئی ہوگی

جدا کیا ہوگا جب تو نے اسے اپنے ہونٹوں سے
وہ بیچاری تو ہنستے ہنستے رو گئی ہوگی

کتنا مہکایا ہوگا اس نے تیری روح کو
وہ جو ترے پاؤں تلے سو گئی ہوگی
فاطمہ تبسم

20/11/2019

انور محمد انور صاحب

20/11/2019

محترمہ سنبل احمد

دل غموں سے میرا بھر جاتا ہے اکثر
درد آنکھوں میں ابھر آتا ہے اکثر

خامشی جو چیختی رہتی ہے مجھ میں
شور دل کو یونہی بہلاتا ہے اکثر

-سنبل احمد-

20/11/2019

از قلم ✍️محمد عاصم

ایسا نہیں کہ وہ سمجھا نہیں پیار میرے کو
میری آنکھوں کو دیکھتےہی وہ مجھ پر مرنے لگا

گاؤں کے تھے سنے قصے ہزار رسوائی کے...
ہو جائے نا رُسوا اظہارِ محبت کرنے سے وہ ڈرنے لگا

پسند آگئی تھی اُس کو نشیلی آنکھیں میری
عشق تھا کاروبار نہیں پھر بھی کرنے لگا

اُسنے اظہارِ محبت کر ڈالی مجھ سے اور میں خاموش تھا
اُسکے جانے کے بعد میں ہر پل نئی موت مرنے لگا

وقتِ موت ابھی دور تھا اور وہ کسی اور کا ہوگیا
پھر ہوا یہ عاصم میں بھی آخری سانسیں بھرنے لگا

شاعر محمد عاصم صاحب

20/11/2019

میری تنہائی نے سکھایا ہے مجھ کو جینا ورنہ
ان محفلوں نے تو مجھ کو مار ڈالا تھا

ساجداسیر

Address

Karachi

Telephone

+923063939646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بزم شعراء posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Publishers in Karachi

Show All