RB Publishers

RB Publishers R.B. RB Printers & Publishers offer a wide range of subjects to our customers.

Publishers is a growing Publisher, a Leading Bookseller & Exporter
we offer largest collection of Books on diffrent topics like literature, Biographies, travelogue, Magazine We do book publishing, book selling, book
printing, book distribution books marketing.

صد سالہ جشن بانگِ دراعلامہ اقبال کے مجموعہ کلام بانگ درا کی اشاعت کے سو سال مکمل ہونے پر اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت "ص...
22/04/2024

صد سالہ جشن بانگِ درا
علامہ اقبال کے مجموعہ کلام بانگ درا کی اشاعت کے سو سال مکمل ہونے پر اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت "صد سالہ جشن بانگ درا" کا اہتمام 23 اپریل 2024 کو کیا جا رہا ہے۔ اس عظیم شاعر کے معرکۃ الآرا مجموعے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنی بر وقت شرکت یقینی بنائیں

#بانگ درا

Book Launching Karachi
20/04/2024

Book Launching Karachi


اگر آپ شیشے کے جار میں سیاہ و سرخ چیونٹیوں کو ایک ساتھ رکھیں تو وہ ایک دوسرے کو نقصان نھیں پہنچائیں گی ۔لیکن اگر کوئی شخ...
03/04/2024

اگر آپ شیشے کے جار میں سیاہ و سرخ چیونٹیوں کو ایک ساتھ رکھیں تو وہ ایک دوسرے کو نقصان نھیں پہنچائیں گی ۔
لیکن اگر کوئی شخص اس جار کو زور زور سے ھلاکر اپنی جگہ رکھ دے تو سرخ و سیاہ چیونٹیاں آپس میں لڑنے لگیں گی۔۔
ایسا ھی انسانی معاشرے میں ھوتا لوگ ایک دوسرے پر حملہ آور ھوجاتے ھیں۔
* جار کو زور زور سے ھلانے والے کی طرف کسی کی توجہ نھیں جاتی۔



27/03/2024


24/03/2024




آج اردو زبان کے نامور ادیب, خطیب, محقق, اور شاعر علامہ ڈاکٹر سید ضمیر اختر نقوی کا جنم دن ہے24 مارچ1944
24/03/2024

آج اردو زبان کے نامور ادیب, خطیب, محقق, اور شاعر علامہ ڈاکٹر سید ضمیر اختر نقوی کا جنم دن ہے
24 مارچ1944


21/03/2024
qoute of the day
21/03/2024

qoute of the day






Antique chair made for reading books (18th c. France).
20/03/2024

Antique chair made for reading books (18th c. France).



جس دن بچے کی جیب سے فضول چیزوں کے بجائے پیسے برآمد ہوں تو سمجھ لینا چاہیے کہ اسے بے فکری کی نیند کبھی نصیب نہیں ہوگی۔  ...
14/03/2024

جس دن بچے کی جیب سے فضول چیزوں کے بجائے پیسے برآمد ہوں تو سمجھ لینا چاہیے کہ اسے بے فکری کی نیند کبھی نصیب نہیں ہوگی۔



Pankaj Udhas passes awayIndian ghazal singer and Padma Shri awardee Pankaj Udhas has died at the age of 73 after a protr...
26/02/2024

Pankaj Udhas passes away

Indian ghazal singer and Padma Shri awardee Pankaj Udhas has died at the age of 73 after a protracted illness.

The death of the veteran singer, who was known for his Ghazals like 'Chitti Ayi Hai' & {Dukh sukh tha aik sabka" was confirmed by his daughter Nayaab Udhas on Instagram on February 26.





میرانیسؔ کے دادا میر حسنؔ کی ایک شاندار غزل جسے عابدہ پروین نے نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے۔ آج سے پہلے کتنے لوگوں ک...
29/01/2024

میرانیسؔ کے دادا میر حسنؔ کی ایک شاندار غزل جسے عابدہ پروین نے نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے۔
آج سے پہلے کتنے لوگوں کو معلوم تھا کہ یہ غزل میرانیسؔ کے دادا کی ہے؟
یہ اور اِس جیسی بہت سے غزلیں جنھیں ہم عرصے سے سنتے آئے ہیں علّامہ صاحب کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’کُلیاتِ میر حسنؔ‘‘ میں موجود ہیں۔ معیاری غزلوں سے شغف رکھنے والے افراد کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیئے۔
اِس کتاب میں مثنوی ’’سحر البیان‘‘ جو کہ اردو کی معروف مثنوی ہے بھی موجود ہے۔ سحر البیان کے فنی محاسن کے سلسلے میں اس کی کردار نگاری پلاٹ، جذبات نگاری، مکالمہ نگاری، مرقع نگاری، منظر نگاری اور سراپا نگاری کے ساتھ ساتھ ایک مربوط معاشرت کے ثقافتی کوائف کی تفصیل بیان کرتی ہے۔
اس مثنوی کو میر حسن نے 1782ء میں لکھ لیا تھا لیکن اس وقت تک برصغیر میں چھاپہ خانہ (پریس) نہیں آیا تھا، مگر کتاب عام ہوئی اور عوام و خواص میں اس کی بے پناہ شہرت ہو گئی، پھر فورٹ ولیم کالج کلکتہ نے 1803ء میں اسے شائع کیا۔
اس مثنوی کے دیوناگری اور گجراتی رسم الخط میں بھی نسخے چھاپے گئے۔ انڈیا آفس لائبریری برطانیہ میں اردو، دیوناگری اور گجراتی میں انیسویں صدی کی بیس مختلف طباعتیں موجود ہیں۔
اِس مثنوی میں میر حسنؔ نے کردار نگاری کی ایک اعلیٰ مثال پیش کی ہے۔
مثنوی کے کرداروں پر سرسری نظر ڈالیں تو اِس میں پیش کیے گیے کردار کچھ یوں ہیں:

بے نظیر - ایک شہزادہ، ملک شاہ بادشاہ کا بیٹا ہے، بہت خوبصورت، اپنے آپ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے والا۔

ماہ رخ پری - ایک پری، خوبصورتی، حیاداری اور عشق پسندی کے ساتھ ساتھ رقابت اور انتقام کا شدید جذبہ اپنے اندر لیے۔
بدر منیر - قصہ کی مرکزی کردار، شاہانہ متانت، وقار، حسن و خوبی، ناز و ادا، شان و شوکت اور عیش و محبت کا پیکر۔
نجم النساء - سب سے زیادہ شوخ اور متحرک کردار۔
یہ مثنوی انتہائی دلچسپ ہے اسے پوری توجہ سے پڑھ کر آپ لطف اندوز ہو سکتے ہیں



24/01/2024

اُردو زبان کے قادر الکلام شاعر، شاعرِ اعظم میرانیسؔ کے دادا اور ’’مثنوی سحر البیان‘‘ جیسی مثنوی جسے اُردو ادب میں نمایاں...
22/01/2024

اُردو زبان کے قادر الکلام شاعر، شاعرِ اعظم میرانیسؔ کے دادا اور ’’مثنوی سحر البیان‘‘ جیسی مثنوی جسے اُردو ادب میں نمایاں مقام حاصل ہے کہ شاعر میر حسنؔ کا مکمل کلام ’’کلیاتِ میرحسنؔ‘‘ شائع ہوگیا ہے۔
کتاب کی قیمت: 3000 روپے
صفحات : 752 (انڈونیشین آفسٹ پیپر)
بائنڈنگ : ہارڈ بائینڈ مع ڈسٹ کور

یاد رہے علّامہ ضمیر اختر نقوی اعلیٰ اللہ مقامہٗ اِس کتاب پر پچھلی کئی دہائیوں سے کام کر رہے تھے اور اُن کے دِن رات انتھک محنت کے نتیجے میں بالآخر یہ کتاب پایۂ تکمیل تک پہنچ سکی۔ کتاب چھپنے کے لیے چھاپہ خانہ جا ہی رہی تھیی مگر افسوس زندگی نے اُنھیں اتنا موقع نہ دیا۔
لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ علم کے متلاشی افراد کی تسکینِ طبع کے لیے اب یہ کتاب علّامہ ضمیر اختر نقوی فاؤنڈیشن (لائبریری) کے زیرِ اہتمام شائع کی جارہی ہے۔
ادارہ جناب اسد عباس نقوی (شکارپوری) کا تہہِ دل سے مشکور ہے جن کے بھرپور تعاون کے بغیر یہ کام انتہائی مشکل تھا۔

واضح رہے یہ کتاب انتہائی محدود تعداد میں شائع ہوئی ہے لہٰذا دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی کاپی حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد
اِس نمبر پر رابطہ کریں 03422236021






#سحرالبیان
#مثنوی

ٹرین میں بلا ٹکٹ سفر " کیا اس ٹرین میں کوئی ٹکٹ چیکر آتا ہے؟“میں نے برلن میں سفر کرتے ہوئے پوچھا۔ کوئی میرا ٹکٹ کیوں چیک...
21/01/2024

ٹرین میں بلا ٹکٹ سفر

" کیا اس ٹرین میں کوئی ٹکٹ چیکر آتا ہے؟“
میں نے برلن میں سفر کرتے ہوئے پوچھا۔
کوئی میرا ٹکٹ کیوں چیک کرے گا؟"
جرمن دوست نے حیران ہو کر کہا۔
فرض کرو تم ٹکٹ نہیں لیتے۔ پھر؟"
اُس نے فرض کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
" کیا تم نے اپنے ملک میں کبھی بلا ٹکٹ سفر کیا ہے؟“
اُس نے دریافت کیا۔
کئی بار میں نے اعتراف کیا۔
میں تمھارے ملک کے متعلق کچھ نہیں جانتا۔ “ وہ بولا
لیکن اگر تم دو روپے کی کرپشن کرتے ہو،
تو تمھارے لیڈر دو سو ارب کی کرپشن کرتے ہوں گے۔“

Dabeer k Marsiye Jild 4Coming Soon    #دبیرستان #دبیر #مرزادبیر
15/01/2024

Dabeer k Marsiye Jild 4
Coming Soon


#دبیرستان
#دبیر
#مرزادبیر

اردو کے معروف شاعر منور رانا 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے Munawwar Rana died اردو کے معروف شاعر منور رانا کا اتوار کی...
15/01/2024

اردو کے معروف شاعر منور رانا 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Munawwar Rana died اردو کے معروف شاعر منور رانا کا اتوار کی رات لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 71 سال کے تھے۔ منور رانا کی غزل 'ماں' مشہور ترین تصانیف میں شمار کی جاتی ہے جو اردو ادب کی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔




اسلام آباد لٹریری فیسٹیول کے موقع پر، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام، اردو ادب کے مفکر عصر و شاعر انقلاب حضرت جوش...
24/10/2023

اسلام آباد لٹریری فیسٹیول کے موقع پر، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام، اردو ادب کے مفکر عصر و شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی کی غیر مطبوعہ تصنیف "محمل و جرس" کی تقریب پذیرائی، ان شاء اللہ ،9 نومبر، بروز ہفتہ، دن 12.15 سے 1.15 تک بمقام گندھارا سیٹیزن کلب، پروین شاکر ہال, F_9 پارک، اسلام آباد منعقد ہوگی _پروفیسر فتح محمد ملک _افتخار عارف _نجیبہ عارف _ حوری نورانی _ عباس تابش _ تبسّم اخلاق _فرخ جمال _اظہارِ خیال کریں گے _معروف خوش فکر شاعر محبوب ظفر نظامت کے فرائض انجام دیں گے _


#جوش

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَاردو ادب کے معروف نقاد اور شاعر ڈاکٹر شارب ردولوی انتقال کر گئے۔ اللہ پاک ان...
18/10/2023

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اردو ادب کے معروف نقاد اور شاعر ڈاکٹر شارب ردولوی انتقال کر گئے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین۔
شارب ردولوی کا اصل نام مسیب عباس ہے۔ یکم ستمبر 1935 کو پیدا ہونے والے شارب ردولوی نے بی اے، ایم اے اور پی ایچ ڈی لکھنؤ یونیورسٹی سے کیا۔ ان کا وطن ردولی ہے جسے بہت سے صوفیا نے تعلیمات اور روحانی تربیت کا مرکز بنایا۔ ۔لکھنؤ اور فیض آباد دونوں سے قربت نے ردولی کو ایک تہذیبی مرکز بنا دیا۔ ایک دور تھا جب ردولی کے گھر گھر میں علم و ادب کا چرچہ تھا۔ شارب ردولوی کا تعلق ایک زمیں دار گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا غلام حسنین اور والد حسن عباس حاذق طبیب و حکیم تھے۔ دادا تو طب کی تعلیم بھی دیتے تھے۔ جہاں تک خاندان کا تعلق ہے تو شارب ردولوی قاضیان سلطان پور کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے مورث اعلی علی بلند دستار افغانستان کے صوبے بلخ سے تعلق رکھتے تھے۔ اپنے دور کے بڑے عالم اور صوفی بزرگ تھے۔ 1193 عیسوی میں بلخ سے ہجرت کرکے اپنے چار بیٹوں کے ساتھ ہندوستان آگئے تھے۔

ڈاکٹر شارب ردولوی جواہر لال یونیورسٹی میں اردو کے استاد تھے ۔ آپ نے درجنوں کتابیں لکھیں۔ کئ بڑے ایوارڈ سے نوازے گئے۔
من تورا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگویم کے دور میں ادبی معیار کو ڈاکٹر شارب ردولوی نے آخری سانس تک گرنے نہیں دیا۔
آپ بہترین انسان تھے۔ اج وہ ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن آسمانِ ادب پر ہمیشہ جگمگاتے رہینگے۔
Sharib Radulvi
1935-2023

Dr Sharib radulvi

سافروں کی سہولت کے لیئے آج کراچی کینٹ اسٹیشن کے مختلف  حصوں میں ٹکٹ فیچنگ/وینڈنگ مشین کو انسٹال کردیا گیا۔ یہ نئی فیچنگ ...
18/10/2023

سافروں کی سہولت کے لیئے آج کراچی کینٹ اسٹیشن کے مختلف حصوں میں ٹکٹ فیچنگ/وینڈنگ مشین کو انسٹال کردیا گیا۔
یہ نئی فیچنگ مشین چین سی آئے ہوئی کمپنی
RABATA
(Railway automated booking and travelling assistance)
کے اشتراک سے پاکستان ریلوے کی ہر بڑے اسٹیشن پر لگے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ سید ظفر الحسن گیلانی نے بتایا کہ اس کی تنصیب سے ہر مسافر خود اسٹیشن آکر بکنگ کرسکتا ہے ۔اور اپنا ٹکٹ کینسل بھی کرسکتا ہے۔
یہ مشین دنیا میں جدید ترین پروگرام سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان ریلوے مسافر کو بہتر سے بہتر سہولت دینے کی طرف گامزن ہے۔
یہ مشین کل سے کام کرنا شروع ہوجائے گی



16/10/2023

مرد برابری کیونکر تلاش کرتا ہے؟

ان شاء اللہ جلد=========الحمد للہ "دبیر کے مرثیے - جلد اوّل, دوم اور سوم” کے بعد RB پبلی کیشنز اور فرو‏غ مرثیہ انٹرنیشنل...
06/10/2023

ان شاء اللہ جلد
=========
الحمد للہ "دبیر کے مرثیے - جلد اوّل, دوم اور سوم” کے بعد RB پبلی کیشنز اور فرو‏غ مرثیہ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام "دبیر کے مرثیے - جلد چہارم“شا‏ئع ہو رہی ہے اور جلد اہلِ ادب کے لیۓ فضلی سنز اور محفوظ بک ایجنسی سے دستیاب ہو گی۔ “ فروغِ مرثیہ ۔ ایک نئے عزم کی ابتدا “ ، “فرہنگِ انیس “ "فرہنگ دبیر" “فرہنگِ جوش” کے بعد نا چیز کی یہ آٹھویں کتاب اور فروغِ مرثیہ انٹرنیشنل کی 26 ویں پیشکش ہے ۔
۔702 صفحات پر مشتمل اس جلد میں دبیر کے مزید57 مرثیے آپ کی خدمت میں پیش کیے جا رہے ہیں
دبیر کے مرثیوں کی ان چار جلدوں میں قارئین کے لیے 175 مرثیے پیش کیے جا چکے ہیں ۔
اشاریہ دبیر اور جلد 5 - 10 زیرِ ترتیب ہیں اور جلد عوام الناس کے سامنے ہوں گی-
ڈاکٹر ہلال نقوی، جناب جاوید حسن، جناب عقیل عباس جعفری کا احسان مند ہوں جن کی رہنمائ اس منصوبے میں شامل رہی, پروفیسر سحر انصاری کا ممنون ہوں جنھوں نے اس کتاب کے لیے اپنے تاثرات قلم بند کیے ۔ جناب ریحان احمد اور جوہر عباس صاحب کی محنتوں کو سلام جن کی کمپوزنگ اور پروف کے بغیر اس منصوبے کا تکمیل پانا نا ممکن تھا -
============================
قیمت اور اشاعت کی تفصیلات ان شاء اللہ جلد
============================
طالبِ دعا
اصغر مہدی اشعر


#مرزادبیر
#دبیرستان
#دبیر

راجہ صاحب محمود آباد امیر محمد خان (سليمان مياں صاحب)  انتقال کر گئےإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۴؍ اکتوبر...
04/10/2023

راجہ صاحب محمود آباد امیر محمد خان (سليمان مياں صاحب) انتقال کر گئے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
۴؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء


Address

Shop No. 7 Hilton Corner Gulshan E Iqbal Block 13d1 Karachi
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RB Publishers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RB Publishers:

Videos

Share

Category