PEHLY Pakistan

PEHLY Pakistan PEHLY PAKISTAN is a Pakistani news based page. we will provide biggest news about Pakistan.

2 qomi nazarya
12/08/2022

2 qomi nazarya

11/08/2022
11/08/2022
13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گاقوم کو بتاؤں گا حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، ہماری جدوجہد ان...
11/08/2022

13 اگست کو لاہور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جلسہ کروں گا
قوم کو بتاؤں گا حقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں، ہماری جدوجہد انصاف کیلئے اورچھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، یہ جرم کرتے ہیں اور پھر کہتے این آراو دے دو۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اقلیتی کنونشن سے خطاب

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 13 اگست کا جلسہ لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم منتقل کیے جانے کے بعد وہاں نصب آسٹروٹرف اکھاڑ...
11/08/2022

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 13 اگست کا جلسہ لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم منتقل کیے جانے کے بعد وہاں نصب آسٹروٹرف اکھاڑنے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن سے یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا یہ ٹرف جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں اکھاڑی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جن میں اس سٹیڈیم سے کچھ افراد کو آسٹرو ٹرف اکھاڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان وائرل ویڈیوز میں ہاکی سٹیڈیم میں لگی آسٹروٹرف اکھاڑنے کے مناظر شئیر کرتے ہوئے بہت سے لوگ تنقید کر رہے ہیں کہ ‘جس بے دردی سے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لگوائی گئی کروڑوں مالیت کی آسٹرو ٹرف کو اتارا جا رہا ہے یہ ہرگز دوبارہ استعمال کے قابل نہیں ہو گی۔‘

امریکہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایک ایرانی شہ...
11/08/2022

امریکہ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایک ایرانی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شہرام پورصافی نامی شخص ایران کے طاقتور فوجی دستے پاسداران انقلاب کا رکن تھے اور اس مبینہ قتل کی سازش میں مطلوب تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورصافی ممکنہ طور پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کا بدلے لینا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ دو برس قبل جنوری 2020 کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے 62 سالہ سربراہ جنرل قاسم سلیمانی عراق کے بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے ایک امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کا حکم امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں مبینہ طور ہر طالبان کی واپسی کی خبروں سے وہاں کی عوام میں ایک خوف پھیل گ...
11/08/2022

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں مبینہ طور ہر طالبان کی واپسی کی خبروں سے وہاں کی عوام میں ایک خوف پھیل گیا ہے جبکہ دوسری جانب سوات کے علاقے مٹہ میں اپنے آپ کو طالبان کہلوانے والے مسلح افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہمیں کہا گیا ہے کہ اب آپ اپنے اپنے علاقوں کو جا سکتے ہیں۔

طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل صوبائی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہے، اب تک کے مذاکرات میں صرف جنگ بندی سے متعلق بات کی گئی ہے اور اس پر کوشش کی جا رہی ہے کہ دونوں جانب سے عملدرآمد ہو۔

تو پھر یہ سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں مسلح افراد کون ہیں؟ ان کی تعداد کتنی ہے؟ کیا یہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے مسلح لوگ ہیں یا ان کے بھیس میں کوئی دیگر جرائم پیشہ لوگ یا کسی اور مسلح تنظیم کے کارندے ہیں؟

اگر یہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے افراد ہیں تو کیا انھیں اجازت دی گئی ہے اور یہ کس حیثیت میں یہاں رہیں گے، کیا یہ ہتھیار ڈال کر، عام شہریوں کی طرح پر امن رہیں گے یا یہ لوگ یہاں پھر سے منظم ہو کر پہلے کی طرح کی کارروائیاں شروع کر دیں گے؟

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ...
10/08/2022

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن نے بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ دو پاکستانی باکسر سکواڈ سے الگ ہو گئے ہیں اور وہ گیمز کے اختتام پر پاکستان واپس نہیں لوٹے۔

عارف حسن نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی دستے کی وطن واپسی سے چند گھنٹے قبل باکسنگ ٹیم کوچ نے ان دونوں باکسرز کے کمرے میں فون میں کیا تاکہ انھیں ناشتے اور پھر واپسی کی تیاری کے لیے کہا جائے۔

’سامان موجود تھا، وہ دونوں غائب تھے‘
عارف حسن نے بتایا کہ ’فون پر کوئی جواب نہ ملنے پر کچھ دیر اُن کا انتظار کیا گیا جس کے بعد انتظامیہ سے کہہ کر اُن کے کمرے کھلوائے گئے تو ان دونوں باکسرز کا سامان وہیں موجود تھا لیکن وہ دونوں غائب تھے۔‘

افریقی ملک چاڈ کے شمالی مشرقی علاقے مانقالمی میں ایسے افراد پر جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی گئی جو شادی کی غرض سے آنے وا...
10/08/2022

افریقی ملک چاڈ کے شمالی مشرقی علاقے مانقالمی میں ایسے افراد پر جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی گئی جو شادی کی غرض سے آنے والے رشتوں سے انکار کر رہے ہیں۔

اس خطے کی اسلامک کونسل نے فیصلہ دیا ہے کہ رشتوں کو انکار کرنے والے مردوں پر لگ بھگ 15 ڈالر جبکہ خواتین پر 23 ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے عمران خان کا دیا اسکرپٹ پڑھاعمران خان کے اکسان...
10/08/2022

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے عمران خان کا دیا اسکرپٹ پڑھاعمران خان کے اکسانے پر فوج کیخلاف مہم چلائی گئی تحقیقات شروع ہوئیں یہ خوف میں مبتلا ہو گئے عمران خان نے نفرت کے جو بیج بوئے وہی کاٹ رہے ہیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم رہے اور تینوں بار نکالے گئے،ان کے پاس رازتھے لیکن ملک کی خاطرخاموش رہے انہوں نے کہا تھا ادارے آئینی حدود میں رہیں، نوازشریف کا موقف آج بھی وہی ہے.

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی فارن ایڈڈ ڈیکلیئر ہو چکی ہے آج تحریک انصاف کا کارکن عمران خان سے سوال پوچھ رہا ہے کیا آپ قانون سے بالاتر ہیں کس جمہوریت میں ہوتا ہے کہ سیاسی مخالفین کی گاڑیوں سے 15کلو ہیروئن برآ مد کرو؟وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے اپنے گھر کی خواتین سے کرپشن کرائی، توشہ خانہ کے تحفے لیکر بیچ دیئے اور ڈکلیئر نہیں کیے، ایک سال بعد توشہ خانہ کے تحفے ڈیکلیئر کیے اور پوری پالیسی تبدیل کرائی، آپ کی بیگم نے پوسٹنگ اور زمینوں کے عوض انگوٹھیاں لیں،آپ گھنٹہ گھنٹہ جھوٹ بولتے ہیں.

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہکولاچی کے علاقے میں پولیس کی گ...
10/08/2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
کولاچی کے علاقے میں پولیس کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کی کاروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

کومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عا...
10/08/2022

کومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کی جائے گی۔ جی این این نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔

شہبازگل نے اگر قانون کیخلاف کام کیا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہیے تھاگاڑی کے شیشے توڑنا ، اس کو اٹھا لینااور ڈرائیور پ...
10/08/2022

شہبازگل نے اگر قانون کیخلاف کام کیا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہیے تھا
گاڑی کے شیشے توڑنا ، اس کو اٹھا لینااور ڈرائیور پر تشدد کس قانون کے تحت کیا گیا؟ میر اجینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم چاہتے ہیں ہماری فوج مضبوط بنے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت ک...
10/08/2022

اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ 'فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔'

گذشتہ روز چینل کی نشریات کے دوران متنازع گفتگو پر شہباز گل کو آج اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور ان پر فوج کے ادارے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پاکستان میں میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا نے اس گفتگو کے بعد اے آر وائے کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل کی نشریات بند کر دی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو قانون کے مطابق بغاوت کے مقدمے میں گرفت...
10/08/2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو قانون کے مطابق بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور ان پر فوج کے ادارے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کا الزام ہے
تحریک انصاف نے ان الزامات کی تردید کی ہے تاہم وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ’اداروں پر حملہ اور بغاوت کی ترغیب ملک دشمنی ہے۔‘
پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے
تحریک انصاف نے 13 اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل یہ جلسہ اسلام آباد میں متوقع تھا
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر فوج مخالف ’منفی مہم‘ کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے

ISLAMABAD: Following the significant policy changes and the austerity measures taken by the coalition government, Financ...
10/08/2022

ISLAMABAD: Following the significant policy changes and the austerity measures taken by the coalition government, Finance Minister Miftah Ismail said that the serious worries about Pakistan heading the way of Sri Lanka and getting into a default-like situation have been averted.

In an interview with CNBC, Miftah Ismail said the high price of energy imports recently pushed Pakistan to the brink of a balance of payments crisis.

Muhammad Asad Raza just received the badge GIKI’22 and graduated as an Electrical Engineer from the Ghulam Ishaq Khan In...
10/08/2022

Muhammad Asad Raza just received the badge GIKI’22 and graduated as an Electrical Engineer from the Ghulam Ishaq Khan Institute of Engineering Sciences and Technology (GIKI).

Asad Raza is a native of the Khuda Ki Basti slum in Karachi. His father sells fruits. The Citizens Foundation (TCF), a nonprofit that assisted Asad Raza with all of his core educational needs, helped him finish his early schooling.

09/08/2022
09/08/2022
09/08/2022

Address

Sector 11 E Orangi Town Karachi
Karachi
78500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PEHLY Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PEHLY Pakistan:

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All