Rakhshan Tv

Rakhshan Tv news channel

آواران دو سالوں سے زیر تعمیر روڈ کی عدم تکمیل اور ناقص کارکردگی نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ظلم کی انتہا ہے  معصوم جانیں ...
19/11/2023

آواران دو سالوں سے زیر تعمیر روڈ کی عدم تکمیل اور ناقص کارکردگی نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔
ظلم کی انتہا ہے معصوم جانیں بے دردی سے کچل رہے ہیں بازار سے پیراندر تک پے درپے خونی حادثات رونما ہورہے ہیں بے حس اور بے بس حکمران صرف جھوٹی تسلیاں دینے تک محدود ہیں کون پوچھے ان ظالم اور بے ضمیر حکمرانوں سے جو انہی مظلوم عوام کے پیچھے اپنا بینک بیلنس دوسرے ملکوں میں جائیدادیں بڑی بڑی عمارتیں بناکر عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں اور بے بس عوام کے لئے دیگر سہولیات تو دور ایک صحیح روڈ تک میسر نہیں کہ وہ آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔

میر علی حسن زھری کا رخشان گروپ کے ہیڈ آفس آمد۔ رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر رخشانی سے اہم ملاقات علاقائ...
18/11/2023

میر علی حسن زھری کا رخشان گروپ کے ہیڈ آفس آمد۔
رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر رخشانی سے اہم ملاقات علاقائی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ملاقات میں و ڈیرہ حسن جاموٹ شریف پالاری رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے صدر میر عبدالمجید رخشانی عثمان کوہ بلوچ ودیگر سیاسی و قبائلی شخصیات شریک تھے۔

اشتہار برائے بھرتی ریکروٹ کانسٹیبل پولیس ضلع آواران۔
18/11/2023

اشتہار برائے بھرتی ریکروٹ کانسٹیبل پولیس ضلع آواران۔

مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات برائے سال 2023 کے لئے امتحانی فارم درجذیل شیڈول کے مطابق جمع ہونگے
17/11/2023

مڈل اسٹینڈرڈ امتحانات برائے سال 2023 کے لئے امتحانی فارم درجذیل شیڈول کے مطابق جمع ہونگے

جے یو آئی آواران کے ضلعی رہنماء رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر کیفی کا جمعیت علماء اسلام کے  مرکزی سیکرٹر...
02/11/2023

جے یو آئی آواران کے ضلعی رہنماء رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر کیفی کا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے کراچی میں تفصیلی ملاقات کے بعد عکسبندی

جمعیت آواران کے ضلعی رہنماء و رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیرمین حافظ خالد نظر کیفی مفتی سراج احمد ثاقب اور حافظ محمد عظیم ک...
29/10/2023

جمعیت آواران کے ضلعی رہنماء و رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیرمین حافظ خالد نظر کیفی مفتی سراج احمد ثاقب اور حافظ محمد عظیم کی معیت میں جے یوآئی بلوچستان کے سطح پر ہونے والے طوفان اقصیٰ کانفرنس میں شرکت کے بعد فلسطین کا جھنڈا ہاتھ میں اٹھاکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے انٹرویو اشتہار میں دیئے گئے تاریخوں کے مطابق ہونگے۔
23/10/2023

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے انٹرویو اشتہار میں دیئے گئے تاریخوں کے مطابق ہونگے۔

کیڈٹ کالج جھاؤ ڈسٹرکٹ آواران میں کلاس 7th کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے آخری تاریخ 15 نومبر ہے خواہشمند طلباء اشتہار پر...
19/10/2023

کیڈٹ کالج جھاؤ ڈسٹرکٹ آواران میں کلاس 7th کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے آخری تاریخ 15 نومبر ہے خواہشمند طلباء اشتہار پر دئیے گئے طریقہ کار کو فالو کریں۔

جمعیت علماء اسلام حب کے زیر اھتمام فلسطین کے مسلمانوں کیلئے  حب میں قائم امدادی کیمپ جاری ھے  کیمپ میں جمعیت علماء اسلام...
19/10/2023

جمعیت علماء اسلام حب کے زیر اھتمام فلسطین کے مسلمانوں کیلئے حب میں قائم امدادی کیمپ جاری ھے کیمپ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا غلام قادر قاسمی لوگوں سے عطیات جمع کررھے ھیں اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کےرہنماء و رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیرمین حافظ خالد نظر کیفی مولانا غلام قادر قاسمی کے ھاں دولاکھ روپیہ کا چیک جمع کرا ھا ھے اسی طرح مولانا محمد حسین مری بھی چندہ جمع کررھے ھیں اس موقع پر جمیعت علماء اسلام ضلع لسبیلہ اور حب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر مولانا شاہ محمد صدیقی مولانا محمد سلیمان غازی مفتی عبدالولی قاضی محمد اسلم امیر محمد کاکڑ نصرالدین کاکڑ حافظ محمد یونس لانگو مولانا عزت اللہ کشانی ودیگر موجود ہیں

 #آواران ڈاکخانہ جو  ہمیشہ بند رہتا ہے لوگوں کے ضروری ترسیلات دنوں اور مہینوں کے گزرنے کے باوجود ان تک نہیں پہنچتے  عملہ...
18/10/2023

#آواران ڈاکخانہ جو ہمیشہ بند رہتا ہے لوگوں کے ضروری ترسیلات دنوں اور مہینوں کے گزرنے کے باوجود ان تک نہیں پہنچتے عملہ کے تمام افراد غیر مقامی ہیں جو یہاں آنے اور سسٹم چلانے کو اپنی شایان شان نہیں سمجھتے عوام کی طرف سے شکایات کے باوجود شنوائی نہیں ہورہی ہے۔
آواران سول سوسائٹی معتبرین اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر مسائل کے ساتھ اس پر بھی آواز اٹھائیں تاکہ سرکار نے جس مقصد کے لئے ڈاکخانہ قائم کیا ہے اس سے ہمیں فائدہ مل سکے۔

چیف سکریٹری بلوچستان کے حکم نامے کے تحت بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری سیکرٹری فنانس سی...
16/10/2023

چیف سکریٹری بلوچستان کے حکم نامے کے تحت بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری سیکرٹری فنانس سیکرٹری ایجوکیشن سمیت مختلف محکموں کے سکریٹریز و ایڈیشنل سیکریٹریز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن

محکمہ صحت بلوچستان کے حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ بی پی ایس 19 کو ڈی ایچ او آواران تعینات کردیا گیا ہے۔
14/10/2023

محکمہ صحت بلوچستان کے حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ بی پی ایس 19 کو ڈی ایچ او آواران تعینات کردیا گیا ہے۔

آواران ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش اور  مین روڈ کی تعمیر میں سست روی ٹھیکداروں کی غفلت کے خلاف شٹر ٹاؤن ہڑتال ...
12/10/2023

آواران ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش اور مین روڈ کی تعمیر میں سست روی ٹھیکداروں کی غفلت کے خلاف شٹر ٹاؤن ہڑتال
عوام سراپا احتجاج

ڈاکٹر ساجد مجید میروانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آواران تعینات
11/10/2023

ڈاکٹر ساجد مجید میروانی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آواران تعینات

30/09/2023



• ڈپٹی کمشنر آواران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع آواران کو ملنے والے زمیاد کے لئے آئل کے ٹوکن ۱۰۰ فیصد میرٹ پر تقسیم ہونگے۔

• آواران میں روزگار کے مواقعے نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے ٹوکن کے تقسیم صرف اواران کے زمیاد/گاڑی مالکان کے ہونگے۔ جو بھی باہر سے گاڑی انٹر کرنے کی کوشش کریں انکے خلاف سخت کاروائی کرینگے۔

گزشتہ ادوار میں بننے والے سارے لسٹوں کو مسترد کرتے ہیں اور نئے سرے لسٹ ایک سخت مکینیزم کے تحت لسٹ بنائے جائینگے جس کے لئے performa بنا دیا گیا۔فارم پر علاقے کا چیرمین یو سی، تھانہ انچارج، ایس ایچ او حلقہ، دو گواہ حلقہ اور اے سی اواران ویریفکیشن کے دستخط کریں گے۔ غلط اندراج کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

* نئے رجسٹریشن کے لیے کل سے فارم ڈی سی آفس اور تمام سوشل میڈیا میں اپ لوڈ ہونگے۔ فارم کے ساتھ شناختی کارڈ، زمیاد کا تصویر، ڈرائیور/مالک کا تصویر لگانا لازمی ہے

* ضلعی انتظامیہ کے سرکاری ہلکار اسٹنٹ کمشنر اواران کے سربراہی میں لسٹ مرتب کریں جسمیں کوئی پرائیویٹ فرد شامل نہیں ہوگا۔

* ویریفکیشن کے دوران فرضی نمبر یا ایسے گاڑیاں جن کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہیں ایسے گاڑی کو ۵۵۰ میں ضبط کیا جائے گا اور گاڑی مالک کے خلاف بھی FIR کیا جائے گا۔

* ڈپٹی کمشنر کیچ (تربت) کو لسٹ خالصتاً میرٹ پر دیا جائے گا ورنہ ضلعی انتظامیہ اواران کو کوئی جلدی نہیں۔

* ڈپٹی کمشنر آواران سعید دومڑ نے مزید کہا کہ یہ انکے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ٹوکن کے تمام سابقہ لسٹوں کو مسترد کرکے ایک ایسا لسٹ بنا لے جو سو فیصد اواران کے گاڑی مالکان کا ہو۔

* رجسٹریشن فارم اپ لوڈ ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر لسٹ ڈی سی کیچ کو جاری کیا جائے گا۔

* کوئی رجسٹریشن فیس نہیں اگر کوئی اہلکار یا فرد دستخط پر پیسے مانگے تو اسکے خلاف شکایت ڈی سی اواران کے ذاتی نمبر پر کریں۔

*ڈپٹی کمشنر اواران*

 #خوشخبری ضلع آواران کے جماعت نہم اور دہم کے طلباء کیلئے اہم خوشخبری آواران میں کلاس نویں اور دسویں کے سائنس کے مضامین ک...
28/09/2023

#خوشخبری
ضلع آواران کے جماعت نہم اور دہم کے طلباء کیلئے اہم خوشخبری
آواران میں کلاس نویں اور دسویں کے سائنس کے مضامین کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے آواران کے طلباء کے لئے سیکنڈ ٹائم شام ۴سے ۶ بجے سائنس مضامین کے مفت کلاسسز کے انعقاد آغاز کریں گے۔ جسکی نگرانی ڈپٹی کمشنر اوران خود کریں گے۔

مقام:- شہید آدم خان لائبریری اوران بازار۔

تمام خواہشمند جماعت نہم اور دہم کے طلباء بروز سوموار سے بروز جمعہ تک اپنی مفت رجسٹریشن ڈی سی آفس کے سٹینوگرافر شہزاد عالم کے ساتھ کروادیں۔ پہلے ۵۰ انے والے طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر آواران کو مندرجہ ذیل مضامین کے لیے ایم ایس سی اور بی ایس سی پاس ٹیچرز کی ضرورت ہے۔
۱۔ فزکس
۲۔ کمیسٹری
۳۔ میتھ (ریاضی)
اساتذہ کے خدمات سیکنڈ ٹائم ۴ سے ۶ بجے شہید آدم خان لائبریری میں درکار ہونگے۔ اساتذہ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اچھا معاوضہ دیا جائے گا۔

رابطہ شراف الدین (پی اے ٹو ڈی سی آواران)

28/09/2023

آواران نیابت کے علاقہ میں مراد نامی شخص (نائب قاصد ڈی سی آفس) کا جھونپڑی نما گھر قیمتی اشیاء سمیت جل کر خاکستر پولیس لیویز اور میونسپل کمیٹی کا عملہ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف۔

آواران۔ ایک طرف یوبی ایل اے ٹی ایم مشین چار مہینوں سے خراب تو دوسری طرف گیس پائپ لائن حالیہ بارشوں کے بعد مشکے کور میں ط...
26/09/2023

آواران۔ ایک طرف یوبی ایل اے ٹی ایم مشین چار مہینوں سے خراب تو دوسری طرف گیس پائپ لائن حالیہ بارشوں کے بعد مشکے کور میں طغیانی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار دو مہینوں سے گیس کی سپلائی معطل ہے کوئی ایکشن لینے والا نہیں آخر وجہ کیا ہے۔

 #آواران  زلزلہ کو دس سال بیت گئے ان دس سالوں میں آواران کی بحالی میں حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے تعمیرات بحالی نو پروج...
24/09/2023

#آواران زلزلہ کو دس سال بیت گئے ان دس سالوں میں آواران کی بحالی میں حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے تعمیرات بحالی نو پروجیکٹ کے تحت متاثرین کس قدر مستفید ہوئے اور ہورہے ہیں آواران سے تعلق رکھنے والے ہر باشعور ساتھی اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا۔

بلوچی فلموں کے مشہور و معروف ایکٹر اداکار رحمت غلام معروف لنشو بلوچ ایکٹر شکیل خیر اور شکیل شکور کے ہمراہ اپنی نئی فلم" ...
24/09/2023

بلوچی فلموں کے مشہور و معروف ایکٹر اداکار رحمت غلام معروف لنشو بلوچ ایکٹر شکیل خیر اور شکیل شکور کے ہمراہ اپنی نئی فلم" کجیں لنشو" کی اسکریننگ و پرموشن کیلئے آواران پہنچ گئے۔

فلم کی سکریننگ آج شام پانچ بجے ہاربازار کمیونٹی ہال نزد حیوانات ہسپتال میں منعقد ہوگی۔

جو دوست ٹکٹ لینا چاہتے ہیں وہ پانچ بجے تک کیمونٹی ہال آکر ٹکٹ لے سکتے ہیں۔

 #آواران ڈپٹی کمشنر آواران کا مختلف محکموں کا دورہ۔  ڈپٹی کمشنر آواران سعید احمد دمڑ کی جانب سے  آج آواران کے مختلف محکم...
18/09/2023

#آواران ڈپٹی کمشنر آواران کا مختلف محکموں کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر آواران سعید احمد دمڑ کی جانب سے آج آواران کے مختلف محکموں کا دورہ کیا گیا دورے کے دوران کئی آفیسران اور سب آرڈینیٹ اسٹاف کو غیر حاضر پایا ڈپٹی کمشنر نے غیر حاضر آفیسران اور ملازمین پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ بالا کو تمام متعلقہ آفیسران کے خلاف کارروائی کیلئے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں ملازمین کی غیر حاضری قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی حکم عدولی اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

رزلٹ دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پہ جا کر ایچ ایس ایس سی پر کلک کرکے اپنا رول نمبر انٹر کریں۔https://bbiseqta.edu.pk
14/09/2023

رزلٹ دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پہ جا کر ایچ ایس ایس سی پر کلک کرکے اپنا رول نمبر انٹر کریں۔

https://bbiseqta.edu.pk

جے یو آئی آواران کے ضلعی رہنماء رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر کیفی نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی...
14/09/2023

جے یو آئی آواران کے ضلعی رہنماء رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین حافظ خالد نظر کیفی نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و ترجمان پی ڈی ایم سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ جمہوریت پسندوں پرحملہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علماء اسلام ملک کےاندر غیر مسلح آئینی جمہوری جدوجہد پریقین رکھتی ہے جسکی سزا میں جمعیت کے اکابرین کو ایسےحملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے حکومت جمہوری کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اورحملےمیں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

14/09/2023

آواران ترتیج کے مقام پر نصب شدہ آئی ڈی بم دھماکہ چار افراد زخمی۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کردیا گیا

جے یو آئی کے مرکزی  رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ مستونگ میں  سڑک کنارے دھماکے میں زخمی ۔ حالت خطرے سے باہر ہے۔
14/09/2023

جے یو آئی کے مرکزی رہنما ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ مستونگ میں سڑک کنارے دھماکے میں زخمی ۔
حالت خطرے سے باہر ہے۔

14/09/2023

لسبیلہ وندر میں تبلیغی جماعت پر حملہ کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
لہذا سوشل میڈیا کے ذریعے چلنے والے تصاویر اور جھوٹی خبر پر یقین نہ رکھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آواران کا  ڈی جی بلوچستان لیویز کے حکمنامے کے تحت درج ذیل لسٹ میں موجود لیویزز اہلکار جو غیر متعلقہ اشخاص ی...
11/09/2023

اسسٹنٹ کمشنر آواران کا ڈی جی بلوچستان لیویز کے حکمنامے کے تحت درج ذیل لسٹ میں موجود لیویزز اہلکار جو غیر متعلقہ اشخاص یا دیگر آفیسرز کے ساتھ اسپیشل ڈیوٹیوں پر مامور ہیں وہ دو دن کے اندر آواران رپورٹ کریں بصورت دیگر انہیں ملازمت سے برخاست کیا جائیگا۔

 #آواران گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آواران سعید احمد دمڈ نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول آواران کا اچانک مگر تفصیلی دورہ کیا۔ ...
09/09/2023

#آواران گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آواران سعید احمد دمڈ نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول آواران کا اچانک مگر تفصیلی دورہ کیا۔ اکثر اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کو اپنی ڈیوٹیوں پر موجود پایا کلاسز میں درس و تدریس کا عمل بہ خوبی جاری و ساری تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے طلباء کی کلاسز کا تفصیلی جائزہ لیا، سوالات پوچھے اور طلباء کو مفید ہدایات اور قیمتی مشورے دیۓ۔ سکول انچارج ماسٹر محمد اقبال اور دیگر اساتزہ کے مسائل سنے اور حتی المقدور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے مجموعی اعتبار سے سکول انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتزہ اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیرمین حافظ خالد نظر کیفی نے آواران جھاؤ سے تعلق رکھنے والےپاکستان جونیئر کرکٹ ٹیم کے ہونہار کھل...
07/09/2023

رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے چیرمین حافظ خالد نظر کیفی نے آواران جھاؤ سے تعلق رکھنے والےپاکستان جونیئر کرکٹ ٹیم کے ہونہار کھلاڑی در محمد چنال کو پاک افغان سیریز میں عمدہ پرفارمینس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہی امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ہر میچ اور سیریز میں کامیابیاں سمیٹ کر آواران کا نام روشن کریں گے۔اور اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بہت ہی جلد پاکستان کے سینئر کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہینگے۔

آواران۔ سعید احمد دمڑ نے بطور ڈپٹی کمشنر آواران اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
06/09/2023

آواران۔ سعید احمد دمڑ نے بطور ڈپٹی کمشنر آواران اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایس ایچ او آواران عبدالغفار شاہوانی کا اپنے ٹیم کے ہمراہ آواران ہاربازار کے مختلف گلی کوچوں میں چھاپہ منشیات فروشوں کےخل...
03/09/2023

ایس ایچ او آواران عبدالغفار شاہوانی کا اپنے ٹیم کے ہمراہ آواران ہاربازار کے مختلف گلی کوچوں میں چھاپہ منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن گزشتہ دنوں تین سے چار گھروں میں چوری کرنے والے ملزم کو پکڑنے کے ساتھ مسروکہ مال بھی ان سے برآمد کرکے مالکان کے حوالہ کیا امید ہیکہ وہ علاقہ کی امن و امان کیلئے مزید اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جمعیت علماءاسلام ڈسٹرکٹ آواران کے وفدکی چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان اورجمعیت کے رہنمانواب محمد اسلم رئیسانی سے...
22/08/2023

جمعیت علماءاسلام ڈسٹرکٹ آواران کے وفدکی چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان اورجمعیت کے رہنمانواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام ڈسٹرکٹ آواران کے سابق ضلعی امیر ومرکزی مجلس عمومی کے رکن حافظ عبد الخالق بزنجو کی قیادت میں جمعیت علماءاسلام ڈسٹرکٹ آواران کے وفدکی چیف آف سراوان وسابق وزیراعلی بلوچستان اورجمعیت کے رہنمانواب محمد اسلم رئیسانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات وفد میں جمعیت علماءاسلام ڈسٹرکٹ آواران کے رہنما ومشکے کی ممتاز قبائلی وکاروباری شخصیت حاجی میر یار جان محمد حسنی ٹکری عبد الصمد محمد حسنی بھی شامل تھے وفد کی نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات میں جمعیت علماءاسلام اور ڈسٹرکٹ آواران کے علاقائی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا چیف آف سراوان اور جمعیت علماءاسلام کے رہنمانواب محمد اسلم رئیسانی نے آواران کے وفد کو بھرپور خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے انتہائی شفقت ومحبت کے ساتھ رخصت کیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے نا...
12/08/2023

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا: ترجمان وزیرِ اعظم آفس

شہباز شریف اور راجہ ریاض نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی: ترجمان وزیرِ اعظم آفس

رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے تمام ساتھیوں کو مبارک ہو انکی محنت اور کوششوں سے رخشاں ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت سے باق...
12/08/2023

رخشانی ویلفیئر کمیٹی کے تمام ساتھیوں کو مبارک ہو انکی محنت اور کوششوں سے رخشاں ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت سے باقاعدہ رجسٹر ہوچکا ہے اس میں ساتھ دینے والے تمام احباب کا ممنون و مشکور ہوں انشاء اللہ اب مزید انسانیت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔۔۔
۔خالد نظر رخشانی چیئرمین رخشانی ویلفیئر کمیٹی بلوچستان

تربت۔ علماء کرام کیچ کا "وضاحتی بیان"گزشتہ دنوں بولان اسکول تربت کے ایک ٹیچر عبدالروف ولد برکت سکنہ جت بلنگور کی توہین ر...
05/08/2023

تربت۔ علماء کرام کیچ کا "وضاحتی بیان"

گزشتہ دنوں بولان اسکول تربت کے ایک ٹیچر عبدالروف ولد برکت سکنہ جت بلنگور کی توہین رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شکایت علماء کرام کو موصول ہوئی تو علماء کرام نے مسئلہ کی نزاکت اور حساسیت کو محسوس کرتے ہوئے ادارے کے سربراہان اور پرنسپل سدیر احمد سے رابطہ کرکے ان سے ملاقات کی، دوران ملاقات عبدالروؤف سے بھی دیوان میں وضاحت چاہی، عبدالرؤف نے اپنا وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ دیدہ دانستہ میں نے ناموس رسالت کی توہین نہیں کی ہے، اگر کچھ ہوا ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔
یہ نشست چار اگست بروز جمعہ گیارہ بجے بولان سینٹر میں ہوئی تھی ،چونکہ جمعہ کا دن تھا علماء کرام نےدوسری نشست پانچ اگست ھفتہ کی صبح رکھ دی، تاکہ معاملہ کو علماء کرام کی موجودگی میں معافی تلافی کرکے ختم کر دیا جائے، اور صورتحال کسی بڑی خرابی کا رخ اختیار نہ کرے۔ کیونکہ جلسے جلوس اور عدالتی کاروائی سے انارکی پھیلنے کا خدشہ تھا، اسلئے جرگہ کے ذریعے مسئلہ کے حل و فصل کو مناسب خیال کیا گیا، تاکہ کسی کو اس تمام صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم نہ ہوسکے۔
آج بروز ھفتہ پانچ اگست کو مدرسہ اشاعت التوحید والسنہ ملک آباد میں کیچ کے مفتیان کرام اور علماء عظام مسئلہ کے حل کے لیئے خیر خواہانہ اور مصلحانہ نیت سے جمع تھے،اور دوسرے فریق کی آمد کے منتظر تھے،
کہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ہمیں اطلاع ملی کہ عبدالروؤف کو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
جس پر جمع ہونے والے کیچ کے علماء کرام اس ناگہانی واقعے پر حیران و ششدر رہ گئے، فورا پولیس اور انتظامیہ سے رابطہ کرکے ان کو اس واقعہ سے متعلق اطلاع دی گئی ، پولیس نے آکر جائے وقوعہ کا معاینہ کیا کچھ دانے خ*ل کے برآمد کرلئے اور اپنی ضروری تحقیق مکمل کرکے روانہ ہوئی۔
یاد رہے کیچ میں اس سے پہلے بھی توھین رسالت کے دو واقعات ہوئے تھے، مگر علماء کرام نے جرگہ کے ذریعے اسی کوشک ملک آباد میں ان کا پرامن طور پر تصفیہ کردیا تھا۔
اس سے پہلے بھی توھین رسالت کے ملزمان نے علماء کرام کی نشست میں اللہ سے معافی مانگی تھی اور علماء کیچ نے عوام کے سامنے وضاحت دی تھی کہ معافی کے بعد کسی کو بھی انہیں پریشان کرنے کی شرعاً اجازت نہیں ہوگی۔
علماء کرام کی ہر وقت کوشش رہی ہے کہ علاقے کو افرا تفری سے بچایا جائے ۔ اور ایسے واقعات کے دور رس اور مضر نتائج سے معاشرہ کو دور رکھا جائے،
مگر قوم کے مصلح اور محسن علماء کرام کے خلاف اس قتل کے واقعے کو بنیاد بنا کر پروپیگنڈا کرنا انتہائی قابلِ افسوس امر ہے، یہ قوم دشمن اور ملک دشمن عناصر کی علماء کو بدنام کرنے کے ہتھکنڈے ہیں۔

ہماری گزارش ہیکہ پبلک اسکول ،ٹیوشن سینٹرز ،کالج یونیورسٹی کے ذمہ داران اس حساس مسئلے کی اہمیت کو سمجھیں،اور اپنے ٹیچرز ، پرفیسرز اور اسٹوڈنٹس کو بھی اس طرف متوجہ کریں، تاکہ کیچ کے مخدوش حالات مزید خراب نہ ہوں، اور کسی تھرڈ پارٹی کو اس طرح کی نوعیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع میسر نہ ہو۔

عمران خان کو زمان پارک سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے عدالت سے راہداری ریمانڈ کے بعد عمران خان کو آج یا کل اڈیالہ ...
05/08/2023

عمران خان کو زمان پارک سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جارہا ہے

عدالت سے راہداری ریمانڈ کے بعد عمران خان کو آج یا کل اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا...

آواران، تحصیل مشکے میں موبائل سروس مکمل طور پر غیر فعال۔۔۔ علاقہ مکینوں کا یوفون کمپنی اور زونگ کمپنی کے اعلیٰ آفیسران س...
03/08/2023

آواران، تحصیل مشکے میں موبائل سروس مکمل طور پر غیر فعال۔۔۔

علاقہ مکینوں کا یوفون کمپنی اور زونگ کمپنی کے اعلیٰ آفیسران سے عدم سروس کی فراہمی پر نوٹس لینے کا مطالبہ
مشکے عوامی حلقوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آواران کے تحصیل مشکے میں موبائل سروس کی بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مشکے روڈ پہلے ایک نقشے کے طور بحال تھا اب حالیہ بارشوں کی وجہ سے روڈ کے نشان تک غائب ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آواران کے تحصیل مشکے میں موبائل سروس کی بحالی اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔۔۔

‏وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہنگامی دورے پر پشاور پہنچ گئے قائدِ جمعیتہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب بھی موجو...
01/08/2023

‏وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہنگامی دورے پر پشاور پہنچ گئے قائدِ جمعیتہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب بھی موجود ۔
باجوڑ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی عیادت کریں گے ۔۔۔

وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ مولانا عبد الواسع رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی ، رکن قومی اسمبلی مولانا محمود شاہ سنی...
01/08/2023

وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ مولانا عبد الواسع رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی ، رکن قومی اسمبلی مولانا محمود شاہ سنیٹر مولانا فیض محمد ، مولانا عطاء الحق درویش و دیگر ارکین پارلیمنٹ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کر رہے ہیں

کالعدم تنظیم داعش نے باجوڑ واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی...
31/07/2023

کالعدم تنظیم داعش نے باجوڑ واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی...

Address

Karachi

Telephone

+923010444414

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rakhshan Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rakhshan Tv:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All