Sialvi

Sialvi یہ پیج پیر سیال لجپال کے مریدین کیلئے بنایا گیا ہے۔
تمام پیر بھائی ہماری پوسٹوں کو شئیر کریں شکریہ
(1)

مرید کا مرشد سے ایسا تعلق ہونا چاہیے جیسا بچے کا ماں سے ہوتا ہے اگر بچہ ماں کے دامن سے چمٹا ہوا ہو اور کوئی اسے اپنی طرف...
22/01/2024

مرید کا مرشد سے ایسا تعلق ہونا چاہیے جیسا بچے کا ماں سے ہوتا ہے اگر بچہ ماں کے دامن سے چمٹا ہوا ہو اور کوئی اسے اپنی طرف کھینچے تو وہ اور مضبوطی سے پکڑتا ہے۔

ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتا ہے حتیٰ کہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اگر دامن چھوٹ جانے کا خطرہ محسوس کرتا ہے تو نگاہِ امید ماں کی طرف اُٹھا دیتا ہے۔

بے بسی سے بھری نگاہیں۔

ماں کو اس کی فریاد سنائیں گی پھر بھی کچھ نہ بنے تو آنکھوں سے آنسو ٹپکیں گے پھر رونا پھر گڑ گڑانا تب کیا ماں اس کے ہاتھ سے اپنا دامن جانے دیگی ؟

ہرگز نہیں بلکہ اسے اپنے سینے سے لگالے گی بزرگ فرماتے ہیں محبت تب تک کامل نہیں ہوتی جب تک مرشد کا نام سن کر مزہ نہ آنے لگے دل پر کیفیت نہ طاری ہونے لگے۔

حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے عرض کیا

یاسیدی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم مجھے تین چیزیں محبوب ہیں پہلی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کو دیکھنا

دوسرا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے پاس بیٹھ جانا۔

تیسرا اپنا مال و جان اور سب کچھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر فدا کرنا۔

اسی پر کسی بزرگ نے انداز محبتِ خدا کی میزان محبتِ شیخ کو قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے کہ

مرید محبتِ حق جل و علیٰ براندازہ ءِ پیر خود حاصل می شود
یعنی مرید کو حق تعالیٰ کی محبت اپنے پیر مرشد کی محبت کی مقدار سے ہی حاصل ہوتی ہے ۔

سالک کو جتنی اپنے شیخ سے محبت ہے اسی قدر خدا سے محبت ہے منازل کا طع کرنا مرشد کی توجہ اور تصرف سے وابستہ ہے۔

اس کے بغیر کچھ نہیں بنتا اور حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا بے ادب محروم گشت از فضل رب کوئی کتنا ہی علامہ کیون نہ ہو۔

لیکن اگر اس کو اہل اللہ کی صحبت میں رہنا نصیب نہ ہو تو وہ اللہ والا نہیں بن سکتا حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ

خاصانِ خدا خدا نہ باشند
لیکن از خدا جدا نہ باشند

یعنی خاصانِ خدا خدا نہیں ہوتے لیکن اس سے جدا بھی نہیں ہوتے مرید جس قدر آداب کرنے والا ہوگا اسی قدر مرشد سے فیضیاب ہوگا۔

ادب کے بغیر کامل مرشد کی صحبت و مجلس سے نہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور نہ ہی گوہر مقصود حاصل ہوتا ہے۔

گدائے در پیر سیال لجپال
غلام مرتضی حمیدی سیالوی

پیر سیال لجپال ❣️
14/01/2024

پیر سیال لجپال ❣️

14/01/2024
09/01/2023

نماز ہر حال میں ضروری ہے

شئیر ضرور کریں

ساڈا اپڑاں پنجاب
08/01/2023

ساڈا اپڑاں پنجاب

07/01/2023

گھوڑے 🐎 کے ڈانس کے شوقین شئیر ضرور کریں

ماں باپ کا گھر بکا تو بیٹی کا گھر بسا کتنی دل خراش رسم ہے طلب جہیز کی
07/01/2023

ماں باپ کا گھر بکا تو بیٹی کا گھر بسا
کتنی دل خراش رسم ہے طلب جہیز کی

کھیوڑہ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن میاں اصغر کیبل والے بقا الہی سے وفات پاگے ے اللہ پاک درجات بلند فرماے
11/12/2022

کھیوڑہ
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
میاں اصغر کیبل والے بقا الہی سے وفات پاگے ے اللہ پاک درجات بلند فرماے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَقصاٸیوں کے پھٹے اور پراٸیویٹ ہسپتال ۔۔ملک عتیق اعوان.۔۔۔21 سالہ خوبرو گبھرو نو...
08/12/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
قصاٸیوں کے پھٹے اور پراٸیویٹ ہسپتال ۔۔ملک عتیق اعوان.۔۔۔
21 سالہ خوبرو گبھرو نوجوان محمد اویس،تعلق گوجر خان سے،کمر درد کا علاج کروانے اسلام آبادکے مہنگے ھسپتال قائداعظم انٹرنیشل اسپتال اسلام آباد میں داخل،قصاب ڈاکٹروں نے کمر کی بجائے دل کا آپریشن کر دیا اور ہمیشہ کیلئے دل کا دھڑکنا بند ۔

محمد اویس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ورثاء نے گاوں رابطہ کرکے قبر کھدوائی لیکن ورثاء نے جب ڈیتھ باڈی وصول کرلی تب حیرت کی انتہا ہوئی کہ محمد اویس کی سانسیں چل رہی تھیں اور وہ تڑپ رہا تھا۔

محمد اویس کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹروں کے مردہ قرار دیے جانے کے بعد 55 گھنٹے تک محمد اویس زندہ رہا،اس دوران پتہ چلا کہ

محمد اویس کی خون سپلائی لائن کٹ گئی تھی
اس کی تین پسلیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں
اس کا پورا جسم کٹا ہوا تھا

گھر سے چل کر اسپتال آئے جوان کی لاش گھر واپس گئی اوپر سے ڈاکٹروں نے 21 لاکھ روپے بھی بندہ مارنے کے غریب والدین سے وصول کرلیے۔

کیا محمد اویس کو انصاف ملے گا؟

ملک بھر میں کھمبیوں کی طرح پھیلے پرائیویٹ اسپتالوں کا چیک اینڈ بیلنس رکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟

محمد اویس کیلئے میڈیا احباب آواز بلند کریں

06/12/2022

پنڈدادنخان میں چار سال قبل کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے والے ریلوے ٙٹریک تاحال بحال نہ ہوسکے مال بردار اور مسافر ٹرینوں کی آمدورفت مکمل بند ہوچکی ہے حسکی وجہ سے تاجروں اور کھیوڑا سالٹ مائن میں آنے والے سیاحوں سمیت شہری سفری سہولیات سے محروم ہیں

06/12/2022

کشمیریوں نے شہباز شریف کا پتلا نذر آتش کر دیا

امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کشمیریوں سے انڈیا جیسا سلوک کرے گا تو پھر نفرت ھی پیدا ھوگی

زیر تعمیر للہ جہلم ڈیول کیرج وے پر دلدل اور پانی کے باعث جہلم روڈ پر دھریالہ جالپ کے قریب ٹریفک بلاکللہ جہلم ڈیول کیرج و...
06/12/2022

زیر تعمیر للہ جہلم ڈیول کیرج وے پر دلدل اور پانی کے باعث جہلم روڈ پر دھریالہ جالپ کے قریب ٹریفک بلاک

للہ جہلم ڈیول کیرج وے ناقص تعمیراتی حکمت عملی کے باعث دیگر جگہوں پر روزانہ ہزاروں مسافروں کے لئے عذاب جان بن

مٹی اور دھول اڑنے کے باعث مقامی آبادیوں کے مکین پریشان ھیں تو دوسری جگہ جگہ کھدائی اور دل کے باعث ٹریفک کا بلاک ہونا بھی معمول بن گیا

پنڈدادنخان: دریالہ جالب کے قریب مین جہلم روڈ پر دلدل اور پانی کے باعث ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں سے درھم برہم
زیر تعمیر للہ جہلم روڈ مسافروں کیلئے درد سر بن گئی زیر تعمیر ایک سو اٹھائیس کلو میڑ طویل سٹرک سست روی کا شکار جگہ جگہ گاڑیاں سڑک میں دھنسنے سے ٹریفک کی روانی متاثر سیفٹی بورڈ ودیگر حفاظتی انتظامات نہ ھونے کے باعث حادثات معمول پانی کے استعمال نہ ھونے کے باعث مٹی دھول اڑنے سے لاکھوں افراد متاثر

06/12/2022

یہ کوئی جلسہ نہیں ہو رہا لیاری ککری گراونڈ میں اسکرین پہ عوام فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھ رہے ہیں اور غور سے دیکھیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صاحب بھی آپ کو لوگوں میں گھل مل کر عام بندے کے انداز میں بیٹھے نظر آئیں گے۔ کیا پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کا وزیر اعلی بھی یوں عوام میں بیٹھا دیکھا ہے ؟

06/12/2022

جہلم۔ چکن کی اونچی اڑان انڈے پہنچ سے باہر

06/12/2022

کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک F سٹی اسکول کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک۔چھیپا ذرائع۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔چھیپا ذرائع۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہوسکی عمر27سال۔

06/12/2022

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پنڈدادنخان میں رجسٹرڈ چھ سو پچاس خواتین رابطہ موبائل نمبر بند ہونے کے باعث انکم سپورٹ سے لاعلم اور محروم

رجسٹریشن کے وقت دیئے گئے موبائل نمبر بند ہونے کے باعث بی آئی ایس پی کی طرف سے کیے میسج وصول نہ کرنے کی بنیاد پر انکم سپورٹ پروگرام سے اپنی لاعلمی کے باعث امداد حاصل نہیں کر پائیں گیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تحصیل پنڈدادنخان میں گزشتہ کچھ عرصہ قبل رجسٹرڈ ہونے والی خواتین کو موبائل کے ذریعے انکم سپورٹ کی مستحق ہونے کے میسیج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مستحق افراد تحصیل بھر سے انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں جب کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں رجسٹرڈ ہونے والی 650 خواتین کے موبائل نمبر بند ہونے کے باعث ان تک بی ایس آئی پی کے میسجز ڈلیور نہیں ہو پا رہے جس کی بنیاد پر اپنی لاعلمی کے باعث یہ 650 خاندان انکم سپورٹ سے محروم چلے آرہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ملک طارق بشیر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی رجسٹریشن کے وقت اپنا جو موبائل نمبر رجسٹر کرایا امداد حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان لوگوں کے وہ موبائل نمبر ایکٹیو ہونے چاہیئں تب ھی بی ایس آئی پی پروگرام میں اھل ہونے کے میسج ڈلیور ھو پائیں گے اور تب ہی وہ خاندان اپنی منظور شدہ امداد حاصل کر پائیں گے

06/12/2022

غصہ ہمیشہ بیوقوفی سے شروع اور شرمندگی پہ ختم ہوتا ہے۔

06/12/2022

ننکانہ صاحب۔ سنئیرسول جج شاہ کوٹ نجم الثاقب اور اینٹی کرپشن کی ٹیم کی کاروائی ،شاہکوٹ کے تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ تحصیلدار شجاع الدین ظفر سے رشوت کے 50 ہزار روپے بھی برآمد

ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد مصطفیٰ تنویر PSP
05/12/2022

ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد مصطفیٰ تنویر PSP

05/12/2022

محکمہ نہر والوں سے زمینداروں کا زاتی زمین کا معاوضہ لینا مشکل ہو گیا محکمہ مال سے تصدیق کے بعد اسسٹنٹٹ کمشنر پنڈدادنخان دفتر میں ووچر بناۓ جاتے ہیں مگر غریب عوام کو کبھی جہلم تو کبھی سرکاری دفتروں کے کبھی محکمہ مال کے چکر لگانے پڑتے ہیں تقریبا" ایک سال سے چکر لگواۓ جا رہے اعلی حکام نوٹس لیں اور زمینداروں کا معاوضہ فوری دیا جاۓ اور غریب زمینداروں کی ملکیت زمین کا معاوضہ اپنے اپنے علاقوں گاؤں یا پھر اسسٹنٹٹ کمشنر دفتر پنڈدادنخان میں ہی دیا جاۓ سیکٹروں چکر لگوا کر زمینداروں کو پریشان کیا جاتا ہے اور زمینداروں کو اتنی زیادہ دفتری معلومات نہ ہونے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر رہ گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر جہلم صاحب اور کمشنر راولپنڈی فوری نوٹس لیں اور زمینداروں کی رہنمائ اور ہر ممکن ہیلپ کی جاۓ

کل بڑا بھائی فوت ہوا آج چھوٹا بھائی دونوں بھائیوں میں دنیا سے جانےکے 24 گھنٹہ واقفہ کل ایک بھائی اور آ ج دوسرا چھوٹا بھا...
04/12/2022

کل بڑا بھائی فوت ہوا آج چھوٹا بھائی دونوں بھائیوں میں دنیا سے جانےکے 24 گھنٹہ واقفہ کل ایک بھائی اور آ ج دوسرا چھوٹا بھائی اللّٰہ ان کے والدین کو صبر و استقامت نصیب فرمائے آمین یا رب العالیمن۔۔🤲🤲🤲🤲❣️🧡

02/12/2022

ملکوال پنڈدادن خان ریلوے ٹریک تین سال بعد بھی بحال نہ ھو سکا مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

یہ کسی عام فقیر کی تصویر نہیں بلکہ سجاول تحصیل ٹھٹہ (سندھ) سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف کہانی نویس اور ناول نگار محت...
02/12/2022

یہ کسی عام فقیر کی تصویر نہیں بلکہ سجاول تحصیل ٹھٹہ (سندھ) سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف کہانی نویس اور ناول نگار محترم مشتاق کاملانی صاحب ہیں۔ کاملانی صاحب سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ذہین ترین طالب علموں میں سے ایک تھے۔ مشتاق احمد کاملانی صاحب فر فر انگریزی بولتے ہیں، فارسی، پنجابی اور اردو تو جیسے آپ کی مادری زبانیں ہوں
ان کی لکھی ہوئی کہانیاں آل انڈیا ریڈیو اور آکاشوانی پر بھی چلتی رہیں مشتاق احمد کاملانی صاحب نے اپنے افسانے “گونگی بارش” اور “چپٹا لہو” لکھ کر سندھی افسانے نگاری میں وہ نام پیدا کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کا نام کہانی اور افسانہ نگاروں کی صفحہ اول میں شمار ہونے لگا.
کاملانی صاحب نے اپنا ناول “رولو” عین گریجویشن کے امتحاں کے دوران ہی لکھا تھا۔ جنرل ضیاء الحق مرحوم کے مارشل لاء کے زمانے میں ایک کہانی “گھٹی ہوئی فضا” کے نام سے بھی لکھی ہے۔
اس نامور ادیب کے چھوٹے سے گھر پر قبضہ کیا گیا ہے اور اب یہ سالوں سے دن کے وقت ٹھٹہ کی گلیوں میں اور رات کو سجاول کے بس سٹاپ پر بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ کاملانی صاحب کے چہرے پر آپ کو بیک وقت دو مخالف کیفیتیں دیکھنے کو ملیں گے، یعنی آنکھوں میں آنسو، اور ہونٹوں پر تمام انسانیت پر طنزیہ مسکراہٹ…
خدارا ! مشتاق کاملانی صاحب کے ساتھ ہو رہے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیے ورنہ مشتاق کاملانی صاحب کے ذیل کے اس جملے پر ہی عمل کر لیجیئے جو انھوں نے ایک کہانی میں لکھا ہے۔
"اگر خدا نے تمہارے منہ میں زبان رکھی ہے اور اسے سچ کہنے کے لیے اس کا استعمال نہیں کرتے، تو ایک احسان کرو، اسے کٹوالو… اور ہاں! جہاں اتنی محنت ہوگی، وہاں ایک کام اور بھی کروا لینا… اپنی یہ ناک بھی کٹوا دینا…، انسانیت کو تم پر کم از کم شرم تو نہ آسکے۔"

ویلڈن وزیر اعلیٰ پنجاب قابل افسوس ںات یہ ہے کہ ڈاکٹر کفایت اللہ نے اپنے ماتحت ڈاکٹر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹینڈنٹ کو ٹ...
01/12/2022

ویلڈن وزیر اعلیٰ پنجاب
قابل افسوس ںات یہ ہے کہ ڈاکٹر کفایت اللہ نے اپنے ماتحت ڈاکٹر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹینڈنٹ کو ٹکا کر ذلیل کرو اور اس کو پتہ بھی نہ چلے۔
ڈاکٹر کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فلفور نوٹس لیتے ہوئے مریضوں سے ناروا سلوک کے مرتکب ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال ڈاکٹر کفایت اللہ کو فوری طور پر معطل کیا اور قانونی کاروائی پر گرفتار کرتے ہوئے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
سبق
جو اللہ کی مخلوق کو ذلیل و خوار کرے گا اللہ پاک اسے ذلیل و رسوا کریں گے۔

01/12/2022

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کڑیاں تحصیل پنڈدادنخان سے جوڑی جارہی ہیں

سب سے خوبصورت تصویروں میں سے ایک❤️✒ ایک سرجن کی تصویر جو ایک بچے کا آپریشن😷 کرنے کے بعد تھکاوٹ سے نڈھال تھا۔بچہ جگر کے ع...
30/11/2022

سب سے خوبصورت تصویروں میں سے ایک❤️
✒ ایک سرجن کی تصویر جو ایک بچے کا آپریشن😷 کرنے کے بعد تھکاوٹ سے نڈھال تھا۔
بچہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، اور اس پپریشن میں پورے 8 گھنٹے 🕡لگے، اس لیے اسے کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد، وہ آپریٹنگ روم میں لیٹ گیا۔

اللہ ہر اس شخص کو جزائے خیر عطا فرمائے جو اپنے کام کو مکمل کرے🤲📿۔

Address

Jhelum
0544

Telephone

+923415787786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sialvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Jhelum media companies

Show All