Ahsas News

Ahsas News Aslam o Alaikum This is official page of Ahsas News.
(1)

29/09/2022

بی آئی ایس پی سنٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محمدپوردیوان میں ریٹیلرز کی طرف سے مبینہ طور پر خواتین کو کیش کی کمی کا بول کر تذلیل کی جاتی ہے۔اے سی صاحبہ'BISPافسران فوری نوٹس لیں۔شہریوں کا مطالبہ

17/09/2022

سیاسی عدم استحکام کے چار سال مکمل ہوئے جہاں ایک طرف ان چار سالوں میں گزشتہ چالیس برسوں جتنی مہنگائی بڑھی ہے وہاں دوسری طرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے عوام شدید ذہنی انتشار کی کیفیت میں ہے۔
اس حوالے سے حلقہ این اے 187 پی پی 294 کی عوام سے جانتے ہیں کہ وہ گذشتہ چار سالہ کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں اور آنے والے عام انتخابات میں کس پارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

16/09/2022

راجن پور سے ڈیرہ غازی خان تک بین الصوبائی قاتل روڈ کئی ماؤں کے لخت جگر نگل گیا'روزانہ اس قاتل روڈ پر ایکسیڈنٹ معمول بن گئے ہیں ۔ابھی تک منتخب نمائندوں کی جانب سے اس روڈ پر کام شروع نہ کروایا جاسکا۔

15/09/2022

محمدپوردیوان میں مقامی نمائندوں بارے سروے۔
سروے میں شامل عوام نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید ایسی ویڈیوز دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔

14/09/2022

محمدپوردیوان صفائی کی ناقص صورتحال جناح آباد کالونی،کریم آباد کالونی ودیگر کالونیوں میں گندگی کے ڈھیر شہری مچھروں کی بہتات کا شکار 'ملیریا پورے شہر میں پھیل گیا'بچیوں کو سکول آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔صحت اور صفائی پر شہریوں کی رائے جانتے ہیں۔

14/09/2022

پارلیمان کے چار سال مکمل ہونے کے بعد جام پور کے نواحی علاقہ محمدپوردیوان کے شہری منتخب نمائندوں بارے کیا رائے دیتے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں کن شخصیات کو ایوان میں بھیجنے کے خواہ ہیں۔آئیے شہریوں سے جانتے ہیں

14/09/2022

جام پور کے نواحی علاقہ محمدپوردیوان میں گندگی کے ڈھیر مچھروں کی آماج گاہ بن گئے ہیں۔
مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں۔

13/09/2022

جام پور: سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث آنے والا پانی گڑھوں میں موجود ہونے سے مچھروں کی افزائش میں مسلسل اضافہ،شہریوں میں ملیریا ڈائریا کے امراض بڑھنے پر ڈاکٹروں ساتھ خصوصی پروگرام ۔

10/09/2022

موجودہ پارلیمان کے چار سال مکمل ہونے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری بارے جام پور کے نواحی علاقہ محمدپوردیوان کی عوامی رائے ۔سنیں عوام کی زبانی۔

24/04/2022

سردار عون زبیر خان گشکوری سوشل ایکٹیوسٹ CEO احساس نیوز میڈیا ٹیم یوم علی علیہ السلام پر N News HD پر رپورٹنگ کرتے ہوئے۔بہت جلد صحافت کی دنیا میں منفرد مقام بناتے ہوئے۔

14/04/2022

عمران حکومت کے خلاف امریکہ نے کوئی سازش نہیں کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس

13/04/2022

محمدپوردیوان کے نواحی علاقہ شاہ والی پل پرچک شاہ والا میں دکانوں میں اتشزدگی۔7 دوکانیں جل کر خاکستر2 گھنٹے بعد بھی فائر برگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکیں۔جبکہ دوسری طرف لگنے والی آگ کے مناظر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ۔ذرائع

07/04/2022

محمد پور دیوان ڈپٹی سپیکر کی قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جشن اور پریس کانفرس

نیوز اینکر،کالم نگار، سردار زربخت علی گشکوری المعروف علی خان کو اللہ تعالی نے چاند سا بیٹا عطا فرمایا۔تمام دوست احساس نی...
23/03/2022

نیوز اینکر،کالم نگار، سردار زربخت علی گشکوری المعروف علی خان کو اللہ تعالی نے چاند سا بیٹا عطا فرمایا۔
تمام دوست احساس نیوز کے پولیٹیکل ایڈوائزر کے بیٹے اور بیگم کی صحت کے لیے دعا فرمائیں۔۔

22/03/2022

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہر نے ایک مخصوص نیوز چینل کی طرف سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے۔آج بھی کہتا ہوں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دونگا۔منحرف رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی احمد حسین ڈیہر کا اعلان۔۔۔/
۔۔۔۔احساس نیوز ایچ ڈی

21/03/2022



پنجاب کے شہر پتوکی نجی شادی حال میں باراتیوں کے ساتھ جگھڑے میں ایک پاپڑ فروش،جس پر جیب کترے کا الزام لگا کر تشدد،مزدود موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ لاش زمین پر پڑی رہی،بے حس لوگ کھانا کھاتے رہے۔

21/03/2022

کسان رہنما جعفر کریم شر کا کسانوں سے محمدپور میں موجود پیسٹی سائیڈ مافیا کے بائیکاٹ کا مطالبہ۔

20/03/2022

ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری کا اپنے حلقہ این اے 195 اور پی پی 297 کی عوام کے لئے پیغام 📢 👇👇

18/03/2022

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ،ایم این اے فہیم خان،عطاءاللہ خان کے ہمراہ سندھ ہاوس اسلام آباد پر دھاوے کی ویڈیو۔۔
نوٹ : اسی سندھ ہاوس میں پاکستان تحریک انصاف ودیگر اپوزیشن جماعتوں کے کئی اراکین قومی اسمبلی رہائش پذیر تھے۔

22/04/2021
17/02/2021

جناح آباد کالونی میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں گلیوں اور قبرستان میں داخل اہل کالونی کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا۔ جناح آباد کالونی کے مکینوں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا۔
دیکھیئے زربخت علی گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

15/02/2021

محمد پور دیوان کریم آباد کالونی میں رات کے پہر چوھدری یوسف کے ڈیرے سے 80 ہزار سے زائد مالیت کی دو بکریاں، نقدی رقم اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔ چوھدری یوسف اور ملک منیر احمد پرہار نے ڈی ایس پی جامپور، ڈی پی او راجنپور اور آر پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔
دیکھیئے سیماب نزیر گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

14/02/2021

سلگتے مسائل نادر علی پتافی کے ساتھ 01

28/01/2021

محمد پور دیوان محلہ رحیم آباد کئی سالوں سے سیوریج کے مسائل کا گڑھ بن چکا ہے یہاں کے رہائشی سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ اہلہ محلہ کا احساس نیوز کے آگے رو رو کر احتجاج۔
دیکھیئے ارسلان محبوب گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

25/01/2021

محمد پور دیوان میں ملک سہیل شکیل کھوکھر کی میزبانی میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژنل صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن حافظ محمد جہانگیر اور ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کاشف رحمانی نے کی۔ اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کو مزید طاقتور بنانے اور نئے نوجوانوں کو پیپلز یوتھ کی پارٹیسیپیشن کرانے پر گفتگو ہوئی۔
دیکھیئے ارسلان محبوب گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

21/01/2021

محمد پور دیوان کوٹلہ مغلاں چوک کی مین گلی کی تعمیرِ نو میں ناقص میٹیریل اور مبیینہ لاکھوں کی خرد برد کا انکشاف۔ کرپشن کنگ حماد شاہ کی مبیینہ کرپشن کا بھانڈہ احساس نیوز نے پھوڑا۔
دیکھیئے ارسلان محبوب گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

16/01/2021

آل پاکستان گشکوری اتحاد کا دوسرا قومی جرگہ ڈیرہ غازی خان میں ملن ان ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی میزبانی مزمل اقبال خان گشکوری اور مدثر اقبال خان گشکوری نے کی اور جرگہ کی صدارت ایم پی اے حلقہ پی پی 278 سردار نیاز حسین خان گشکوری نے کی۔ جرگہ میں چاروں صوبوں سے گشکوری قوم کے افراد نے شرکت کی۔
دیکھیئے عون زبیر گشکوری اور سیماب نزیر گشکوری کی مشترکہ رپورٹ صرف احساس نیوز پر۔

10/01/2021

آدھیوالہ میں 15 سال پہلے لگنے والی ڈسپنسری پچھلے کئی سالوں سے غیر فعال جس کی وجہ سے دریائے سندھ اور آدھیوالہ کی متعلقہ آبادی سہولت صحت سے محروم۔ اب وہ ڈسپنسری ایک بھوت بنگلے کی صورت اختیار کر گئی ہے۔
دیکھیئے زربخت علی گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

08/01/2021

محمد پور دیوان میں پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کا واقعہ دوران چوری پائپ لائن سے اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کو دیکھ کر اہل علاقہ نے فوری فور پر پولیس کو بذریعہ 15 اطلاع دی۔ احساس نیوز نے کی زبردست کوریج۔
دیکھیئے سیماب نزیر گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

07/01/2021

محسن نقوی صاحب کے واحد شاگرد رشید مشہور شاعر اور ادیب جناب سردار صادق کاشف خان بزدار سے خصوصی گفتگو۔
دیکھیئے سیماب نزیر گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

28/12/2020

تھانہ محمد پور دیوان کے سامنے متاثرین نے روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس مجرم کو پکڑنے کی بجائے مدعی کو پکڑ رہی ہے۔ پولیس کی ملی بھگت سے بکری چوری کرنے والے مجرمان کو پکڑنے کی بجائے پولیس مدعی کو پکڑ رہی ہے۔ ایس ایچ او موقع سے فرار۔ ایس ایچ او کا موقف دینے سے انکار۔
دیکھیئے زربخت علی گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر۔

24/12/2020

ہر خبر پر نظر احساس نیوز

19/12/2020

Live Talk show Public views

16/12/2020
10/12/2020

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے راجنپور میں اسلامک سنٹر کی بنیاد 27 فروری 2011 کو رکھی گئی تھی جو اب اپنی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اور نظامِ تعلیم بھی شروع ہو چکا ہے۔
دیکھیئے سیماب نزیر گشکوری کی رپورٹ احساس نیوز پر

01/12/2020

سابق آئی جی انٹیلیجنس بیورو سردار اختر حسن خان گورچانی سے علاقائی مسائل اور ضلع کی سیاست پر سوال و جواب۔
دیکھیئے سیماب نزیر گشکوری کی رپورٹ۔

Address

Mohalla Gishkoria, P/O MuHammad Pur
Jampur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahsas News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahsas News:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Jampur

Show All