بجٹ 24-25کے اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج
Attack on Khawar Manila
عدالت میں آمد پر پی ٹی آئی وکلا کابشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پرتشدد
ابابیل نیوز
اسلام آباد کی عدالت میں آمد پر پی ٹی آئی وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا عدالت میں پیش ہونے کے لیے آئے جہاں عدالتی احاطے میں موجود پی ٹی آئی کے وکلا نے ان پر تشدد کیا اور تھپڑ مارے۔خاور مانیکا پر وکیل کے تشدد کے بعد ان کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچایا اور عدالت میں لے گئے۔عدالت میں جج کے چیمبر میں جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی وکلا نے کمرہ عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں۔واضح رہےکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو آج سنایا جانا ہے۔
Illegal marriage cas! Bushra Bibi's daughter testified by swearing on the Quran
#Papu #patwari is #torturing #junior #staff
پٹواری جونئیر سٹاف پر تشدد،وڈیو وائرل
ابابیل نیوز
پٹواری جونئیر سٹاف پر تشددکی وڈیووائر ہو گئی۔ آج صبح 30 جنوریاس علی عرف مشہور زمانہ پپو پٹواری جو اج کل بطور نائب تحصیلدار کلرکہار تعینات ہے نے اپنے ہمراہ موجودہ پٹواری نعیم کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر حلہ بول دیا اور چوکیدار سٹاف ،ایس سی او سٹاف پر لاتوں ،چانٹون کی بارش کر دی کیونکہ اراضی سنٹر پر وزیر اعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب کی ہدایت پر بلڈنگ ریپیرنگ کا کام جاری تھا اور اراضی سنٹر کے عملہ نے دروازے کے سامنے نائب تحصیلدار کو کار پارکنگ کرنے سے منع کیا جس سے تعمیراتی کام مین خلل اور عوام الناس کو اراضی سنٹر کلرکہار ضلع چکوال مین داخلہ مین سخت دشواری کا سامنا تھا لیکن پٹواری نعیم اور پپو اسد علی نائب تحصیلدار نے بجاے اپنی گاڑی کو ہٹانے کے اراضی سنٹر کے عملہ پر شدید حملہ کر دیا ۔۔۔۔تمام سول سوسائٹی اس وحشی نائب تحصیلدار اور پٹواری نعیم کی غنڈی گردی کے خلاف ڈی سی چکوال،وزیر اعلی پنجاب ،چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کی انسان نما بدبو جانوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
PTI's anarchic politics has further increased the public's fear
کراچی: ریلی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپ، پتھراؤ سے ایس ایچ او ،جیونیوزکےکیمرہ مین شدیدزخمی
ابابیل نیوز
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا، تین تلوار پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔ پتھراؤ سے جیونیوز کے کیمرہ مین الطاف حسین بھی زخمی ہوگئے۔
پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جیو نیوز کے کیمرہ مین الطاف حسین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض نیازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے لاٹھی چارج اور شینلگ کرکے ریلی میں شرکت کے لیے آنے والےکارکنوں کو منتشر کردیا جب کہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔اس دوران ٹریفک بھی معطل رہی جو کہ کچھ دیر بعد بحال ہوگئی۔
حلقہ پی پی 17ن لیگ ٹکٹ کس کو دے گی ؟
حلقہ پی پی 17 ن لیگ کس کو ٹکٹ دے گی ؟؟
#war
اسرائیل فلسطین جنگ!200صہیونی ہلاک،232فلسطینی شہید
ابابیل نیوز
ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے جاری ہیں جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 200 اسرائیلی ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نئی جنگ چھڑ گئی، غزہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ حملے ہوئے، غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے۔
اسرائیلی حکام کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی تصدیق
اسرائیلی وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسند غزہ سے اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں۔
فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی فوج کا حملہ
عرب میڈیا کے مطابق حماس کے جنگجو غزہ پٹی کے ارد گرد یہودی بستیوں کو نشانہ بنایا،جنگجوؤں کا دعویٰ ہے کہ سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی بکتر بند پر حملہ کرکے اس میں موجود اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلی مارے گئے اور زخمیوں کی
نواز شریف کو کن طبی مسائل کا سامنا ہے؟ برطانوی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ جاری