Inside Pakistan

Inside Pakistan Source for news, culture, and latest updates and insights from Pakistan

14/03/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان

آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی، اعلامیہ

پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کےلئے اس وقت دستیاب نہیں، سیکرٹری دفاع نے آگاہ کردیا

سواتٹانک کے علاقہ گومل میں مردم شماری ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل خان نواب کی جسد خاکی انکے آبا...
14/03/2023

سوات
ٹانک کے علاقہ گومل میں مردم شماری ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل خان نواب کی جسد خاکی انکے آبائی علاقہ سوات مٹہ پہنچا دی گئی جہاں سرکاری اعزاز کے ساتھ میت کو سلامی اور انکی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور سمیت دیگر ضلعی افسران پولیس اہلکاران اور مقامی لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر شہید کانسٹیبل کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور شہید سپاہی کے لواحقین سے ملے اور شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے دعا کی جبکہ خاندان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈی پی او سوات کا کہنا تھا کہ ملک خداداد پاکستان میں دیر پا امن کے قیام اور سلامتی کے خان نواب کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

13/03/2023

زمان پارک لاہور پی ٹی آئی ریلی

سابقہ ایم پی اے انیتہ محسود کی قیادت میں ڈسٹرکٹ اپر وزیرستان ورکرز کی ریلی میں شرکت،

نوٹس نگراں وزیر مذہبی امور اور اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا رویت ہلال کمیٹی کے پر تکلف کھانے کے ٹینڈر کا نوٹ...
10/03/2023

نوٹس

نگراں وزیر مذہبی امور اور اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا رویت ہلال کمیٹی کے پر تکلف کھانے کے ٹینڈر کا نوٹس۔

پشاور: نگراں وزیر اوقاف، مذہبی امور اور اطلاعات نے ٹینڈر کا سختی سے نوٹس لیا۔

پشاور: کمیٹی اجلاس کے لئے گزشتہ روز پر تکلف کھانے کے اہتمام کے لئے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا.

پشاور: نگراں وزیر مذہبی واقلیتی امور نے سیکرٹری کو فی الفور ٹینڈر واپس لینے کے احکامات جاری کئے۔

پشاور: 12 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

پشاور: اجلاس میں صرف کمیٹی ممبران کو مدعو کیا جائے، نگراں وزیر

پشاور: محکمہ تمام اخراجات میں کفایت شعاری سے کام لیں، نگراں وزیر

پشاور:موجودہ نگراں حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، نگراں وزیر اوقاف و مذہبی امور

پشاور: موجودہ معاشی صورتحال میں اس قسم کے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا، نگراں وزیر جمال شاہ کاکاخیل

پشاور ۔ ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کا مینیو کارڈ منظر عام  پر آگیا . می...
10/03/2023

پشاور ۔ ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی اجلاس کے دوران پرتکلف کھانوں کا مینیو کارڈ منظر عام پر آگیا .
مینیو میں چاول کیساتھ دم پوخ، بیف چاول،مکس سبزی، چکن کھری، رشین سلاد،حلوہ،کولڈ ڈرنکس شامل۔
اجلاس کے دوران پرتکلف چائے کا بھی اہتمام ہوگا۔

حکومت نے چیئرمین نیب سے متعلق اہم فیصلہ کرلیااسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل...
09/03/2023

حکومت نے چیئرمین نیب سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین نیب کو بااختیار بنانے کیلیے وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی جس کے مطابق احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیے مقدمات دیگر متعلقہ فورم کو بھیجے جا سکیں گے۔

ترامیم سے چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرار دیے گئے کیس کا جائزہ لیں گے اور اس کے بعد مقدمہ بند کرنے کی منظوری بھی دے سکیں گے۔ نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارے کو ازسرنو شواہد اکٹھے کرنے کا اختیار ہوگا۔ نیب ترامیم کے تحت مقدمہ ایک علاقے کی عدالت سے دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں نیب کے ڈپٹی چیئرمین اختیارات کا استعمال کریں گے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی پر وفاق نیب کے کسی بھی سینئر افسر کو اختیارات سونپ سکے گا۔

پشاور ۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے SST's ٹرانسفر آرڈر کے اختیارات دوبارہ DEO's کو سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
09/03/2023

پشاور ۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے SST's ٹرانسفر آرڈر کے اختیارات دوبارہ DEO's کو سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اطلاع برائے عوام الناس جنوبی وزیرستان اپر۔نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن کو منظم کرنے اور جنوبی وزیرستان اپر کی ع...
09/03/2023

اطلاع برائے عوام الناس جنوبی وزیرستان اپر۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن کو منظم کرنے اور جنوبی وزیرستان اپر کی عوام کی سہولت کے لیے تحصیل بلڈنگ سراروغہ میں عارضی کیمپ آفس کا قیام بہترین عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ این سی پی گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن کا عمل ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جنوبی وزیرستان اپر کے ذریعے کیا جائے گا۔ انیس الرحمان، اسسٹنٹ کمشنر لدھا ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر کی جانب سے اس عمل میں سہولت فراہم کرنے یا کسی دوسری مدد کے لیے فوکل پرسن ہوں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے  تھانہ درابن کی حدود گرہ مستان میں مردم شماری ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائر...
08/03/2023

ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود گرہ مستان میں مردم شماری ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار کے زخمی ہوئے

حج پالیسی 2023ء منظور، 9 کروڑ ڈالر زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہرواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگ...
08/03/2023

حج پالیسی 2023ء منظور، 9 کروڑ ڈالر زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ
رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023ء کی منظوری دے دی، حج کیلئے 9 کروڑ ڈٓلر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں حج پالیسی 2023ء کی منظوری دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے اسپانسر شپ حج اسکیم کوٹہ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے حج کیلئے 9 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریںگے۔

مزید جانیے: پی آئی اے نے رواں سال حج کے لئے کرایوں کا اعلان کردیا

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانے والے عازمین کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا، جو 870 سے 1220 ڈالر تک ہوگا۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جو 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے متوقع ہے، رواں برس مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔

07/03/2023

Welcome to Inside Pakistan page! We are thrilled to have you join our community of followers.

Here, we aim to provide you with engaging and informative content on topics that matter to you. From news and current events to lifestyle and entertainment, we strive to offer a diverse range of posts that will keep you engaged and informed.

We also want to hear from you! We encourage you to share your thoughts and opinions in the comments section and engage in lively discussions with other members of our community.

So sit back, relax, and enjoy the content. We hope that our page will become your go-to source for information and entertainment. Thank you for joining us!

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inside Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inside Pakistan:

Share


Other News & Media Websites in Islamabad

Show All