Basar Media

Basar Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Basar Media, TV Network, Islamabad.

از تفسیر احسن البیانمفسر: مولانا صلاح الدین یوسف(سورۃ نمبر 29 العنكبوت آیت نمبر 13)تفسیر:13-1یعنی یہ ائمہ کفر اور داعیا...
09/10/2023

از تفسیر احسن البیان
مفسر: مولانا صلاح الدین یوسف

(سورۃ نمبر 29 العنكبوت آیت نمبر 13)

تفسیر:
13-1یعنی یہ ائمہ کفر اور داعیان ضلال اپنا ہی بوجھ نہیں اٹھائیں گے، بلکہ ان لوگوں کے گناہوں کا بوجھ بھی ان پر ہوگا جو انکی سعی و کاوش سے گمراہ ہوئے تھے۔ یہ مضمون سورة النحل میں بھی گزر چکا ہے۔ حدیث میں ہے، جو ہدایت کی طرف بلاتا ہے، اس کے لئے اپنی نیکیوں کے اجر کے ساتھ ان لوگوں کی نیکیوں کا اجر بھی ہوگا جو اس کی وجہ سے قیامت تک ہدایت کی پیروی کریں گے، بغیر اس کے کہ ان کے اجر میں کوئی کمی ہو۔ اور جو گمراہی کا داعی ہوگا اس کے لئے اپنے گناہوں کے علاوہ ان لوگوں کے گناہوں کا بوجھ بھی ہوگا جو قیامت تک اس کی وجہ سے گمراہی کا راستہ اختیار کرنے والے ہونگے۔ ، بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں کمی ہو۔ اسی اصول سے قیامت تک ظلم سے قتل کیے جانے والوں کے خون کا گناہ آدم ؑ کے پہلے بیٹے (قابیل) پر ہوگا۔ اس لیے کہ سب سے پہلے اسی نے ناحق قتل کیا تھا۔

May this Eid Ul Adha bring joy and happiness to your life. May Allah bless you with prosperity and success on this auspi...
28/06/2023

May this Eid Ul Adha bring joy and happiness to your life. May Allah bless you with prosperity and success on this auspicious occasion. Happy Eid!

اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت وأبوء لك بنعمتك علي وأ...
31/05/2023

اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت وأبوء لك بنعمتك علي وأعترف بذنوبي فاغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت.

اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، ابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَ...
30/05/2023

اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، ابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجِلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي

❞اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں تیرے بندے کا بیٹا ہوں، تیری باندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، تیرا حکم مجھ میں جاری ہے، میرے بارے میں تیرا فیصلہ عدل پر مبنی ہے، میں تجھ سے ہر اس نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں جو تیرا ہے، جس کے ساتھ تونے اپنا نام رکھا ہے، یا تونے اسے اپنی کتاب میں نازل کیا ہے یا اسے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا اسے اپنے پاس علم غیب میں رکھنے کو ترجیح دی ہے، کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار، میرے سینے کا نور، میرے غم کو دور کرنے والا اور میری فکر و پریشانی کو لے جانے والا بنا۔❝

O Allah - Originator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the seen, Lord and Sovereign of all things. ...
29/05/2023

O Allah - Originator of the heavens and the earth, Knower of the unseen and the seen, Lord and Sovereign of all things. I seek refuge in You from the evil of myself and from the evil of Satan and his shirk (association with You) and from committing a wrong against my soul or against another Muslim.
(Once in the morning and evening)

Basar Media provides a comprehensive range of 360 advertising services that are specifically designed to meet your busin...
22/05/2023

Basar Media provides a comprehensive range of 360 advertising services that are specifically designed to meet your business objectives. Our team of experts has the experience, knowledge, and resources to create highly effective campaigns that are tailored to your unique needs. We specialize in developing strategies that drive lead generation, increase brand visibility, and improve your bottom line in this ever-evolving digital landscape. Whether you require social media marketing, search engine optimization, content creation, Creative Design, email marketing, production, PR, ATL, BTL or any other form of marketing, we have you covered. Trust us to take your business to the next level with our top-notch marketing services.
” INBOX your query if your brand/startup wants to thrive at the hands of the most professional team out there. Lets grow together!

Contact no. +92 316 17 15 19

ربِّي وإِن رأيْتَني أبتعِد عنْك وأتبع هوَى نَفسِي رجَوتُك بأنْ تُصْلح قَلبِي وتردَّنِي إليْك ردًّا جَميلا۔اے میرے رب اگر...
22/05/2023

ربِّي وإِن رأيْتَني أبتعِد عنْك وأتبع هوَى نَفسِي رجَوتُك بأنْ تُصْلح قَلبِي وتردَّنِي إليْك ردًّا جَميلا۔
اے میرے رب اگر تو مجھے اپنے سے دور ہوتے ہوئے اور اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہوا دیکھے تو میں تجھ سے التجا کرتا ہوں کہ میرے دل کی اصلاح فرمائیں اور مجھے خوبصورتی کے ساتھ اپنی طرف لوٹائیں۔
My Lord, if you see me moving away from you and following my own desires, I beg you to reform my heart and return me to you in a beautiful manner.

اپنی قوتیں اور صلاحیتیں اللہ کی اطاعت میں صرف کرنے کی دعا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرّ...
12/05/2023

اپنی قوتیں اور صلاحیتیں اللہ کی اطاعت میں صرف کرنے کی دعا

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي، وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي، وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي، وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي
(سنن ابو داود: 1551 )

O Allah! I seek refuge in You from the evils of my hearing, the evils of my seeing, the evils of my tongue; the evils of my heart and the evils of passions

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ بِخَیۡرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَ...
09/05/2023

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ؕ وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ بِخَیۡرٍ فَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۱۷﴾
And if Allah should touch you with adversity, there is no remover of it except Him. And if He touches you with good - then He is over all things competent.

اور اگر تجھ کو اللہ تعالٰی کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کا دور کرنے والا سوا اللہ تعالٰی کے اور کوئی نہیں اور اگر تجھ کو اللہ تعالٰی کوئی نفع پہنچائے تو وہ ہرچیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے

💥 سرکش اور دنیا دار کا انجام فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی○ وَ اٰثَرَ  الۡحَیٰوۃَ  الدُّنۡیَا○ فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ  هِیَ الۡمَاۡوٰ...
05/05/2023

💥 سرکش اور دنیا دار کا انجام
فَاَمَّا مَنۡ طَغٰی○ وَ اٰثَرَ الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا○ فَاِنَّ الۡجَحِیۡمَ هِیَ الۡمَاۡوٰی○
تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی)۔ اور دنیاوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی)۔ (اسکا) ٹھکانا جہنم ہی ہے۔
📙 سورة النازعت : 37,38,39

گناہوں سے بچنے والے کا انعاموَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ ○ فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ ...
04/05/2023

گناہوں سے بچنے والے کا انعام
وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ ○ فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ ○
ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو (بری) خواہش سے روکا ہوگا ، تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے ۔
📗سورة النازعات : 40،41

PLAYBACK MULTIMEDIA SERVICESWe are the only company all multimedia services under one firm...LED screen/ SMD SoundLights...
03/05/2023

PLAYBACK MULTIMEDIA SERVICES
We are the only company all multimedia services under one firm...
LED screen/ SMD
Sound
Lights
Live video setup
Photography
Videography
📞+923161715190

07/01/2023

"‏خلیل الرحمن قمر فرماتے هیں۔!!!

"کہ میں جب چھوٹا تھا تو بڑا انا پرست تھا غربت کے باوجود کبھی بھی یوزڈ کپڑے نہیں پہنتا تھا ایک بار میرے ابا کو کپڑے کا سوٹ گفٹ ملا تو میں نے اُن سے کہا مجھے کوٹ سلوانا ھے تو ابا جی نے اجازت دیں دی اور ہاف سوٹ سے میں نے گول گلے والا کوٹ سلوا لیا جسکا ‏اُن دنوں بڑا رواج تھا وہ کوٹ پہن کر مَیں چچا کے گھر گیا تو چاچی اور کزنز نے فَٹ سے پوچھا۔

”اویے_خیلے_اے_کوٹ_کتھو_لیا_ای؟

"میں نے کہا سوایا ھے چاچی لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں لیکن اُنکو اعتبار نہ آیا خالہ پھوپھو کے گھر گیا تو وہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں گھر آیا ‏اور کوٹ اُتار کر پھینک دیا اور رونے لگ گیا حالات کچھ ایسے تھے کہ کوٸی بھی ماننے کو تیار ہی نہیں تھا کہ خیلہ بھی نیا کوٹ سلوا سکتا ہے۔

"پڑھنے لکھنے اور جاب کے بعد جب میں ایک بنک کے بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کا ممبر بنا تو بورڈ آف ڈاٸریکٹرز کی ایک میٹنگ میں اچھے سے ڈراٸی کلین کیا ہوا لنڈے ‏کا کوٹ پہن کرگیا تو میرے کولیگز کوٹ کو ہاتھ لگا کر پوچھنے لگے
خلیل صاحب بڑا پیارا کوٹ اے کیہڑا برانڈ اے،تے کھتو لیا جے؟ کلاتھ تے سٹیچنگ وی کمال اے۔

"مَیں نے بِنا کوٸی شرم محسوس کرتے ہوٸے کہا بھاٸی جان لنڈے چوں لیا ائے لیکن وہ نہ مانے میں نے قسمیں بھی کھاٸیں پھر بھی اُن کو اعتبار ‏نہ آیا اور اب کی بار میں رونے کی بجاٸے ہسنے لگ گیا تھا۔
"سچ هے یہ معاشرہ بڑا منافق ھے غریب کے سچ پر بھی اعتبار نہیں کرتا اور امیر کے جھوٹ پر بھی صداقت کی مہر لگا دیتا ھے۔!!!

28/08/2022

Lieutenant General Sarfraz Ali is no more due to helicopter crash during flood relief process in Balochistan.Full passen...
01/08/2022

Lieutenant General Sarfraz Ali is no more due to helicopter crash during flood relief process in Balochistan.

Full passenger list:
1. Corps Commander XII Corps, Lieutenant General Sarfraz Ali.
2. Director General Pakistan Coast Guard, Major General Amjad.
3. Commander Engineers XII Corps, Brigadier Khalid.
4. Major Saeed (Pilot).
5. Major Talha (Co-Pilot).
6. Crew Chief Naik Mudassir.

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر واضح بے ضابطگیوں، ووٹرز کے ووٹ کی اِدھ...
13/06/2022

وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر واضح بے ضابطگیوں، ووٹرز کے ووٹ کی اِدھر اُدھر منتقلی، ووٹرز کے ووٹ کینسل ہونے اور ووٹ شفٹ کروانے کے باوجود ووٹ نہ ہونے کے خلاف اللہ اکبر تحریک کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

10/06/2022

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب میں مر چکا ہونگا
""""""""""""""""""""""""""""""""""
جب میں مر چکا ہوں
آپ کے آنسو بہہ جائیں گے۔
لیکن میں نہیں جان سکوں گا۔
اس کے بجائے جو کرنا ہے میرے ساتھ ابھی کرو

پھول بھیجیں گے
لیکن میں نہیں دیکھ پاٶں گا۔
بعد کے بجائے انہیں ابھی بھیجیں۔

آپ تعریف کے الفاظ کہیں گے۔
لیکن میں نہیں سن پاٶں گا۔
اس کے بجائے میری تعریف ابھی کریں۔

آپ میری خطائیں معاف کر دو گے
لیکن میں نہیں جان سکوں گا.....
اس لیے انہیں ابھی معاف کر دو

تب تم مجھے یاد کرو گے،
لیکن میں محسوس نہیں کرسکوں گا۔
اس کے بجائے ابھی مجھ سے مل سکتے ہو ملو

تم کہو کاش تم میرے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتے
اس کے بجائے ابھی کیوں نہیں گذارتے

جب آپ سنیں گے کہ میں چلا گیا ہوں، تو آپ تعزیت کے لیے میرے گھر جائیں گے
لیکن ہم نے برسوں سے بات بھی نہیں کی اب کیا فاٸدہ

ابھی دیکھو اور سنو

اگرچہ کہ اکیلے میں بہت کچھ َبول' سکتا ہوں لیکن ہم مل بیٹھ کر 'بات' کر سکتے ہیں۔
اکیلے میں 'انجوائے' کر سکتا ہوں لیکن ہم مل کر 'مزے کر سکتے ہیں'
اکیلے میں 'ہنس' سکتا ہوں لیکن ہم مل کر مسکرا سکتے ہیں'
یہی انسانی تعلقات کی خوبصورتی ہے۔
ہم ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔

اپنے آس پاس کے ہر فرد کے ساتھ وقت گزارو ، اور اپنے خاندان، دوستوں اور جاننے والوں کو خوش کرنے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کرو
انہیں خصوصی افراد کا درجہ دو کیونکہ آپ کبھی نہیں جانتے کہ وقت کب انہیں آپ سے ہمیشہ کے لیے چھین لے گا۔

نوبل انعام یافتہ سر رابندر ناتھ ٹیگور کی ایک خوبصورت تحریر

🌹💐🌹💐🌹💐🌹💐

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو اس کی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والد مہد...
08/06/2022

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو اس کی مرضی سے جانے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والد مہدی علی کاظمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کردی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ اہئی کورٹ کے روبرو کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی عمرتقریباً 17 سال ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کی دستاویزات کےمطابق عمر14سال ہے۔ جس پر فاضل جج نے کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ میں جاکر دکھائیں۔ یہاں بازیابی کا کیس تھا جوختم ہوگیا۔

دعا زہرا کا والدین سے ملنے سے مسلسل انکار

سماعت مکمل ہونے کے بعد جسٹس جنید غفار نے دعا زہرا سے استفسار کیا کہ کیا وہ اپنے والدین سے ملنا چاہتی ہے۔ دعا نے دوبارہ انکار کردیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

دعا کے انکار کے باوجود عدالت نے والدین سے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت کرادی۔

والدین کا دعویٰ غلط قرار

دعا زہرا کے والد ملاقات کے بعد وکیل کے ہمراہ دوبارہ کمرہ عدالت پہنچ گئے۔ والد نے دعویٰ کیا کہ ملاقات کے دوران دعا نے کہا کہ وہ گھر جانا چاہتی ہے،عدالتی حکم پر نظرثانی کی جائے۔

والد کی استدعا پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیسی بات کررہے ہیں بچی نے ہمارے سامنے حلفیہ بیان دیا ہے، بیان کے باوجود آپ ایک اور حکم جاری کرنےکا کہہ رہے ہیں۔

مہدی کاظمی نے کہا کہ میرے پاس بچی کا پاسپورٹ اور تمام دستاویزات ہیں کہ بچی کی عمر 14 سال ہے۔

جس پر جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس نکتے پر فیصلہ نہیں کررہے، لڑکی کا بیان اور اس کی عمر کا تعین ہوگیا۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی پریشانی اپنی جگہ مگر ہم قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، اب بیان اور شواہد کے مطابق کیس ٹرائل کورٹ میں چلے گا۔

جسٹس جنید غفار نے ریمارکس دیئے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی پابند ہیں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے لڑکی بالغ ہے تو مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے والدین کا بچی کے واپس جانے دعویٰ غلط قرار دے دیا۔
#دعازہرا

اسلام آباد ؛ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر ...
25/05/2022

اسلام آباد ؛ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں 22 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،وزارت داخلہ میں لانگ مارچ کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ، شہر کے تمام بس اڈے اور ٹرانسپورٹ بند ہیں

25/05/2022

25/05/2022

حریت رہنما یاسین ملک کو عمرقیدکی سزا سنا دی گئی

26/04/2022

اسلام آباد کا سب سے بڑا
سحری پوائنٹ
آیئے آپ بھی وزٹ کیجئے!


عوام الناس اور شرکاء جلسہ کی آسانی کیلئے ٹریفک پلان برائے پشاور موڑ پارکنگ جلسہ 26 مارچ بروز ہفتہ۔ریڈ زون کیلئے 7th ایوی...
25/03/2022

عوام الناس اور شرکاء جلسہ کی آسانی کیلئے ٹریفک پلان برائے پشاور موڑ پارکنگ جلسہ 26 مارچ بروز ہفتہ۔

ریڈ زون کیلئے 7th ایوینو اور مارگلہ استعمال کیا جا سکے گا۔

22/03/2022

نشید کلب پیش کرتا ہے
23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے جذبات کو گرما دینے والا کلام

کلام : ہمارے وطن کا نشاں

آواز : انعام الرحمان
https://youtu.be/FLz3M-TFNfU


ٹریفک پلان برائے پاکستان ڈے پریڈ اور OIC کانفرنس 20 تا 23 مارچ 2022.‎  ‎
15/03/2022

ٹریفک پلان برائے پاکستان ڈے پریڈ اور OIC کانفرنس 20 تا 23 مارچ 2022.
‎ ‎

سکندر آباد میں کارنر میٹنگ ، خطاب Ch Shafiq ur Rehman WarraichDr Haq Nawaz Inzimam ul haqRana Arshad Qari Shams ul haqGu...
14/03/2022

سکندر آباد میں کارنر میٹنگ ، خطاب
Ch Shafiq ur Rehman Warraich
Dr Haq Nawaz
Inzimam ul haq
Rana Arshad
Qari Shams ul haq
Gulfam
Wazir khatak
Inam Ur Rahman

24/02/2022

اسلام آباد: نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم!

22/02/2022
08/02/2022
15/11/2021

👈 *جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے* 👉

ایک نوجوان اپنی زندگی کے معاملات سے کافی پریشان تھا ۔
اک روزایک درویش سے ملا قات ہو گئی تواپنا حال کہہ سنایا ۔
کہنے لگا کہ بہت پریشان ہوں۔ یہ دکھ اور پریشانیاں اب میری برداشت ہے باہر ہیں ۔ لگتا ہے شائد میری موت ہی مجھے ان غموں سے نجات دلا سکتی ہے۔

درویش نے اس کی بات سنی اور کہا
جاؤ اور نمک لے کر آؤ۔

نوجوان حیران تو ہوا کہ میری بات کا نمک سے کیا تعلق پر پھر بھی لے آیا ۔

درویش نے کہا
پانی کے گلاس میں ایک مٹھی نمک ڈالو اور اسے پی لو۔

نوجوان نے ایسا ہی کیا تو درویش نے پوچھا :
اس کا ذائقہ کیسا لگا ؟

نوجوان تھوكتے ہوئے بولا
بہت ہی خراب، ایک دم کھارا

درویش مسکراتے ہوئے بولا
اب ایک مٹھی نمک لے کر میرے ساتھ اس سامنے والی جھیل تک چلو۔

صاف پانی سے بنی اس جھیل کے سامنے پہنچ کر درویش نے کہا
چلو اب اس مٹھی بھر نمک کو پانی میں ڈال دو اور پھر اس جھیل کا پانی پیو۔

نوجوان پانی پینے لگا، تو درویش نے پوچھا
بتاؤ اس کا ذائقہ کیسا ہے، کیا اب بھی تمہیں یہ کھارا لگ رہا ہے ؟

نوجوان بولا
نہیں ، یہ تو میٹھا ہے۔ بہت اچھا ہے۔

درویش نوجوان کے پاس بیٹھ گیا اور اس کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا

ہمارے دکھ بالکل اسی نمک کی طرح ہیں ۔ جتنا نمک گلاس میں ڈالا تھا اتنا ہی جھیل میں ڈالا ہے۔ مگر گلاس کا پانی کڑوا ہو گیا اور جھیل کے پانی کو مٹھی بھر نمک سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

اسی طرح انسان بھی اپنے اپنے ظرف کے مطابق تکلیفوں کا ذائقہ محسوس کرتے ہیں۔
جب تمھیں کوئی دکھ ملے تو خود کو بڑا کر لو، گلاس مت بنے رہو بلکہ جھیل بن جاؤ۔

اللہ تعالی کسی پر اس کی ہمت سے ذیادہ بوجھ نہیں ڈالتے۔ اس لئے ہمیں ہمیشہ یقین رکھنا چاہیے کہ جتنے بھی دکھ آئیں ہماری برداشت سے بڑھ کر نہیں ہوں گے۔

سید علی گیلانی وفات پا گئے ہیں۔۔۔۔۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعونمِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰ...
01/09/2021

سید علی گیلانی وفات پا گئے ہیں۔۔۔۔۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَیْهِۚ-فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضٰى نَحْبَهٗ وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْتَظِرُ ﳲ وَ مَا بَدَّلُوْا تَبْدِیْلًاۙ(۲۳)

مسلمانوں میں کچھ وہ مرد ہیں جنہوں نے سچا کردیا جو عہد اللہ سے کیا تھا تو اُن میں کوئی اپنی منت پوری کرچکا اور کوئی راہ دیکھ رہا ہے اور وہ ذرا نہ بدلے

#کشمیر

14/08/2021

مولویوں کا پاکستان !
از قلم۔ فیضان فیصل

آزادی منانے والے کئی قسم کے طبقات ہیں. عوام الناس بیج لگائیں گے, جھنڈے لہرائیں گے اور نغمے گائیں گے. من چلے ہلا گلا اور شور شرابا بھی کریں گے. یہ ان کا جشن آزادی ہے. مگر بصد احترام پوچھتا ہوں کہ علماء حضرات کیا کریں گے؟ قیام پاکستان پر بحثیں اور اپنے آپ کو غلام ثابت کرنے پر دلائل کا تبادلہ خیال ؟!

خوشی ہوئی کہ بعض مدارس میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے, ملی نغمے پڑھے گئے. ہم نے مدارس کے پھولوں کو گروہی مفاد میں سڑکوں پر بھی دیکھا ہے. سیاسی و تنظیمی کانفرنسوں میں رضا کارانہ خدمات دیتے ہوئے بھی. اب اگر یہ مفاد کسی ایک پارٹی کی بجائے ملکِ پاکستان کا ہے تو دل شاد شاد ہے. سفید کپڑوں میں ملبوس بچے بیج سینے پر لگائے, جھنڈیاں تھامے. ترانے پڑھتے ہوئے! جیسے سبزہ زار میں فرشتے اتر آئے ہوں ؛ سفید چنبیلی کی کلیاں سبز پنکھلوں سے باہر جھانکتے ہوئے .. !

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہی ہم دینی طبقوں کا منتہا ہے ؟!

ہمارے ائمہ امام صنعانی, امام شوکانی اور شیخ الاسلام رحمهم الله وغیرہ عثمانیوں کے سقوط سے کہیں پہلے یہ باتیں کر چکے ہیں کہ جب اسلامی دنیا ریاستوں اور ممالک میں بٹ جائے تو ہر ریاست کی مستقل حیثیت تسلیم کی جائے گی. جو رعایا و حکام کے حقوق و فرائض خلافت کے ہوتے ہوئے تھے، انہیں ہر ریاست کے اندر بھی لازم کرنا ناگزیر ہو گا.
شیخ الاسلام نے صراحتا کہا کہ "لولا هذا ما استقامت الدنيا" ایسا نہ ہو تو کاروبارِ دنیا چل نہیں سکے گا. اور امام شوکانی نے یہاں تک کہا کہ سرحدی ریاستوں سے انکاری شخص اس قابل نہیں کے اس سے دلیل سے بات کی جائے..

اسی لیے آج عرب ملکوں میں "اعرف حق وطنك" (اپنے وطن کا حق پہچانو) کے عنوان سے دورے کرائے جا رہے ہیں. مصر میں شیخ سعید رسلان نے "حب الوطن الإسلامي من الإيمان" کے نام سے کتابچہ لکھا ہے. بحرین کے شیخ فوزی الاثری کی کتاب کا نام "نيل المنن في حب الوطن" ہے. الجزائر، سوڈان، اردن، کویت اور مغرب کے علماء عوام الناس کی تربیت حب الوطنی اور حقوق وطن کی پاسداری پر کر رہے ہیں.

ایک مگر ہم ہیں. آج تک وطن عزیز کو دار الاسلام اور دار الکفر کی بحثوں سے باہر نہیں نکال سکے. ہماری نزدیک حق گوئی کی علامت "اٹھایا جانا" ہے. یہ وہ ذہنیت ہے جس کے مطابق اس وقت دنیا کی دنیا کافر ہے. نفسیات کی زبان میں کہتے ہیں کہ احساسِ برتری کے پیچھے دراصل احساسِ کمتری ہوتا ہے. بعینہ یہ ذہنی غلامی کی وہ انتہا ہے جہاں ہر مسلمان غلام نظر آتا ہے. ہمارا تصورِ وطن تصورِ ملت میں سما کر ہی نہیں دے رہا. علامہِ دوراں شیخ تقی الدین ہلالی رحمہ اللہ نے کتنی عمدہ بات کہی کہ جسے اپنے وطن کا مفاد عزیز نہیں اسے امت کا مفاد کیسے پیارا ہو سکتا ہے؟ جو اپنے گھر کے معاملے میں خائن ہے وہ پورے شہر کا ترجمان کیسے ہو سکتا ہے؟! اپنے پاکستان کو پہچانیے تاکہ آپ عالم اسلام کو پہچان سکیں.

میرا اہل مدرسہ سے سوال ہے کہ آپ کے ہاں اصول السنة کی کون کون سی کتب پڑھائی جاتی ہیں؟ اگر آپ کے طلبہ سے پوچھا جائے کہ جمہوری حکمران کے, ریاستی اداروں کے, اس ملک کے آپ پر کیا حق ہیں تو وہ فتوے اور شکوے کی زبان سے بچتے ہوئے کتاب و سنت کی روشنی میں دو منٹ گفتگو کر سکیں گے؟ کیا آپ کا طالبعلم "فقه المصالح والمفاسد" سے آشنا ہے ؟ کیا وہ "انفعالاتِ حماسیہ" کو "تطبیقاتِ شرعیہ" (یہ دو اصطلاحات شیخ عبد المالک رمضانی کی کتاب کے تناظر میں) کے تابع کر سکتا ہے یا غیرت و حمیت فی غیر محلہما سے سرشار ہے؟

یہ امام البانی کے شاگرد شیخ محمد آل نصر رحمہما اللہ کے بیٹے صلاح الدین کی اردن دھماکے کے بعد تازہ پوسٹ ہے :
"علمّنا سيّدي الوالد رحمه اللّه أن الحفاظ على أمن البلاد . " سیدی والد مرحوم نے ہمیں یہ سکھلایا کہ ملکی امن و امان کا خیال رکھنا عقیدہ ہے, دین ہے اور عبادت ہے! ... مگر یہاں یہ باتیں بدستور طاغوتی, درباری اور وطن پرستی وغیرہ کی ذیل میں ہیں.

ہاں ٹھیک ہے کہ نیشنلزم کا مغربی تصور کفر ہے. مگر ہمارے ہاں جو حاکمیت, وطنیت اور جمہوریت کے شرک و کفر کا اس قدر ڈھنڈورا ہے، یہ صریحا "تحریکی اسلام" کا مظہر ہے. میں پوری ذمہ داری سے یہ بات کہتا ہوں کہ ہر پاکستانی اپنے لاشعور میں پہلے مصطفوی ہے....!
مجھے تو وہ محترم عالم دین بھی یاد ہیں جنہیں "دفاعِ پاکستان" اور "استحکامِ پاکستان" جیسے الفاظ پر اعتراض تھا کہ ان سے وطنیت و قومیت کی پرستش لازم آتی ہے!

مگر اب یہ باتیں کرنے کی ضرورت نہیں. ضرورت اس بات کی ہے کہ چودہ اگست اور تئیس مارچ کی شرعی حیثیت پر بحثیں کرنے کی بجائے اپنے ملک کی طاقت بنا جائے. وطنِ عزیز پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں. جہاں ربیع الاول اور محرم میں اجتماعات کے لمبے سلسلے ہیں، مدارس کی رنگا رنگ تقاریب اور تنظیموں کے جلسے ہیں، وہیں وطن عزیز کا بھی کچھ بھلا ہو جائے.

ہمیں فخر ہو کہ ہمارے منبر و محراب بھی اب پاکستانی ہیں. ہر دین پسند فراخیِ دل کے ساتھ سمجھے کہ یہ آزاد پاکستان ہے, یہ اسلامی پاکستان ہے, یہ مولویوں کا پاکستان ہے .. یہ ہم سب کا پاکستان ہے!

ہم وطن یہ گلستاں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے
اس کا ہر سود و زیاں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

وقت کا ہے یہ تقاضا متحد ہو جائیں ہم
کب سے دشمن آسماں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

سوچ تو گلشن کی بربادی کا کیا ہو وے گا حال
شاخِ گل پر آشیاں تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

پاکستان زندہ باد ! ✊

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923161715190

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basar Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Basar Media:

Videos

Share

Nearby media companies