Social Asian

Social Asian The Official page of Social Asian Pakistan's Largest Digital Media Network In Facebook & Youtube
(5)

جرمن وزارت خزانہ کے مطابق رواں صدی کے آغاز سے اب تک جرمنی کی طرف سے مجموعی طور پر 52 ممالک پر واجب الادا 15.8 ارب یورو م...
25/06/2024

جرمن وزارت خزانہ کے مطابق رواں صدی کے آغاز سے اب تک جرمنی کی طرف سے مجموعی طور پر 52 ممالک پر واجب الادا 15.8 ارب یورو مالیت کا قرض معاف کر دیا گیا۔
جرمن وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے قرضوں میں ریلیف کا انتظام یقینی بنانے کے لیے 52 ممالک کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔معاف کردہ قرضوں میں سب سے زیادہ حصہ عراق کا ہے۔ جرمنی نے عراق کے ذمہ واجب الادا 4.7 ارب ڈالر مالیت کا قرضہ معاف کیا۔ عراق کے بعد نائیجیریا کا دوسرا نمبر ہے، جسے 2.4 ارب ڈالر مالیت کا قرض معاف کیا گیا جبکہ کیمرون کے ذمے 1.4 ارب ڈالر کا قرض بھی معاف کر دیا گیا۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ برس کے اختتام تک 70 سے زائد ممالک نے جرمنی کو 12.2 بلین ڈالر کے قرضے واپس کرنا تھے۔ اس وقت سب سے زیادہ واجبات مصر (1.5 بلین ڈالر)، بھارت (1.1بلین ڈالر) اور زمبابوے (889 ملین ڈالر) نے ادا کرنا ہیں۔جرمن حکام کے مطابق قرضوں میں ریلیف 'میکرو اکنامک استحکام‘ حاصل کرنے یا برقرار رکھنے اور مقروض ممالک کے لئے قرضوں کی پائیداری کو بحال کرنے کے لئے دی جاتی ہے۔معاف کردہ قرضوں میں ریاستوں کے ساتھ مالی تعاون کے واجب الادا فنڈز کے ساتھ ساتھ جرمن ایکسپورٹرز اور بینکوں کے سپلائی اور کریڈٹ معاہدوں سے حاصل ہونے والی تجارتی وصولیاں بھی شامل ہیں۔

‏عمران خان کی رہائی کا حکم جاری احتساب عدالت نے روبکار جاری کردیا‏190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں عمران خان کی  جانب سے ض...
24/06/2024

‏عمران خان کی رہائی کا حکم جاری احتساب عدالت نے روبکار جاری کردیا

‏190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس میں عمران خان کی جانب سے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروا دیئے گئے،احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 15 مئی کو عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم عمران خان دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گے۔

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ حج کے دوران اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر تیز دھوپ میں ...
24/06/2024

سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ حج کے دوران اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کیے بغیر تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں

سعودی وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مصری حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں مصر کے 672 شہری شامل ہیں جبکہ 25 لاپتہ ہیں۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں انڈونیشیا کے 236 شہری شامل ہیں۔

بھارتی امور خارجہ کی ایجنسی کے مطابق 98 بھارتی شہری بھی جاں بحق حجاج میں شامل ہیں۔

اسکے علاوہ جاں بحق حجاج میں تیونس، اردن، ایران اور سینیگال کے شہری بھی شامل ہیں۔

جنرل باجوہ کی نواز شریف سے ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
24/06/2024

جنرل باجوہ کی نواز شریف سے ملاقات تو کیا بات چیت بھی نہیں ہوئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

القادر کیس میں عمران خان کی درخواست منظور رہائی کا حکم
24/06/2024

القادر کیس میں عمران خان کی درخواست منظور رہائی کا حکم



سپریم کورٹ سے امید ہے کہ ہمیں ہماری سیٹیں واپس ملیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
24/06/2024

سپریم کورٹ سے امید ہے کہ ہمیں ہماری سیٹیں واپس ملیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار
24/06/2024

قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔
24/06/2024

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔

اسلامی ملک میں اگر مسجد کو مفت بجلی نہیں دی جا سکتی تو پھر سرکاری افسران کی مفت بجلی بھی بند ہونی چاہیےکیا ایسا ہونا چاہ...
23/06/2024

اسلامی ملک میں اگر مسجد کو مفت بجلی نہیں دی جا سکتی تو پھر سرکاری افسران کی مفت بجلی بھی بند ہونی چاہیے

کیا ایسا ہونا چاہیے














‏ممبر قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کررہی ہیں
23/06/2024

‏ممبر قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کررہی ہیں

پی ٹی آئی کی جانب سے کورنگی ڈھائی نمبر پر "ریلیز عمران خان" پرامن ریلی،پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر تشدد،پی ٹی آئی ...
23/06/2024

پی ٹی آئی کی جانب سے کورنگی ڈھائی نمبر پر "ریلیز عمران خان" پرامن ریلی،

پولیس کی جانب سے ریلی کے شرکاء پر تشدد،

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، ایم پی اے واجد حسین،ایڈووکیٹ حارث میوو سمیت دیگر دیگر رہنما و کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر کیا،

پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر، سمیت دیگر رہنمائوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،

ریلی میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی کورنگی پہنچے تھے،

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر  اسرائیلی مظالم سے متعلق بات کرنے اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا ...
23/06/2024

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم سے متعلق بات کرنے اور مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا انسان ہونے کی نشانی ہے، اس پر سب کو بات کرنی چاہیے۔

اداکارہ کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ فلسطین جاکر جھنڈا گاڑھیں یا وہاں جاکر لوگوں کو بچائیں، آپ چھوٹی سی چیز کر سکتے ہیں کہ اس پر بات تو کر سکتے ہیں ، آپ اس کی مذمت تو کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے، 250 دن ہونے والے ہیں اور اب بھی ایسے لوگ ہیں دنیا میں جن کو کچھ نہیں پتہ کہ فلسطین میں کیا کیا ہو رہا ہے۔

کبریٰ خان نے کہا کہ اگر سب نارمل ہو جائیں گے کہ یہ تو چلتا رہتا ہے تو ہماری انسانیت کہاں گئی؟ اسی لیے ہمیں فلسطین کے بارے میں بات کرنا بند نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس ظلم کے خلاف بات نہیں کر سکتے تو ہمارے انسان ہونے کا کیا فائدہ؟

مالک مکان بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو انہیں یہ دیکھ کر جھٹکا لگا کہ جعلی کرائے داروں نے ان کے مکان میں مٹی بھر ر...
23/06/2024

مالک مکان بتایا کہ جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو انہیں یہ دیکھ کر جھٹکا لگا کہ جعلی کرائے داروں نے ان کے مکان میں مٹی بھر رکھی ہے جس میں بھنگ اگائی جا رہی تھی۔

حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے
23/06/2024

حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب
23/06/2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپوزیشن کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب

ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقررقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاریس...
23/06/2024

ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو محترمہ زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر کو جمع کروائے تھے

کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
23/06/2024

کوئی بھی آپریشن ہو اس کیلئے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

غیر مستحکم ریاست میں اچھی معیشت کا تصور نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف
23/06/2024

غیر مستحکم ریاست میں اچھی معیشت کا تصور نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

چین کی جانب سے ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے، عمر ایوب
23/06/2024

چین کی جانب سے ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے، عمر ایوب

کئی ملین انسانوں کا انحصار ہمالیہ کی برف پگھلنے اور اس سے پیدا ہونے والے پانی پر ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق رواں برس ہمالی...
23/06/2024

کئی ملین انسانوں کا انحصار ہمالیہ کی برف پگھلنے اور اس سے پیدا ہونے والے پانی پر ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق رواں برس ہمالیہ کے پہاڑوں پر برفباری کی شرح کم ترین تھی، جس سے پانی کی قلت کا خطرہ ’انتہائی سنگین‘ ہو گیا ہے۔

ایرانی سپریم کورٹ نے ملک کے معروف گلوکار توماج صالحی کو سنائی گئی سزائے موت منسوخ کرتے ہوئے ان کے خلاف نئے سرے سے مقدمہ ...
23/06/2024

ایرانی سپریم کورٹ نے ملک کے معروف گلوکار توماج صالحی کو سنائی گئی سزائے موت منسوخ کرتے ہوئے ان کے خلاف نئے سرے سے مقدمہ چلائے جانے کا حکم سنا دیا ہے۔ انہیں سزائے موت حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔

پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی، عظمیٰ بخاری
22/06/2024

پنجاب کے مجموعی قرضوں میں 23 ارب روپے کی کمی ہوئی، عظمیٰ بخاری

اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں، مریم نواز
22/06/2024

اپنی پوری ٹیم سے خوش ہوں اور دل سے شاباش دیتی ہوں، مریم نواز

علامہ عطاء محمد دیشانی نے ضلعی انتظامیہ اور پیسکو کا راستہ روکنے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق عید کی دنوں میں شدید لوڈ...
22/06/2024

علامہ عطاء محمد دیشانی نے ضلعی انتظامیہ اور پیسکو کا راستہ روکنے کا فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطابق عید کی دنوں میں شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف علامہ عطاء محمد دیشانی نے مزاحمت کا اعلان کردیا ضلعی انتظامیہ نے اگر عوام کے ساتھ زور زبردستی کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کریں گے دیشانی کی پریس کانفرنس

پشاور: خیبر پختونخوا کو بجلی دس روپے فی یونٹ فروخت کی جائے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع پشاور: حکومتی رکن فضل الہی ن...
22/06/2024

پشاور: خیبر پختونخوا کو بجلی دس روپے فی یونٹ فروخت کی جائے، اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

پشاور: حکومتی رکن فضل الہی نے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

پشاور: خیبر پختونخوا بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، قرارداد متن

پشاور: خیبر پختونخوا بجلی بناتا ہے اور وفاق 70 سے 80 روپے بجلی فروخت کرتا ہے، قرارداد متن

پشاور: ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد اذاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے، قرارداد متن

ضرورت رشتہ؛ عمر 21 سالرہائش پشاوررنگ گوراگھر کے سارے کام جانتی ہوںاپنے گھر کو خود سنبھال رہی ہوںمجھے ایک اچھے اور پیارے ...
17/11/2023

ضرورت رشتہ؛
عمر 21 سال
رہائش پشاور
رنگ گورا
گھر کے سارے کام جانتی ہوں
اپنے گھر کو خود سنبھال رہی ہوں
مجھے ایک اچھے اور پیارے سے شخص کی تلاش ہے جو میرا سہارا بھی بنے اور میرا خیال رکھے



Address

Islamabad

Telephone

+923256167051

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Asian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Social Asian:

Videos

Share