Wadi tv ajk

Wadi tv ajk وادی کی آواز

25/11/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
سیئنر ایڈوکیٹ سید اکبر شاہ بخاری (ر) ڈپٹی کمیشنر قضاے الہی سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ کل بروز اتوار دن گیارہ بجے یونیوریونیورسٹی گراوٴنڈ مظفرآباد میں آدا کی جاے گی۔

تلاش برائے ورثا۔!!!مظفرآباد جہلم ویلی روڈ ربانی پل کے پاس ایکسیڈنٹ میں اس نوجوان کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی جس کو ری...
25/11/2023

تلاش برائے ورثا۔!!!
مظفرآباد جہلم ویلی روڈ ربانی پل کے پاس ایکسیڈنٹ میں اس نوجوان کی موقع پر موت واقع ہو گئی تھی جس کو ریسکیو 1122 مظفرآباد نے امبور ہسپتال مظفرآباد شفٹ کردیا ہے۔ اس نوجوان کے پاس سے کوئی شناخت نہیں ملی برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔تاکہ ورثا مل سکیں۔

گزشتہ روز خلاف حقائق خبر  پھیلانے کے واقعے کے خلاف میونسپل مجسٹریٹ نے ایس ایس پی مظفرآباد کو مکتوب تحریر کر دیا،ملزمان ن...
25/11/2023

گزشتہ روز خلاف حقائق خبر پھیلانے کے واقعے کے خلاف میونسپل مجسٹریٹ نے ایس ایس پی مظفرآباد کو مکتوب تحریر کر دیا،ملزمان نے سوشل میڈیا پہ بدوں تحقیق من گھڑت خبر پھیلا کر سائبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی لہزا ملزمان کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی کی جائے

rate list
25/11/2023

rate list

24/11/2023
24/11/2023

مظفرآباد:
سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں بلدیہ اعلیٰ مظفرآباد کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میئر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی اور میجسٹریٹ سردار عمران کے حکم پر بلدیہ اہلکاران کی مختلف تجارتی مراکز کی چیکنگ

دوران چیکنگ طارق آباد ترکی چوک، گوشت کی دکان سے ناقص،زائد از معیاد گوشت برآمد

میونسپل میجسٹریٹ کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا

میٹ انسپکٹر ڈاکٹر زاہد نے ہمراہ انسپکٹران ملک اعجاز محبوب ندیم میر اور سردار جنید پرویز بعد از پڑتال فوشت کو مضر صحت قرار دیا

جسے ضبط کرتے ہوئے میونسپل میجسٹریٹ سردار عمران کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔

شہری ، شکایات کی صورت میں درج زیل نمبرات پر رابطہ کریں،سردار عمران
03435930604
03450671298
03129001984

24/11/2023

ماکڑی تھالہ کے مقام پر مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے مکان کی چھت تباہ، حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت نیک عالم کے نام سے ہوئی ہے ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو آپریشن زخمیوں کو ریکور کر کے سی ایم ایچ شفٹ کر دیا گیا

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں سیکیورٹی تھریٹس کے حوالے سے الرٹ جاری
22/11/2023

یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں سیکیورٹی تھریٹس کے حوالے سے الرٹ جاری

بیوروکریسی میں تبادلے
22/11/2023

بیوروکریسی میں تبادلے

سید عمران عباس نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ تعینات
21/11/2023

سید عمران عباس نقوی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ تعینات

نام۔ عاطف سعیدعمر۔13 سال آج صبح 20 نومبرسکول ٹاہم مظفرآباد سے لاپتہ ہوا ہے براؤن کوٹ شلوار قمیض پہنے ہوہے ہےجس کو بھی مل...
20/11/2023

نام۔ عاطف سعید
عمر۔13 سال
آج صبح 20 نومبرسکول ٹاہم مظفرآباد سے لاپتہ ہوا ہے
براؤن کوٹ شلوار قمیض پہنے ہوہے ہے
جس کو بھی ملے اس نمبر پر رابطہ کریں۔ شکریہ
03188090950
03428387083

اسلام علیکم۔۔ایک مریض جن کی عمر تقریباً ساٹھ سال ہے جگر کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔سفید پوش ہونے کی وجہ سے ان کا عل...
20/11/2023

اسلام علیکم۔۔ایک مریض جن کی عمر تقریباً ساٹھ سال ہے جگر کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔سفید پوش ہونے کی وجہ سے ان کا علاج ممکن نہیں ۔ہر 15 دن بعد ٨۰ ہزار کا انجکشن لگتا ہے۔تمام دوست احباب سے ڈونیشن کی اپیل ہے صدقہ جاریہ سمجھ کر اس کارخیر میں حصہ ڈالیں اللہ پاک اس کا اجر آپ کے والدین کو دے۔آمین.

مظفرآباد ۔ آزاد کشمیر  ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ 1 مظفرآباد کا تاریخی فیصلہ۔  ملزم شاہد زمان کو ایک خاتون کی تصاویر واٹس ایپ ...
19/11/2023

مظفرآباد ۔ آزاد کشمیر ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ 1 مظفرآباد کا تاریخی فیصلہ۔ ملزم شاہد زمان کو ایک خاتون کی تصاویر واٹس ایپ پر وائرل کرنے کے جرم 489y میں ایک سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سُنا دی۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد مُقدمہ تھا اور عدالت نے مُجرم کو سزا دےکر متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا ہے ۔زبردست فیصلہ جو کہ قابلِ تعریف ھے ۔

19/11/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

سید منظور حسین شاہ ایڈووکیٹ، ریٹایرڈ آفیسر محکمہ جنگلات کی اھلیہ محترمہ،ڈپٹی سیکرٹری سید اقبال احمد اور مرکزی ایوان صحافت کے سابق صدر سیدآفاق حسین کی بھابھی صاحبہ وفات پا گئی ہیں، نماز جنازہ کل بروز سوموار دن 10:30 احاطہ دربار سہیلی سرکار،جبکہ دن 2 بجے موٸیاں سیداں کے مقام پر ادا کی جاے گی.

تحصیل پٹہکہ کے نواحی علاقوں میں چلنےوالی کھٹارا گاڑیاں موت بانٹنے لگیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار مسافر گاڑیوں کو چیک کئ...
19/11/2023

تحصیل پٹہکہ کے نواحی علاقوں میں چلنےوالی کھٹارا گاڑیاں موت بانٹنے لگیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار مسافر گاڑیوں کو چیک کئے بغیر روٹ پرمٹ جاری کر رہے ہیں۔ سندبن روٹ پر بکریالی کے مقام پر المناک حادثے کا شکار ڈائینا کے مسافر بکریالی ؛چلیہان؛چمہٹہ، سندبن اور چھٹا کی طرف اپنے اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو کر جانبحق ہو گئے - حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور مرد ؛ طالبعلم اور زیادہ تر مزدور شامل ہیں۔ لواحقین نے حکومت سے کھٹارا گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق تحصیل پٹہکہ کے نواحی علاقوں کے روٹس پر مسافر گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں اور اس کا سبب محکمہ ٹرانسپورٹ کی غفلت ہے، جس کے اہلکار ان گاڑیوں کو چیک کئے بغیر روٹ پرمٹ جاری کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جانے کے بعد کھٹارا گاڑیوں کی فٹنس چکنگ کی جاۓ اور سندبن روٹ پر چلنے والے ڈائینے جو کہ اس سے پہلے کئ مرتبہ حادثے کا شکار ہو چکے ہیں لیکن پھر ان کو سامنے سے رنگ روغن کروا کر غریب عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور خاص طور پر طالبعلم طبقہ جو ان گاڑیوں کی سیٹوں پر بیٹھنے کا حق نہیں رکھتا وہ چھت اور گاڑی کے پیچھے ڈالے کے ساتھ لٹک کر اپنے سکول کالج اور پھر شام کے وقت گھر معجزہ کے طور پر گھر پہنچتے ہیں زیر نظر تصاویر میں سندبن روٹ پر حالیہ چند ہفتوں کی ٹریفک روانی کے مناظر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے جہاں خاص کر سکول کے بچوں کو لے جانے والی گاڑیاں فارمی چوزوں کی طرح سموئے ہوۓ ہوتے ہیں ۔
پٹہکہ سے بٹنگی؛ بسنت کوٹ؛مسلونڈی ؛ڈنہ ؛ ڈوبہ؛ ڈھیریاں؛ چلہان؛ بکر یالی ؛ چمہٹہ ؛ سندبن اور کنڈر لوکل روٹس پر چلنے والی ایسی مسافر گاڑیوں کی بہتات ہے، جن کی باہر سے تو سجاوٹ کر دی جاتی ہے، لیکن ان گاڑیوں کے انجن سمیت دیگر اہم پرزے کسی کام کے نہیں ہوتے اور نہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار ان مسافر گاڑیوں کو چیک کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ حادثے کا شکار ہونے والے ڈائینے کا گئیر گزشتہ ایک ہفتے سے پھنس جاتا تھا اور عینی شاہدین کے مطابق یہی گاڑی حادثے سے دو دن قبل ڈوبہ کے مقام سے گئیر پھنس جانے کی وجہ سے پیچھے مڑ آئی تھی اور اس وقت معجزانہ بچ گئ جانبحاک ہونے والا ڈائیور گاڑی کے مالک کو بار بار گاڑی کے گئیر کو ٹھیک کروانے کا اصرار کرتا رہا لیکن بی سود۔
واضح رہے کہ حادثہ پٹہکہ سے سندبن جانے والے مسافر ڈائینا کا چڑھائی میں گئیر نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے محمد اقبال مزدور تھا اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا جس کے چھوٹے چھوٹے بچے اب اپنے باپ کے ساۓ سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے مرحوم ہوگئے ان بچوں کی دیکھ بھال اور پروش کرنے والا والدہ کے سوا کوئی نہیں اسی طرح محمد نصیر ڈرائیور بھی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بے سہارا چھوڑ کر موت کی وادی میں جا چکا ہے اور نوجوان محمد ارشد گریجویشن کا طالبعلم تھا جو طالبعلمی کے دور میں موت کا ذائقہ چکھ چکا ہے۔
عوام کا تحصیل انتظامیہ خاص طور پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن پٹہکہ اور ٹریفک پولیس کے ذمہ داران سے بھرپور مطالبہ ہے کہ خدارا ان کھٹارہ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کرتے ہوۓ غریب عوام کو آۓ روز بڑے حادثے سے بچائیں۔ سندبن روٹ پر چلنے والا ڈائنا اور کوسٹر جو کہ اس سے پہلے کئ مرتبہ حادثے کا شکار ہو چکے ہیں ان کے روٹس پرمٹ کینسل کرتے ہوۓ ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کی جاۓ۔ سکول میں بچوں کو لے جانے والی گاڑیوں پر بچوں اندر سیٹس پر بٹھانے کا پابند بنایا جاۓ۔ اس کے لیے باقائدہ ٹریفک اہلکاران کو مامور کیا جاۓ۔ تاکہ کسی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
زیر نظر تصاویر میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

السلام علیکم  جناب  یہ ہیں مظفراباد سے 18 کلومیٹر دور ڈنہ گن چھتر کے پٹواری صاحب  جو کہ صرف ہفتے میں 1 دن اتے ہیں  اور ب...
19/11/2023

السلام علیکم جناب یہ ہیں مظفراباد سے 18 کلومیٹر دور ڈنہ گن چھتر کے پٹواری صاحب جو کہ صرف ہفتے میں 1 دن اتے ہیں اور باقی چھ دن جناب سیر و تفریح پر ہوتے ہیں جناب کو بڑی مشکل سے کال کر کے ٹائم لے کے بلانا پڑتا ہے ورنہ جناب خود انے کی زحمت نہیں کرتے جناب سے گزارش ہے کہ دفتر ٹائم دیا کریں لوگ اپنا قیمتی وقت ضائع کر کے اپ کے پاس اتے ہیں اور اگے اپ کے دفتر کو ہمیشہ تالا لگا ہوتا ہے جبکہ اپ کے ساتھ والے سارے دفتر کھلے ہوتے ہیں اور تمام علاقوں کے پٹواری صاحبان وہاں پہ بیٹھے ہوتے ہیں،

یہ مدینہ مارکیٹ کا داخلی راستہ ہے۔۔ اور یہ گرلز  کالج کے پاس سے لے کر گرلز سکول تک روڈ کی دونوں جانب گاڑی پارک کر کے بند...
19/11/2023

یہ مدینہ مارکیٹ کا داخلی راستہ ہے۔۔
اور یہ گرلز کالج کے پاس سے لے کر گرلز سکول تک روڈ کی دونوں جانب گاڑی پارک کر کے بند کیا ہوا ہوتا ہے۔ یہاں نہ ٹریفک اہلکاران ہوتے ہیں اور نہ ہی پولیس۔۔
انتظامیہ بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جبکہ عوام بلخصوص پیدل چلنے والے راہگیر انتہائی کرب اور پریشانی کا سامنا کرتے ہیں۔

19/11/2023

انا اللہ وانا الیہ راجعون
وزیر حکومت فہیم اختر ربانی کے چھوٹے بھائی کلیم اختر ربانی انتقال کر گے۔۔۔
موصوف راولپنڈی میں داخل تھے
نماز جنازہ بیٹھک بلوچ میں 3 بجے ادا کیا جائے گا ۔

ضروری اطلاع برائے عوام الناس
19/11/2023

ضروری اطلاع برائے عوام الناس

18/11/2023

میرا موبائل فون Huawei y6s آج مورخہ 18 نومبر 2023 کو تقریباً دن کے 3 بجے مدینہ مارکيٹ میں گم ہوگیا
اگر کسی کو ملا ہو تو برائے مہربانی درج ذیل نمبر پر اطلاع دیں۔
جزاك اللهُ‎
رابطہ نمبر 03471511955

سب انسپکٹرز کے تبادلے
18/11/2023

سب انسپکٹرز کے تبادلے

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ڈپٹی پوسٹ ماسٹر مظفراباد راجہ محمد اشرف خان سکنہ اپر شوائی وفات پا چکے ہیں نماذ جنازہ کا اعلا...
17/11/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ڈپٹی پوسٹ ماسٹر مظفراباد راجہ محمد اشرف خان سکنہ اپر شوائی وفات پا چکے ہیں نماذ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

سوشل میڈیا پر وائرل درخواست پر وزیراعظم کا نوٹس۔ نگران محمکہ تعلیم محمد ارشاد کی معطلی کے علاوہ ایس ایچ او کو کارروائی ک...
16/11/2023

سوشل میڈیا پر وائرل درخواست پر وزیراعظم کا نوٹس۔ نگران محمکہ تعلیم محمد ارشاد کی معطلی کے علاوہ ایس ایچ او کو کارروائی کے لیے بھی مکتوب تحریر

سدبن حادثے میں 4 جاں بحق ۔۔ 10 زخمی۔۔ پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک۔۔ زخمیوں کو پٹہکہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔ سڑک کے ...
15/11/2023

سدبن حادثے میں 4 جاں بحق ۔۔ 10 زخمی۔۔ پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک۔۔ زخمیوں کو پٹہکہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔۔ سڑک کے کنارے سیفٹی ووال نا ہونے ، گاڑی کی فٹنس حادثے کی وجہ بنی۔ چڑھائی چڑھتے ہوئے ڈرائیور نے گئیر بدلنے کی کوشش کی لیکن گئیر ہی نہیں لگا اور گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

پٹہکہ سند بن حادثہ اپڈیٹ 🚨🚨ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور سمیت چار افراد جانبحق ۔۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیش...
15/11/2023

پٹہکہ سند بن حادثہ اپڈیٹ 🚨🚨
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور سمیت چار افراد جانبحق ۔۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ۔۔
نو افراد زخمی ۔
گاڑی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

کم از کم تنخواہ/اجرت کا نوٹیفکیشن
15/11/2023

کم از کم تنخواہ/اجرت کا نوٹیفکیشن

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سٹی مظفرآباد کی طالبات کی جانب سے امتحانی سنٹر میں معمور نگران محمد ارشاد کی جانب سے  ہرا...
15/11/2023

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سٹی مظفرآباد کی طالبات کی جانب سے امتحانی سنٹر میں معمور نگران محمد ارشاد کی جانب سے ہراساں کرنے کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو درخواست

15/11/2023

سند بن جانے والا ہائی ایس ٹیوٹا بکریالی کے مقام سے حادثے کا شکار ۔۔۔۔
اطلاعات کے مطابق اموات کا خدشہ ۔۔۔۔

تبادلہ جات
13/11/2023

تبادلہ جات

جاوید ایوب کو ترقیاتی ادارہ مظفرآںاد کی وزارت کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا
13/11/2023

جاوید ایوب کو ترقیاتی ادارہ مظفرآںاد کی وزارت کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

12/11/2023

مظفرآباد ( )

دارالحکومت میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی، ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید گوہر نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے ساتھرا اور زیروپوائنٹ کے مقام پر شادیوں میں آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے بے جا استعمال پر دو الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا،

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید گوہر کو اطلاع ملی کہ دارالحکومت کے علاقہ ساتھرا اور زیروپوائنٹ میں شادیوں کے موقع پر شدید آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ساؤنڈ سسٹم کے بے جا استعمال نے اہل علاقہ کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جس پر ایس ایس پی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جاوید گوہر نے ہمراہ نفری موقع پر جا کر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر زیر پوائنٹ سے ملزمان محمد عمران ولد محمد کشیر اور ساتھرا طارق آباد سے کاشف عباسی ولد ساجد عباسی اور راحیل عباسی ولد عبدالشکور کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 285/286 و APC 290 مقدمات درج کر کے تفتیش رواں کر دی ہے، دریں اثناء ایس ایس پی مظفرآباد محمد یاسین بیگ کی جانب سے ڈی ایس پی سٹی، صدر مقام اور پٹہکہ سمیت ایس ایچ او تھانہ سٹی، تھانہ صدر، سول سیکرٹریٹ، گڑھی دوپٹہ، چھتر کلاس، کہوڑی، پنجگراں، ڈنہ اور مددگار سنٹر 15 کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں لاؤڈ سپیکر و ساؤنڈ سسٹم کے غیر قانونی استعمال، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر فوری طور پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مطلع کیا جائے، اور اگر آئندہ کسی بھی تھانہ کی حدود میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کارروائی نہ کی گئی تو متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں شادی والے گھروں میں شدید آتش بازی، ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم کا بے جا استعمال دھڑلے سے جاری ہے اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جس پر ایس ایس پی یاسین بیگ کے اقدامات کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
12/11/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

Address

Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wadi tv ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Islamabad

Show All