Zeeshan news tv

Zeeshan news tv Zeeshan News Tv is a Pakistani news Page committed to latest Pakistan news & featured stories from ar

leadership🤲🇵🇰🙏
30/01/2024

leadership🤲🇵🇰🙏

29/11/2023

اسلام آباد۔ اطلاعات ہیں کہ پیسوں کے لین دین کے معاملہ کی وجہ سے میت کو دفن نہیں کرنا دیا رہا پولیس موقع پر پہنچ گئ۔
خدارا زندگی میں ہی لین دین کا معاملہ کلئیر رکھیں ۔ 🙏جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے.
😔😔

گرین شرٹس کا سفر ختم: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
14/09/2023

گرین شرٹس کا سفر ختم: پاکستان کو شکست دیکر سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

13/09/2023

سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں

سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنے اور فرنٹ لائن پیسر زخمی ہونے کے بعد کل 14 ستمبر کو کولمبو میں سری لنکا کیخلاف شیڈول میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبیدلیاں کر دی گئی ہیں۔
پاکستان 2023ء کے ایشیا کپ میں اپنا آخری سپر 4 مقابلہ دفاعی چیمپئن سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، یہ میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر چکا، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔ مین ان گرین کے بھارت کے خلاف 228 رنز کی شکست کا سامنا کرنے کے بعد ایک مختلف پلیئنگ الیون کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بنیادی طور پر اس وجہ سے کہ ان کے فرنٹ لائن پیسر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کا شکار ہیں۔

حارث روف اور نسیم شاہ کی جگہ زمان خان اور محمد وسیم جونیئر ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں، زمان خان کل اپنے ایک روزہ کیرئیر کا ڈیبیو کریں گے۔ جبکہ پاکستان نے آغا سلمان کے لیے بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ سعود شکیل ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں صرف چند بار پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے 6 میچوں میں 71.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے 76 رنز بنائے۔
اس کے باوجود، انہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کے لیے مؤثر اننگز کھیلی ہے، جس میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ کولمبو میں اسپن کے لیے سازگار پچ کو دیکھتے ہوئے فہیم اشرف کی بجائے محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ فخر زمان کی جگہ محمد حارث ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ حارث اور نسیم نہ صرف سری لنکا کے خلاف پاکستان کے آخری سپر 4 میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے بلکہ فائنل کے لیے ان کی دستیابی بھی غیر یقینی ہے۔
2،2 سپر 4 میچوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا دونوں کے 2،2 پوائنٹس ہونے کے باعث ان کا مقابلہ اب ایک سیمی فائنل ہے ، جو بھی جیتے گا وہ فائنل میں بھارت سے کھیلے گا۔ اگر سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے تو سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا کیونکہ وہ پاکستان (-1.892) کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ (-0.200) رکھتا ہے۔

سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کیلئے موسم کے حوالے سے مایوس کن خبر، سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے میچ کے د...
13/09/2023

سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کیلئے موسم کے حوالے سے مایوس کن خبر، سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر جانے والے میچ کے دوران کولمبو کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔ بی بی سی ویدر رپورٹ کے مطابق کل 14 اپریل بروز جمعرات کو کولمبو میں بارش ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کولمبو کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے رات 11 بجے تھے بارش کے امکانات 30 فیصد 80 فیصد تک ہوں گے۔
یعنی پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران ایک سے زائد مرتبہ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ اس میچ کیلئے کوئی متبادل دن بھی نہیں ہے، اگر بارش کے باعث کل میچ کا انعقاد نہ ہو سکا، تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔بہترین پوسٹ بنایں

05/08/2023
انڈیا کو ہرا دیا سمجھ  ورلڈ کپ جیت لیا
24/10/2021

انڈیا کو ہرا دیا سمجھ ورلڈ کپ جیت لیا

مبارک ہو پاکستان
24/10/2021

مبارک ہو پاکستان

Pakistan Pakistan46/0 (6.6)Date Oct 24, 2021 07:00 PM PKTToss Pakistan won the toss & elected to fieldStadium Dubai Inte...
24/10/2021

Pakistan Pakistan46/0 (6.6)
Date Oct 24, 2021 07:00 PM PKT
Toss Pakistan won the toss & elected to field
Stadium Dubai International Cricket Stadium

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدفویرات کوہلی کی نصف سنچری ،شاہین آفریدی کی 3 وکٹیں ٹی20 ور...
24/10/2021

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت کا پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف

ویرات کوہلی کی نصف سنچری ،شاہین آفریدی کی 3 وکٹیں

ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔
سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہل بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔ پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔

محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔ اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔ رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔
پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔ پاکستان نے اعلان کردہ 12 رکنی سکواڈ سے نوجوان حیدر علی کو ڈراپ کردیا ہے۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں ہپر مشتمل ہیں۔ پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔
بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)،روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی، جسپریت بمراہ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے اربوں شائقین اپنی ٹیلی ویژن اسکرینز کے سامنے ہوں گے جبکہ تقریباً 30 ہزار تماشائی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا جس میں بھارت نے 5 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور دونوں ٹیمز کے درمیان صرف 5 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 ٹی 20 مقابلے ہوئے ہیں جن میں قومی ٹیم کو صرف ایک مرتبہ فتح حاصل ہوئی۔ تاہم اگر ٹی20 ورلڈکپ کی بات کی جائے تو دونوں حریف 5 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں اور اس میں پانچوں مرتبہ فتح بھارت کے حصے میں آئی ہے۔

اس وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ، شیخ رشید احمدمیری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے ، سوا 3 سال ہو گئ...
24/10/2021

اس وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ، شیخ رشید احمد

میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے ، سوا 3 سال ہو گئے ہیں امید ہے عمران خان پانچ سال پورا کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ، میری ہمدردی عمران خان کے ساتھ ہے ، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاوں گا ، امید ہے عمران خان پانچ سال پورا کریں گے ، سوا 3 سال ہو گئے ہیں انشاء اللہ 5 سال پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ، پیر کی صبح 10 بجے کالعدم تحریک لیبیک کے لوگ وزارت داخلہ میں آئیں گے ،منگل یا بدھ تک کیسز واپس لیے جائیں گے ، شیڈول فورتھ کو بھی دیکھیں گے، احتجاج ان کا حق ہے ان کے ساتھ ٹکراو نہیں ہونا چاہیے ، حکومت کا کام ہے کہ لچک رکھے، کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کو بہتری کی جانب لےجائیں ، جس کے لیے ریاست کا کام صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے، کیوں کہ ریاست کا کام ڈنڈاچلانا نہیں بلکہ بات چیت کرناہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں بذات خود ناموس رسالت اور ختم نبوت کا سپاہی ہوں ، مذہبی جماعتوں سے ٹکراو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ہے ، معاملے پر کمیٹی کا رکن سعد رضوی کی درخواست پر بنا ہوں ، میں اس معاملے میں پڑنا ہی نہیں چاہتا تھا ، درخواست بھی کی کہ مجھے معاف رکھیں مگر سعد رضوی کے اسرار پر کمیٹی کا رکن ہوں ، سعد رضوی سے ون ٹو ون اور میٹنگ میں ملاقات ہوئی ، 8 گھنٹے کی مشاورت ہوئی جس کے بعد طے پایا کہ منگل یا بدھ تک ٹی ایل پی کے کیسز واپس لے لئے جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ہمیشہ لچک رکھتی ہے ، جوڈو کراٹے کرنا حکومت کا کام نہیں ،امن ومان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کرتا ہوں ، صرف جی ٹی روڈ پر کنٹینرز موجود رہیں گے ، اتنے سارے کیمروں کے سامنے ڈنڈ انہیں چل سکتا ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آبادی کا سمندر ہے۔

16/10/2021
امریکہ اور نیٹوافواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لیاسلام آباد عالمی برادری سے اپنے معا...
27/08/2021

امریکہ اور نیٹوافواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد عالمی برادری سے اپنے معاملات کو طے کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے‘جلال آباد‘کابل ‘ننگرہار ہائی وے کے راستے صرف چار سے چھ گھنٹے میں طورخم بارڈ تک پہنچا جاسکتا ہے. ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم کی حکومت کو تجویز

ور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے عالمی نشریاتی ادارے نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا.

ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی پاکستان کے ایوی ایشن کے ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے.
ذرائع کے مطابق کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر اڑان بھرنے والی متعدد پروازیں کل سے کراچی میں اترنا شروع کردیں گی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں مدد کی درخواست ملنے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ کے حکام اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی.
اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس کراچی میں بھی منعقد ہوا ہے سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کل سے کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ذرائع نی بتایا ہے کہ کراچی لائے جانے والے تمام افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا.
واضح رہے کہ ایڈیٹر”اردوپوائنٹ“میاں محمد ندیم نے حکومت پاکستان کو تجویز دی تھی کہ وہ عالمی برادری سے اپنے معاملات کو طے کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے ان کا اپنے تجزیئے میں کہنا تھا کہ کابل سے اگر مسلح فوجی دستوں کی نگرانی میں سفر کریں تو جلال آباد‘کابل ‘ننگرہار ہائی وے کے راستے صرف چار سے چھ گھنٹے میں طورخم بارڈ تک پہنچا جاسکتا ہے لہذا پاکستان کو بھی چاہیے کو کہ وہ طالبان اور افغانستان میں موجود ترک فوج سے بات کرئے اور تینوں ملک ملکر ایک ریسکیو آپریشن لانچ کریں جس میں صرف غیرملکی شہریوں ‘سفارتکاروں اور دیگر اہلکاروں کو ریسکیو کیا جائے اور اسلام آباد میں ان کے سفارت خانوں سے مشاورت کرکے ان کی اپنے اپنے ملکوں میں روانگی کے لیے پی آئی اے کے خصوصی آپریشن لانچ کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کے ان شہریوں کو فلائٹس کا بندوبست ہونے تک اسلا م آباد کے مختلف ہوٹلوں میں بھی ٹہرایا جاسکتا ہے .

کابل بم دھماکے :داعش نے دہشت گردحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی‘ہلاکتوں کی تعداد60ہوگئیچھ ہزار پانچ سو ڈالر فی بندہ دیدیں حف...
27/08/2021

کابل بم دھماکے :داعش نے دہشت گردحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی‘ہلاکتوں کی تعداد60ہوگئی

چھ ہزار پانچ سو ڈالر فی بندہ دیدیں حفاظت کے ساتھ سب کو افغانستان سے نکالیں گے .ایرک پرنس کی امریکی اور اتحادیوں کو پیشکش کابل ایئر پورٹ پر جہاں دھماکے ہوئے ان مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری امریکی‘برطانوی اور دیگر غیرملکی افواج کے ہاتھوں میں تھا. ترجمان طالبان

ت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)نے ے کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ طالبان کے سنیئرراہنما اور مذکراتی کمیٹی کے رکن سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر دھماکے ہوئے ان مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری امریکی‘برطانوی اور دیگر غیرملکی افواج کے ہاتھوں میں تھا.
سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت قائم ہوتے ہی مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے افغان طالبان کے ترجمان ذبیخ اللہ نے کہا ہے کہ ان دھماکوں کے لیے طالبان کو ذمہ دار نہیں ٹہرایا جاسکتا کیونکہ ابھی تک ہماری حکومت قائم نہیں ہونے دی جارہی جن مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں ان کی سیکورٹی میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں تھا.
ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر جہاں دھماکہ ہوا وہاں کی سکیورٹی کی ذمہ داری امریکی افواج کی ہے انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارت عوام کی سکیورٹی پر خاص توجہ دے رہی ہے. ادھر امریکی حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ کابل میں مزید دہشت گرد حملے ہوسکتے ہیں‘کابل میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک اس حملے میں60سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے‘امریکہ کی توجہ اس وقت افغانستان میں موجود اہلکاروں کو نکالنے پر ہو گی 31 اگست کی ڈیڈ لائن تو پہلے ہی موجود ہے لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس حملے کے بعد وہاں سے فوجیوں کو نکالنے کا عمل تیز ہو جائے گا.
انخلا میں ایک رسک بھی ہے کہ پھر وہاں زمین پر فوجیوں کی تعداد کم ہو جائے گی ان کے لیے اس طرح کے ایک اور حملے کا امکان بھی فکر کی بات ہو گی وائٹ ہاﺅس کے مطابق امریکی صدر کے پاس بہت سے راستے ہوتے ہیں اس کے پاس ڈرون، جیٹ اور بی 52 بمبار ہیں جن سے وہ ہوائی اڈے کی فضائی حدود کو محفوظ کر سکتے ہیں تاکہ وہاں موجود فوجیوں کو نکالا جا سکے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انخلا کا عمل جو پہلے ہی تیزی سے مکمل کیا جا رہا تھا اس حملے کی وجہ سے مزید تیز ہو جائے گا.
ادھر امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ بدنام زمانہ امریکی نجی فوج ”بلیک واٹر“کے بانی ایرک پرنس نے امریکا اور اتحادیوں کو آفر دی ہے کہ اگر انہیں فی بندہ چھ ہزار پانچ سو ڈالر ادا کیئے جائیں تو وہ ہر شخص کو افغانستان سے حفاظت کے ساتھ نکال لائیں گے افغان حکام نے اب تک10امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں.
ناروے کے وزیر خارجہ کے مطابق ناروے اب اپنے باقی شہریوں کو کابل سے نکالنے کام عمل جاری نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ کے دروازے بند ہو چکے ہیں اور لوگوں کو وہاں لانا ممکن نہیں ہے کابل میں دھماکے اسی روز ہوئے جب کئی ممالک نے سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے وہاں سے لوگوں کے انخلا کا عمل روک دیا تھا. پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں افغان شہریوں کے علاوہ متعدد امریکی فوجی بھی شامل ہیں جان کربی کی جانب سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تو نہیں بتائی گئی تاہم امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چار امریکی فوجیوں کے دھماکوں میں مرنے کی اطلاعات ہیں.

اگرکشمیر کے مسلہ پر عوام کا فیصلہ بھارت سے جنگ ہوگا تو جنگ کریں گے.بلاول بھٹوہم عوام کے فیصلے پر چلتے ہیں آپ حکم کریں کل...
07/07/2021

اگرکشمیر کے مسلہ پر عوام کا فیصلہ بھارت سے جنگ ہوگا تو جنگ کریں گے.بلاول بھٹو

ہم عوام کے فیصلے پر چلتے ہیں آپ حکم کریں کل عمل ہوگا، کشمیر کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کوبھی ماننا ہوگایہ ہماری پارٹی کا بنیادی فلسفہ ہے.چیئرمین پیپلزپارٹی کا آزادکشمیرمیں انتخابی جلسے سے خطاب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی ختم ہوگئی، ہماری جماعت کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے اور آئندہ برسوں میں پیپلز پارٹی ہی نظر آئے گی کیونکہ ابھی تو ہم میدان میں پہنچے ہیں. عباس پور آزادکشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے جیالوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ مل کر تاریخ رقم کی تھی انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب کرکے اس کے بعد اسلام آباد اور بنی گالہ کی طرف رخ کریں گے اور کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات بہت اہم ہیں کیونکہ ہم سرحد کے اس پار اور اس پار حکومتوں کو ایک ہی پیغام دیں گے کہ کشمیر پر سودامنظور نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیابی کے لیے دعا نہیں مانگتے مودی کو شادیوں میں شرکت کی دعوت نہیں دیتے کیونکہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فیصلے پر چلتے ہیں آپ حکم کریں کل عمل ہوگا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ بھارت سے جنگ ہو تو کل جنگ ہوگی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کو بھی ماننا ہوگا اور یہ ہی ہماری پارٹی کا بنیادی فلسفہ ہے.بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان بے بسی کے عالم میں کہتے ہیں کہ میں کیا کروں، ہمیں ذوالفقار علی بھٹو نے سکھایا ہے کہ ہزار سال جنگ لڑنی پڑے لڑیں گے لیکن کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ کر کشمیر کا معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فیصلے پر چلتے ہیں آپ حکم کریں کل عمل ہوگا، اگر آپ چاہتے ہیں کہ بھارت سے جنگ ہو تو کل جنگ ہوگی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام جو فیصلہ کریں گے وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کو بھی ماننا ہوگا اور یہ ہی ہماری پارٹی کا بنیادی فلسفہ ہے. چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہر ووٹ قیمتی ہے کیونکہ اسی ووٹ کی بدولت نااہل وزیر اعظم کو حقیقی معنوں میں نااہل کرنا ہے اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں” تیر“ پر انتخابی نشان لگا کر کٹھ پتلی حکومت کو بھاگا کر کشمیر کو بچانا پڑے گا، جس طریقے سے عمران خان پورے پاکستان میں تبدیلی کا اصل چہرہ سامنے لے کر آئے ہیں اور یہ اصل چہرہ تاریخی غربت اور مہنگائی ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مہنگائی کی شرح جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ ہے، یہ کس قسم کی سیاست اور معاشی پالیسی ہے اور جو روز گار پر اسے بے روزگار کردیا جائے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کو ٹف ٹائم دیا اور موجودہ حکومت کو ختم کرنے کے لیے اپنے سیاسی حریف سے جیل میں ملاقات کی اور انہیں نظریاتی بنایا.
انہوں نے کہا کہ جیالے ہمیں منع کرتے تھے لیکن اب حساس ہوا کہ ہمیں آپ کی بات سنی چاہیے تھے انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا کہ ان کی عمران خان کو ہٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، ان کی کوئی نیت نہیں کہ پاکستان کی عوام کو مشکل سے نکلیں. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ کشمیر میں رائے شماری ہو اور کشمیری خود اپنے فیصلے کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع دن سے حکومت کو سلیکٹڈ کہا ہے‘انہوں نے کہا کہ آر پار کا نعرہ لگانے والے پاﺅں پکڑنے کی سیاست پر آ گئے اور کہتے ہیں ہم وزیر اعظم بنائیں پاﺅں پکڑنے کو تیار ہیں لیکن ہم کسی کے پاﺅں نہیں پڑیں گے بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے.
انہوں نے کہا کہ کراچی میں شکست پر ہم سے لڑائی کی گئی کہ ہم نے جیتنا تھا آپ کیوں جیت گئے بجٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے پورے اراکین آئے اور ہمارے” دوست“ غائب ہو گئے لیکن ہم توقع رکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان اپنے 4 اراکین سے جواب طلب کریں گے جو بجٹ کی منظوری والے دن اسمبلی سے غائب تھے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اس حکومت کو چلانا چاہتی ہے ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ باہر نکلیں لیکن ہمارے سب” دوست“ بجٹ کی منظوری والے دن غائب تھے عمران خان کو کھلا میدان دینے والوں کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے.
انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی بھی میدان میں ان کو نہیں چھوڑا عثمان بزدار اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی لائیں ہم ساتھ ہیںوزیر اعظم کہتے ہیں ہم امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے لیکن یہ فیصلہ عمران خان کا نہیں ہے بلکہ پیپلز پارٹی دور میں پارلیمان نے فیصلہ کیا تھا کہ امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے. بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ قبول نہیں کریں گے موجودہ حکمرانوں نے پورے ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے اور اب کٹھ پتلیوں کو بھگا کر کشمیر کو بچانا ہو گا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی، بےروزگاری اور مسائل ہیں اور اب انتخابات میں نوجوانوں کو باہر نکلنا پڑے گا.

آزاد کشمیرمیں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئیپاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسزکے ٹروپ...
07/07/2021

آزاد کشمیرمیں عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسزکے ٹروپس الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ماتحت ڈیوٹی سرانجام دیں گے
آزادکشمیر نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے آزادانہ وشفاف انعقاد کے لیے فوج اور پولیس کی نفری طلب کر لی۔ محکمہ داخلہ آزادکشمیر کی درخواست پر وزارت داخلہ نے 40 ہزار اہلکاروں کی انتخابات میں تعیناتی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی، جس کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے رات گئے لے لی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 ہزار اہلکار ،پاکستان رینجرز 2 ہزار اہلکار،پاک فوج کے 19 ہزار جوان، کے پی پولیس کے 4 ہزار ،پنجاب پولیس 6 زار ،وفاقی پولیس کے ایک ہزار اہلکار ، پنجاب کانسٹیبلری کے 4 ہزار اہلکار انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جبکہ اس کے ساتھ پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسزکے ٹروپس الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے ماتحت ڈیوٹی سرانجام دیں گے

خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی پولیس سمیت پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار حکومت آزادکشمیر کے ماتحت الیکشنز میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ پاکستان رینجرز کے 1600 اہلکار انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے ۔پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈبائی پوزیشن پر رہیں گے ۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اہلکار آزادکشمیر حکومت کے ماتحت الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہے

عید مبارک
13/05/2021

عید مبارک

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیاعیدالفطر کل ہوگی یا نہیں، ملک بھر میں شواہد کی بن...
12/05/2021

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

عیدالفطر کل ہوگی یا نہیں، ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، عیدالفطر کل ہوگی یا نہیں، ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیو ں کے ارکان شریک ہوئے۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں آسمان پر کہیں کہیں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی مولانا احسان الحق کی صدارت میں پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہورہا ہے۔
خیال رہے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو رات 12 بجکر 01 منٹ پرہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل چاند نظر آئے گا، جبکہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
شوال کے چاند کی پیدائش دیر رات سے ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سمیت وہ تمام ممالک جہاں 11 مئی کو 29 ویں روزہ تھا، وہاں چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 12مئی کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد (کل)بدھ کو 30 واں روزہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں عید جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

آج کہی بات سے اگلے دن مکرجانا حکومتی پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہےپی ٹی آئی حکومت نے آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانا عاد...
12/05/2021

آج کہی بات سے اگلے دن مکرجانا حکومتی پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہے

پی ٹی آئی حکومت نے آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانا عادت بنا لیا ہے، خارجہ پالیسی اور حکومتی گورننس میں بھی مکر جانے کا یہی طریقہ رائج ہے۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پرردعمل

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی آج کہی بات سے اگلے دن مکرجانا پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانا عادت بنا لیا ہے، حکومتی گورننس میں بھی مکر جانے کا طریقہ رائج ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آج کہی بات اگلے دن مکر جانا عادت بنا لیا ہے، پی ٹی آئی حکومتی گورننس میں آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا ہی طریقہ رائج ہے۔
حکومتی خارجہ پالیسی میں بھی آج کہی بات سے اگلے دن مکر جانے کا طریقہ کار ہے۔پی ٹی آئی کی یہ نہ ختم ہونے والی ادھر ادھر کی پالیسی کی قیمت بھاری ہوسکتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سفارتکاروں سے میراخطاب براہ راست نشر نہیں ہونا چاہیے تھا، خطاب سے ایسا تاثر گیا کہ جیسے میں سارے فارن آفس کو برا بھلا کہہ رہا ہوں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔
انہوں نے براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہمارے دفترخارجہ اور سفارتخانوں نے سفارتکاری کی حد تک زبردست کام کیا، اسی طرح کشمیر کاز کو بڑا زبردست اٹھایا ہے۔ مجھے ایسا لگا کہ سفارتکاروں سے میراخطاب براہ راست نشر نہیں ہونا چاہیے تھا ، بس کچھ چیزیں دکھانی چاہیے تھیں۔ اس سے ایسے لگا جیسے میں سارے فارن آفس کو برا بھلا کہہ رہا ہوں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔
دو ایریاز ہیں جہاں میں چاہتاہوں کہ ایمبیسی کے اندر پورٹل بنے گا، جب سے کورونا آیا ہے ساری چیزیں آن لائن ہوسکتی ہیں، میں شاہ محمود قریشی کو بھی کہا کہ ساری ایمبیسی شکایات کو آن لائن کریں، ایک آفیسر تعینات کریں گے اگر وہ شکایات حل نہیں ہوں گی تو یہاں ٹرانسفر کردی جائیں گی جہاں پر ان کوایڈورٹائز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمبیسی میں دو چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے، قونصل سروسز، ہمارے لوگ جو باہر ہیں وہ ہمارا اثاثہ ہیں، ہم ان کو سہولیات دیں۔ دوسری چیزبیرونی سرمایہ کار ہیں، ہمارے سرمایہ کار جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو بورڈآف انوسٹمنٹ اورکامرس منسٹری سے لنک کریں گے۔اب ہم پاکستان کو اٹھا رہے ہیں، پاکستان درست سمت کی طرف جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کا رش، بازاروں کے راستوں پر بیریئرز لگانے کا فیصلہاسلام پورہ ، گلشن راوی، بادامی باغ اور انار ...
12/05/2021

لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کا رش، بازاروں کے راستوں پر بیریئرز لگانے کا فیصلہ

اسلام پورہ ، گلشن راوی، بادامی باغ اور انار کلی سمیت تمام بازاروں میں بیریئرز لگائے جائیں گے، اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے بیریئرز پہنچنانے کا کام شروع کردیا گیا

شہریوں کو روکنے کے لئے بازاروں کی جانب آنے والی والے راستوں پر بیر یئرز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو باز کی جانب سے آنے سے روکنے کے لیے راستوں پر بیریئرز لگادیے گئے ہیں ، اسلام پورہ ، گلشن راوی، بادامی باغ اور انار کلی بازار سمیت تمام بازاروں میں بیریئرز لگائے جائیں گے ، اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے بیریئرز پہنچنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے کیوں کہ عیدالفطر پر کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے لاک ڈاون میں مزید سختی کا اعلان کیا گیا ہے ،اس حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے، عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے انتظامی افسران متحرک ہیں،گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ، راجہ بشارت نے کہا کہ عید پر کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے وبا کے پھیلاوَ کو روکنے میں تعاون کریں ، وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ عید سادگی سے منائیں، غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔
علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے عید کے بعد لاہورمیں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عید کےدنوں میں ویکسین سینٹرصرف 2 دن بند ہوں گے ، جب کہ عید کے بعد لاہور میں ویکسی نیشن سینٹر کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عید پرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے چھٹی منسوخ کی ، اسی طرح پی ایچ اے اور صفائی کے ادارے بھی کام کررہے ہیں ، شجر کاری آکسیجن کا نیچرل سورس ہے ، یہی وجہ ہے کہ موجودہ دورحکومت میں اب تک 11 لاکھ سے زائد پودے لاہور میں لگائے گئے۔

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکستتمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو...
09/05/2021

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست

تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہوگیا

این اے 249 ضمنی الیکشن، ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو تمام تر کوششوں کے باوجود کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی طرف سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، دوبارہ گنتی کی درخواست تین روز تک جاری رہی۔
مسلم لیگ ن، پی ایس پی اور تحریکِ انصاف، ایم کیو ایم اور 2 آزاد امیدواروں نے بھی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔ سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود گنتی کا عمل بلا تعطل جاری رہا۔ تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

دوبارہ گنتی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل 15ہزار656 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے14ہزار747 ووٹ حاصل کیے۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 909 ووٹوں سے ضمنی الیکشن جیت لیا۔ اس سے قبل 29اپریل کو ہوئی پولنگ کے دوران پیپلزپارٹی کےقادر مندوخیل 683ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ دوبارہ گنتی کے دوران بیشتر امیدواروں کے ووٹ مسترد بھی ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 500ووٹ ، ن لیگ مفتاح اسماعیل کے726 ووٹ، پی ایس پی کے مصطفی کمال کے499 ووٹ، کالعدم ٹی ایل پی کے457 ووٹ، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حافظ مرسلین کے 504 ووٹ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے241ووٹ مسترد ہوئے۔ اس ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے تلخیوں میں کمی آگئیوزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، عمران خان دور...
09/05/2021

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے تلخیوں میں کمی آگئی

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، عمران خان دورے کے بعد جائزہ لیں وہ کونسے لوگ کہتے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، حقیقت میں کوئی حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود

یراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ہے، عمران خان دورے کے بعد جائزہ لیں وہ کونسے لوگ کہتے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، حقیقت میں کوئی حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا ہے، سعودی ولی عہد نے ایئرپورٹ پروزیراعظم کا خود استقبال کیا، معاہدے ہوئے، معاہدے بھی ہوئے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جوپچھلے کچھ عرصے میں تلخیاں پیدا ہوئی تھیں ان تلخیوں میں کمی آگئی ہے، وزیراعظم کو اب دورہ سعودی عرب کے بعد جائزہ لینا ہوگا کہ وہ کون لوگ تھے جو کہہ رہے تھے کہ دو عرب ملک حکومت گرانا چاہتے ہیں، جبکہ کوئی عرب ملک حکومت نہیں گرانا چاہتا تھا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی دارلحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پانچ ایم اویوز دستخط ہوئے ہیں،ان ایم اویوز میں سرمایہ کاری، کامرس، قیدیوں اور کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں ہیں۔پاک سعودی کوآرڈینیشن کونسل بنی ہے، یہ بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس کونسل کو ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور دوسری طرف سعودی ولی عہد سرپرستی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں روزہ افطار کریں گے اور آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔ کل صبح وزیراعظم براستہ جدہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں گے اور کل دوپہر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم جدہ جائیں گے اور وہاں سے شام کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

سرکارِ دوعالم محمد مصطفیﷺ کے دربار میں غلام کی حاضریادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِمصطفیﷺ میں تو کیا ان کے شہ...
09/05/2021

سرکارِ دوعالم محمد مصطفیﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری

ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِمصطفیﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا وزیراعظم عمران خان کا مدینہ منورہ میں جوتا اتارنے کے عمل پر ٹویٹ

فاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سرکارِ دوعالم محمد مصطفیﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری، ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِمصطفیﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے جوتے اتارنے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ سرکار دو عالم محمد مصطفی ﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری، ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربارِ مصطفیࣿ ﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان سعودی دارلحکومت ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں، خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مدینہ منورہ کے گورنرامیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا، تاہم جرابیں پہنے رکھیں۔

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پانچ ایم اویوز دستخط ہوئے ہیں،ان ایم اویوز میں سرمایہ کاری، کامرس، قیدیوں اور کثیرالجہتی تعاون کے بارے میں ہیں۔
پاک سعودی کوآرڈینیشن کونسل بنی ہے، یہ بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس کونسل کو ایک طرف وزیراعظم عمران خان اور دوسری طرف سعودی ولی عہد سرپرستی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم مسجد نبویﷺ میں روزہ افطار کریں گے اور آج رات مدینہ منورہ میں ہی قیام کریں گے۔ کل صبح وزیراعظم براستہ جدہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوں گے اور کل دوپہر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعظم جدہ جائیں گے اور وہاں سے شام کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

Address

Islamabad
44790

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zeeshan news tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Islamabad

Show All

You may also like