PAK ARMY MERI JAN

PAK ARMY MERI JAN PAKISTAN ARMY MERI JAN

آج جنرل پرویز مشرف کا یوم وصال ھے ۔ دعا ھے کہ اللہ جنرل کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔Today i...
06/02/2024

آج جنرل پرویز مشرف کا یوم وصال ھے ۔ دعا ھے کہ اللہ جنرل کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔Today is the death anniversary of General Pervez Musharraf. I pray that Allah forgives General and grant him a high place in Paradise.

18/01/2024
23/05/2023

شہید یہ تم سے کہہ رہے ہیں
لہو ہمارا بھلا نہ دینا😭

ہمارے علاقہ چک نمبر 11/8R کھٹڑوالا مخدوم پور پہوڑاں خانیوال کا انتہائی محنتی و بااخلاق نوجوان عمر حیات کوئٹہ کے مقام پر پاک آرمی میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ہیں😢
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ عمر حیات کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے...آمین

23/05/2023

رَبِّیْ اِنْزَعْ مِـنْ قَلْبِیْ حُبَّ کُلِّ شَیْءٍ لَا تُـحِبُّهُ

”اے میرے رب! میرے دل سے ہر اس چیز کی محبت نکال دے جسے تو پسند نہیں کرتا۔“۔ آمین

سربراہ ، مرکزِ ولایتِ علیؐ پاکستان سندھ سید علی رضا جانی شاہ کی بلوچستان میں سکیورٹی کے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت سید علی...
20/05/2023

سربراہ ، مرکزِ ولایتِ علیؐ پاکستان سندھ سید علی رضا جانی شاہ کی بلوچستان میں سکیورٹی کے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

سید علی رضا جانی شاہ کا سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

سید علی رضا جانی شاہ کی شہید جوانوں
کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار

دھرتی اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو قوم کو
فخر ہے ، سید علی رضا جانی شاہ




20/05/2023

لیفٹیننٹ نور اللہ لائن آف کنٹرول نیکرون سیکٹر پر شہید ہوگئے
لیفٹیننٹ نور اللہ کا تعلق کوئٹہ سے ہیں
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

20/05/2023

*السَـلاَمُ عَلَيــْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَاتُۃ* 🌺❤
صبح بخیر زندگی اچھے اچھے لوگو 🌺❤
٭ بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيم 🌺
وَلِلّـٰهِ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ ۚ وَاِلَى اللّـٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ ⊙
(ترجمہ)اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے اور سب کام اللہ ہی کے طرف پھیرے جاتے ہیں۔ (109) سورۃ آل عمران 🌸🌸
٭ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وہ شخص جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے وہ زندہ کی طرح ہےاور وہ شخص جو ذکر نہیں کرتا مردہ کی طرح ہے۔ البخاری (۶۴۰۷)🍀
جو شخص "الله" کے بندوں کے لئے خیر کا راستہ بناتا ھے الله رب العزت اس کی نسلوں میں خیر منتقل فرما دیتا ھے ، "الله"خالق کائنات ‎سمیع و بصیر، غفور الرحیم هے وہ همارے هر نیک اور مثبت عمل کا صِلہ هماری سوچ اور خواهش سے زیادہ عطا کرتا هے .
٭ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
خَــيرُالنـــاسِ مَـــــن يًنفـــعُ النـــاَس⊙ ♦🌿
٭ بہـــترین انســان وه ہـــے جسـکا وجــود دوســروں کیلیئــے فــائــدہ مــند ہــو🌼
الله کریم ، غفورالرحیم
آپ ہم سب پر اپنی عنایات کا در کھلا رکھے، ایمان کی دولت میں اضافه فرماۓ: خوش وخرم، پرسکون‎ ‎اور صحت مند رکهے، تمام پريشانيوں سے بچائے، تمام مشکلات کو آسان فرماۓ، دنیا و آخرت میں آسانیاں عطا فرماۓ،
ھر نیک تمنا پوری کرے، کسی کا محتاج نہ کرے اور ھمیشہ اپنی پناہ میں رکھے.🌺❤ آمين یا ربِ العالمین۔ 💐
🌺صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب📿صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد ﷺ❤

20/05/2023

پاک فوج کے افسران کی پرتعیش طرز زندگی کے بارے میں بہت سی خرافات اور قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں ۔ یہ غلط فہمیاں اور جھوٹ اس پروپیگنڈے کا حصّہ ہے جس کا مقصد پاکستانی عوام کے ذہنوں کو آلودہ کرنا ہے، تاکہ فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالی جا سکے ۔ ان الزامات اور جھوٹے پروپگنڈے کا سدباب کرنے کیلئے انکے متعلق ابہام ختم کرنا ضروری ہے ۔

نمبر 1. %10 سے زیادہ افسران بریگیڈیئر رینک تک نہیں پہنچتے یعنی BPS-20 ۔ جبکہ اسکے مقابلے میں سول اداروں کے تقریباً %70 کے قریب افسران BPS-20 میں پہنچ کر ریٹائر ہوتے ہیں۔

نمبر 2. پاک فوج کے صرف %2 افسران میجرجرنل رینک تک پہنچ پاتے ہیں اور اس سے مزید کم یعنی %0.4 لیفٹینٹ جنرل کے رینک تک پہنچ پاتے ہیں۔ اور یہ ترقی وہ صرف اور صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بناء پر حاصل کرتے ہیں ۔ اس ترقی کا انکے خاندانی پس منظر سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ایک جنرل کا بیٹا ہی صرف جرنیل بن سکتا ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آج تک کسی جرنیل کا بیٹا آرمی چیف نہیں بنا لیکن جرنل مشرف ،جرنل جہانگیر کرامت، جرنل وحید کاکڑ ، جرنل اسلم بیگ ، اور جرنل ضیاء الحق جیسے آرمی چیف بنے جن کے والدین کا عسکری شعبے سے کوئ تعلق نہیں تھا ۔

نمبر 3. فوجی افسران بھی پانی بجلی گیس بلوں کی ادائیگی بغیر کسی رعایت کے کرتے ہیں۔

نمبر 4. فوج کے تمام افسران سے انکم ٹیکس کی ادائیگی تنخواء سے کٹوتی کی صورت میں کی جاتی ہے ۔ جو کہ ایک سال میں دو ماہ کی تنخواہ کے برابر ہے۔

نمبر 5. اگر فوجی آفیسر کو سرکاری رہائش الاٹ ہو جاۓ تو اسے تنخواہ میں مکان کا کرایہ نہیں ملتا۔

نمبر 6.بریگیڈئیر سے کم رینک کا کوئ بھی افسر سرکاری گاڑی رکھنے کا مجاز نہیں ہے اورسرکاری گاڑی کا نجی طور پر استعمال منع ہے۔

نمبر 7. فوجی افسران ابتدائی دنوں سے ہی آرمی ہاؤسنگ اسکیم کے ممبر بن جاتے ہیں اور پھر سروس کے دوران ان کی تنخواہ سے سکیم کے مطابق رقم ماہانہ طور پر کاٹی جاتی ہے ۔
ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک تین کمروں کا اپارٹمنٹ انکو اپنی پنشن /کموٹیشن کا ایک بڑا حصہ ادا کرنے کے بعد الاٹ کیا جاتا ہے۔اب پہلے کی طرح جدا گھر نہیں صرف اپارٹمنٹ ہی ملتے ہیں ۔

نمبر 8. ڈی ایچ اے میں پلاٹ بھی بطور سروس بینیفٹ صرف اچھے ڈسپلن والے آرمی آفیسرز ، جے سی اوز یا شہداء کے خاندانوں کو الاٹ کیا جاتا ہے ۔ شہدا خاندان کے علاؤہ باقی سب کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی قسطوں میں زمین کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ صرف ترقیاتی چارجز ہی چھوڑے جاتے ہیں۔

نمبر 9 ۔ فوج کے تمام افسران کو زرعی زمین الاٹ نہیں کی جاتی ۔ صرف شھداء کے اہل خانہ ، اور ایسے افسران / سپاہیوں کو دی جاتی ہے جن کو کسی بھی آپریشن کے دوران زخمی ہونے کی بناء پر معذوری کا سامنا ہو۔ یا پھرکچھ سینئر افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف کے طور پر الاٹ کی جاتی ہے ۔

نمبر 10. آرمی ویلفیئر ٹرسٹ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو کہ حکومت پاکستان کو ٹیکس دیتا ہے ۔ اس ادارے میں فوج سے 44 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے %90 افسران کو دوبارہ ملازمت دی جاتی ہے ۔ جبکہ اس کے برعکس کسی بھی سول محکمے میں ملازمین کو 60 سال عمر سے پہلے ریٹائر نہیں کیا جاتا۔

نمبر 11. فوجی افسران کے بارے سب سے بڑی اور عام غلط فہمی یہ پھیلائ جاتی ہے کہ یہ صرف ایف اے پاس ہوتے ہیں۔ فوج کے تمام افسران کیلئے گریجویشن ضروری ہے ۔ وہ ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے کے دو سال اندر گریجویشن یعنی بی ایس کی ڈگری حاصل کرلیتے ہیں۔ بی ایس کا یہ پروگرام بھی 4 سال کا ہے جو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے پی ایم اے میں 2 سال اور باقی سروس کے پہلے 2 سال ۔ اس کے علاؤہ کچھ ٹیکنکل شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران کو انجنئیرنگ کے مختلف فیلڈز میں ملک کی چوٹی کی جامعات سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کروائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ملکی اور غیر ملکی کورسز،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اعلیٰ تعلیم کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ایم ایس کی ڈگری حاصل کی جاتی ہیں ۔ باقی دنیا بھر میں پاک فوج کے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کی داد دی جاتی ہے ۔ لہذا یہ سب کسی ایف اے پاس کے بس کی بات نہیں کے عالمی/قومی منظر نامے پر ہر فورم پر پر اعتماد ہو کر ملک کی نظریاتی اساس کا دفاع کر سکے ۔

نمبر 12. فوج میں یہ "بلیڈی سولین " جیسا جملہ بولنے کی کسی کو جرات نہیں ہوتی کیونکہ آج کی پاک فوج میں 90 فیصد سے زائد وہ ہیں جن کے والدین "سولین" ہیں۔ جو باقی دس فیصد فوجی گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں انھیں اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے جذبات اور خاندانی پس منظر کا بخوبی اندازہ ہے اور وہ فوجی ڈسپلن اور تربیت کی بناء پر ایسی بداخلاقی کرنے کا سوچتے بھی نہیں۔

نمبر 13. ہر بڑے ادارے کی طرح فوج میں بھی کبھی کبھار ایسے لوگ شامل ہو جاتے ہیں جو اپنی ذاتی فعل کی بناء پر ادارے کیلئے بھی باعثِ تشویش بن جاتے ہیں۔ سول اداروں کے بر عکس جہاں پاکستان سول سروس کے افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی مثال شاذو نادر ہی ملتی ہے۔ پاک فوج نے اپنی زیرو ٹالرینس پالیسی کی بناء پر حالیہ کچھ سالوں میں 200 سے زائد افسران کو نوکری سے برخاست کیا ہے اور سخت سزائیں دیں ہیں ۔ جرائم جیسا کہ عہدے کا ناجائز استعمال اور کرپشن فوج میں ناقابل قبول ہے مگر ادارے کے وقار کو مرکوز خاطر رکھتے ہوۓ ان سزائوں کی عوامی سطح پر تشہیر نہیں دی جاتی ۔ .

نمبر 14. پاک فوج اور اسکے افسران و جوان اسی دھرتی کے بیٹے ہیں۔ اپنے ملک کی مجموعی صورتحال اور مسائل سے بخوبی واقف بھی ہیں اور ان مسائل کا سامنہ بھی کرتے ہیں ۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو یا کرونا کے باعث لاک ڈائون ہوں ان سب کافوجی چھاؤنیوں پر برابر نفاذ کیا جاتا ہے ۔
نمبر 15. فوجی چھاؤنیوں میں نظر آنے والی صفائ اور نظم ونسق کی وجہ اضافی وسائل نہیں بلکہ اعلیٰ تنظیم اور حکام اعلیٰ کی نگرانی اور توجہ ہے ۔ جبکہ سول میٹروپولٹن کارپوریشن میں افرادی قوت ھونے کے باوجود ان خصوصیات کا فقدان نظر آتا ہے ۔

نمبر16۔ دفاعی بجٹ کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ یہ شاید پاکستان کی ضروریات سے بہت زیادہ ہے اور بجٹ کا %80 حصہ دفاع پر خرچ ہوتا ہے ۔ حالانکہ سچ یہ ہے موجودہ بجٹ میں دفاع کا حصہ 20 فیصد سے بھی کم ہے۔ جبکہ ہمارے پڑوسی دشمن ملک کا دفاعی بجٹ دس گنا بڑا ہے ۔ لیکن پھر بھی ہم نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنالیا ہے ۔ جس بجٹ کو زیادہ سمجھا جاتا ہے اس کے بارے میں جان لیں کہ پاکستان کے فی فوجی جوان اخراجات دنیا میں پہلے پچاس مملک سے بھی کم ہیں ۔پاکستان کے ایک فوجی پر فی کس خرچہ دنیا بھر میں سب سے کم ہے۔

نمبر 17. اور سب سے ضروری بات جو ہم سب پاکستانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب اور یہ فوج اسی دھرتی ماں کی اولاد ہیں۔ ہم میں سب کی کوشش ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک خوشحال اور پرامن زندگی دے سکیں۔ کوئی ایک پیشہ دوسرے پیشہ سے بہتر نہیں ہے ، ہم کسی بھی پیشے کو نظر انداز نہیں کر سکتے نا ہی کسی کو اسکا حق ہے ۔ کیونکہ سب ہی پیشے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا خوشحال ہوگا ۔

نمبر 18. ہمارا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے ، دنیا کی کوئی فوج بھی اپنی عوام کی مدد اور مرضی کے بغیر کوئ جنگ نہیں جیت سکتی ۔ اور ہمیں اس حقیقت کا اچھی طرح ادراک ہے ۔ بہادرعوام کی اخلاقی حمایت کے بغیر فوج چاہے جتنی بھی اسلحہ بارود سے لیس ہو جنگ شروع تو کر سکتی ہے مگر جیت نہیں سکتی ۔

نمبر 19.لہذا عوام بھی یہ ذمےداری سمجھے کہ کم از کم ان لوگوں کا نشانہ نہ بنیں جو فوج اور عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے شرپسندوں اور سازشیوں کو پہچاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ان سے دفاعی بجٹ جیسے موضوعات پر رائے لی جاۓ ۔ آپ خود دیکھیں گے کہ یہ کیسے ثابت حقائق اور اعدادوشمار میں ہیرا پھیری کریں گے ۔ لہاذا ہمیں بحیثیت قوم تمام تر مشکلات کے باوجودِ ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نا ہو سکیں. ان سب باتوں پر یقین رکھتے ہوئے ہم صرف ایک التجا کرتے ہیں کہ ہماری پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ۔کیونکہ اس سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگا.

پاک فوج زندہ باد۔⁦
🇵🇰⁩
پاکستان پائندہ باد.

پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد            #پاکــــــــــــــــــستان
10/05/2023

پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد







#پاکــــــــــــــــــستان



04/05/2023



22/03/2023





DG ISPRISI

21/03/2023





DG ISPR
ISI

On night 20/21 March 2023, terrorists opened fire on Police check post in area of Khutti, DI Khan District. Security For...
21/03/2023

On night 20/21 March 2023, terrorists opened fire on Police check post in area of Khutti, DI Khan District. Security Forces were immediately informed & cordoned surrounding area, blocking all escape routes. Fleeing terrorists were intercepted in area of Saggu





DG ISPR

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَآئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر (نارتھ سی آئی) بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی انگور اڈہ س...
21/03/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈر (نارتھ سی آئی) بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی انگور اڈہ سے وانا وزیرستان واپسی پر راستے میں ماندک خولہ کے مقام پرگھات لگائے دہشتگردوں کے حملے میں اپنے ڈرائیور سمیت جام شہادت نوش کرگئے جبکہ دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہیں۔



DG ISPR

سیاسی ٹھگ ایک طرف پاک فوج کیخلاف اپنے پیڈ SM ٹیموں کے پٹے کھول کر دن رات بلا وجہ فوج کو گالیاں دِلواتے ہےدوسری طرف پاک ف...
27/02/2023

سیاسی ٹھگ ایک طرف پاک فوج کیخلاف اپنے پیڈ SM ٹیموں کے پٹے کھول کر دن رات بلا وجہ فوج کو گالیاں دِلواتے ہے
دوسری طرف پاک فوج سے الیکشن میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلۓ لاکھوں اہلکار الیکشن ڈیوٹی کیلۓ مانگے جاتے ہے،،
کیا یہ کُھلا تضاد نہی ؟؟



27/02/2023




مجھ سے کسی نے پوچھا کون ہو آپ میں نے جواب دیا میں وہ فقیر ہوں جسکو اپنی ماں نے نہیں پہچانا ۔ایک دن میں اسی لباس میں آیا ...
27/02/2023

مجھ سے کسی نے پوچھا کون ہو آپ میں نے جواب دیا میں وہ فقیر ہوں جسکو اپنی ماں نے نہیں پہچانا ۔ایک دن میں اسی لباس میں آیا اور گھر کے سامنے بیٹھ گیا تو بھائی نے دیکھا اور آواز دی ماں ایک فقیر آیا ہے باہر کھانے کو کچھ دو تب ماں نے سامنے روٹی رکھ دی اور کہا فقیر دعا کرنا میرے بیٹے کےلٸے میں نے سوال پوچھا بیٹا کیا کرتا ہے ماں کی انکھوں کا ضبط ٹوٹا اور آنسوؤں کے پیمانے چھلک گٸے رندھاٸی سی آواز میں کہا آرمی میں ہے ۔لیکن کوئی پتہ نہیں ہوتا بہت کم رابطہ کرتا اور یہی بات بولتا ہے ماں اگر میں لوٹ ک



22/02/2023

‏بیٹے کے بدلے فقط پرچم سودا آسان نہیں ہے۔۔۔۔ 🖤

14/04/2022

Today is DG ISPR press conference

Address

G. O. R Colony
Hyderabad
70060

Telephone

+923332854723

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAK ARMY MERI JAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PAK ARMY MERI JAN:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Hyderabad

Show All

You may also like